Baaghi TV

Author: +9251

  • احتساب عدالت سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا

    احتساب عدالت سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا

    احتساب عدالت سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطی کا حکم واپس لے کر بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاؤنٹس کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے، اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ان کے خلاف ٹرائل بھی دائرہ اختیار نہ ہونے پر ختم ہوچکا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دوران سماعت وکیل استغاثہ نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم واپس لیا جاتا ہے۔ 2017 میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے ضبط کرنے کا 2017 کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیئے جانے کے بعد عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کر دیا تھا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے مراسلہ بینک انتظامیہ کو ارسال کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مراسلے میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحال کرنے کا بھی بتایا ہے۔

  • ملک کے مختلف اضلاع میں بوندا باندی؛ اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ

    ملک کے مختلف اضلاع میں بوندا باندی؛ اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ

    ملک کے مختلف اضلاع میں بوندا باندی؛ اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ

    ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بادلوں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادلوں کا راج رہےگا، اسلام آباد میں موسم سرد اور شام میں بوندا باندی کا امکان ہے، جب کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، جب کہ سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں بھی ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاہور میں 7، مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5 اور مٹھی میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں منفی صفر، قلات منفی 7، اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گلگت میں 3، اسکردو منفی 14، اور ہنزہ میں منفی 8 سینٹی گریڈ رہا۔

  • منی لانڈرنگ کیس ؛ عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    منی لانڈرنگ کیس ؛ عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی گئی جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی.

    جبکہ تفتیشی وکیل نے کہاکہ سلیمان شہباز کل شامل تفتیش ہوئے ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ 15 دن آپ کیا کرتے رہے؟تفتیشی افسر نے کہاکہ سلیمان شہباز کل ایف آئی اے پیش ہوئے، سوالنامے کا جواب دیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نوٹس کب دیا ؟ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہاکہ ہمیں وقت دیا جائے اس میں بہت سی چیزیں ہیں ،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تھورا وقت مل جائے تو بہتر ہوگا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    جبکہ عدالت نے سیلمان شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں. یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا تھا۔ ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

  • پشاور: گیس بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

    پشاور: گیس بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

    پشاور: گیس بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

    پشاور میں سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ شہر میں وین، رکشے، ٹیکسی سب من مانی پر اتر آئے اور انتظامیہ کا عمل محض نوٹس لینے تک محدود ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے چمکنی سےہشت نگری تک کرایہ 20 روپےسےبڑھا کر50 روپےکردیا او ررکشہ ڈرائیورز نے بھی شہر سے صدر تک کرایہ 200 روپےکردیا جب کہ ٹیکسی ڈرائیورز 40 روپے فی اسٹاپ کرایہ لینے لگے، گلبہار سے بورڈ تک کرایہ 80 روپے سے بڑھا کر150 روپےکردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے نئےکرایہ نامہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ اورپبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔ کمشنر پشاور کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے فیصلےتک پرانےکرایہ نامہ کے مطابق کرائے لیے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 2022 میں بھی ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے صوبے بھر میں شہروں کے درمیان اور اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے یکم جون سے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا امکان کیا گیا تھا۔ جبکہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 20 فیصد اضافے کے پیش نظر ہم نے انٹرسٹی راستوں پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے اور کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. قمر زمان کائرہ

    پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. قمر زمان کائرہ

    پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پرویز الٰہی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا کیونکہ اب آپ کی مدد کو کوئی نہیں آتا.  ورکرزکنونشن سےخطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں دونوں مخالف دھڑوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں، ایسا ممکن نہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہیں، ان کو 4 چھرے لگے اور وہ ابھی تک اپنے گھر سے نہیں نکل رہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ہم اس پر عمل نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا. علاوہ ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کیلئے ہماری پٹیشن تیار ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک کی سمری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملے کو التوا میں ڈالا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی آڈیوز پر کچھ نہیں کہنا چاہتے مگر انہیں ان پر افسوس ہے۔

