Baaghi TV

Author: +9251

  • کاغان ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہونے والی سڑکیں کھول دی گئیں ، ٹریفک رواں دواں

    کاغان ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہونے والی سڑکیں کھول دی گئیں ، ٹریفک رواں دواں

    مانسہرہ: نیشنل ہائی وے اتھارٹی اہلکاروں کی محنت اور جزبہ خدمت زندہ باد ، اہلکاروں نے مشکل حالات اور خراب موسم میں شاہراہ کاغان کو کھول دیا .شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق لیہ سے ہے جن کی لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے 8 مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث شاہراہ کاغان کو بند کردیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے لیکن بھاری مشینری سے پہاڑی تودے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاح بابو سرٹاپ سے براستہ چلاس، کوہستان سے واپس جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب این ایچ اے کے مطابق ناران سے بابو سرٹاپ تک رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور متاثرہ مقام سے تقریباً ایک ہزار گاڑیوں کا انخلاء ہوچکاہے جب کہ آئندہ چند گھنٹوں تک تمام گاڑیوں کا انخلاء مکمل ہوجائیگا۔یاد رہے کہ بارشو کی وجہ سے جل کھڈ اوربڑوائی کے درمیان گزشتہ روزلینڈسلائیڈنگ سےشاہراہ کاغان بند ہوگئی تھی۔

  • ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ آفس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب

    گوجرانوالہ: ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن عابد نور بھٹی نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس سرکاری ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اپنے پیشہ وارانہ امور ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دہی کسی بھی منصب کا تقاضا ہو تا ہے – انہو ں نے کہاکہ آفس کے تمام ملازمین میرے بچوں کی طرح ہیں اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے- یہ بات انہو ں نے ڈائر یکٹوریٹ انفارمیشن گوجر انوالہ ڈویژن کے دو اہلکاروں شو کت علی چوکیدار اور محمد اشفاق دفتری کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی،تقریب کے مہمان خصو صی ایم ڈی سر پرائز نیوز و معروف بزنس مین شاہدمحمود تھے جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ سید افتخار علی شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ طاہر چودھری، ڈپٹی ڈائر یکٹر منڈی بہاؤالدین راجہ منصور علی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات سید وقار جاوید نقوی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ محمد شہزاد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجر انوالہ منور حسین، ڈاکٹر محمد رفیق کھوکھر، سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن شبیر، اسسٹنٹ محمد شکیل اور دفتر کے دیگر اہلکاروں نے شر کت کی- تقریب کے مہمان خصو صی معروف صنعت کار شاہد محمود نے کہا کہ ڈائر یکٹر انفارمیشن آفس سے ریٹائر ہونے والے دونوں ملازمین بلاشبہ محکمہ کا سرما یہ ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ محکمہ کی خدمت میں صرف کیا ہے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا- انہو ں نے ڈائر یکٹر انفارمیشن عابد نور بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے اتنی اچھی تقریب میں مدعو کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمت اور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہیں – محکمہ میں اچھی خدمات پیش کرنے والے ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں – انہو ں نے کہا کہ ان دونو ں ملازمین کی خدمات قابل تعریف ہیں – تقریب کے اختتام پر مہمان خصو ں صی نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انہیں یاد گاری تحائف سے بھی نوازا- تقریب کی نقابت کے فرائض ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن سید افتخار علی شاہ نے سر انجام دیئے-

  • ہانگ کانگ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ، مظاہرین نے اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا

    ہانگ کانگ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ، مظاہرین نے اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا

    ہانگ کانگ : چین کے زیر اثر ہانک کانگ میں‌پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے دسیوں ہزار لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے ایئر پر قبضہ کرلیا ، تفصیلا ت کے مطابق ہانگ کانگ میں اس وقت صورت حال بہت کشیدہ ہے اور چین کے زیر اثر کانگ کانگ میں‌ ہر طرف پرفتن مظاہروں کی وجہ سے صورت حال خراب سے خرا ب ترہوتی جارہی ہے

