Baaghi TV

Author: +9251

  • 11 ہزار  کے وی لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھادی گئی ، بدلتے پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    11 ہزار کے وی لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھادی گئی ، بدلتے پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    کوئٹہ : پاکستان کو روشن بنانے کی سابق حکومت کے کارنامے عوام الناس پر عیاں ہونے لگے، بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کا ایک اور انکشاف ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں 11ہزار کے وی تار لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھا دی گئی . لٹکتے تاروں سے ٹکرانے سے 3 خانہ بدوش خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں

    معتبر ذرائع کے مطابق بجلی کی یہ لائن بالائی مشرقی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شرنگ میں 5 کلومیٹر علاقے میں بجلی کی 11 ہزار کے وی کی لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھائی گئی ہے

    بلوچستان میں واپڈا حکام کی اس بے حسی کا رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے انکشاف کیا ہے. مولانا عصمت اللہ نے بتایا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے میختر تا مرغہ کبزئی کے 5 کلو میٹر کے علاقے میں بجلی کی 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھائی ہے۔

    مولانا عصمت اللہ نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں مواصلاتی نظام موجود نہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران اسی لائن سے کرنٹ لگنے کے حادثات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کی اطلاع کئی دنوں بعد موصول ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کیسکو کو 11 ہزار کے وی لائن کھمبوں پر منتقلی کیلئے بارہا کہا گیا مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔دوسری طرف حسب عادت کیسکو نےیہ بیان داغ دیا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

  • لودھراں : ڈینگی کی آگاہی پر ریلی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی قیادت میں ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے واک نکالی گئی،آگاہی واک میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر بشیر،محکمہ ماحولیات،زراعت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران سمیت خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے-

  • شامی فوج کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 10 شہری ہلاک

    شامی فوج کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 10 شہری ہلاک

    دمشق : شامی مسلمانوں پر اسد حکومت کے مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونے لگے ، تازہ واقعہ میں شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسدی فوج کے فضائی حملوں میں12 شہری ہلاک اور 76 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادلب میں واقع قصبے الریحہ پر بمباری کی ہے جس سے دو بچوں سمیت نو شہری مارے گئے ہیں اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔


    روپورٹ کے مطابق شامی طیاروں نے الریحہ میں دو اقامتی عمارتوں کو فضائی بمباری کو نشانہ بنایا ہے۔ اس قصبے پر اس ہفتے میں شامی فوج کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ گذشتہ بدھ کو ایک اور فضائی حملے میں10 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔


    شامی فوج نے آج پھر ادلب کے دوسرے علاقوں میں بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادی روس نے اپریل کے آخر سے ادلب اور اس کے پڑوس میں واقع صوبوں حلب، حماہ اور اللذاقیہ میں باغی گروپوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے تیز کر رکھے ہیں۔ رصد گاہ کے مطابق شام اور روس کے ان فضائی حملوں میں 740 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کیپٹن عاقب جاوید شہید کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی

    کیپٹن عاقب جاوید شہید کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) بلوچستان میں شہید ہونے والے دھرتی کے سپوت کیپٹن عاقب جاوید کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں نوتھیں میں ادا کر دی گئی جو کہ سرگودہا کی تحصیل بھیرہ کا دیہاتی علاقہ ہے کیپٹن عاقب جاوید 132 لانگ کورس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے اور عید کے بعد 24 اگست کو شہید کا نکاح تھا اس موقع پر علاقے کی فضا سوگوار تھی شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں دفن کیا گیا جنازے میں علاقہ کی بڑی تعداد اور عسکری قیادت نے شرکت کی اہل علاقہ نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

  • غزنی صوبے  میں خود کش دھماکے سے 4 افراد ہلاک ، 20 زخمی

    غزنی صوبے میں خود کش دھماکے سے 4 افراد ہلاک ، 20 زخمی

    کابل: افغانستان کا صوبہ غزنی خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا.خود کش حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ، بیس زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیاہے۔

    مؤقر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق صبح ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے اس بس کا نشانہ بنایا جو وزارت مائنز کے ملازمین کو لے کر دفتر آرہی تھی۔ اس بات کی تصدیق افغان وزارت وزارت داخلہ کے ترجمان نصریت رحیم نے کی ہے۔

    واضح رہے کہ 25جولائی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے اور پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بم دھماکوں کے باعث 27 افراد زخمی تھے۔

  • کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، صدر اور آرمی چیف کیجانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

    کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، صدر اور آرمی چیف کیجانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

    پاک فوج کے شہید کیپٹن عاقب جاوید کو آبائی گاؤں نوتھیں بھیرہ میں سپردخاک کر دیا گیا ہے، پاک فوج کےکیپٹن عاقب جاویدشہید کو فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول رکھےگئے، کیپٹن عاقب جاوید آواران میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےلوث قربانی، ہمارے شہدا ہمارا فخر، ہیں.