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔


    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کو شعیب ملک نے بنا بولے ہی بے بنیاد قرار دے دیا تھا انہوں نے ثانیہ کو اپنی زندگی کی سپر وویمن کہہ دیا۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام کی پروفائل میں کچھ تبدیلیاں کیں، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی، شعیب ملک نے پروفائل میں اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ ایک سپر وویمن کے شوہر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹیسن اسٹار کا پروفائل لنک بھی شئیر کیا۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو بھی شیئر کیا تھا، جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ جبکہ گزشتہ دنوں قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں۔ دونوں شخصیات اس متعلق کوئی بات نہیں کر رہیں، شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔

  • راولپنڈی؛ تھانہ صادق آباد کی حدود میں بلیک میلنگ کا دھندہ عروج پر

    راولپنڈی؛ تھانہ صادق آباد کی حدود میں بلیک میلنگ کا دھندہ عروج پر

    راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کی حدود میں بلیک میلنگ کا گورکھ دھندہ عروج پر پہنچ گیا.

    ذرائع کے مطاق شبانہ نامی بلیک میلر لڑکی جس کے ساتھ ایک پورا گروہ شامل ہے کیونکہ ایک ہی تھا نہ میں مسلسل پانچ سے چھ زنا بالجبر کی ایف آئی آر کا اندراج سامنے آیا ہے شبانہ بی بی دختر اختیار عباسی مکان نمبر الف ب صادق آباد سروس روڈ راولپنڈی کی رہائشی ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس خاتون جس کے ساتھ ایک مخصوص گروہ کے ساتھ ہے ان کی ساتھی لیڈیز پولیس
    اہلکار بھی ہے جس کی ملی بھگت سے شہریوں کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے زیور اور بڑے پیمانے پر موٹی رقم وصول کی گئی.

    مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس گروہ نے تھانہ صادق آباد کے اندر اپنے پنجے اتنے مضبوط گاڑھ رکھے ہیں واضح رہے کہ چند دن قبل ایک بار پھر شبانہ نامی بلیک میلر خاتون نے تھانہ صادق آباد میں بلیک میل کرنے کے لیے ایک درخواست دی جس کے حوالے سے میڈیا کو انکشاف ہوا تو پولیس کی طرف سے مکمل لاعلمی کا اظہار کردیا گیا کہ ہمیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے.
    علاوہ ازیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو اس بلیک میلر گروہ کے بارے میں مکمل چھان بین کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سخت سے سخت سزا دلوا کر نشان عبرت بنائیں.

    خیال رہے کہ راولپنڈی کے اندر یہ گورکھ دھندا دن بدن عروج پکڑتا جا رہا ہے جو شہریوں کو مختلف طریقوں سے خاص کر کاروباری پیشہ افراد کو اپنی گرفت میں یہ لوگ متعلقہ تھانہ اور قانون کی ملی بھگت سے لیتے ہیں بعض اوقات یہ راضی نامہ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرکے ایک لمبے عرصے تک ان لوگوں کو بلیک میل بھی کرتے رہتے ہیں ایسے معافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ابھی تک کوئی سخت پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی.

    ذرائع کے مطابق اس گروہ نے تھانہ روات میں چار پولیس اہلکاروں پربھی جھوٹا زنا کا پرچہ جبکہ ایان علی جس شخص پر زنا فراڈ عورتیں اسمگلنگ جسم فروشی جیسی ایف آئی آر کا اندراج سے لاہور کے مختلف تھانوں میں آٹھ ایف آئی آر کا اندراج جبکہ ایسے گروہ کے خلاف پولیس افسران کاروائیاں کرنے کے بجائے ان کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اس گروہ کو معاشرے کے اندر مزید مضبوط کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں حالانکہ قانون کے مطابق پولیس افسران کو مکمل حقائق کے ساتھ ایسے بلیک میلر گروہ کا ساتھ دینے کے بجائے ان کے خلاف قانونی گرفت کو مضبوط کرنا چاہئے تاکہ ایسے ججرائم کا خاتمہ ہو.

