Baaghi TV

Author: +9251

  • میپکو مظفرگڑھ سرکل میں ایک ماہ کر دوران نادہندگان سےریکارڈ1کروڑ 40لاکھ روپے کی ریکوری

    مظفرگڑھ میں میپکو کی کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے،اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں.مظفرگڑھ میں سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہرنذر محمد ڈب کی جانب سے میپکو کمپلیکس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی.کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ نے شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو فیڈرز ٹرپ ہونے کی صورت میں بجلی کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں گی.انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ برسات کے موسم میں واپڈا تنصیبات سے دور رہیں.سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں نادہندگان سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے.

  • میڈیا کورٹس کو نہیں‌ مانتے ، ن لیگ نے قرارداد جمع کرا دی

    میڈیا کورٹس کو نہیں‌ مانتے ، ن لیگ نے قرارداد جمع کرا دی

    لاہور: ن لیگ نے مہنگائی کارڈ کے بعد اب میڈیا کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا.اس سلسلے میں‌ مسلم لیگ ن نے میڈیا کورٹس کی تجویز کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

    ن لیگی ذرائع کے مطابق یہ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حکومت کےمیڈیا کورٹس اقدام اورمیڈیا پر لگائی جانیوالی غیراعلانیہ سنسرشپ اوردبائو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اس قرارداد میں حنا پرویز بٹ نے اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، صحافیوں کےہراحتجاج میں بھرپورشرکت کرکے آزادی صحافت کےخلاف ہونیوالی سازشوں کو ہرصورت ناکام بنایا جائیگا۔

  • فرانس، قدیم ترین ڈائنو سار کی باقیات دریافت

    فرانس، قدیم ترین ڈائنو سار کی باقیات دریافت

    فرانس میں دنیا کے سب سے پرانے اور دیوہیکل جانور ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنچ جغرافیہ دانوں نے فرانس میں ڈائنا سور کی2میٹر لمبی ران کی ہڈی دریافت کی ہے۔

    ماہرین کےمطابق فرانس کے علاقے چارینٹ سے ملنے والی باقیات 14 کروڑ سال پرانی ہیں۔
    پیرس کے نیشنل نیچرل ہسٹری آف میوزیم کے جغرافیہ دان رونن الائن نے کہا کہ یہ ایک بڑی دریافت ہے۔ابھی بھی 40سے 50ٹن وزنی جانور موجود ہیں۔

    ماہرین کے مطابق دریافت کی گئی ہڈی کاوزن 500 کلو گرام ہے ۔واضح رہے کہ 2010 میں بھی فرانس سے مختلف جانوروں کی 7 ہزار500 باقیات برآمد کی گئیں تھیں۔

  • مہنگائی کا طوفان روکنے کے لیے  مجسٹریٹس ان ایکشن ، سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    مہنگائی کا طوفان روکنے کے لیے مجسٹریٹس ان ایکشن ، سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مجسٹریٹ تعینات کردیئے ، یہ مجسٹریٹ گراں فروشوں کے خلاف موقع پر سخت ایکشن لیں‌گے اور شہریوں کو لوٹنے والے گراں فروشوں کو سخت جرمانوں کے ساتھ جیل کی سلاخون کے پیچھے بھی بھیجنے کا کام کریں‌گے.

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق لاہورمیں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئے علاقے اور ذمہ داریاں سونپ کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے تحت 9 افسران ڈسٹرک لیول، 17 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل سٹی میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے، تحصیل کینٹ میں 7 مجسٹریٹ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14، تحصیل رائیونڈ میں 6 جبکہ تحصیل شالیمار میں 9 افسران بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کریں گے۔

  • پرینیتی چوپڑاکا پریا نکا کی وائرل تصویرپر تبصرہ کرنے سے انکار

    پرینیتی چوپڑاکا پریا نکا کی وائرل تصویرپر تبصرہ کرنے سے انکار

    بالی ووڈ کی ناموراداکارہ پرینیتی چوپڑا نےاپنی بہن اور اداکارہ پریا نکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا-

    حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں‌وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں-جبکہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہی ہیں-
    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود بھی دمے کی مریضہ ہیں گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینی والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا-لہذا سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دُہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےانہیں دوغلہ قراردےدیا ہے-
    حال ہی میں جب پریانکا چوپڑا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے یہ کہہ کے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہی

  • کالعدم تنظیموں کیخلاف حکومتی کاروائی میں تیزی، کس کے خلاف مقدمہ درج ہوا؟ اہم خبر

    کالعدم تنظیموں کیخلاف حکومتی کاروائی میں تیزی، کس کے خلاف مقدمہ درج ہوا؟ اہم خبر

    ایف اے ٹی ایف کے ڈو مور پر پاکستان نے کالعدم تنظیموں‌ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں .

    یہ بھی پڑھیں

    ایف اے ٹی ایف، بلیک لسٹ سے بچنے کیلیے پاکستان کا بڑا قدم

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خدمت خلق کا کام کرنے والی این جی او فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون پر محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال کالعدم لشکرطیبہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو سرمایہ فراہم کر رہا تھا۔محمد اقبال کے بینک اکاﺅنٹ میں مشکوک بھاری رقم منتقل ہوئی ۔محمد اقبال حوالہ کے غیر قانونی کاروبار سے بھی وابستہ تھا۔ محمد اقبال میسرز اسما ایکسچینج کمپنی کا بھی مالک تھا۔

    یہ بھی پڑھیں

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

    یہ کاروائی ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ نے کی ہے جس کے قیام کا چند دن قبل نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ قائم کیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا

