Baaghi TV

Author: +9251

  • گھر بیٹھے آن لائن ٹیکسز کی ادائیگی کرسکیں‌گے ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    گھر بیٹھے آن لائن ٹیکسز کی ادائیگی کرسکیں‌گے ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    لاہور:گھبرائیے نہیں‌اب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں‌ پیش آئے گی .حکومت پنجاب نے تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے موبائل فون ایپ تیار کرلی، شہری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیکسز ادا کرسکیں گے۔

    محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق موبائل فون ایپ محکمہ خزانہ نے تیار کی ہے جس کے تحت گھر بیٹھے موبائل فون سے تمام قسم کی ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، محکمہ خزانہ کے مطابق ایکسائز ٹیکس، پی آر اے ٹیکس، بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسز سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کی ادائیگی اب موبائل ایپ سے ہو سکے گی۔ یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے۔

    محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب یا وزیر اعظم پاکستان اس ایپ کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے، یہ ایپ عوام کو جدیدآئی ٹی سہولتوں سے باخبر رکھنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار کی گئی۔یارہے کہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے شہریوں کی بہت زیادہ پریشانی، وقت اور سرمایہ بچ پائے گا اور دفاتر میں‌رش بھی نہیں‌بڑھے گا

  • جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز، جھوٹوں کو نوٹس جاری

    جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز، جھوٹوں کو نوٹس جاری

    لاہور: پاکستان کے نظام عدل کو بہتر بنانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات کے اثرات آنے شروع ہوگئے . قتل اور دیگر کیسز میں جھوٹی گواہی دے کر مخالفین کو ملوث کرنے کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر سیشن کورٹ میں جھوٹی گواہی دینے والے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلےمیں آٹھ افراد کو نوٹس جاری کئے گئے۔

    اس کارروائی کا آغاز لاہور سے کیا گیا ہے اور سیشن کورٹ اور دیگر عدالتوں میں جھوٹی گواہی دینے والے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے شاہدرہ ٹاؤن کے قتل کیس میں جھوٹی گواہی دینے والے لیاقت علی کو طلبی کے سمن جاری کردیئے۔ عدالتوں میں پیش ہونیوالے سائلین نے جھوٹی گواہی دینے والے افراد کیخلاف شروع کی جانیوالی کارروائی کو سراہا ہے۔

    دوسری طرف عدالتوں میں پیش ہونیوالے وکلا کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والے افراد کیخلاف موثر کارروائی کی جاتی ہے تو آئندہ کوئی جھوٹی گواہی دینے سے پہلے سوچے گا، ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

    جھوٹی گواہی دینے والے افراد کیخلاف کارروائی روٹین کے مطابق جاری رہی تو کافی حد تک جھوٹی گواہی پر قابو پالیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹی گواہی دینے سے قاتل رہا ہوجاتے ہیں اور بے گناہ ساری زندگی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے گزاردیتے ہیں.

  • سربراہ پاک بحریہ کا کینیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کا کینیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے، اپنے اس سرکاری دورہ کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز، ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری سےملاقات کی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز ، کمانڈرکینیاآرمی نےایڈمرل ظفرمحمودعباسی کاپرتپاک استقبال کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کو ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی،

    کینیاکےچیف آف ڈیفنس فورسز ، ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری نےخطےمیں امن کیلیے پاک بحریہ کےکردارکوسراہا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کادورہ کینیاکی بحری افواج سےبالخصوص باہمی تعلقات بڑھانےکاباعث بنےگا،

  • پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر پھر سستا ہوگیا

    پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر پھر سستا ہوگیا

    اسلام آباد:پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ، مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہو گئی، انتر بینک مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہو گیا۔

    آج پاکستان میں انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے پی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 33 پیسے کی کمی سے 160 روپے 45 پیسے رہ گئی. یورو 54 پیسے سستا ہو کر 178 روپے 55 پیسے اور برطانوی پاونڈ 55 پیسے سستا ہو کر 200 روپے 9 پیسے کا ہو گیا.

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوفات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 70 پیسے رہ گئی، یورو کی قیمت 179 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 1 روپے کے اضافے سے 201 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ڈالر کے سستاہونے سے مہنگائی کے کم ہونے سے تعلق ہے اور اگر ڈالر مزید سستا ہوتا ہے تو پھر مہنگائی میں‌بھی کمی دیکھنے میں مل سکتی ہے.

