Baaghi TV

Author: +9251

  • چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے اصل طاقت کون ؟ جان کر ہوجائیں گے آپ حیران

    چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے اصل طاقت کون ؟ جان کر ہوجائیں گے آپ حیران

    لاہور:چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے کرپشن کیس میں‌سزایافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف متحرک نظر آرہے ہیں، نواز شریف جیل میں ہوتے ہوئے جوڑ توڑ کرتے ہوئے نظر آنے لگے. آج نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا ٹاسک مکمل کیا جائے۔

    اس موقع پر حکومت کے خلاف ہونےوالے یوم سیاہ کے سلسلے میں ہونے والے جلسوں کی رپورٹس بھی نواز شریف کے سامنے پیش کی گئیں. اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو چاروں صوبوں میں ہونے والے جلسوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سول لائن سمیت مختلف تھانوں میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات بارے بھی آگاہ کیا۔

    لیگی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب کروانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

  • وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    کراچی : وزیر اعظم کے اپنے ہی ساتھی انکشاف کرنے لگے ، ایسے ہی وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی اسد عمر نے بھی ایک انوکھا انکشاف کردیا ہے. اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا متبادل منصوبہ پیش کیا تھا،

    کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے انکشاف کیا کہ مارچ میں وزیراعظم کو واضح کر دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متبادل تجاویز میں سرمائے کی عالمی مارکیٹ میں عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ممالک سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا شامل تھا۔اسد عمر کے مطابق انہوں نے بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا،

  • سندھ حکومت نے عورت ایپ متعارف کرا دی

    سندھ حکومت نے عورت ایپ متعارف کرا دی

    کراچی: سندھ میں بھی تبدیل آنے لگی سندھ حکومت نے صوبے میں عورتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے عورت ایپ اور ویپ پورٹل لانچ کر دی۔جس کی وجہ سے خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں مدد ملے گی۔

    سندھ حکومت ذرائع کے مطابق سندھ کی وزیر برائے حقوق نسواں سید شہلا رضا نے عورت ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے عورت پر گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عورت ایپ متعارف کرائی ہے

    سیدہ شہلا رضا نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ سندھ کے محکمہ حقوق نسواں کے زیر اہتمام 16 خواتین کے تحفظ کے ادارے کام کر رہے ہیں اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہیلپ لائن 1094 بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

    شہلا رضا نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے قائم کردہ سیل میں ہر مہینے 25 سے 30 واقعات رجسٹرد ہوتے ہیں.صوبائی وزیر نے کہا سندھ کے تمام 29 اضلاع میں خواتین کے تحفظ کے لیے سیل قائم کیے جائیں تاہم نوکریوں پر پابندی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہے۔

  • ممبئی ڈوب گیا، بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی

    ممبئی ڈوب گیا، بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی

    ممبئی : بارشوں سے بھارتی شہر ممبئی میں‌بڑے پیمانے پر نقصان کی خبریں آرہی ہیں اور بھارتی میڈیا تو یہاں تک کہہ رہا ہے کہ ممبئی ڈوب گیا ، تفصیلات کے مطابق ممبئی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ٹرین میں سیکڑوں مسافر پھنس گئےبھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔


    بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ خبریں مسلسل آرہی ہیں کہ ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے ایک ٹرین مہالکشمی ایکسپریس پانی میں پھنس گئی جس میں تقریباً 700 مسافر سوار تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیوں اور تیراکوں کی مدد لی گئی .ٹرین میں پھنسے مسافروں نے بتایا کہ جمعہ کی رات طوفانی بارش کے باعث وہ تقریباً 15 گھنٹے بنا کچھ کھائے پیے ٹرین میں پھنسے رہے۔


    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے ملک کی اجتماعی تصویر کشی کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں سے صورت حال اس قدر خراب ہے کہ جاری بارشوں سے ٹرانسپورٹ کا نظام اور فضائی آپریشن درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد 10 سے زائد فلائٹس منسوخ اور متعدد کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

  • چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانے سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان امریکی صدرکوکشمیر پرکسی نتیجہ پر پہنچنے کیلئے مجبورکریں،

    انہوں نے کہاکہ صدرقذافی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی تووہ ناراض ہوئے، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں‌ فون کر کے مسئلہ کشمیر پرثالثی کیلئے کہا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دنیا بھر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کریں،

  • یغور مسلمان واپس چین چلے جائیں ، ترکی

    یغور مسلمان واپس چین چلے جائیں ، ترکی

    استبول ” ترکی کی طرف سے یغور مسلمانوں کو واپس چین بھیجے جانے کا امکان ، یغور مسلمان ترکی کے اس اقدام پر پریشان ، ترکی حکومت سے واپس چین نہ بھیجنے کی دہائیاں کرنے لگے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے یغور مسلمانو‌ں سے کہا ہےکہ اب ترکی زیادہ دیر تک ان کی مہمان نوازی نہیں کرسکتا ، ترکی کے اپنے بھی مسائل ہیں. لہٰذا اب آپ واپس اپنے ملک چلے جائیں .

    دوسری طرف یغور مسلمانوں نے ترک حکومت کے اس حکم نامے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں واپس چین نہ بھیجا جائے ، کیونکہ وہ اصلاٰ اور نسلاٰ ترک ہیں

    بعض غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے چین حکومت کی سفارتکاری بھی نظر آتی ہے چین دوسرے ممالک میں رہائش پزیر یغور مسلمانوں کو چین میں یغور مسلمانوں کے مسائل کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا ذمہ دار سمجھتا ہے اورچین چاہتا ہے کہ چین ان کو واپس بلا کر اس معاملے کو دبا سکتا ہے.

