اسلام آباد:جماعت اسلامی اسلام آباد کا ضلعی اجتماع ارکان کل بروز اتوار صبح نو بجے امپریل مارکی H-13کشمیر ہائی وے میں منعقد ہو گا ، اجتماع ارکان میں جماعت اسلامی اسلام آباد کی سہ ماہی کار کر دگی رپورٹ پیش کی جا ئے گی جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا جماعت اسلامی اسلام آباد کے ارکان سے خطاب بھی کریں گے
Author: +9251
-

مقبوضہ کشمیر، بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے کا کشمیری تاجروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے کشمیری تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے آج سوموار کے دن بھی سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس کے ہمراہ ثناء اللہ بٹ نامی کشمیری تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس دوران انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں،
جس کشمیری تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اس کی رہائش سوپور کے کرنکشوں کالونی میں واقع ہے. واضح رہے کہ این آئی اے نے جمعرات کے دن بارہمولہ میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا اور ان کے گھر سے کئی دستاویزات قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، اسی طرح قبل ازیں متعدد کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے،
-

تھانوں کی حدود میں واقع بینکوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کے احکامات جاری
حکومت پنجاب کی ایس ایچ اوز کو تھانوں کی حدود میں واقع بینکوں کی سکیورٹی کے انتظامات اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ چیک کرنے کی ہدایت
سرگودھا۔27جولائی ( خبر رساں ایجنسی) حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں آئی پنجاب نے سرگودھاکے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں واقع بنکوں کے سکیورٹی الارم‘ میٹل ڈیٹیکٹر‘ واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کو چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ انتظامات درست نہ ہونے پر بنک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ -
شجاع آباد : ٹرک اور آئل ٹینکر میں ٹکر
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور پیر والا گجو موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور آم کی پیٹیوں سے بھرے ہوے ٹرک میں تصادم ۔
تفصیلات کے مطابق آم سے لوڈ ٹرک کو شدید نقصان ٹرک ڈرائیور سمیت دیگر عملہ موقع سے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا کے قریب واقع گجو موڑ پر خرابی کے باعث کھڑے ہوئے آئل ٹینکر کو آم کی پیٹیوں سے لوڈ ٹرک نے پیچھے سے ٹکر دے ماری ٹکر لگنے کی وجہ سے ٹرک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا ہے ۔ٹرک ڈرائیور اور دیگر عملہ کے 3 افراد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ھو گئے ۔اس حادثہ میں کسی کسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ھوا آئل ٹینکر اور ٹرک کا عملہ بچ نکلے ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد
-

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100بھیڑیں لقمہ اجل بن گئیں
جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم و بیش ایک سو بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔یہ واقعہ ترال کے پہاڑی علاقہ بیاری آنگن میں پیش آیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
حکام کے مطابق ایک ٹیم جائے مقام پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔اس کے علاوہ دوسری ٹیم بھی وہاں روانہ ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر اور دیگر ماہرین بھی شامل ہیں۔
-

بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے دہلی کیمپس میں ایک ہی خاندان کے 3افراد نے خود کشی کر لی۔کیمپس کے سینئر لیب اسسٹنٹ، اس کی بیوی اور ماں کی لاش خواب گاہ اور برآمدے میں لٹکی ہوئی ملی۔پولیس اس معاملے کی تحقیق میں مصروف ہے ۔
بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل
جمعہ کوسینیر لیب اسسٹنٹ گلشن کمار کی ساس کرشنا دیوی نے انھیں کئی بار فون کیا۔ جب پورے دن میں ایک بار بھی کسی نے فون نہیں اٹھایا تو کرشنا دیوی نے پولس کو اس کی اطلاع دی۔ گھر کے برآمدے میں گلشن کی لاش ایک راڈ سے بندھے دوپٹے کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ گھر کے الگ الگ بیڈروم میں گلشن کی ماں کانتا دیوی اور اس کی بیوی سنیتا کی لاش بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق تینوں لاشوں پر کسی بھی طرح کی چوٹ کا کوئی نشان نظر نہیں آیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی سے بھی جوڑ رہی ہے۔
-