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس، الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019 و دیگر کا جائزہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس، الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019 و دیگر کا جائزہ

    ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرمحمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019، پمز ہسپتال کے کارڈک سینٹر کے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے معاہدے میں توسیع، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین کی تعداد، تعلیمی قابلیت، ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلا ت کے معاملات کا جائزہ لیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ نیپرا اتھارٹی ایک چیئرمین اور چار ممبران پر مشتمل ہوتی ہے، کچھ ایسے افراد بھی اتھارٹی کے ممبران بن جاتے ہیں جن کا متعلقہ شعبے سے کوئی تجربہ نہیں ہوتا، یہ بل اس لئے متعارف کرایا گیا ہے کہ چیئرمین اور ممبران کی نامزدگی وفاقی حکومت کرے اور ممبران کا تجربہ 12 سال سے کم کر کے 10 کیا جائے اور ممبران متعلقہ شعبے میں خاصا تجربہ اور ڈگری رکھتے ہوں، اتھارٹی میں فنانس، ٹیکنکل، قانون اور ایڈمن کے متعلقہ ممبران ہونے چاہیں۔صرف صوبائی نمائندگی طریقہ کار نہ ہو، تعلیمی قابلیت کو معیار رکھا جانا چاہیے عمر کی حد کم ازکم45 سال ہو، رکن کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ تعلیمی قابلیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے مگر صوبوں کی نمائندگی ضرور ہونی چاہیے ورنہ ایک ہی صوبے سے چاروں ممبران منتخب ہو سکتے ہیں، ترمیمی بل بہت اچھا ہے صوبوں کو نکالنے سے اتھارٹی بھی ختم ہو جاتی ہے،

    سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے بھی سینیٹر جاویدعباسی کی رائے سے اتفاق کیا جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ وزارت قانون کی طرف سے تحریری طور پر اس بل کے حوالے سے رائے فراہم نہیں کی گئی، اراکین کمیٹی کی رائے کے تناظر میں وزارت قانون کے حکام ترمیمی بل کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں رپورٹ فراہم کریں۔سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ بہت سے اداروں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ چیئرمین و ممبران ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں اور کئی کئی ماہ وہ اسامی پر نہیں کی جاتی۔ کسی چیئرمین یا ممبر کی تقرری کے حوالے سے تقرری کا عمل پہلے شروع کر دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی ریٹا ئر منٹ سے چھ ماہ پہلے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار دیا جائے اوراگر پہلا چیئرمین کولیفائی کر رہا ہے تو دوبارہ تقرر ہو سکتا ہے۔اوگرا کا بھی صوبوں سے زیادہ تعلق ہے ا ور اس میں قابلیت شرط رکھی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیمی بل کی لینگوئج کو لیگل کرنے کی ضرورت ہے۔

    سیکرٹری وزارت صحت اللہ بخش ملک کی کمیٹی کو پمز کارڈیک سینٹر کے ملازمین کے کنڑیکٹ میں توسیع و مستقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کی حمائت کرتے ہیں۔ ان ڈاکٹرز کا خاصہ تجربہ ہے۔بارہ سالہ تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر کو فریش ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔کارڈیک سینٹر کے سٹاف کے معاہدے میں توسیع کرنے کے حوالے سے وزارت قانون کوخط بھیجا جا چکا ہے۔قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹرز کی 31دسمبرتک کنٹریکٹ میں توسیع اور تنخواہیں دینے کی سفارش کر دی۔صدر پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایم ڈی سی میں کل 223ملازمین اس وقت کام کر رہے ہیں جس میں سے 36افسران ہیں۔ریگولر 196،کنٹریکٹ 18،دس لوگ ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے ہیں۔ اس وقت صرف ایک افسر ڈیپوٹیشن پر ہے۔ایچ آر کمیٹی نے رجسٹرار کی تقرری کیلئے 57 افراد میں سے انٹرویو کے بعد 21 افراد کو شارٹ لسٹ کیا اورمزید شارٹ لسٹ کر کے کونسل کے سامنے پانچ افراد کے نام بھیجے جس میں سے ایک بندہ منتخب ہوا۔انہوں نے کہا کہ سابق رجسٹرار کے خلاف تقریباًسات کیسز ایف آئی اے پاس ہے ان کو او ایس ڈی کردیا گیااوراس وقت وہ پانچ لاکھ تنخواہ لے رہا ہے۔

    انہوں نے قائمہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہاہے۔ہیلتھ الاؤنسز کے حوالے سے آڈٹ پیرا لگا ہوا ہے اوراس حوالے سے وزارت قانون کولیٹر لکھ دیا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں سترہ گریڈ کی خاتون ڈیڑھ سال سے رجسٹرارکے عہدے پر گریڈ21 پر کام کررہی تھی۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سے فائل چوری ہونے اورآڈٹ پیرا رپورٹ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کوکسی ملازم کوفارغ نہ کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایم سیکرٹریٹ سے کونسل کے4 ممبران کو فارغ کیا گیا اور تین نئے ممبران کی تقرری ہو چکی ہے۔جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ بھرتیوں میں پیپرا رولز پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے اورمیرٹ پر کام کرنے سے ملک و قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی ایس سی پرچوں میں ہیر پھیر سے متعلق ایک کیس ایف آئی اے کو ریفر کیا گیا تھا آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے حوالے سے 2013 کی آڈٹ اعتراضات رپورٹ بھی طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز نجمہ حمید، محمد جاوید عباسی، محمد طاہر بزنجو، روبینہ خالد، نصیب اللہ بازئی، ڈاکٹر اشوک کمار، سیمی ایذی کے علاوہ سیکرٹری صحت، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز، صدر پی ایم ڈی سی، ممبر نیپرا و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    محمد اویس