  • فردوس عاشق اعوان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری اور وزیراعظم سے متعلق اہم بات بتا دی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے تو پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کیے ہیں؟

    عرفان صدیقی کو جیل بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر میں کہا گیا عرفان صدیقی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیراعظم کے علم میں بھی لائی گئی ہے، ایف آئی آر میں کہا گیاکرایہ دار کو تھانے میں رجسٹرکرانے میں ناکام رہے،

    عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرائے نامے پر دستخط بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کیے، پولیس کے مطابق کرایہ نامہ جعلی بنایا گیا ، اپوزیشن نے عرفان صدیقی کے معاملے کو کیش کرایا ہے اپنے ساتھ جوڑاہے ،

  • ’ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں کتنی  ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

    ’ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا ، اقوام متحدہ نے سارے حقائق بیان کرکے ہلچل مچادی ، دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا 2030 تک ایڈز جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

    اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں13 فی صد کے ساتھ ایچ آئی وی اور ایڈز کے بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق سال 2010 میں پاکستان میں ایک ہزار مریضوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی شرح 0.08 فیصد تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 0.11 فیصد ہوگئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار ہے،یہ تعداد 2015 میں ایک لاکھ 20 ہزار جبکہ 2010 میں 67 ہزار تھی۔اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نو سال پہلے پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے 14 سال سے کم عمر مریضوں کی تعداد 18 سو تھی جو 2015 میں بڑھ کر 4 ہزار ہوئی جبکہ 2018 میں یہ تعداد 5 ہزار 5 سو تک جاپہنچی ۔

    پاکستان کے متعلق پیش کی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی طرح دو ہزار دس میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین مریضوں کی تعداد 19 ہزار تھی جو 2015 میں 37 ہزار اور 2018 میں 48 ہزار تک جاپہنچی۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی شکار افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد بتائی گئی ہے. جبکہ ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراؤں میں یہ شرح 5.5 فیصد جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں اسکی شرح 3.8 فیصد ہے۔

  • عرفان صدیقی کی گرفتاری، وفاقی وزیر داخلہ اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے، اہم خبر

    عرفان صدیقی کی گرفتاری، وفاقی وزیر داخلہ اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے، اہم خبر

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ لگتاہے عرفان صدیقی کو ن لیگ نے ہی گرفتارکرایا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی کی گرفتاری جس نے بھی کی پی ٹی آئی کو فیور نہیں کیا، معلوم کرانا پڑے گا ذمے دار کون ہے؟

    واضح رہے کہ عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، انہیں‌ آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے عرفان صدیقی کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی جبکہ عرفان صدیقی کے وکیل نے مخالفت کی تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے چودہ روز کے لئے جیل بھجوا دیا گیا،

    عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا انہوں نے ہاتھ میں پین بھی پکڑ رکھا تھا، عرفان‌صدیقی کو رمنا پولیس نے گھر کے باہر سے حراست میں لیا ہے ، پولیس نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے رمنا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے،

  • حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    لاہور: حالیہ بارشوں کے باعث لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات،جولائی میں ہونے والی بارشیں متعدد جانیں لے گئیں ۔ عمارتیں زمین بوس ہونے، شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں لگ بھگ 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ریسکیو 1122کی طرف سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی سے25 جولائی تک بارشوں کے باعث شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے 229 واقعات رونما ہوئے.

    1122 ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے باعث 4 افراد بری طرح جھلسے۔ بارشوں کے دوران مختلف چیزوں سے کرنٹ لگنے کی 129 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات میں بھی 6 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے 64 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کیبل کی تار بچھاتے وقت کیبل آپریٹر کو کرنٹ لگ گیا جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