Baaghi TV

Author: +9251

  • روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں

    روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں

    ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک بھی روسی دفاعی نظام خریدنے میں‌دلچسپی لینے لگے

    تفٍصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

  • افغان طالبان کا پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اعلان

    افغان طالبان کا پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اعلان

    افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے انہیں دورے کی دعوت دی گئی تو وہ پاکستان جا کر وزیراعظم عمران خان سے ملیں گے۔

    خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں پاکستان کی طرف سے رسمی طور پر دعوت دی جائے تو وہ پاکستان جائیں گے۔
    طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق
    انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو خطے اور ہمسایہ ممالک کے دورے وقتاً فوقتاً کرتے ہیں تو اگر ہمیں پاکستان کی طرف سے رسمی دعوت ملتی ہے، تو ہم جائیں گے کیونکہ پاکستان بھی ہمارا ہمسایہ اور مسلمان ملک ہے۔

    ایک سوال کے جوا ب میں کہ طالبان پر تو پہلے سے ہی الزامات ہیں کہ وہ پاکستان کی پراکسی ہیں، انہوںنے کہا وہ لوگ جن کے پاس طالبان کے خلاف جھگڑے کے لیے کوئی اور دلیل نہیں وہی ان پر اس قسم کے الزامات لگائیں گے، ماضی میں بھی لگا چکے ہیں اور مستقبل میں بھی لگاتے رہیں گے۔

    افغانستان کے مسئلہ کے حل کے حوالے طالبان کے ترجمان نے کہا ، ”ہم نے افغانستان کے مسئلے کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے، ایک بیرونی اور دوسرا اندرونی۔ پہلے مرحلے میں جاری مذاکرات اب اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں، تو پھر ہم دوسرے مرحلے میں تمام افغان فریقین سے بات چیت کریں گے، جس میں افغان حکومت بھی ایک فریق کی حیثیت سے شامل ہوسکتی ہے۔“

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کہا تھا کہ وہ پاکستان جا کر طالبان سے ملیں گے تاکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے کچھ ماہ قبل بھی طالبان وفد ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کی تشویش کی وجہ سے انہوں نے ملنے سے انکار کیا۔
    یاد رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے رواں سال فروری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور وزیراعظم عمران خان سے ملیں گے۔

  • اینٹی کرپشن ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سینٹری سٹور پر دھاوا۔

    اینٹی کرپشن ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سینٹری سٹور پر دھاوا۔

    چنیوٹ
    چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں سامان ادھار نہ دینے پر، اینٹی کرپشن ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سینٹری سٹور پر دھاوا۔دکاندار پر وحشیانہ تشدد واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ متاثرہ دکاندار کی درخواست پر لالیاں پولیس نے ٹاھال کاروائی نہ کی
    چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے مین بازار میں محکمہ اینٹی کرپشن ملازم کا بااثرافراد کے ہمراہ سینٹری سٹور پر مبینہ دھاوا ادھار سامان نہ دینے پر مبینہ دوکاندار پر وحشیانہ تشدد،20 سے زائد افراد نے سینٹری شاپ میں گھس کر دوکاندار پر تھپڑ اور کرسیاں برسا ڈالیں، متاثرہ دکاندار عثمان کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں تعینات امان اللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ادھار سامان نہ دینے پر دکان میں گھس کر دھاوا بولا، ملزمان کی ایک نہتے دوکاندار پر بیہمانہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک ہوگئی۔سی سی ٹی وی میں چہرے واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار پر تشدد کیا جارہا ہے۔متاثرہ دوکاندار عثمان کے میڈیکل میں تشدد ثابت، پولیس نے درخواست پر تاحال کارروائی نہ کی

  • ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے

    ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے

    ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے اہداف کا نشانہ بناتےہوئے 4 علیحدگی پسند جنگجو کو ہلاک کر ڈالا ہے ۔

    ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، 27 مئی سے شرو ع کردہ "آپریشن پنجہ ” کے تحت شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور متینہ پر فضائی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    حالیہ کاروائی میں پی کےکے کے اسلحے کے گوداموں اور پنا گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بناتےہوئے 4 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا ۔