صحافتی اداروں پر پابندیوں کے خلاف سرگودہا پریس کلب کے ارکان کا اجتجاج
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت کی طر ف سے صحافتی اداروں کے خلا ف انتقامی کاروائیوں اور روزنامہ نئی بات کے اشتہارات کی بند ش کے خلا ف سرگودھا کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہر ہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کا معاشی قتل بند کر ے اور فوری طور پر روزنامہ نئی بات کے اشتہارات کو بحال کر کے انتقامی کاروائیاں ختم کر ے ۔
پریس کلب سرگودھا کے زیر اہتما م صحافتی اداروں کے خلا ف مسلسل انتقامی کاروائیوںپر شدید احتجا ج کیا گیا جنرل سیکرٹر ی پریس کلب رانا سا جد اقبال کی قیا د ت میں صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور حکومت کے اس اقدام کی شد ید مذمت کی ۔احتجا جی مظاہر ے میں صحافیوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔صحافیوں نے روزنامہ نئی بات کے حق میں اور حکومت کے خلا ف شدید نعرے با ز ی کی اس موقعہ پر اظہار خیا ل کر تے ہوئے جنر ل سیکرٹری سرگودھا پریس کلب رانا سا جد اقبال ، سینئر صحافی عبدالحنا ن چوہدری ، ملک محمد اصغر ،ثاقب الما س ،زوار کاظمی اور عمر ا ن گورائیہ نے کہا کہ میڈیا کی طاقت سے برسراقتدار آنے والی حکومت نے میڈیا پر ہی قد غن لگا نا شروع کر دیئے ہیں ورکر صحافی اس قسم کی انتقامی کاروائی کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے ۔اس موقعہ پر ورکر صحافیوں نے مطالبہ کیا حکومت فوری طور پر نئی بات کے اشتہارات بحال کر ے اس قسم کے اقدامات سے صحافتی برداری میں حکومت کے خلا ف مسلسل منفی تاثر پھیل رہا ہے حکومت کا اقدام دنیا بھر میں بھی پاکستان کی بد نا می کا باعث بن رہا ہے اس سے جہا ں میڈیا کی آزادی پر پا بند ی کا تاثر پید ا ہو رہا ہے وہیں صحافیوں کا معاشی قتل عام بھی قابل افسو س ہے ۔صحافیو ں نے اعلا ن کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجا ج کا دائر ہ وسیع کر دیا جا ئے گا۔ -

ہیپاٹائٹس سے آگاہی کی مہم ، میوہسپتال میں واک ، ڈاکٹرز بھی شریک
لاہور: ہیپاٹائٹس سے آگاہی کی مہم کا لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے آغاز ہوگیا اس سلسلے میںآج میو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا، اس واک میںمیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگرعملے کی بڑی تعداد کی شرکت۔
ہیپاٹائٹس سے آگاہی کی مہم کے سلسلے میں یہ واک میو ہسپتال میں واک گھڑی وارڈ سے شروع ہوئی اس موقع پر شرکا نے ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے حوالےسے بینرز اٹھا رکھے تھے، واک میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او میو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسد اسلم، پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین، ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور ہسپتال کےعملے نے شرکت کی۔
اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اور عوام میں مکمل آگاہی بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہےکہ وہ ہیپاٹائٹس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ا قد امات اٹھائے
-

علم کی پیاس بجھانے کے لیے پنجاب پبلک لائبریری کا سیکنڈ کیمپس بنانے کا فیصلہ
لاہور : حکومت پنجاب نے علم کی پیاس بجھانے والوں کے لیے مزید آسانیاں پید اکردیں ،اس مقصد کے لیے پنجاب پبلک لائبریری کا سیکنڈ کیمپس بنانے کا فیصلہ، محکمہ آرکیالوجی نے سیکنڈ کیمپس کے نام سے نئی لائبریری بنانے کا منصوبہ تیار کیا۔ لائبریری میں جدید انٹرنیٹ اور آن لائن لائبریری کی تمام سہولتیں بھی میسر ہونگی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی لائبریری کے قیام کی منظوری سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دے دی گئی ہے۔سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف کا کہنا ہے کہ محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریری نے ایل ڈی اے کے ساتھ مل کر لاہور شہر میں لائبریری بنانے کے لئے چار مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے مطابق ان چارمیں سے ایک مقام پر نئی لائبریری بنائی جائے گی، دس کنال رقبے پر محیط نئی لائبریری پر ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
-

آم پھلوںکا بادشاہ رپورٹ
رپورٹ: آپ کو پھلوںکا بادشاہ کہا جاتا ہے.پاکستان میںیہ پھل بہت ہی مقبول ہے.اس پھل میں بھاری مقدار میں فائبر ، بہت ہی کم مقدار میں کیلوریز اورتھوڑی سی مقدار میں کاربو ہائڈریٹس موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،آئرن پوٹاشیم اور تھوڑی مقدار میں پروٹین بھی ہوتی ہے.آم میں بڑی مقدار میں وٹا من اے ، بی اور سی بھی پایا جاتا ہے.رحیم یار خان کا شمار آم کی پیداوار میں صف اول کےشہروں میںہوتا ہے.رحیم یار خان میں پیدا ہونے وال آم ملکی پیداوار کا 24 فی صد ہے.یہاں تقریبا 4000 کے قریب آموں کے باغات موجود ہیں.اور 28732 ہیکٹر ایریا آم کی پیداوار کے لئے مخصوص ہے.آموںکی تقریبا 400 مختلف ورائٹیز موجود ہیں جن میںسے 47 ورائٹیز رحیم یار خان میں موجود ہیں.ان ورائٹیز کے نام بڑے دلچسپ اور شاعرانہ رکھے گئے ہیںجن میں سے چند ایک نام ہی ہیں.انور رٹول،لب معشوق، لب عاشق، تحفئہ غالب، طوطا پری،دسہری،سندھڑی،لنگڑا اور چونسہ قابل ذکر ہیں.آموںکی سالانہ نمائش ڈسٹرکٹگورنمنٹ اور محکمہ زراعت مل کر منعقد کرواتے ہیں.-2009-2008 کی ایک رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں آموں کی سالانہ پیداوار 381606 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے.
