چنیوٹ
مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی
مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی سیلاب کے باعث دریا سے ملحقہ نواحی گاؤں اور بستیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے مختلف مقامات پر نو کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور نشیبی علاقہ جات میں قائم 65 کے قریب سرکاری اسکولوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور کی زیر صدارت اجلاس جاری موجود سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ہنگامی صورت کے پیش نظر وقفہ وقفہ سے دریائے چناب پر موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق اس وقت 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ چنیوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ 1 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ چناب پل کے مقام سے گزر رہا ہے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سے دریائے کے مقام پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی جانب سے پولیس اہلکار دریائے چناب پر تعینات کردے ہیں اور دریا میں نہانے اور کشتی رانی پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے
Author: +9251
-

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے
-

چارسدہ سابق پولیس اہلکار ڈکیتی گروپ کا سرغنہ نکلا ثبوت مل گئے
نمائندہ خصوصی(باغی ٹی وی)
چارسدہ ۔تھانہ سٹی پولیس نے راہزنی ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس اہلکار بلال کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ڈی پی اوچارسدہ عرفان اللہ خان نے
تنگی روڈپرسیمنٹ ڈیلرسے 4لاکھ ملزم نےجڑبائی پاس روڈ پر الیکٹرانک کی دکان سے 26000ہرارروپے چھیننے کا پولیس کے سامنےاعتراف جرم کرلیا۔
ملزم بلال نے مختلف کیسوں میں ساتھ دینے والے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دیں۔ڈی ایس پی سٹی بشیرخان یوسفزئی
چارسدہ ۔ملزم بلال سے 50ہزارروپے کی ریکوری ہوئی ہیں ۔ڈی ایس پی بشیرخان یوسفزئی
چارسدہ ۔ملزم بلال کے باقی ساتھی جلدگرفتارکیا جائے گا۔ایس ایچ او سٹی جوہرشیدخان -

کمبوڈیا چین کی کالونی بن چکا ہے، کمبوڈین اپوزیشن لیڈر موہان ملک
کمبوڈیا: مجھے تو ایسے لگ رہا ہے کہ اب کمبوڈیا آزاد ملک نہیںبلکہ چین کا ایک کالونی بنتا جارہا ہے. ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر موہان ملک نے ایک اہم میٹنگ میں کہی
موہان ملک نے کہا کہ اس حال میں جب کمبوڈیا میں بین الاقوامی ایئر پورٹ بننے جارہا ہے جہاں چینی بڑے بڑے مال بردار طیارے اتریں گے تو کیسے کہا جاسکتا ہے کہ کمبوڈیا آزاد ملک ہے.
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کمبوڈیا میں چینی افواج نے ڈیرے ڈالنے شروع کردیئے ہیں . اور ہر طرف چینی جنگی جہاز ہی نظر آتے ہیں
ذرائع کے مطابق چینی حکام دھڑا دھڑکمبوڈیا میںزمینیںخرید رہے ہیں جس سے یہی خدشہ زور پکڑ رہا ہے کہ چین اب کمبوڈیا پر راج کرے گا
-

غیر قانونی پٹرول پمپ و دوکانات ختم کروانے کےلیے بڑا اور کامیاب آپریشن جاری
*رحیم یارخان( )ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم کا خانپور اڈا پر قائم غیر قانونی علیانی پٹرول پمپ و دوکانات ختم کروانے کےلیے بڑا اور کامیاب آپریشن جاری،اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم نے کروڑوں روپے مالیت کی دو کنال سرکاری اراضی واگزار کرو لی،زرائع*
-