  • مشہور زمانہ ظفر سپاری سلاخوں کے پیچھے بند

    مشہور زمانہ ظفر سپاری سلاخوں کے پیچھے بند

    راولپنڈی:آر اے بازار پولیس نے جوائنٹ چیک پوسٹ جھاورہ پر غریب رکشہ ڈرائیور سے لڑائی اور بعد ازاں گن تاننے کے جرم میں ن لیگ کے سابقہ امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل دھمیال چوھدری اسد محمود نمبردار کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تھانے منتقل کردیا گیا.
    اسد کو بچانے مشہور زمانہ ظفر سپاری تھانہ آیا، پولیس پر اپنا رعب ڈالنے کی کوشش کی پھر ھوا یہ کہ پولیس نے اسے بھی حوالات میں بند کر دیا ۔

  • واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    امام الحق پر لڑکیوں سے دھوکادہی کا الزام ہے اور اس حوالے سے ان کی مبینہ طور لڑکیوں سے ہونے والی وٹس ایپ چیٹ بھی وائرل ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔

    یہ چیٹ اس وقت منظر عام پر لائی گئی ہے جب امام الحق کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچوں اچھی کارکردگی دکھائی گئی ۔ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش امام الحق نے سینچری سکور کی تھی۔ اگرچہ سوشل میڈیا کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا لیکن باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح منظم انداز میں یہ چیٹ وائرل کی گئی ہے اس سے سازش کی بو آتی ہے اور صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر کے کیریئر کو تباہ کرنے کی خوفناک سازش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے کئی کرکٹرز کو اس طرح الزامات میں الجھا کر کرکٹ کی دنیا سے باہر کیا جا چکا ہے۔
    سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر خبر سچ نہیں ہوتی۔ جھوٹی خبروں اور تصاویرکے ذریعے دوسروں کی عزت سے کھیلا جاتا ہے۔ یہ روش کسی طور بھی درست نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین خبر کی سچائی کی تحقیق کی بجائے اسے آگے شیئر کر دیتے ہیں۔یہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہے۔

    مزید براں لوگوں کی بات چیت ایک ذاتی معاملہ ہے۔ اس کو بنیاد بنا کر کسی کے خلاف محاذ نہیں کھولنا چاہیے۔ اس طرح کے رویوں کو فروغ دینا کسی طور بھی مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    اس معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کاذاتی معاملہ ہے۔بورڈ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
    امام الحق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

  • مٹروپولیٹن کارپوریشن کا فیصلہ : رہائشی و کمرشل عمارت میں درخت لگانا فرض قرار

    مٹروپولیٹن کارپوریشن کا فیصلہ : رہائشی و کمرشل عمارت میں درخت لگانا فرض قرار

    لاہور: لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے لاہور کو سرسبز بنانے کے لیے ایک انوکھا ہی فیصلہ کردیا. حکم نامے کے مطابق اب 5 مرلہ سے زائد کی رہائشی و کمرشل عمارت میں درخت لگانا لازمی قرار، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 5 مرلہ سے زائد رہائشی عمارت بلڈنگ پلان کی منظوری گرین ایریاز سے مشروط کرنے کا فیصلہ، درخت نہ لگانے والے رہائشی عمارتوں کے نقشے منظور کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی اجازت دے دی، کمشنرکی زیر صدارت شہر میں عمارتوں کے بائی لاز سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر چیف آفیسر محمود مسعود تمنا، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحیدالزمان، زونل آفیسر اقبال ٹاؤن رائے امتیاز اور زونل آفیسر نشتر زون امین مغل نے شرکت کی۔

    آصف بلال لودھی کا کہنا تھاکہ بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی، نقشہ گرین ایریا کے بغیر منظور نہیں کیا جائے گا، 5 مرلہ تا 10 مرلہ کے گھر میں درخت لگانا لازم قرار دے دیا گیاایم او پلاننگ رانا نوید اختر نے بلڈنگ بائی لاز اور نقشوں کے تکنیکی امور اور ایچ ایل ڈی سی سے منظور نقشوں کی باقاعدہ منظوری بارے بریفنگ دی۔

