Baaghi TV

Author: +9251

  • فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌خان جو کہ رائٹر ، ڈائریکٹر ہیں ان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان ان کے بچپن کے دوست تھے ، سلمان کے والد اور میری والدہ نے ایک ساتھ ایک فلم کی تھی جو کہ پورا آدھا دن چلی تھی . فرح‌نے کہا کہ سلمان خان کو ڈانس سیکھنے کاشوق تھا ،اسکی فلم بیوی ہو تو ایسی لا مہورت تھا اور مہورت 11 بجے تھا اور سلمان صبح 9 بجے میرے پاس آکر ایک ڈانس سٹیپ سیکھ کر گئے. انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت ہی اچھا انسان ہےہمیشہ سے ہی دوستوں کا دوست ہے. فرح‌خان نے مزید کہاکہ شاہ رخ خان سے میری ملاقات کبھی ہاں کبھی نا کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ان سے پہلی ہی ملاقات میں ایسا لگا کہ جیسے ہم سکول کے دنوں کے دوست ہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان کو ڈائریکٹر کولڈ‌ڈرنک نہیں‌پینے دیتا تھا وہ کہتا تھا کہ تم پیو گے تو سب ہی کہیں گے کہ ہمیں بھی دو اور ہمارا بجٹ‌اتنا زیادہ نہیں‌ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ارچنا پورن سنگھ کی پہلی جلوہ ے ایک گیت میں‌، میں‌ بیک ڈانسر تی انہوں‌نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا. انہوں نے کہا کہ ارچنا کے شوہر پرمیت کا بھی پہلا وڈیو بھی میں‌نے شوٹ کیا تھا اور کوئی پیسے نہیں‌لئے تھے. اس کو وہ وڈیو دکھا کر کام لینا تھا.

  • ڈائریکٹر ندیم بیگ کن دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں؟‌

    ڈائریکٹر ندیم بیگ کن دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں؟‌

    سپر ہٹ‌ ڈراموں اور فلموں‌ کے ڈائریکٹر ندیم بیگ جن کی ایک بڑی فین فالونگ ہے ان کے کام کو لوگ نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ منتظر بھی رہتے ہیں‌کہ کب ان کا کوئی نیا پراجیکٹ آئیگا. گزشتہ سال ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا نے کامیابی حاصل کی. ندیم بیگ نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. ندیم عوام کی پسند نہ پسند سے خوب واقفیت رکھتے ہیں لہذا وہ کام ہی ایسا کرتے ہیں‌جو رد نہ ہو اور عوام ہاتھوں ہاتھ لے. حال ہی میں ندیم بیگ نے کہا ہے کہ میں‌شان شاہد اور ہمایوں سعید کے ساتھ سکس سگما کے بینر تلے کام کرنا چاہتا ہوں . ندیم بیگ کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے لالی وڈ‌سپر سٹار شان شاہد نے کہا کہ بہت شکریہ ندیم ، یقینا آپ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ رہے گا

    بے شک آپ اک بڑے اور بہترین ڈائریکٹر ہیں. یاد رہےکہ شان شاہد کی گزشتہ سال فلم ضرار ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی حاصل نہیں‌ کی ، لیکن ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو خاصا سراہا گیا. ہمایوں سعید بنیادی طور پر ٹی وی کے اداکار ہیں جبکہ شان شاہد فلموں‌کے اداکار ہیں‌، ہمایوں سعید فلم اور ڈرامہ دونوں کرتے ہیں جبکہ شان شاہد صرف فلم کرتے ہیں انہوں‌نے کبھی بھی چھوٹی سکرین پر جا کر کام کرنے کو ترجیح نہیں‌دی .

  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اگر 186 ووٹ لیں گے تو آئینی وزیر اعلیٰ ہوں گے لیکن ابھی وہ عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وکیل تلوار کے بجائے قانون اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے اور وفاقی حکومت نے وکلا کے لیے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون گورنر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ کا کہے جبکہ صدر اور گورنر معاملے میں کسی مشورے کے پابند نہیں ہیں۔ اختیار قومی اسمبلی میں صدر اور صوبائی اسمبلی میں گورنر کے پاس ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ یہ دعوی کرتے ہیں ہم اکثریت میں ہیں تو پھر بھاگ کیوں گئے ؟ یہ ووٹ کے ڈر سے بھاگ کر عدالت کیوں چلے گئے ؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اگر 186 ووٹ لیتے ہیں تو وہ آئینی وزیر اعلیٰ ہوں گے لیکن ابھی وہ عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ عدالت نے غیر ضروری بات کی ہے اور عدالتوں سے استدعا ہے کہ ایسے معاملات آئینی ہوتے ہیں ان کے دور رس نتائج ہوتے ہیں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدالتیں اس وقت مداخلت کرتی ہیں جب آئین کو توڑنے کی کوشش کی جائے اور عمران خان کو شاید پارلیمان سے الرجی ہے۔ مسائل جو عمران خان نے کھڑے کر رکھے ہیں ان کا حل پارلیمان میں ہے اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر یہ مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔

  • ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا

    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا

    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا
    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا ہے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نان بینکنگ فنانس ڈیجیٹل کمپنیز کے قوانین میں ترمیم کردی ہے۔ ڈیجیٹل کمپنیز قرض خواہ کو قرض کی پہلی رقم دیتے وقت چارجز یا فیس پہلے ہی کاٹ رہی تھیں ۔ ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرضےکی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا ہے۔

    ڈیجیٹل کمپنیوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک سے زیادہ ایپس بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل آن لائن کمپنیاں سوشل میڈیا پر ایک ماسٹر ایپ لانچ کریں، ماسٹر آن لائن ایپ کے تحت ڈیجیٹل کمپنیاں مختلف پراڈکٹس یا اسکیمز لانچ کرسکتی ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لئے آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ فرم سے ایپس کا آڈٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ نان بینکنگ ڈیجیٹل فائنانس کمپنیوں پر قرض خواہ کی اجازت کے بغیر معاہدے کی شرائط تبدیل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بی بی سی کے مطابق انہیں ایک صارف نے بتایا تھا کہ میں نے آن لائن پرسنل لون ایپ سے 27000 روپے قرض لیا اور نوے دن میں 34200 لوٹانا تھے تاہم چھ دن بعد ہی کمپنی سے فون آگیا کہ آپ کو قرضہ ادا کرنا ہے۔ ایپ پر نوے دن میں قرضہ ادا کرنے کا کہا گیا، اس پر کمپنی کے ریکوری ایجنٹ سے بحث شروع ہو گئی اور اب تو حالات یہ ہیں کہ ریکوری ایجنٹ کی جانب سے مجھے گالیاں تک دی جا رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر قرضہ دینے کی بہت ساری آن لائن ایپس موجود ہیں جو لوگوں کو چھوٹے قرضے فراہم کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل قرضہ دینے کی یہ کمپنیاں مختلف ناموں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں اور ان میں زیادہ تر کمپنیاں 10000 سے 50000 ہزار تک قرضہ فراہم کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے تیز، آسان ، بروقت طریقوں سے قرضہ دینے کے اشتہار سوشل میڈیا پر چلتے ہیں جس میں قرضہ لینے والے خواہش مند افراد کو ایک سے دو دن میں قرضہ کی سہولت دینے کا پیش کش کی جاتی ہے۔

  • بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنو کے علاقہ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ آوروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے پولیس اطلاعات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکے اور مزاحمت پر پولیس پر حملہ کردیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سال 2022 دسمبر 7 کو بنوں میں  کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں بھی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تھا. پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا تھا. دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی کے قریب ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی خان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک ریسپانس فورس پہنچ گئی، جس کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس فورس کی طرف سے جوابی حملے میں نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر بلند کیا گیا. ڈی پی او شعیب خان بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے تھے. پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے تھے تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری رہا تھا واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ تھا۔


    دوسری جانب ایک کاروائی میں پشاور تھانہ متنی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام جبکہ ملزم گرفتار کرلیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ملزم موٹر کار کے ذریعے ایمونیشن درہ آدم خیل سے پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کاروائی کے دوران 6400 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے.

  • 9 ماہ  میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    9 ماہ میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پچھلے دورِ اقتدار میں موڈیز نے پاکستانی معیشت کی آؤٹ لک کو منفی قرار دیا. اور اب اسحاق ڈار بتائیں کہ 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ انہوں نے اپنے دور کے بارے میں کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے.

    سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس 76 رکنی کابینہ کے لیے پیسے ہیں مگر عوام کے لیے نہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں بنگلہ دیش کی برآمدات 5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور دسمبر میں پاکستان کی16.6 فیصد کم ہو کر صرف 2.3 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ 2018 میں پاکستان کو ن لیگ کے دور میں ہی فیٹیف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا.

    خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کامعیشت کی بدحالی اور اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کولاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،وائٹ پیپر سروے، آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعدادوشمار پر مبنی ہیں ، وائٹ پیپر میں ہماری توجہ ورثے میں ملی تباہ حال معیشت پر مرکوز تھی، کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے ۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی صورتحال میں حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی کی ، بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیاگیا،اسحاق ڈار معیشت کو بچانے کیلئے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے ، ہم اخراجات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ 9 ماہ میں ہونیوالی تباہی کا جواب مانگتے ہیں ۔ شوکت ترین نے کہاکہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی ،مارچ تا جولائی میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت مہنگائی اوسطاً10.8 فیصد رہی ،موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے ممکنہ طور پر 4 سے 5 ملین افراد بیروزگار ہوئے ، ہم ہر سال اوسطاً18 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر رہے تھے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے روڈ میپ پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر صرف5.8 ارب ڈالرز تک سکڑ چکے ، اسحاق ڈار بتائیں 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کے پاس76 رکنی کابینہ کیلئے پیسے ہیں مگر عوام کیلئے نہیں ، دسمبر میں بنگلہ دیش کی برآمدات5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ، پاکستان کی 16.6 فیصد کم ہو کر صرف2.3 ارب ڈالر رہ گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں پاکستان کو ن لیگ کے دور میں ہی گرے لسٹ میں شامل کیاگیا،ن لیگ کی معاشی نااہلیوں سے ”بلیک لسٹ“ ہونے کے خطرات نے جنم لیا،2013 سے 2018 کے دوران ن لیگ کے دور میں مالیاتی خسارہ اپنی حدوں کو چھو رہا تھا۔

  • میکسیکو کی خلائی ایجنسی  نے سیٹلائٹ لانچ کے لیے بھارت سے  مدد مانگ لی

    میکسیکو کی خلائی ایجنسی نے سیٹلائٹ لانچ کے لیے بھارت سے مدد مانگ لی

    میکسیکو کی خلائی ایجنسی نے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے بھارتی سپیس ریسرچ اورگنائزیشن کی مدد مانگ لی

    میکسیکو کی خلائی ایجنسی نے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے بھارتی سپیس ریسرچ اورگنائزیشن کی مدد مانگ لی ہے میکسیکو کی خلائی ایجنسی Agencia Espacial Mexicana (AEM) نے بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) سے میکسیکو کے لیے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بنانے اور لانچ کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ انڈین ویب 2 کی ایک خبر کے مطابق؛ ایجنسیا اسپیشل میکسیکو یعنی AEM کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلواڈور لینڈروس آیالا اور اور بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن یعنی ISRO کے چیئرمین ایس سوماناتھ کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایجنسیا اسپیشل کے سربراہ نے میکسیکو کے لیے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بنانے اور لانچ کرنے میں ہندوستان سے تعاون کی درخواست کی تھی.


    انڈین ویب 2 نے مزید لکھا کہ؛ 2010 میں قائم کیا گیا، میکسیکو کا خلائی ایجنسی ابھی تک ابتدائی مرحلے میں ہے جبکہ ان کے پاس ابھی تک مکمل طور پر بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ لہذا بھارتی خلائی ادارے نے میکسیکو کے خلائی ایجنسی کی تجویز پر وزارت خارجہ کے ساتھ اس معاملہ پر بات چیت کا ارادہ ظاہر کیا تھا. خیال رہے کہ 2015 میں ایجنسیا اسپیشل میکسیکو نے قمری خلائی مشن کے لیے امریکہ میں قائم اسپیس ٹیک نامی کمپنی اسٹروبوٹیک ٹیکنالوجی یعنی Astrobotic Technology کے ساتھ لانچ کے معاہدے پر دستخط کیے تاہم اب ایجنسیا اسپیشل میکسیکو اسے 2023 میں شروع کرے گا۔


    خبر میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایجنسیا اسپیشل میکسیکو کی طرف سے اور میکسیکو کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا پہلا "سیٹیلائٹ” نینو کنیکٹ ایک یعنی Nanoconect-1 تھا، جسے دسمبر 2017 میں لانچ کیا گیا تھا۔ Nanoconect-1 ایک گونڈولا لے جانے والی اسٹراٹاسفیرک غبارے کی پرواز ہے۔ جبکہ میکسیکو کی خلائی ایجنسی نے جنگل میں آگ کی نگرانی کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کرنے اور اسے میکسیکو کے محکمہ جنگلات کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھارتی ایجنسی کا شکریہ بھی ادا کیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انڈین ویب 2 کا کہنا ہے کہ اے ای ایم چیف نے میکسیکو کے لیے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بنانے اور لانچ کرنے میں ہندوستان سے تعاون طلب کرنے کے ساتھ اے ایل سی ای کے ذریعے لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے میں خلائی تعاون کو بڑھانے میں ہندوستان کی دلچسپی پر گزشتہ ماہ کے آخر میں منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے. شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو خط

    ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے. شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو خط

    شیخ عبدالرزاق نے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کو ایک خط میں لکھا کہ ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے.

    شیخ عبدالرزاق اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے ، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ خام مال کی عدم دستیابی کھانا پکانے کے تیل/گھی کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا باعث بن سکتی ہے.

    شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو لکھا گیا خط

    مرکزی بینک سے پیشگی اجازت کی شرط سے استثنیٰ کے باوجود تجارتی بینکوں نے خوردنی تیل کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے سے انکار کردیا۔ جبکہ خوردنی تیل کے درآمد کنندگان اور گھی مینوفیکچررز کو غیر سرکاری طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز) انٹربینک ایکسچینج ریٹ پر نہیں کھولے جا سکتے تاہم بینک ایسے درآمد کنندگان کے لیے بخوشی کاروبار کیلیے تیار ہیں جو ایک ڈالر کے مقابلے میں 250 روپے اور اس سے زیادہ شرح مبادلہ پر ایل سیز کھولنے پر آمادہ ہیں.
    شیخ عبدالرزاق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

    پاکستان ونساپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عبدالرزاق نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرجمیل احمد کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کمرشل بینک خوردنی تیل کے درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو آگاہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر خوردنی تیل کو ضروری اشیا کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے اور اس وجہ سے ایل سیز کھولنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ لیٹر آف کریڈٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے ، اسےاسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ترجیح دی جانی چاہیے،کیونکہ خام مال (خوردنی تیل) کی عدم دستیابی کھانا پکانے کے تیل/گھی کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا باعث بن سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    پاکستان سالانہ 4.5 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کی قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنی خوردنی تیل کی طلب کا 90 فیصد درآمد کرتا ہے۔ موجودہ ملکی ذخائر صرف تین سے چار ہفتوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ تاہم ایل سیز کھولنے میں رکاوٹ ہموار سپلائی لائن میں خلل ڈال سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرغی، آٹا، چاول، پیاز، دالیں مزید مہنگی

    اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرغی، آٹا، چاول، پیاز، دالیں مزید مہنگی

    ملک میں مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے۔ رواں ہفتے تئیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ کر تیس اعشاریہ چھ صفر ہوگئی۔

    ملک میں مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے۔ رواں ہفتے تئیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ کر تیس اعشاریہ چھ صفر ہوگئی۔ ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں سولہ فیصد سے بڑھ گئیں۔ ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آٹے کی قیمتوں میں بھی پانچ فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔

    کیلا ، پیاز، بریڈ اور دال مونگ کی قیمتیں بھی عوام کی جیب پر بھاری رہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں مرغی کی قیمت میں ایک سو تہتر روپے فی کلوگرام بڑھ گئی۔ ٹوٹا چاول کی قیمت میں چھیالیس روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا. علاوہ ازیں چکی کے آٹےکی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹےکی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8 ویں بار قیمت بڑھائی ہے، فائن آٹےکی 40 کلو کی بوری 12ہزار 600 روپےکی ہوگئی ہے جب کہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ مرغی کےگوشت اور انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 280 روپے درجن ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 574 روپےکلو ہوگئی ہے اور بعض دکاندار مرغی کا گوشت 620 روپےکلو میں بیچ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    دوسری جانب کوئٹہ میں بھی مرغی کےگوشت کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوگیا جس سے مرغی کا گوشت 620 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔  کوئٹہ میں رواں ہفتےکے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے، رواں ہفتے کے آغاز میں مرغی کا گوشت 520 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ علاوہ ازیں کراچی میں بھی بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور کہیں 600 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

  • پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑ ے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافہ. رپورٹ

    پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑ ے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافہ. رپورٹ

    پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑ ے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافہ.

     پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔ بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے کام کرنیوالے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے مطابق پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑنے اور کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔نوزائیدہ بچوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر اسپتالوں میں چھوڑدیا جاتا ہے جبکہ بعض سنگدل ان ننھے پھولوں کوکوڑے کے ڈھیریا پھرویرانے میں پھینک جاتے ہیں جہاں کتے ان کو نوچ کھاتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والے لاوارث گمنام بچوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے کیونکہ ان بچوں کی پرورش کرنے والے ہر ادارے کے پاس انفرادی ریکارڈز تو موجود ہیں تاہم مجموعی اعدادوشمار اب تک جمع نہیں کئے گئے ہیں ۔ آصف محمود کی رپورٹ کے مطابق چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو لاہور کی نرسری میں اس وقت 34 نوزائیدہ بچے ہیں جن میں 23 لڑکیاں اور11 لڑکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    چائلڈپروٹیکشن بیورو کو یہ بچے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ملے ہیں جن کی یہاں پرورش کی جارہی ہے۔ ان بچوں کی مائیں انہیں جنم دینے کے بعد اسپتال میں ہی لاوارث چھوڑگئیں۔ سماجی اور فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو کوڑے میں پھینکنے کے بجائے بچوں کے کسی ادارے کے سپرد کردیا جائے۔