سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی)صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ زور حقوق العباد پر دیا ہے، بلاشبہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن نے انجمن تاجران کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈز تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بھی بلا شبہ عظیم ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آج کی یہ تقریب ایسے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے جو گمنام طور پر رہتے ہوئے انسانیت کی فلاح کیلئے بغیر لالچ کے کام کرتے ہیں مجھے فخر ہے کہ آج کی اس تقریب میں ایسے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو انسانیت کی خدمت کو شعار بناکر چل رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ مختلف این جی اوز جو ضلع بھر میں کام کررہی ہیں ان کے کام کو مد نظر رکھتے ہوئیاس طرح کی تقریبات کا انعقاد ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیگا۔شفیق الرحمن نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف مایوس لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑے گی بلکہ عوام کو بھی حوصلہ ہوگا کہ ہمارے لئے کام کرنیوالے لوگ موجود ہیں۔
Author: +9251
-

ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس, حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کے تحت اجلاس جاری جس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری علامہ ثاقب اکبر کررہے تھے, اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا عمران خان نے اعلان کیا, اگر کوئی حکمران ایسی بات کرتا ہے اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور اس کے راستے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرا یہ بات عیاں ہوئی ہے روایتی طور پر اعلان ہوا, جس طرح ہم نے نظام مصطفی کا اعلان کیا اور یہ تحریک ریاست مدینہ بھی اس کا پیٹرن ہے, جماعہ الدعوۃ,تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قائدین کو حافظ محمد سعید صاحب کو گرفتار کیاگیا , اس سے قبل حافظ عبدالرحمن مکی صاحب کو گرفتار کیا گیا, ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کا خیر مقدم کرنا قابل مذمت ہے,انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ آئندہ دینی جماعتوں پر مشکلات پیدا کی جائیں گی, اس لیے ہم نے تحریک چلانے کا اعلان کیا اور آئندہ آنے والوں دنوں میں کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا. اس موقع پر ثاقب اکبر, عارف حسین واحدی,مولانا عبدالرحمٰن, عبدالغفار روپڑی ,مرزا ایوب دیگر شریک تھے
-

سماجی شعبہ میں مخیر حضرات کا آگے آنا ضروری ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری
سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی) سماجی شعبہ میں مخیر حضرات کا آنا اتنا ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کیلئے ہوا اور پانی کا ہونا از حد ضروری ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں درد دل رکھنے والے لوگ تو بہت ہیں مگر عملی طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہت کم لوگ آتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل فخر لوگ ہیں جب تک لوگ صحیح معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا تن، من دھن نہیں لگائیں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ ہم نے ہر کام حکومت کے سپرد کررکھا ہے اگر ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کام خود کرلیں تو نہ صرف حکومت پر دباؤ کم ہوگا بلکہ آدھے سے زیادہ مسائل از خود حل ہوجائینگے ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر اور اچھے لوگوں کو آگے لایا جائے۔
-

تیونس کے صدر باجی قائد السبسی وفات پا گئے
تیونس کے 92سالہ صدرباجی قائد السبسی وفات پا گئے۔
صدر کوحال ہی میں دوبارہ سے دارلحکومت کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی انہیں 27 جون کو ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ یکم جولائی کو ڈسچارج ہوئے تھے۔ -

نیب کی ایک اور ڈیل سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا سے 9 کروڑ وصول کر لیے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اکرم چوہدری پچھلے ایک سال سے پابند سلاسل ہیں ان پر نیب میں مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا نیب حکام کے مطابق ان سے 9کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے ہیں مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ان کا عدالتی ٹرائل ہوا ہی نہیں نہ ہی آج تک ان پر لگنے والے الزامات کسی فورم پر پیش کیے گئے ہیں نہ ہی کوئی ثبوت دکھائے گئے ہیں سب کیمپسز کے مالکان بھی 5,5 کروڑ دے کر بہت پہلے رہا ہو گئے تھے مگر استاد مخترم نے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا اور اب لگتا یہ ہے کہ مسلسل قید و بند سے تنگ آ کر انہوں نے بھی نیب سے ڈیل کر لی ہے جو 9 کروڑ میں فائنل ہوئی ہے انتہائی افسوسناک صورتحال ہے موجودہ حکومت جس کو چاہے الزام لگا کر نیب کے حوالے کر دیتی ہے اور پھر پلی بارگین کی گھٹیا چال چل کے آپ آزاد ہو سکتے ہیں
-

سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد
سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد
تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہےکہ ایران نوازحوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے سوعدی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شاہ خالد فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس طرح کے دعوے حوثیوں کی مجرمانہ مایوسی کا بین ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغی نہتے شہریوں اور معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی قانون کے تحت حوثیوں کی طرف سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ عرب اتحاد حوثی باغیوں کی دہشت گردی سے یمنی قوم اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کے خلاف لڑ رہی ہے۔
-