  • مسلم لیگ (ن) 6 اگست کو سرگودہا میں بڑا پاور شو کرے گی

    مسلم لیگ (ن) 6 اگست کو سرگودہا میں بڑا پاور شو کرے گی

    سرگودہا(باغی ٹی وی )مسلم لیگ (ن) سرگودہا میں 6 اگست کو بڑا پاور شو کرے گی اعلانیہ جاری کر دیا گیا اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ضلع بھر سے قافلے کی صورت میں کارکنان شرکت کریں گے سیکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں مسلم لیگی رہنماؤں نے واضح حکمت عملی ترتیب دے لی ہے اس جلسے کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری شاہنواز رانجھا کریں گے تنظیمی عہدیدران کو اہداف دے دیے گئے ہیں جبکہ مریم نواز اس جلسے سے خطاب کریں گی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کینا پے کہ موجودہ حکومت ایک سا ل پورا ہونے کے بعد بھی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پہلے نوے دن پھر سو دن اور اب ایک سال مکمل ہو گیا ہے مگر حالات بد سے بد تر ہو گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ غریب کی آواز بنا جائے اور اس نا اہل حکومت کے خلاف آواز بلند کی جائے

  • چین نےامریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو مات دے دی

    چین نےامریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو مات دے دی

    بیجنگ :معاشی میدان میں‌نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اب چین نے امریکہ کواسلحہ سازی کے میدان میں مات دے دی ہے.تفصیلات کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیاں چوٹی کی 100 صنعتوں کی فہرست میں آگئیں،سال2018 کیلئے دنیا کی 100 اعلیٰ ترین کمپنیوں میں تمام کی تمام چینی کمپنیاں ہیں اور پہلی بار چینی کمپنیوں نے امریکہ کی سات بڑی کمپنیوں کو اس فہرست سے باہر نکال دیا ہے۔

    سب سے بڑی 15 کمپنیوں میں سے چھ چین کی ایسی کمپنیاں ہیں جو دفاعی ساز و سامان بناتی ہیں اور انہیں برآمد کرتی ہیں،اگرچہ چینی دفاعی کمپنیوں کی پیداوار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عمومی طور پر ظاہر نہیں کیا جاتا، 2018 کے دوران ان 100 چینی کمپنیوں کی اسلحے کی فروخت سے آمدنی 4 کھرب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
    امریکی میڈیا کے مطابق ان میں سے آٹھ سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 97 ارب ڈالر رہی۔

    دوسری طرف عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے باعث خریدار ملکوں کیلئے یہ انتخاب مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کا دفاعی ساز و سامان امریکہ سے خریدیں یا پھر چین سے۔

    بین الاقوامی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں صرف امریکہ اور چین ہی دو ایسے ملک ہیں جو اپنا تیار کردہ اسلحہ برآمد نہ بھی کریں تو اندرون ملک مانگ کو پورا کرتے ہوئے بھی اپنی آمدنی کا معیار برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں روسی اور یورپی کمپنیوں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے برآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ لہذا، دیگر ممالک کی اسلحہ ساز کمپنیوں کو مقابلے بازی میں مات کھا جانے کا حقیقی خطرہ درپیش ہے۔

  • ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار

    ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار

    خرطوم:سوڈان میں‌بغاوت پر بغاوت ،سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہونے پر متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل ہاشم عبد المطلب بابکر اور کم از کم ایک درجن اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے فوج کے افسران کے علاوہ نیشنل کانگریس پارٹی کے اسلامی تحریک سے وابستہ قائدین کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا گیا ہے،اس ماہ تختہ الٹنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس ماہ کے آغاز پر ملٹری کونسل جس نے اپریل میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹایا تھا، بتایا ہے کہ اس نے 11 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد کم از کم 16 حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گی۔

    سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ناکام بغاوت شاندار انقلاب کی جگہ لینے اور نیشنل کانگریس کی سابق حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اور متوقع سیاسی حل جس کا مقصد سویلین ریاست قائم کرنا ہے، اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوڈانی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا.