Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کے معائنہ کیلئے انسپکشن چوکیاں قائم کرنیکا حکم

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کے معائنہ کے لئے ضلع کے داخلی راستوں پر انسپکشن چوکیاں قائم کرنیکا حکم دیدیا گیاہے جس کے تحت ضلع میں کانگووائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنا نے سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قر با نی کے جانوروں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد طارق خان نیازی نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو جاری کی جس میں کانگو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمانہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر‘ جنرل منیجر فیصل آباد کیٹل مارکیٹس مینجمنٹ کمپنی‘ فوکل پرسن الائیڈ ہسپتال‘ ڈسٹرکٹ کو۱ٓرڈینیٹر‘ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ضلع میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا لہٰذا کانگووائرس سے بچنے کیلئے وسیع پیمانے پر حفاظتی و انسدادی اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے کہا کہ وہ کانگو وائرس کو چیک کرنے کیلئے جامع پلان ترتیب دیں اور ضلع کے داخلی راستوں پر قائم چوکیوں پر سٹاف کی 24 گھنٹے ڈیوٹی لگا کر ہر جانور کو چیک اور سپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلیرنس رپورٹ کے بغیر مویشیوں کی کوئی گاڑی ضلع میں داخل نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل کی سطح پر مویشیوں / جانوروں کو چیک کرکے حفاظتی ٹیکے اور سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے اور علاج معالجہ کیلئے ضروری ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی انسپکشن کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل ٹیمیں بھی گلی محلوں میں سرگرم عمل رہنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران کو کانگو وائرس سے بچنے سے متعلق شہریوں میں شعور پیدا کرنے سے متعلق آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حفاظتی تدابیر کی تفصیلات پر مبنی پمفلٹس بھی شہریوں میں تقسیم کئے جائیں تاکہ ہر گھر تک انسدادی و احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات پہنچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ کانگووائرس کے مریض کی تشخیص و علاج کیلئے ضروری انتظامات کو چوکس رکھیں۔

  • فیصل آباد کے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد کے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے. میاں اصغر علی ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تعینات، مہر ریاض کوتوالی سے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات، انچارج انویسٹیگیشن کوتوالی علی عمران ایس ایچ او ریل بازار تعینات، رضوان شوکت ریل بازار سے ایس ایچ او کھڑیانوالہ تعینات، احمد عدنان پولیس لائن سے ایس ایچ او روڈالہ روڈ، احمد منیل کو پولیس لائن سے ایس ایچ او منصور آباد تعینات، شعیب احمد کو منصور آباد سے ایس ایچ او صدر سمندری، ایس ایچ او صدر سمندری ڈیوٹی سر انجام دینے والے آفتاب وسیم کو معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

  • ملک میں‌مہنگائی میں 15.62 فیصد اضافہ، 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 اشیاء میں کمی

    ملک میں‌مہنگائی میں 15.62 فیصد اضافہ، 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 اشیاء میں کمی

    اسلام آباد: ملک میں‌بدلتی ہوئی معاشی صورت حال سے آگاہ رکھتے ہوئے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے اور ملک میں مہنگائی کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ہے. ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق18جولائی2019ء کواختتام پذیر ہونے والےہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 15.62فیصداضافہ ہوگیا‘

    ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں‘9میں کمی ہوئی ہے، ٹماٹر‘ چکن‘ پیاز ‘چینی‘ چاول‘ گھی‘ڈبل روٹی ودیگرکی قیمتوں میں اضافہ‘ آلو‘ کیلا‘ دال ماش میں کمی ہوئی۔ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے28اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔

  • نمرہ خان نے 7 دنوں میں 8کلو وزن کم کر لیا

    نمرہ خان نے 7 دنوں میں 8کلو وزن کم کر لیا

    اسلام آباد:وزن کم کرنا اب مشکل نہیں‌رہا . پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے 7 دنوں میں 8کلو وزن کم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے ایک ہفتے میں8کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں‌ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج کل اداکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اپنے وزن کو لے کر بہت پریشان رہتے ہیں اور بہت سخت ڈائٹنگ کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اس سب کے لئے آپ کو زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا بلکہ آپ اپنی زندگی میں پروٹین کی مقدار بڑھا کر اور میٹھے کو ختم کر کے وزن کم کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ان دنوں نمرہ ان دنوں ڈرامہ سیریل”بھول“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔نمرہ خان وزن کے بڑھنے کی وجہ سے کافی پریشان تھیں‌، اب نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے کہ اس کا وزن بہت جلد کم ہوگیا ہے

  • شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو حیران کردیا

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو حیران کردیا

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کی سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن نے دو نئے میزائل کے کامیاب تجربے کر لیے ہیں اور ہم جنوبی کوریا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ نئی جنگی مشقیں کرنے سے باز رہے
    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے میزائل کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے یہ میزائل نئے ٹیکٹیکل گائڈڈ میزائل ہیں
    دوسری طرف امریکہ کے 30000 فوجی جوان جنوبی کورین فورسز کیساتھ مشترکہ فوجی مشکیں کرنے کیلئے سیول میں پہلے سے موجود ہیں اور اسی تناظر میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ یہ میزائل جنوبی امریکہ کیلئے ایک سنجیدہ وارننگ ہے.