  • مردان پاکستان کا مہنگا ترین شہر

    مردان پاکستان کا مہنگا ترین شہر

    پشاور:پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے پہلے بھی شہروں کی درجہ بندی سامنے آتی رہی لیکن پہلی مرتبہ مردان شہر کے مہنگا ترین شہر ہونے کا اس سے پہلے شاید اکثر لوگوں کو پتہ نہیں تھا. اعداد وشمار کے مطابق مردان ملک کا مہنگا ترین شہر بن گیا، جون میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح نو فیصد رہی لیکن مردان میں میں اوسطا قیمتوں میں ساڑھے بارہ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک بھر میں کھانے پینےاور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے بارے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں جون کے دوران سب سے زیادہ اضافہ مردان میں ہوا،جہاں مہنگائی کی اوسط شرح 12.6 فیصد تک پہنچ گئی،، اشیا خوردنی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 9 فیصد اور نان فوڈ آئٹمز کی قیمت میں اضافے کی شرح 14.5 فیصد رہی،، وزیر آباد مہنگائی کی 12.1 فیصد شرح سے دوسرا مہنگا ترین شہر رہا۔

    جبکہ پشاور، کوئٹہ اور حیدرآباد بھی مہنگے شہروں کی لسٹ میں شامل جہاں مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے زیادہ رہی، رپورٹ کے مطابق جون میں نواب شاہ ملک کا سستا ترین شہر رہا، جہاں مہنگائی کی شرح صرف 4.6 فیصد رہی،، لاہور بھی دس سستے ترین شہروں میں شامل،، مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہی،، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے رہی۔

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قازقستان حکومت کو یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قازقستان حکومت کو یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قازقستان کی حکومت اور پارلیمنٹ کو ستمبر میں یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کانفرنس علاقائی ترقی اور معاشی تعاون کے حوالے سے مسائل کو زیر بحث لانے کا موقع فراہم کر ے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے سفیر اکن رحمتولین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے نئے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس اْمید کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مواقع تلاش کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان پاکستان کیلئے ایک اہم ملک ہے اور پاکستان اس باہمی تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن تجارت اور سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے اور دونوں اطراف کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ تجارت کیلئے سازگار ماحول مہیا کریں تا کہ تعاون کے مزید راستے نکالے جا سکیں،

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے باوجود براہ راست پروازو ں کی سہولت موجود نہیں ہے جس کے باعث مسافر لمبے روٹ سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے عوامی اور پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد اور نور سلطان علاقائی مسائل پر ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں کے مابین بہترین تعاون پایا جاتا ہے۔قازقستان کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اتفاق کیا اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز کو سراہا۔
    محمد اویس

  • سینیٹ اجلاس کب ہو گا اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی یا نہیں؟ چیئرمین سینیٹ نے بتا دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس یکم اگست کو ہی ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ صدرمملکت سے معمول کی ملاقات تھی، سینیٹ اجلاس تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر ہی ہوگا،

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سیاسی سرگرمیاں‌ بھرپور انداز میں جاری ہیں، حکومت کی طرف سے کل مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے حکومت کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا اور کہا ہے کہ اب پلون کے نیچے سے پانی نکل چکا اور بہت دیر ہو چکی ہے، اسی طرح وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال نے بھی اس سلسلہ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں،

  • عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں‌ سابق حکمرانوں کےبیرون ملک دوروں پراخراجات کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی، گزشتہ10سال میں حکمرانوں کی پی آئی اےطیاروں کے استعمال کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نےپاسپورٹ سےپیشے کاکالم ختم کرنے کی منظوری دےدی ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ دورہ امریکا اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ ہے ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نےبھرپور کردار ادا کیا ، امریکی صدر کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ پہلے سے مقدمات کا سامنا کرنے والے سیاستدانوں‌ میں‌ اس رپورٹ کے پیش کئے جانے پر میں بے چینی پائی جاتی ہے،

  • لودھراں : مبینہ غفلت یا اور کچھ ؟

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ویٹرنری ڈاکٹراور اسسٹنٹ کی غفلت غریب خاندان پالتو گائےسےہاتھ دُھوبیٹھے,ویٹرنری ڈاکٹر مہتاب،اسسٹنٹ شہزادنے3انجیکشن لگائےہماری گائےچند منٹوں بعد مر گئی۔ متاثرین،چھوٹا سا سیلون چلا کر پیسے جمع کیے اور گائے خریدی تھی۔متاثرہ یسین نائی کی گفتگو،غریب خاندان کی ویٹرنری ڈاکٹر اور اسسٹنٹ کی غفلت بارے مردہ گائے رکھ کر احتجاج۔حکام بالا سے انصاف کی اپیل اور کاروائی کا مطالبہ.