Baaghi TV

Author: +9251

  • شیشہ، مساج اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف اہم اقدام، پولیس تھانوں کی سپیشل پارٹیاں بھی ختم کرنے کا حکم

    شیشہ، مساج اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف اہم اقدام، پولیس تھانوں کی سپیشل پارٹیاں بھی ختم کرنے کا حکم

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی پہلی میٹنگ کااندرونی احوال منظر عام پر آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کےافسران سے پہلا خطاب کیا ہے جس میں تمام تھانوں کواسپیشل پارٹیاں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،

    ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے شیشہ، مساج، گیسٹ ہاؤسز سے پیسے لینے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح جوئے،سٹے،منشیات فروشی،دیگرجرائم میں سہولت کار اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی،
    ماڈل تھانوں کےایس ایچ اوزکوتنخواہ کے علاوہ ماہانہ الاؤنس بھی ملےگا، جو ایس ایچ اوبدعنوانی میں ملوث ہوگااسے فارغ کردیاجائےگا، کسی بھی افسرکی تعیناتی تحریری امتحان اورانٹرویوکےذریعےکی جائے گی،

    پہلےمرحلےمیں کراچی میں 2تھانوں کوملا کر 6ماڈل تھانےبنائےجارہےہیں، دوسرے مرحلے میں 4 پولیس اسٹیشن کو ملا کر ایک تھانا بنایا جائے گا، ماڈل تھانوں کے ذریعے عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی، تفتیشی افسران کوکسی بھی واقعے میں کرائم سین پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، افسران کوکیمرے اوردیگر ڈیجیٹل آلات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،

  • آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

    آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

    تہران: ایران کو ایک سانحے کا سامنا ، آذربائیجان کے قریب بحیرہ قزوین میں ایرانی مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا .ایران کا مال بردار بحری جہاز آذربائیجان کی لنکران بندرگاہ کے قریب ڈوبا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایرانی مال بردار بحری جہاز کی طرف سے سگنل موصول ہوئے، جہاز کے عملے نے اپنے ڈوبنے کی اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی انزالی بندرگاہ سے ٹائلز لے کر جانے والا جہاز روس جارہا تھا جو آذربائیجان کی بندرگاہ سے 23 میل کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔اس بحری جہاز کے ڈوبنے کی تصاویر اس وقت بڑی زیر بحث ہیں ، دوسری طرف ایران نے اس حادثے کی تحقیات کا اعلان کردیا ہے.

    آذر بائیجان حکام نے واقعہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹرز اور کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور جہاز میں سوار عملے کے 9 ارکان کو بچالیا جن میں 7 ایرانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں۔

  • مائرہ خان کے چاہنے والوں کو صدمہ ، مائرہ خان تو ایک بوڑھی خاتون ہے . کس نے انکشاف کیا ؟ ذرا سنیئے

    مائرہ خان کے چاہنے والوں کو صدمہ ، مائرہ خان تو ایک بوڑھی خاتون ہے . کس نے انکشاف کیا ؟ ذرا سنیئے

    کراچی: اداکاروں کے باہمی اختلافات اور تنازعات نے مداحوں کو غمگین کردیا . ایسے ہی اداکارفردوس جمال نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا، اداکار نے مائرہ خان کوبوڑھی خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ مائرہ خان تو ایک بوڑھی عورت ہے،۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا ہے مائرہ خان کوہیروئن کے بجائے ماں کے رول کرنے چاہئیں، سوشل میڈیا پرفردوس جمال کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ مارننگ شومیں عالمی شہرت رکھنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ مائرہ خان کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری طرف شوکے میزبان اداکارفیصل قریشی نے بھی مائرہ خان پر بجلی گراتے ہوئے کہا ہے کہ مائرہ خان وہ اداکارہ ہیں،جن کی آج تک کوئی فلم بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ اس پرشومیں بلائے گئے مہمان اداکارفردوس جمال نے کہا مائرہ خان کونہ تواداکاری آتی ہے اورنہ ان کی عمر ہیروئن آنے والی ہے،وہ ماڈل ہی ٹھیک ہیں۔

  • اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخبارات کےاشتہارات کی بندش اورنیب میں کیسز کے خلاف صحافیوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرہ میں صدر پریس کلب ارشدانصاری، پی یو جے کےصدر نعیم حنیف و دیگر صحافیوں نے شرکت کی، مظاہرین کی طرف سے اخبارات اور صحافیوں کےخلاف انتقامی کارروائی کےخلاف نعرے بازی کی گئی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصآری نے کہاکہ حکومت کیجانب سےاخبارات کےاشتہارات کی بندش کی مذمت کرتےہیں، اشتہارات سے صحافیوں کا روز گار وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اشتہارات کی بندش کا نو ٹس لیں،

    صدر پی یو جے نعیم حنیف نے کہاکہ انتقامی کارروائیاں بندنہ کی گئیں توملک گیر تحریک چلائی جائےگی،

  • "ٹک ٹاک” نے گمشدہ خاوند بیوی سے ملادیا

    "ٹک ٹاک” نے گمشدہ خاوند بیوی سے ملادیا

    نئی دہلی : ٹک ٹاک پر کہیں تنقید تو کہیں اس کی حمایت میں بحث جاری ہے .اسی ٹک ٹاک کی وجہ سے کچھ لوگ جیل جاچکے ہیں جبکہ اس پر جاسوسی کے الزامات بھی لگتے رہتے ہیں تاہم بھارت میں ایک خاتون کو اس ایپ کے ذریعے اپنا گمشدہ شوہر مل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو بچوں کی والدہ جیاپرادھا کا شوہر سریش تین سال قبل گھر سے چلا تاہم پھر واپس نہ آیا۔پولیس نے انہیں ’گمشدہ‘ قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیاپرادھا کے ایک رشتہ دار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں سریش سے ملتا جلتا شخص موجود تھاجب یہ ویڈیو جیا کو دکھائی جنہوں نے فوراً اپنے شوہر کو پہچان لیا۔