  • مون سون نے تباہی مچا دی مختلف علاقوں سیلاب ، حادثات سے 55 جاں بحق

    مون سون نے تباہی مچا دی مختلف علاقوں سیلاب ، حادثات سے 55 جاں بحق

    ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی جاری ہے، اب تک مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچپن سے تجاوز کر گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 51 زخمی ہو گئے ہیں۔

    گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھر کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرنے سے 7 افراد ڈوب گئے جبکہ 30 سالہ سحرش اور اس کا ایک سالہ بیٹا شایان جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 5 افرادکو بچا لیا، جبکہ لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایک اور واقع میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے وکیل عمران کیانی سواں کے قریب برساتی نالے میں پھنسی اپنی گاڑی نکالتے ہوئے بہہ گئے۔

    ناران میں سیلابی نالے میں دو افراد بہہ گئے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    اتوار سے مون سون کے بادل کراچی کا رخ کریں گے، شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔

    اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے شدید بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔

    قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں مقامی دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا ، دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

  • غلطی ہو جانے پر فورا معافی مانگ لیتی ہوں،اداکارہ حریم فاروق

    غلطی ہو جانے پر فورا معافی مانگ لیتی ہوں،اداکارہ حریم فاروق

    اسلام آباد:انا نہیں‌بناتی اور نہ ہی کسی بات پر اکڑ جاتی ہوں، ان خیالات کا اظہار پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو فورا معافی مانگنے کی قائل ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے فلم ”جانان“ کے سیٹ پر اداکارہ ارمینہ خان کے ساتھ تنازعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا سرعام جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ کسی پر بات کرنے کی قائل ہیں لیکن اتنا ضرور کہیں گی کہ اگر ان کا اپنے ساتھی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو جائے تو وہ فورا معافی مانگ لیتی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ فلم ”پرچی“ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ وہ ان کی پہلی پروڈکشن فلم تھی۔ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ”ہیر مان جا“ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ کچھ دنوں سے حریم فاروق کی ساتھی اداکاروں سے کسی تنازعہ کی خبریں آرہی تھیں

  • بالاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ، نالوں میں طغیانی، ہزاروں سیاح محصور

    بالاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ، نالوں میں طغیانی، ہزاروں سیاح محصور

    بالاکوٹ کے علاقے جلکھڈ میں لینڈ سلائیڈ نگ اور نالوں میں طغیانی سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، جنہں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ کے علاقے ناران اور جل کھڈ میں لینڈسلائیڈ نگ ہوئی اور نالوں میں طغیانی بھی آگئی جس سے سڑک پر پانی آگیا اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔ رات سے صبح ہوگئی لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔

    ناران روڈ پر سیاحوں کو پھنسے کئی گھنٹے ہوگئے انہیں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔ سیاحوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔ پانی کی رفتار تیز ہونے کے باعث امدادی کاموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    ڈی سی مانسہرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہراہ کو بھاری مشینری کی مدد سے آج شام 4 بجے کے بعد کھول دیا جائے گا، سیاح بابو سر ٹاپ سے چلاس کوہستان روڈ آمد و رفت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

    مانسہرہ کے تفریحی مقام جل کھڈ اور بڑوئی کے درمیان گزشتہ دوپہر کو شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ 8 مقامات پر بند ہو گئی جس کی وجہ سے گلگت آنے جانے والے سیکڑوں مسافر اور سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے۔

    شاہراہ کھولنے کے لیے این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر موجود ہے، رات کو اندھیرے کے باعث امدادی کام کو روک دیا گیا تھا جبکہ مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مسافروں نے رات مقامی ہوٹلوں، گاڑیوں اور کھلے آسمان تلے گزاری۔

    اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بتایا کہ جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے ریسکیو کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور کے20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی

    لاہور کے20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی

    لاہور:اب نہیں‌چل سکے گا ریسٹورانوں کا راج لاہور شہر میں ، شہر کے پوش علاقوں میں قائم 20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے وزیر اعظم پورٹل پر ریسٹورنٹس کی ٹیکس چوری سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر سکروٹنی کا آغاز کر کے نوٹسز جاری کردیئے۔

    پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ ، جوہر ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے 20 ریسٹورنٹس سے متعلق بلز نہ دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، شہر کے پوش علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس کے حوالے سے شہریوں سے سیلز ٹیکس لینے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ادائیگی نہ کرنے کی بھی شکایات ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صارفین کو بلز کی پکی رسید نہ دینے والے ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر کے ریسٹورنٹس کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ریسٹورنٹس کےخلاف انوائس میں گڑ بڑ اور اوور چارجنگ کی شکایات کے تحت کارروائی شروع کرکے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

  • بالی ووڈ فنکار بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف بول پڑے

    بالی ووڈ فنکار بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف بول پڑے

    بالی ووڈاداکارہ کونکنا سین شرما،فلمسازشیام بینگل سمیت 49 بالی ووڈ فنکاروں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے-
    بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے تشدد نے بالی ووڈ فنکاروں کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے،فنکاروں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشددپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کو اب بند ہونا ہوگا-
    فنکاروں نے کہا ہم نے این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈزبیورو)کی رپو رٹس دیکھ کر حیران ہیں جس کے مطابق جنوری2009 سے لے کر اکتوبر 2018 تک بھارت میں مذب کی بنیاد پر 254 جرائم رپورٹ ہوئےاور کم سے کم 91 لوگوں کو قتل کیاگیا جب کہ ان واقعات میں579 لوگ زخمی ہوئے-