Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی طرف سے شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کمیشن کی نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کمیشن کی نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن نے قابض ریاستی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سوپور کے رہائشی نوجوان جنید احمد کے قتل کا مقدمہ درج کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے رکن بہادر سنگھ جموال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ جنید احمد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی رینک کے افسر کو بھی مذکورہ کشمیری نوجوان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مقرر کرے،

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مذکورہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فورسز نے دوران حراست قتل کیا ہے لہذا مقتول جنید احمد کے حواحقین کو پانچ لاکھ روہے کا معاوضہ فراہم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن نے اپنے حکم نامے کی کاپیاں چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کی بھی بھیج دی ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں قتل و غارت گری میں‌ شدت پیدا کر رکھی،

  • بینظیر انکم سپورٹ کے نام پہ سادہ لوح دیہاتیوں سے فراڈ کا انکشاف

    بینظیر انکم سپورٹ کے نام پہ سادہ لوح دیہاتیوں سے فراڈ کا انکشاف

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودہا کے نواحی گاؤں چک نمبر 90 جنوبی میں بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر بڑا فراڈ سامنے آ گیا معروف کمپنی زونگ کے سیلز مین سادہ لوح لوگوں کو بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر 5 ہزار امداد کا جھانسہ دے الیکٹرانک ڈیوائسز پر انگوٹھا لگواتے اس وقت پکڑے گئے جب ایک سرکاری ملازم کی والدہ نے اسے آکر بتایا کہ کچھ لوگ جن میں ایک مرد اور پانچ خواتین کا گروہ شامل ہے انہوں نے 5ہزار امداد کے بدلے ان سے الیکٹرانک ڈیوائس پر انگوٹھا لگوایا ہے مخیر خضرات کے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ ان شناختی کارڈز پر زونگ کی ایک ایک سم رجسٹر ہو چکی ہے جس پہ گاؤں کے مخیر خضرات نے محسن مغل کی مدعیت میں تھانہ کڑانہ میں درخواست دے دی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومتی عیدیدران اور سیکیورٹی ادارے معاملے کی تخقیقات کریں کیونکہ یہ سمیں دہشت گردی اور دیگر واقعات میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے

  • ڈنمارک، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

    ڈنمارک، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

    یورپی ملک ڈنمارک کے شہر اوگوس میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے میں امتیازی سلوک برتنے کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں فلسطینی، عرب کمیونٹی کے باشندے ، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکن شریک تھے۔

    مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

  • ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    بھارتی کرکٹ ٹیم میں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد سے ہندوستانی کرکٹ‌ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے مابین شدید اختلافات کی خبریں گردش میں ہیں تاہم اب ویرات کی بیوی انوشکا شرما بھی میدان میں آ گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دونوں‌ کھلاڑیوں‌ میں اختلافات کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر یہ خبر آئی ہے کہ روہت شرما نے انسٹا گرام پر ویرات کوہلی اور اس کی اہلیہ انوشکا شرما کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ویرات کی اہلیہ انوشکا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے واضح طور پر روہت شرما سے اختلافات کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے،

    انوشکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹیٹس میں لکھا ہے کہ ایک عقلمند شخص نے ایک مرتبہ بھی کچھ نہیں کہا ہے،صرف سچائی ہی ہے جو جھوٹے دکھاوے میں پڑے بغیر خاموشی سے رہ سکتی ہے، واضح‌ رہے کہ ہندوستانی میڈیا میں متعدد بار یہ رپورٹیں شائع ہو چکی ہیں کہ بھارتی ٹیم اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا ویرات کوہلی اور دوسرا روہت شرما کا ہے، بھارتی بورڈ یہ اختلافات ختم کروانے میں ابھی کامیاب نہیں‌ ہو سکا ہے.