کشمیری صحافیوں کی چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ملاقات، ٹرمپ کا بیان انڈیا کیلئے چشم کشا ہے، فخر امام
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے بارے میں بیان بھارت کے لئے چشم کشا ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں اور ان کی جہدوجد کی ایک طویل تاریخ ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت میں انسانی اور بنیادی حقوق کی بات محض آئین کی حد تک موجود ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں مقبوضہ کشمیرکے صحافیوں کی تنظیم ”ایسوسی ایشن آف کشمیری ڈسپلیسڈ جرنلسٹس“ کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، کشمیری صحافی محمد اشرف وانی کی قیادت میں صحافیوں نے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے ملاقات کی، فخر امام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کے لئے بے مثال جدوجہد کررہے ہیں، سید فخر امام نے کہا کہ تقسیم برصغیرکے موقع پر1947ءمیں ریڈکلف ایوارڈ میں گرداس پوراور فیروز پور کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ایک سازش کے تحت بھارت میں شامل کیا گیا جس کے نتیجہ میں بھارت کو کشمیرکےلئے زمینی راستہ مل گیا اور یوں بھارت نے نام نہاد الحاق کی آڑ میں کشمیر پر فوج کشی کی،
انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ تاریخ دان ایلسٹرلیمب نے کشمیرکے بھارت سے نام نہاد الحاق کے بارے میں اصل حقائق منظر عام پر لائے ہیں، بھارت نے 1947ءمیں کشمیر پر غاصبانہ تسلط جمایا اورخود اس نے اقوام متحدہ سے رجوع کیا، کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1948-49ءمیں پاس کی گئی قراردادیں مسئلہ کشمیرکی بنیاد ہیں، سید فخر امام نے کہا کہ مجاہد کمانڈر برہان وانی کی جولائی 2016ءمیں شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا ان کے جنازے میں ڈھائی سے تین لاکھ افراد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی کشمیرکے بارے میں حالیہ رپورٹ نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا ہے اور یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ کشمیر میں نا انصافی ہورہی ہے،
بھارت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارت میں انسانی اور بنیادی حقوق کی بات محض آئین کی حد تک موجود ہے اورحقیقیت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ برطانوی ہاﺅس آف کامنز کی کمیٹی آف کشمیر اور یورپی یونین نے بھی اپنی رپورٹوں میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بیان دیا ہے اس سے مفید بیان آج تک نہیں آیا اور یہ ایک ”لینڈ مارک سٹیٹمنٹ“ ہے، سید فخر امام نے کہا کہ پارلیمانی کشمیرکمیٹی نے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کی ہیں اورمختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا ہے، واضح رہے کہ یہ باتیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے آنےو الے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کی ہیں، کشمیری صحافیوں کا یہ وفد پاکستان کے دورہ پر ہے اور مذکورہ کشمیری صحافی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے علاوہ دیگر سیاستدانوں اور صحافیوں سے بھی ملیں گے،
-

مقبوضہ کشمیر، لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق
مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک چھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا پھسل کر نالے میں جاگرا۔اس کے گھروالوں اور ہمسایوں نے فوری طور اسے نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
واقعہ ہارڈن سیور نامی گاﺅں میں موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا۔
دریں اثناءلولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ -

سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
سوڈان کی فوج نے کہ خرطوم میں بغاوت کی ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک فوجی جرنیل سمیت کئی سینئر فوجی افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ جنرل ہاشم عبد المطلب احمد اور کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران نے محکمہ قومی سراغرسانی اور سیکیورٹی سروس، اسلامی تحریک اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔فوج کے مطابق "بغاوت میں ملوث افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔”
فوجی بیان میں کہا گیا کہ "اس ناکام بغاوت کا مقصد نیشنل کانگریس کے دور اقتدار کی واپسی اور سوڈانی عوام کی امنگوں کے برعکس فسویلین ریاستی نظام کے سیاسی حل کو ناکام بنانا تھا۔”
یاد رہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل اور مظاہرین کے اتحاد کے درمیان اقتدار کی شراکت داری کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تین سال تک باہمی افہام وتفہیم سے نظام حکومت چلایا جائے گا اور اس کے بعد عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کے انتخاب کے لئے قومی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
-

بھارتی ایجنسی این آئی اے کا کشمیری تاجروں کی گرفتاری اور نئی دہلی منتقل کرنے کا منصوبہ
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر اور بڈگام میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، میموری کارڈ اور دیگر اس نوعیت کی اشیاء قبضے میں لیکر مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی تصاویر بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی این آئی اے نے سری نگر کے راجباغ علاقہ اور بڈگام کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس دوران بھارتی پولیس بھی این آئی اے کے ہمراہ رہی، بھارتی ایجنسی این آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے کشمیری تاجروں کے خلاف ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں جلد انہیں گرفتار کر کے نئی دہلی منتقل کیا جائے گا،
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے این آئی اے کو اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو دی جانے والی فنڈنگ میں ملوث تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے، بھارتی ایجنسی کی طرف سے دو دن قبل بھی تاجروں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے تھے،