اگر ضرورت پڑی تو تہران جانے کے لیے تیار ہیں.امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تہران جانے کے لیے تیار ہیں۔ پومپیو نے باور کرایا کہ وہ "ایرانی عوام سے مخاطب ہونے کا موقع پانے کے لیے” ایرانی ٹیلی وژن پر آنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات جمعرات کے روز "بلومبرگ ٹی وی” سے بات کرتے ہوئے کہی۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ "میں ایرانی عوام سے براہ راست بات کرنے کے موقع کا خیر مقدم کروں گا۔ میں نے پہلے بھی اس بارے میں بات کی تھی”۔
پومپیو نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جب امریکا آتے ہیں تو میڈیا اور امریکی رائے عامہ سے مخاطب ہوتے ہیں ،،، ان کے لیے امریکی فریکوینسیز پر ایرانی پروپیگنڈا پھیلانا بھی ممکن ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں بھی وہاں جانے کا موقع ملے گا تا کہ وہ پروپیگنڈا نہیں بلکہ حقیقت بیان کریں اور ایرانی عوام کو آگاہ کریں کہ ان کے حکمرانوں نے کیا کیا ہے جس کے سبب اب ایران کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
واشنگٹن ایران پر الزام عائد کر چکا ہے کہ وہ مئی کے بعد سے سلسلہ وار تخریب کاری اور حملوں کا ذمے دار ہے۔ ان کارروائیوں میں آبنائے ہرمز اور خلیج میں کئی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پومپیو نے مزید کہا کہ "ہم انہیں (ایرانیوں کو) اس بات پر قائل کرنے کے لیے مطلوبہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اگر انہوں نے آسانی کے ساتھ نارمل اقدامات کا مظاہرہ کیا تو ایرانی عوام کے لیے ایک نارمل زندگی گزارنا ممکن ہو گا”۔
-

موٹر بائکس پرود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک آفیشل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ پر کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کی دفعات 231بی اور 234 کے مطابق موٹر سائیکل ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا گیا اور مزید اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی سفارشات بھی زیر غور نہیں ہیں
-

غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے،نورا فتیحی
نامور بالی ووڈاداکارہ نورا فتیحی نے اپنی آپ بیتی بتا تے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی کزارنا بہت مشکل ہے جب کے انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں-
حال ہی میں دئیےگئے انٹر ویو میں نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ہندی نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی با ر آڈیشنز میں شرمندہ کیا گیا-نورا نے کہا لوگ مجھ پر ہنستے تھے جسے میں کوئی سرکس ہوں،مجھے پریشان کرتے تھے،میری تذلیل کرتے تھے-ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھے کہا کہ واپس چلی جاؤ ہمیں تماری ضرورت نہیں-
نورا نے مزید کہا کہ وہ ایک ایجنسی کے ذریعے کینیڈاسے بھارت آئی تھیں ان کا روایہ بہت ہی خراب تھا جب میں نے ایجنسی کو چھوڑناچاہا تو انہوں نے میرے20 لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا جومیں نے اشتہاری ایجنسی میں کام کر کے کمائے تھے.ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے.ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ بڑا کام کرنے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں- -