    یہ بھی پڑھیں

    این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    بابر بخت قریشی کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن، اسسٹنٹ خرم سعید رانا کو ایف اے ٹی ایف یونٹ اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب بٹ ایف اے ٹی ایف پنجاب یونٹ تعینات کیا گیا۔یونٹ میں گریڈ 20 سے گریڈ 14 تک کے 11 افسر شامل ہیں .ایف آئی اے کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید میمن ایف اے ٹی ایف سندھ یونٹ میں تعینات ہونگے، انسپکٹر رضوان شاہ ایف اے ٹی ایف خیبر پختونخوا یونٹ میں خدمات سر انجام دیں گے۔ انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی ایف اے ٹی ایف یونٹ سندھ اور انسپکٹر عامر عباس کو ایف اے ٹی ایف بلوچستان یونٹ میں تعینات کیا گیا، کمپلائنس یونٹ کو کارروائی کے لیے تمام دفاتر کو مدد فراہم کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان میں 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، این جی اوز بغیر رجسٹریشن اور تجدید سے مختلف کاموں میں مصروف تھیں، این جی او ز کو 15جولائی تک تجدید اورمالی معاملات بارے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں . محکمہ انڈسٹریز نے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے این جی اوز کی رپورٹ بھی مانگی تھی اور سونے کا کاروبار کرنے والوں کے حوالہ سے بھی ڈیمانڈ کی تھی کہ سونے کی خریدوفروخت پر ادائیگیاں نقد کیش کی بجائے بینک سے ہونی چاہئے

  • 6 سالہ کورین بچی نے اربوں روپے کما لیے ، کس طرح کمائے اور وہ پیسے کہاں خرچ کیئے ؟ ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    6 سالہ کورین بچی نے اربوں روپے کما لیے ، کس طرح کمائے اور وہ پیسے کہاں خرچ کیئے ؟ ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    سئیول : انٹر نیٹ پرآن لائن کمائی کے قصے کہانیاں تو روز ہی سنتے ہوں گے،لیکن اس سے پہلے 6 سالہ بچی کی طرف سے اربوں روپے کمانے کا واقعہ اس سے پہلے نہیں‌سنا ہوگا ،یوٹیوب پر کروڑوں مداح رکھنے والی چھ سالہ جنوبی کوریائی یوٹیوب اسٹار نے اربوں روپے مالیت کا گھر لے لیے۔

    کورین ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ سالہ بورم کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں جن کے مجموعی طور پر تین کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ بچی نے ملک کے دارالحکومت سیول میں حال ہی میں پانچ منزلہ گھر خریدا ہے۔اس سے قبل بچی نے شہر کے پوش علاقے گنگنم میں پانچ منزلہ جائیداد خریدی تھی۔

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بورم کی ایک مشہور ویڈیو میں وہ پلاسٹک کے کھلونے کے ذریعے نوڈلز کھارہی ہیں۔ اس ویڈیو کو 30 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بورم کی کچھ ویڈیوز تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں والد کے پرس سے پیسہ چراتے دکھایا گیا جبکہ ایک اور میں وہ گاڑی چلانے کی نقل کررہی ہیں۔

  • سرگودہا میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ابر کرم کھل کے برس پڑا

    سرگودہا میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ابر کرم کھل کے برس پڑا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی صبح سے گہرے اور کالے بادلوں کا راج ہے ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ابر کرم کے برستے ہی بچے بوڑھے سب سڑکوں پر نکل آئے اور بارش میں نہاتے رہے بارش سے سرسبز درخت دھل کر نکھر گئے گزشتہ روز خبس اور شدید گرمی سے سب کا برا حال تھا اور انسانوں کے ساتھ ہی جانور بھی نڈھال تھے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش کے برسنے سے فصلوں پر اچھا اثر پڑے گا چاول ک فصل کو پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے یاد رہے کہ شدید سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باوجود سرگودہا میں فصلوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے

  • کراچی پھرمہک اٹھا  مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا بھی اور !

    کراچی پھرمہک اٹھا مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا بھی اور !

    کراچی: ملک بھر میں‌ بارشوں کی وجہ گرمی میں‌کمی آنے لگی ، کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔ شہریوں نےتفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔ درجہ حرارت میں‌کمی ہونا شروع ہوگئی

    کراچی سے ذرائع کے مطابق آج شہرقائد کے علاقوں صدر،آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، واٹر پمپ،حسن اسکوائر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی میں بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہواوں نے بھی شہریوں کے لیے تفریخ کے بہت سے مواقع پیدا کردیئے ہیں. شہریوں نے موسم انجوائے کرنےکےلیے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا۔چٹ پٹے پکوانوں کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات سے کراچی میں تیزبارش کاامکان ہے.

  • 6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟

    6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟

    سیول: جنوبی کوریا کی سٹار یوٹیوبر لڑکی بورم نے 8 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا، بورم اس وقت دو یوٹیوب چینلز کی مالک ہے ان میں سے ایک پر وہ کھلونوں کو دکھاتی ہے اور دوسرے پر اپنے چھوٹے چھوٹے کام عام عوام سے شیئر کرتی ہے، اور اس کے دونوں چینلز کے کل 30 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کی بدولت بورم 8 ملین ڈالر کی رقم کمانے اور صرف 6 سال کی عمر میں 8 ملین ڈالر کا گھر خریدنے کے قابل ہوئی ہے، بورم نے ایک پانچ منزلہ پراپرٹی خریدی جو کہ سیول کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ہے
    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ بورم کی پرائیویٹ کمپنی جو کہ اس کے والدین نے بنائی ہے پر 8 ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی اور اس کے نتیجے میں 5 منزلہ پراپرٹی خریدی گئی ہے