    پولیس جب سریش کو ڈھونڈنےمیں کامیاب ہوئی تو سریش نےبتایا کہ وہ گھریلو مسائل سے تنگ آکر شہر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔گھر والوں سے تنگ آکر میں نے ایک خواجہ سرا سے دوستی کرلی

  • وہاڑی : سماجی کارکن پر قاتلانہ حملہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) معروف سماجی کارکن اسلم گجر پر بااثرافراد کا قاتلانہ حملہ شدید زخمی کر دیا.
    پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیل کے مطابق چکنمبر 75 ڈبلیو بی کے رہائشی معروف سماجی کارکن اسلم گجر نے زخمی حالت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں سے گاؤں کی سیورج لائن بند پڑ ی تھی.

    جس کو کھلوانے کیلئے میں نے مشینری منگوائی تھی سیورج لائن صاف کرنے کا عمل جاری تھا کہ با اثر افراد کاشف ولد محمد رمضان. نذیر گجر. حیدر. صدیق. نے میرے پر حملہ کر دیا کہ پہلے ہماری گلی کا سیورج صاف کیوں نہیں کروایا اور ڈنڈے کلہاڑیوں کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا موقع پر میں نے 15 پر کال بھی کی لیکن نہ تو پولیس موقع پر پہنچی اور نہ ہی پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے سماجی کارکن اسلم گجر نےڈی پی او وہاڑی آر پی او ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا.

  • شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انتظارتھا کہ وہ کب شہزاد اکبرکولندن بلانےکا نوٹس جاری کرائیں گے، لاءفرم کےخط میں موقف نہ لینے شہبازشریف بھول گئےکہ اس کیس میں نویداکرم نےایک ارب کی پلی بارگین کی اور دیگر شکوے کئے گئے، معاملہ2009میں ایراسےپنجاب آنےوالی رقوم کاہے،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ شہباز شریف نے بتایا نہیں کہ علی عمران نے کس طرح ایرا سےرقوم ٹرانسفر کیں، امیدہےکہ شہبازشریف سچ بول کرحقائق سامنےلائیں گے، شہبازشریف کوپاکستانی عدالتیں،پاکستان میں علاج اورچیزیں پسندنہیں، شہبازشریف تاخیرنہ کریں،برطانوی عدالتوں سےانصاف ضرورحاصل کریں،

  • لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لاہور : لاہور کے داخلی راستوں پر لائیو سٹاک کے اہلکار سپرے لیے تیار ، قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیےجانوروں کو سپرے کرنا شروع کردیا.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں لائے جانے والے تمام جانوروں کو باقاعدگی سے چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے۔باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 4741 بڑے اور 12254 چھوٹے جانوروں کو سپرے کیا جا چکا ہے۔ یہ سپرے جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

    محکمہ نے 9 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مختص کی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و اہلکار 8، 8 گھنٹوں کی تین شفٹوں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے لاہور کے داخلی راستوں پر 15 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔

  • سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    لاہور: تبدیلی والی سرکاراپنے ہی وعدوں سے پیچھے ہٹنے لگی ، سکالر شپ میں‌اضافہ کرنے کی بجائے کٹوتی کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپ پروگرام میں کٹوتی کردی ہے ، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تعداد 35 سے کم کرکے 5 کردی گئی۔

    پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز میں کٹوتی سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے . پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز نے پنجاب کے پی ایچ ڈی سکالر شپ 28 سے کم کر کے صرف 3 کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال پیف کی جانب سے دیگر صوبوں سے صرف دو طلباء کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملیں گی۔ عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر فیس کی ادائیگی اور 1200 ڈالرز ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔

    یادرہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں‌ہی انٹرنیشنل پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا اجراء ہوگیا تھا جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی پی ایچ ڈی تعداد میں اضافہ کرنا اور جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانا تھا۔

  • اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا، مریض اور ڈاکٹرز پریشان

    اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا، مریض اور ڈاکٹرز پریشان

    اسلام آباد کے سب سے بڑی سرکاری ہسپتال پمز کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا،کولنگ سسٹم کی خرابی سے او پی ڈی میں مریضوں اورڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال پمز مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہفتہ کوشدید گرمی و حبس میں پمز ہسپتال کی او پی ڈی کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا پمز ہسپتال کے او پی ڈی ہال میں نصب کولنگ سسٹم کئی ہفتوں سے ناکارہ ہے ہسپتال انتظامیہ کی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، پمز اسپتال کا مرکزی کولنگ و ہیٹنگ سسٹم 2007 سے ناکارہ ہے،

    پمز انتظامیہ نے گذشتہ سال او پی ڈی ہال میں اے سی چلرز نصب کئے تھے پر وہ بھی زیادہ نا چل سکے کولنگ سسٹم کے ناکارہ ہونے سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا وہاں پر ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار ہیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پمز ہسپتال کا یہ مسئلہ فوری حل کرے،
    محمد اویس