  • مہک نور محمد عامرکی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے افسردہ

    مہک نور محمد عامرکی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے افسردہ

    پاکستانی اداکارہ مہک نور فاسٹ بالر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے قبل ازوقت ریٹائر منٹ کے اعلان سے افسردہ ہو گئیں-
    اداکارہ مہک نور نے فاسٹ بالر محمد عامر کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامربڑا با صلا حیت بالرہے اورانہیں ابھی ٹیست کرکٹ کھلینی چاہیے-
    ان کا مزید کہنا تھاکہ محمد عامر کی بالنگ کا انداز زبردست ہے خصوصاََ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کوآؤٹ کرنے کے بعد ان کا ردعمل دیکھنے کے قابل ہوتاہے.انہوں نے کہا کہ میرے سمیت دیگراسٹار ان کے اعلان سے افسردہ ہیں.ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اوراسے واپس لیں-پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے-

  • شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ بھی ہو جائیں حیران

    شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ بھی ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع نرسنگھ پورکے کریلی علاقے میں سر راہ ایک شخص نے اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کردی جس سے وہ بے حال ہو گئی۔ مارکٹائی کا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا جس کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے۔شخص نے بیوی کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا۔
    بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار
    اس دوران کئی گاڑیان وہاں سے گزریں لیکن کسی نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

    اس واقعے کا ویڈیو سی سی ٹی کیمرے میں محفوظ ہوا ۔ شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا اور اسے سرراہ ہی پیٹ ڈالا۔بیوی کو اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کہ دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔

    ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس رحیم یار خان میں اعلی سطحی اجلاس

    وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس رحیم یار خان میں اعلی سطحی اجلاس

    رحیم یارخان :وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس رحیم یار خان میں اعلی سطحی اجلاس۔ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی،صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کے افسران کی محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ
    اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی شرکت۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے ضلع میں 37 ارب کی لاگت سے جاری656 ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی
    ان منصوبوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 33 ارب روپے کی لاگت سے 183 منصوبے بھی شامل تھے۔ڈی پی او عمر سلامت کی جانب سے ضلع میں امن و عامہ کی مجموعی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع رحیم یار خان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالہ سے ابتدائی کام کیا جا رہا ہے
    وزیر خزانہ کا اجلاس سے خطاب
    جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی پہلی ترجیح ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے لئے اضافی بجٹ مختص کیا گیا۔اس خطہ کے ساتھ سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
    مشکل معاشی حالات کے باوجود موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیاپنجاب کے سابقہ حکمرانوں نے عوامی روپے کا اپنی ذاتی تشہیر کے لئے بے دریغ استعمال کیا۔پنجاب کے مجموعی بجٹ کا 35 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
    صحت و تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی جدید سہولیات سے آراستہ شیخ زید ہسپتال یونٹ ٹو کی منظوری دے دی گئی ہے۔تعمیراتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کا خاص خیال رکھاجائےعوام کی حکومتی اقدامات کے ثمرات تک براہ راست رسائی محکمے دلجمعی سے کام کریں۔منصوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں

  • سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا

    سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا

    سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ شاہد میتلا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام کے تمام پروفیشنلز غیر تعلیم یافتہ اور غیر تجربہ کار تھے اور یہ ایک ہولناک تجربہ تھا۔سچائی، ایمانداری اور راست بازی کے جعلی مبلغ سمیع ابراہیم مجھے بول نیوز میں ایک پروگرام اینکر کے طور پر لائے۔

    شاہد میتلا کے مطابق ”سمیع ابراہیم نے مجھے مسلسل 15ماہ تک بول میں ہر دن نئے جھوٹ کے ساتھ دھوکہ دیا۔یہاں تک کہ پیکج پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔ میرے پاس امریکہ کی فیلوشپ کے لیے پندرہ ماہ کا وقت بھی ضائع ہو گیا۔ ڈیڑھ ملین روپے سے زائدواجب الادا ہیں۔مجھے کہاں شکایت کرنی چاہیے۔ “

  • ایپل کا میک کمپیوٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

    ایپل کا میک کمپیوٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

    سان فرانسسکو: دنیا کی مشہور و معروف سمارٹ ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ایپل نے نئے آنے والے 16 انچ میک پرو سزر میکنزم کے کی بورڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا،
    اس طرز پہ بننے والے کی بورڈز کا یہ فائدہ ہو گا کہ اگر کی بورڈ میں سے کوئی کی خراب ہو جائے تو اسے دوبارہ صحیح کیا جا سکے گا ، اور اس سے ایپل صارف کو کی بورڈ کی خرابی پر نیا کی بورڈ خریدنے کی ضرورت نہیں ہو گی،