Baaghi TV

Author: +9251

  • ممبئی ، موسلا دھار بارش اور سیلابی پانی کے باعث مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں پھنس گئی

    ممبئی ، موسلا دھار بارش اور سیلابی پانی کے باعث مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں پھنس گئی

    بھارتی شہر ممبئی میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔اسی دوران 2000مسافروں کو لے کر جانے والی مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں گھری ہوئی ہے۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اب تک خواتین اور بچوں سمیت اب تک کم و بیش 500لوگوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ریسکیو کی ٹیمیں 8کشتیوں کی مدد سے مسافروں کو نکال رہی ہیں۔
    بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر
    دریں اثنا گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے ممبئی کے متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز بھی زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    دوسری طرف ممبئی کے بدلا پور اسٹیشن کے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے۔

  • والد کی لاپرواہی جڑواں بہن بھائی کی جان لے گئی ، لاپرواہی پر پھر کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    والد کی لاپرواہی جڑواں بہن بھائی کی جان لے گئی ، لاپرواہی پر پھر کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    نیویارک:نیویارک میں باپ کی لاپرواہی کی وجہ سے دو جڑوان بچے ہلاک ، پولیس نے باپ کی لاپرواہی پر نوٹس لیتے ہوئے باپ کو حراست میں‌لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق نیویارک کے 37 سالہ رہائشی والد نے اپنی ملازمت کی جگہ پر جب گاڑی پارک کی تو اس وقت جڑواں بچے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھے لیکن وہ دیکھے بغیرچلا گیا جہاں صبح آٹھ بجے سے شام تقریباً ساڑھے چار بجے تک اس نے دفتری فرائض سر انجام دیے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کوجب وہ گاڑی چلا کر واپس گھر آرہا تھا تو اچانک اس کی نظر پڑی کہ اس کا ایک سالہ بیٹی اور بیٹا پچھلی نشست پہ موجود تھے ، باپ نے گاڑی روک کرایمرجنسی میں 911 کو فون کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آٹھ گھنٹے تک سخت گرمی میں گاڑی کے اندر بند رہنے کے باعث بچے دم توڑ چکے تھے۔

  • مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ

    مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ دونوں طالبات تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئیں جسموں پر زخموں کے گہرے نشانات
    ڈپٹی کمشنر آفس سے ملحقہ دینی مدرسہ جامعہ عربیہ میں زیر تعلیم کمسن بچیوں پر رات سوتے ہوئے چھریوں کا پراسرار حملہ کیا گیا ہے جس سے دونوں بچیاں شدید زخمی ہوگئی ہیں اور تشویشناک حالت کے پیش نظر دونوں طالبات کو ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے آٹھ سالہ شبانہ اور سات سالہ صغریٰ مدرسہ میں سوئی ہوئی تھیں چھریوں کے زخموں سے دونوں طالبات کے جسم شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم حملہ سے متعلق کسی قسم کے حقائق سامنے نہیں آسکے ہیں البتہ مدرسہ کے معلم کے مطابق جنات نے طالبات پر حملہ کیا ہے جبکہ بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ جنات بچیوں کو چھریوں کے وار کرکے زخمی نہیں کرسکتے جبکہ سات سالہ صغریٰ کی حالت نازک بتائی گئی ہے ڈاکٹرز کے مطابق بچیوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

  • فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، 8 افراد ہلاک ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، 8 افراد ہلاک ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    منیلا:فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، ایک گھنٹے کے وقفے سے دو زلزلوں نے تباہی مچا دی . تفصیلات کے مطابق فلپائن میں ایک گھنٹے کے وقفے سے دو زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے باعث8 افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔

    فلپانئی حکام کے مطابق یہ زلزلہ فلپائن کے صوبے بٹانیس کے دو جزیروں میں آیا، یوایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 اور 5.9 تھی، دونوں زلزلوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ تھا،

    حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بعض سڑکوں میں گڑھے دیکھے گئے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔زخمیوں اورہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • شہید ہم سے یہ کہہ رہے ہیں‌ ، خون ہمارا بھلا نہ دینا ، کیپٹن راجہ محمد سرور کا71واں یوم شہادت

    شہید ہم سے یہ کہہ رہے ہیں‌ ، خون ہمارا بھلا نہ دینا ، کیپٹن راجہ محمد سرور کا71واں یوم شہادت

    لاہور : ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اس دھرتی کی شان ، پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ محمد سرور کا آج71واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے،کیپٹن محمد سرور 27 جولائی1948کوکشمیر کے اوڑی سیکٹرکے مقام پر شہید ہوگئے تھے