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام برطانوی جہازوں کے لیے "فریگیٹ” کا ہمراہ ہونا لازم
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام برطانوی جہازوں کے لیے "فریگیٹ” کا ہمراہ ہونا لازم قرار دے دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ طور پر خلیج کے علاقے میں موجود برطانوی بحریہ کی فریگیٹ "ایچ ایم ایس مونٹروز” تمام برطانوی پرچم بردار جہازوں کے ہمراہ سفر کرےگی۔
رائل نیوی کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے والے برطانوی پرچم بردار جہازوں کے ہمراہ ہو گی خواہ یہ جہاز اکیلا یا پھر مجموعے کی صورت میں ہو۔ اس شرط کے ساتھ کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے سے کافی وقت پہلے اس کا نوٹیفکیشن حاصل کرنا ہو گا۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے باور کرایا کہ جہاز رانی کی آزادی عالمی تجارت اور دنیا کی معیشت کے نظام کے واسطے فیصلہ کن مسئلے کی حیثیت رکھتی ہے … اور ان کا ملک اس آزادی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔برطانوی فریگیٹ مونٹروز نے نئی پالیسی کے تحت اپنا پہلا مشن بدھ کی شام انجام دیا۔
دوسری جانب فرانس کی وزیرِ دفاع فلورنس بارلے کا کہنا ہے کہ پیرس ، برلن اور لندن اضافی فورسز کی تعیناتی کے بغیر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سیکورٹی کے تحفظ کے متعلق معلومات کا باہمی تبادلہ کریں گے۔
برطانیہ کا یہ اقدام امریکا کے نئے وزیر دفاع مارک ایسپر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایسپر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر واشنگٹن آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے بحری جہازوں کو عسکری رفاقت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
آبنائے ہرمز میں تہران کی جانب سے برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے بعد لندن، پیرس اور برلن خطے میں جہاز رانی کی سیکورٹی کے تحفظ کے واسطے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل برطانیہ نے جبل طارق میں ایران کا ایک تیل بردار جہاز اس دعوے کے ساتھ تحویل میں لے لیا تھا کہ اس نے یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ شام تیل منتقل کر رہا تھا۔
-
فیصل آباد، پھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیکنگ کا منصوبہ تیار
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پھلوں، سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیاری اورعالمی معیار کے مطابق ان کی پیکنگ کیلئے خصوصی منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کیلئے ابتدائی طورپر 4کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم بھی جاری کر دی گئی ہے نیز اس منصوبے کو پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ کا نام دیا گیاہے۔ پراجیکٹ کے ذرائع نے بتایاکہ اس منصوبہ پر ابتدائی مرحلے میں ساڑھے 4کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائیگی جس کا مقصد کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی ترغیب دینے سمیت انہیں پیشہ وارانہ مہارت اور انفراسٹرکچر فراہم کرناہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس منصوبہ کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
-

زخموں سے چور ننھی پری بھی چل بسی، شجاعت سے لبریز شامی بچی کی درد بھری کہانی
شام کی کئی سال سے جاری خانہ جنگی میں ایسے ان گنت واقعات پیش آچکے جنہیں سن یا دیکھ کر معمولی انسانی ہمدردی رکھنے والے شخص کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب اسدی اور روسی فوج کے جنگی طیاروں نےادلب کے نواحی علاقے اریحا میں وحشیانہ بمباری کرکے تباہی پھیلا دی۔ اس بمباری کے نتیجے میں ایک شامی خاندان ملبے تلے دب گیا۔ اس دوران ملبے سے ایک کم سن بچی رھان نے زخمی حالت میں خود کو نکالا اس اس کےبعد اس نے اپنی شیرخوار بہن تقیٰ کو بھی ملبے سے نکال لیا۔
ادلب کے علاقے اریحا میں پیش آنے والے اس واقعے کو سننے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں سے آنسوجاری کردیے اور دلو ں کو پسیج کے رکھ دیا کہ کس طرح ایک ننھی منھی بچی ہمت کرکے اپنی زخموں کی پرواہ کیے بغیر اپنی شیرخوار بہن کو بچانے میں مصروف ہے۔ بچیوں کی بمباری کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ والد زندہ بچ جانے کےباوجود تباہی کےاور اپنے گھر بارتباہ ہونے پرہوش کھو بیٹھتا تھا۔ اس میں اپنی بچیوں کو ملبے سے نکالبے کی ہمت اور سکت بھی نہیں رہی تھی۔
مگرصدمے کی خبرابھی مکمل نہیں ہوئی، رھام نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی بہن کو بچا کر عالمی سطح پرداد تحسین حاصل کی خود اسپتال میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر سسک سسک کر دم توڑ گئی۔
اس کی اس بے سرو سامانی میں موت کی خبر سن کر ہرآنکھ اشک بار ہے۔ جس جس طرح رھام کی اور اس کی شیر خوار بہن تقیٰ کی خبر پہنچی تھی ان پر رھام کی موت بجلی بن کر گی ہے۔
رھام کی ملبے سے نکلنے اوراس کے بعد اپنی بہن کو ملبے سے نکالنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور لوگوں نے انہیں بہت زیادہ پسند اور شیئر کیا ہے۔ ننھی رھام کی طرف سے نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنی بہن کی جان بچانے کی کوشش اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