  • مہوش حیات انسٹاگرام پروڈیو اپلوڈ کرکے پھنس گئیں

    مہوش حیات انسٹاگرام پروڈیو اپلوڈ کرکے پھنس گئیں

    مہوش حیات جو چند روز پہلے شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب عادل راجہ نے ان پر گھٹیا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی آرمی کے بڑے اور نامور لوگوں کے ساتھ نازیبا وڈیوز ہیں‌. مہوش حیات نے اس پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا. جہاں مہوش پر تنقید کی گئی وہیں ان کا ساتھ بھی دیا گیا. شوبز انڈسٹری ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور عادل راجہ کو دئیے منہ توڑ‌جواب. یہ سلسلہ ابھی ختم ہوا نہیں‌تھا کہ مہوش حیات نے ایک اور مصیبت کو خود دعوت دے دی ، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیواپلوڈ‌ کی اس میں وہ بولڈ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کیپشن لکھا کہ

    میں پیزا لینے جا رہی ہوں. مہوش حیات نے جیسے ہی یہ وڈیو اپلوڈ‌کی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ، زیادہ تر صارفین نے ان کے بولڈ لباس پر تنقید کی اور کہا کہ مہوش حیات کو ایسا لباس زیب تن نہیں‌کرنا چاہیے ان کو سوچ سمجھ کر لباس کا انتخاب کرنا چاہیے اور ایسا لباس زیب تن کرنا چاہیے جس کی اجازت ہمارا کلچر اور مذہب دیتا ہے. تاہم مہوش حیات نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو بالکل بھی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کئے رکھی .

  • گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گلوکار واداکار گوہر ممتاز کو حال ہی میں گولڈن ویزہ ملا ہے ، گوہر ممتاز یو اے ای کی حکومت کے شکر گزار ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جو عزت میرے پسندیدہ ملک نے دی ہے اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. گوہر ممتاز نےاپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شئیر کی. گوہر ممتاز سے پہلے بھی پاکستانی شوبز شخصیات کو گولڈ ویزہ مل چکا ہے. گولڈ‌ن ویزہ حاصل کرنے والے فخر عالم پہلے پاکستانی شوبز ستارے ہیں. ان کے بعد بہت سارے دیگر شوبز ستاروں‌کو بھی گولڈ‌ن ویزہ ملا جن میں ہمایوں سعید ،عمران عباس جاوید شیخ ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، علی ظفر ، عظمی خان ، و دیگر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے. یاد رہے کہ گولڈن ویزہ ایک طویل مدتی رہائشی ویزہ

    ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات رہنے ، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے. گولڈن ویزہ کے حامل افراد یو اے ای میں پانچ سے دس سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی خود بخود تجدید ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ گوہر ممتاز نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی بھی ہے. انہوں نے کیرئیر کی شروعات عاطف اسلم اور فرحان سعید کے ساتھ جل بینڈ‌سے کی تھی بعد میں‌یہ بینڈ ٹوٹ‌گیا اور سب نے الگ الگ گانا شروع کر دیا.

  • ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    اداکارہ مہوش حیات جو گزشتہ روز 34 برس کی ہو گئیں تھیں ان کے ساتھی اور پرستار ان کو سالگرہ کی مبارکباد دیں . وہیں ان کے ساتھی اداکار ہمایوں سعید جن کے ساتھ ان کی کافی دوستی ہے انہوں نے مہوش حیات کو انسٹاگرام سٹوری میں تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی . ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو عوامی سطح پر ایک ساتھ بہت پسند کیاجاتا ہے. گزشتہ برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ، اس فلم میں ان دونوں کو بہت سراہا گیا دراصل یہ فلم گزشتہ برس کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کا بہت جلد ایک ڈرامہ اے آر وائی

    سے آن ائیر ہونے جا رہا ہے. امید ہے کہ ان کی جوڑی کو ایکبار پھر سراہا جائیگا. یاد رہے کہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ اظفر رحمان کے ساتھ بھی کافی زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں.اظفر کے ساتھ اپنی دوستی کا مہوش ہمیشہ ہی دم بھرتی ہوئی نظر آتی ہیں. ہمایوں سعید جو کہ خود ایک بڑے سٹار ہیں وہ مہوش حیات کی اداکاری کے معترف ہیں. یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو ان کی خدمات کے عوض تمغہ امیتاز بھی مل چکا ہے.