    پاکستان کا پہلا نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے کیپٹن راجہ محمد سرور تحصیل گوجر خان کے ایک گاؤں سنگھوڑی میں 1910ء میں راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے، 1929ء میں انہوں نے فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی، 1944ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا، شاندار فوجی خدمات کے پیشِ نظر 1946ء میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    راجہ محمد سرور شہید نے پاکستان بننے کے فورا بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی، 1948ء میں جب وہ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دیتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کی گولا باری سے شہید ہوگئے تھے

    کیپٹن محمد سرور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جہاں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، وہیں 27اکتوبر 1959ء کو انہیں نشانِ حیدر کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، انہیں پہلا نشانِ حیدر پانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

  • عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل، یکساں نظام تعلیم  ، اب انگریزی نہیں اردو پرائمری تک ذریعہ تعلیم ہوگی

    عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل، یکساں نظام تعلیم ، اب انگریزی نہیں اردو پرائمری تک ذریعہ تعلیم ہوگی

    لاہور :پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے ویژں کو آگے بڑھاتے ہوئے یکساں نظام تعلیم اپنانے کے وعدے پر کام شروع کردیا ہے. اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے پرائمری سطح پر سرکاری اسکولز میں تعلیمی نصاب انگریزی میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.


    پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2020 سے انگریزی صرف بطور مضمون پڑھائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب آئندہ سال سے تعلیمی نصاب اردو میں کردے گی ۔

    صوبے میں یکساں نظام تعلیم لاگو کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگلش میں ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کے بجائے ترجمہ کرنے میں مصروف ہوجاتاہےاور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے ۔لہٰذا اب حکومت نے سب کے لیے ایک ہی طرز کا نصاب لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

  • چائنہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آگیا

    چائنہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آگیا

    اسلام آباد:باغی ٹی وی(ویب ڈیسک) چائنہ کی آٹھ کمپنیوں نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے،
    بروز جمعہ آٹھ کمپنیوں کے وفد نے شنگھائی کی یوآنی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی،
    اس ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے سرمایہ کاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کاروبار کے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے

  • کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی

    کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی

    اوٹاوا:پاکستان نے بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے حکومت نے مزید آسانیاں پیدا کرنی شروع کردیں.پہلے اقدام کے طور پر کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی،

    کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا کا پاکستانی طلبا کے لیے سٹڈی ویزا آسان بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،رضاتارڑ نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کے مطابق طلبا کو 20روز میں ویزا مل سکے گا۔

    پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے۔وزیر امیگریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سٹوڈنٹس کم مدت میں سٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

  • بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل

    بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل

    بھارتی صوبہ بہار کے ضلع نالندہ کے ایک مندر میں بزرگ سادھو کومار مار کر قتل کردیا گیا۔ 70 سالہ سادھو امیش داس کو کل رات دیر گئے بے رحمی سے مار مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے قاتل رجنیش عرف چھوٹو کو پکڑ کر خوب پٹائی کی، بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ امیش داس گزشتہ ڈیڑھ برس سے اس مندر میں پوجا پاٹھ کررہے تھے۔
    بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    یاد رہے کہ امیش داس سے پہلے رام پریت شرن اس مندر میں پجاری تھے۔ دو تین دن پہلے رجنیش نے رام پریت شرن کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس میں پجاری امیش داس نے بیچ بچاو کروایا تھا۔رجنیش اس بات سے ناراض تھا۔ اسی ناراضگی میں رجنیش نے سادھو کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔

    پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے گدے کو برآمد کر لیا ہے۔ قاتل کی صرف چار دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دی گیا ہے۔

  • امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔ ٹرمپ

    امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر نے ملک میں ٹیکس لگانے کا نیا طریقہ وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی شراب پر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔

    فرانس میں امریکی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالےس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اگر کوئی ملک ٹیکس عائد کر سکتا ہے تو وہ خود امریکہ ہے۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ فرانس نے امریکی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے، ہم میکرون کی اس حماقت پر جوابی کارروائی بہت جلد کریں گے۔11 جولائی کو فرانسیسی سینیٹ نے ان بڑی کمپنیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جو ان کے ملک میں کام کر رہی ہیں .

    بعد ازاں مائیکروسافٹ، گوگل، فیس بک اور ایمازون کے نمائندوں پر مبنی ایک گروپ نے ان تحقیقات کو یورپ میں بڑھتے ہوئے امتیازی ٹیکسوں کے خلاف امریکی قیادت کا پختہ اظہار قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