    ہانگ کانگ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جمہوریت پسند شہریوں کے خلاف پولیس تشدد کی انکوائری کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزادے .دوسرے مطالبےمیں مظاہرین نے کہا ہےکہ انہیں آزاد رہنے دیا جائے ، مظاہرین نے چینی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے حقوق ان کو واپس کرے جو چینی کنٹرول کے بعد چھین لیے گئے تھے

  • کوئٹہ کا مشہور سرینا ہوٹل کو جرمانہ۔

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے
    سرینا ہوٹل کوئٹہ کی بیکری سیل جبکہ سرینا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو 10لاکھ روپے جرمانہ کر دیا اور بیکری کو آئٹمز پر لیبلنگ ،تاریخ اجراء وتنسیخ اور اجزاء ترکیبی نہ ہونےجبکہ ملازمین کے دستانے ماسک اورہیڈ کور نہ ہونے کی بناء پر سیل کیا گیا ہے اور ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں ناقص صفائی کے انتظامات، کم روشنی،ناقص نکاسی آب کی سہولیات، زائد المیعاد اشیاء اورحشرات کی موجودگی، جھاڑو پونچے کی کچن میں موجودگی، ملازمین کے ہاتھ دھونے کی جگہ پر سینیٹا ئیزروغیرہ نہ ہونے اورخراب تیل کے استعمال سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر جرمانہ کیا گیا
    فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال جلد بہتر بنانے اور عوام کو معیاری اشیاء خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت۔

  • فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، درندوں نے ننھنی کلی کو مسل دیا

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ اسلام پورہ میں غریب محنت کش کی تیرہ سالہ بیٹی اوباش درندوں کی ہوس کا شکار بن گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزمان کے اثرورسوخ کی وجہ سے تفتیش کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 66 ج ب محلہ اسلام پورہ میں میں بد نام زمانہ منشیات فروش نجمہ نامی خاتون کے اوباش بیٹے محسن نے اپنے دوست نومی کے ساتھ مل کر کر غریب محنت کش یونس مسیح کی تیرہ سالہ بیٹی ماریہ کو گھر سے اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اہل خانہ کی جانب سے15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کرنے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر محسن نامی درندے کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم نومی موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے میڈیکل رپورٹ کروانے کے بعد ملزمان کے خلاف لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی ماریہ کے غریب والدین کا کہنا ہے کہ محسن کی والدہ نجمہ ان کے علاقہ میں عرصہ دراز سے ہیروین اور چرس وغیرہ کی فروخت کا دھندا کرتی ہے جس کے دیگر جرائم پیشہ عناصر اور پولیس کے چند اہلکاروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ہے جسکی بنا پر غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے اہل خانہ کومقدمہ واپس لینے کے لئے جان سے مار دینے جیسی سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پولیس بھی تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھانے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے متاثرہ لڑکی کے کے والدین نے وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوے انہیں کیفر کردار تک پہنچاکر انہیں انصاف دیا جائے#

  • کوئٹہ سرینا ہوٹل بیکری سیل ریسٹورنٹ کو جرمانہ۔

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ کی بیکری سیل جبکہ سرینا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو 10لاکھ روپے جرمانہ کر دیا بیکری کو آئٹمز پر لیبلنگ ،تاریخ اجراء وتنسیخ اور اجزاء ترکیبی نہ ہونےجبکہ ملازمین کے دستانے ماسک اورہیڈ کور نہ ہونے کی بناء پر سیل کیا گیا اور ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں ناقص صفائی کے انتظامات، کم روشنی،ناقص نکاسی آب کی سہولیات، زائد المیعاد اشیاء اورحشرات کی موجودگی، جھاڑو پونچے کی کچن میں موجودگی، ملازمین کے ہاتھ دھونے کی جگہ پر سینیٹا ئیزروغیرہ نہ ہونے اورخراب تیل کے استعمال سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال جلد بہتر بنانے اور عوام کو معیاری اشیاء خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت۔

  • وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے خودسفارتکاری کرنا شروع کردی . دورہ امریکہ کے بعد دوسری بڑی شخصیت سے رابطہ ، وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جن میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کےد رمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    عمران خان نے ترک صدر سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت طیب اردوگان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو اس وقت بڑی زیر بحث ہے

  •  نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

     نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

     نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    صوبائی وزیر اوقاف کا کاکٹر براداران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید
     دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش . راہداری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی. کاکڑبرادران کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے. ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے رہیں گے۔کاکڑبرادران

    لاہور 26جولائی۔۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے عمران خان کے دورے امریکہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مضبوط ہوا ہے،اس موقع پر نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔صوبائی وزیر اوقاف نے کاکٹر براداران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ2018کے الیکشن میں ضلع نارووال میں پارٹی کے اہم کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع بھر سے پی ٹی آئی سیٹیں جیت نہ سکی،لیکن کاکٹر بردران کی پی ٹی آئی میں واپسی سے ضلع بھر پی ٹی آئی مضبوط ہوئی،امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کروائی ہے،جہاں نارووال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب جلد نارووال کا دورہ بھی کریں گے۔ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے ہم کل بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور آئندہ بھی پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    لاہور 26جولائی۔ سیاسی معاون بر ائے وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ا پنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری منصوبوں کی نگرانی و مانیٹرنگ حکومت باریک بینی سے کر رہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے یا شہرکو منتقل نہیں ہوسکیں گے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دلفریب نعروں سے بہلایا گیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا۔جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زیادتیوں کا بدلہ عام انتخابات میں انہیں شکست دے کرلیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔
     ٭٭٭٭٭               

  • خواتین سے مبینہ دوستیاں سکینڈل ، امام الحق کی جان چھوٹ گئی

    خواتین سے مبینہ دوستیاں سکینڈل ، امام الحق کی جان چھوٹ گئی

    کوئٹہ : امام الحق کی جان بخشی ہوگئی، پی سی بی نے محض تنبیہ کرکے معاملے کو رفع دفع کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق کاخواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ وارننگ سے ٹل گیا، امام الحق پرسات سے آٹھ خواتین کیساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگا،مبینہ میسجز کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پرجاری کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ امام الحق نوجوان ہیں غلطی ہوئی اس لیے انہیں خبردار کردیا ہے۔ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پرامام الحق پرکڑی تنقید کی جارہی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوانی کی غلطی قرار دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

  •  کرپٹ اپوزیشن ٹولہ یوم سیاہ کے بعد یوم حساب کی تیاری کرے:صمصام بخاری

     کرپٹ اپوزیشن ٹولہ یوم سیاہ کے بعد یوم حساب کی تیاری کرے:صمصام بخاری

     کرپٹ اپوزیشن ٹولہ یوم سیاہ کے بعد یوم حساب کی تیاری کرے:صمصام بخاری

    شہبازشریف ڈیلی میل اخبارپر کیس کرکے کرپشن نہیں چھپاسکتے قوم جانتی ہے کہ شہبازشریف کے پاس اخبار پر کیس کیلئے لاکھوں پاؤنڈ کہاں سے آئے؟کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرا سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں
    لاہور26 جولائی: صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیلی میل اخبارپر کیس کرکے کرپشن نہیں چھپاسکتے۔ قوم جانتی ہے کہ شہبازشریف کے پاس اخبار پر کیس کیلئے لاکھوں پاؤنڈ کہاں سے آئے؟
    آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولہ یوم سیاہ کے بعد یوم حساب کی تیاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن ٹولے کی کرپشن پر غضب ناک ہیں۔ آنے والا وقت کرپٹ عناصر کیلئے مزید پریشان کن ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوریت کوخطرے والا بیانیہ بے کار ہوگیاہے۔ عمران خان آئندہ سیاسی منظر کرپشن فری بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ بدعنوانوں کو سزا دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرا سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں۔ شریف برادران کا واویلا ان کو احتساب سے نہیں بچاسکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن زدہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحادکرپشن بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