  • پولیس اصلاحات کیلئے کیا اٹھایا گیا ہے بڑا قدم؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بتا دیا

    پولیس اصلاحات کیلئے کیا اٹھایا گیا ہے بڑا قدم؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بتا دیا

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، صحیح ثبوت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا،

    عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنفی تشددسے متعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹی گواہی دینےوالوں کو سزا دے کرمثال قائم کرنی چاہیے، نوجوان وکلا کو قانون کی معیاری تربیت فراہم کررہےہیں، فوری انصاف کاحصول ہرشہری کا بنیادی حق ہے، انصاف کی جلدفراہمی کےلیےماڈل کورٹس کردار ادا کررہی ہیں،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ عوام میں پولیس کی ساکھ بہتربنانےکےلیےکمیٹی بنائی، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعیدکھوسہ اور جسٹس منصورعلی شاہ نے شرکت کی، تقریب کے دوران خطاب میں چیف جسٹس نے بتایا کہ پولیس اصلاحات کےلیے9 سابق آئی جیزپرمشتمل کمیٹی بنائی ہے، اسیسمنٹ کمیٹی کےممبران میں سابق سیشن ججزاورنوجوان وکلاءشامل ہوں گے، ماڈل کورٹس کےقیام سےہائیکورٹس پربوجھ کم ہوا، وکلاءکےساتھ تفتیشی افسران کوبھی تربیت فراہم کررہےہیں، عوام میں پولیس کی ساکھ بہتربنانےکےلیےکمیٹی بنائی، انہوں‌نے کہاکہ ٹیکنالوجی کےاستعمال سےبہت سےفوائدحاصل کیےجاسکتےہیں،پیچیدہ کیس کافیصلہ کرنے کے لیے ججز کمپیوٹرکا سہارا لیں،

  • خبردار ! رنگ گورا کرنے والی کریموں سے کینسر پھیل رہا ہے ، کاسمیٹکس کپمنیوں کے خلاف کارروائی شروع

    خبردار ! رنگ گورا کرنے والی کریموں سے کینسر پھیل رہا ہے ، کاسمیٹکس کپمنیوں کے خلاف کارروائی شروع

    اسلام آباد:رنگ گورا کیوں نہیں ہوتا یا رنگ گورا کرتے کرتے چہرہ بے رنگ ہوجاتا ہے اس کے متعلق زرتاج گل میدان میں آگئیں. اس سلسلے میں‌ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی سستی کریموں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔اس سے پہلے بھی رواں ہفتے زرتاج گل ایک کانفرنس میں رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکیں تھیں

    وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نےاسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کاسمیٹکس کی وہ کمپنیاں جو مرکری ڈال رہی ہیں وہ ہوشیار ہوجائیں۔حکومت نے آج سے باقاعدہ کارروائی شروع کردی ہے. یہ کینسر کا سبب بن رہی ہیں . زرتاج گل نے کہا کہ رنگ گورا نہیں‌ہوتا بلکہ اس سے انسانی جسم میں ایسے کیمکل سرایت کر جاتے ہیں کہ چہرہ کو بالخصوص اور پورے جسم کو بالعموم نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے اور بہت سی شکایت موصول ہورہی ہیں.


    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے رنگ پر خوشی ہے، 10 روپے کی رنگ سفید کرنے والی کریمیں نقصان دہ ہیں۔دوسری جانب رنگ گورا کرنے والی کریموں کو محکمہ صحت نے بھی خطرناک ترین قرار دے دیا۔

    کانفرنس میں اس کریم سے متعلق چیف ڈرگ کنٹرولر نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کریمیں کینسر کا باعث بنتی ہیں۔دوسری طرف صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نمونے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

    چیف ڈرگ کنٹرولر نے خطرناک دھات سے بنی کریموں کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ زرتاج گل نے یہ حکم ماہرین کی طرف سے شکایات آنے کے بعد دیا جس میں کہاگیا تھا ہے رنگ گورا کرتے کرتے لوگ کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں.

    یاد رہے کہ رواں ہفتے یہ زرتاج گل کی طرف سے رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف دوسرا بیان ہے. اس سے قبل بھی زرتاج گل ان کمپنیوں کی تیار کردہ کریموں سے ہونے والے نقصان کے متعلق اسلام آباد میں واضح کرچکی تھیں ،

  • صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پاک فوج کے شہیدوں کو سلام بھیجا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں

    اللہ تعالی شہداء کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے

    ان کا کہنا تھا کہ بزدل اور مکار دشمن پاک فوج اور مسلمانوں کے ارادوں کو بدل نہیں سکتا

    پاک فوج امن دشمنوں کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے پاک فوج نے ہمیشہ بردباری اور حوصلہ سے کام لیا

    میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ میں اور پنجاب حکومت پاک فوج کے ملک پاکستان پر جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں

    پاک فوج کے جوان ہماری آن اور ہماری شان ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • وطن کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں ! فوجی جوانوں پر دہشتگرد حملے، سیاسی قیادت کا ردعمل

    وطن کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں ! فوجی جوانوں پر دہشتگرد حملے، سیاسی قیادت کا ردعمل

    اسلام آباد:ہم سب ایک ہیں اس وطن کی حفاظت کے لیے ، پاکستانی سیاست قیادت نے ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کردی .

    ایف سی جوانوں پر حملے کے نتیجے میں‌شہید ہونے والے فرزندان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح اس دھرتی کے سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کرکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے. شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

    چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میں سر حد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وہاں ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے اور نتیجے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر چیئرمین سینیٹ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے وطن کے شہیدو تمہاری قربانیوں کے نتیجے میں‌آج پاکستان محفوظ ہے ،

    ‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید 10 جوانوں کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں آج کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،ہماری افواج مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے پاک فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیربخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ وطن کے لئے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