Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ سے تیل و گیس کے نئے زخائر دریافت

    سندھ سے تیل و گیس کے نئے زخائر دریافت

    کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویلپمینٹ کمپنی نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں پانڈھی نمبر1 پروجیکٹ سے تیل اور گیس کے بڑے زخائر کی کھوج لگا لی، آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف سیکرٹری احمد حیات لک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹیفیکیشن میں دریافت ہونے والے زخائر میں بتایا کہ 9.12 ملین کیوبک فیٹ گیس روزانہ کی بنیاد پر نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ کے خام تیل کا روزانہ کا والیم 512 بیرل بتایا جا رہا ہے
    یہ کھوج آئل ایند گیس ڈویلپمینٹ کمپنی کی اس جارحانہ پالیسی کا نتیجہ ہے جو کہ موجودہ حکومت کی لوکل آئل اینڈ گیس کے پروگرام کی وجہ سے دریافت ہوئی ہے اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد ملک کی آئل و گیس کی 20 فیسد کھپت کو پورا کیا جاسکے گا اور ہر سال پاکستان کے اربوں ڈالر جو کہ تیل کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں بچ سکیں گے

  • منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی

    منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی گھر سے دفتر جاتا ہوا شہری گلے میں ڈور پھر جانے سے اسپتال پہنچ گیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی
    ضلع چنیوٹ میں منچلوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر لگائی گئی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے چنیوٹ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ پورے عروج پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے دفتر جاتا ہوا شہری عثمان بٹ گلے میں ڈور پھرنے کی وجہ سے اسپتال پہنچ گیا عثمان بٹ کو گلے کے دو مقامات پر گہرے زخم آئے جس پر ریسکیو 1122 نے شہری کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ پہنچا دیا ہے تاہم متاثرہ شہری نے متعلقہ حکام سے چنیوٹ میں پتنگ بازی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • نیتو کپور نے "فیس ایپ” کو مبالغہ آمیز قرار دے دیا

    نیتو کپور نے "فیس ایپ” کو مبالغہ آمیز قرار دے دیا

    نیتو کپور نے اپنے شوہر رشی کپور کی بچپن اور اور حال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "فیس ایپ” مبالغہ آمیز رول ادا کر رہی ہے. تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ رشی کپور بچپن میں کیسے تھے اور حال میں کیسے ہیں.

    https://www.instagram.com/p/B0TU2sKg4T9/?igshid=1qr4w6hbfpu2t

    حال میں فیس ایپ کا بھوت سب پہ سوار ہے. ہر کوئی فیس ایپ کے ذریعے اپنا بڑھاپا دیکھنا چاہ رہا ہے. لوگوں کے ساتھ بالی ووڈ کی سیلیبرٹیز میں بھی فیس ایپ بہت مقبول ہو رہی ہے. ورن دھون اور ارجن کپور نے بھی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی.

    https://www.instagram.com/p/Bz-ZYKyFzeJ/?igshid=1pjcweef4yo93

    https://www.instagram.com/p/Bz-PMmHh1ri/?utm_source=ig_web_copy_link

    واضح رہے فیس ایپ روسی کمپنی وائرلیس لیب میں تیار کردہ ہے اور لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے. لوگوں کا کہنا کہ یہ رازداری کے خدشات کو جنم دیتی ہے. لوگوں کو FaceApp کے شرائط و ضوابط میں ایک اور خدشہ ہے. اس شک کا کہنا ہے کہ صارفین فیس ایپ کے ذریعے اپنے چہرے کو استعمال کر کے”مستقل، ناقابل اعتماد، کسی بھی شامل، ریلئیٹی فری، دنیا بھر میں، مکمل طور پر ادائیگی، منتقلی قابل سب لائسنس قابل لائسنس” فراہم کرتے ہیں. ایک افواہ یہ بھی ہے کہ اے پی پی صرف اس تصویر کو اپ لوڈ نہیں کرتا جس پر آپ اپنے عمر کے سرور کو اپنے سرورز میں استعمال کرتے ہیں بلکہ آپ کے فون سے تمام تصاویر بھی شامل ہیں.

  • ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

    ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار بیچنے سے متعلق کانگریس میں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے
    قرارداد کا متن تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھار بیچنے سے باز رہے تا کہ خطے میں امن و ترقی کا بول بالا ہو، کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ہتھیار بیچنے کا مقصد ایران کی طرف سے کی جانے والی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے
    مائک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ نے اگر اب اپنے خلیجی اتحادیوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی اور اس سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے

    امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے، ایک ایسا ترقی یافتہ ملک ہے جس کی آمدن کا 70 فیصد انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہے جس میں لوکی ہیڈ مارٹن اور بوئنگ جیسی نامور کمپنیاں پوری دنیا میں اربوں ڈالر کے ہتھار برآمد کرتی ہیں، ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ممبران کی طرف سے لائے جانے والی قرارداد کو رد کرنے کیلئے ویٹو کر دیا ہے،

  • میں چین کے صدر اور معاشی روڈ میپ سے بہت متاثر ہوں ،بورس جانسن کے بیان سے یورپ اور مغرب میں نئی بحث چھڑ گئی

    میں چین کے صدر اور معاشی روڈ میپ سے بہت متاثر ہوں ،بورس جانسن کے بیان سے یورپ اور مغرب میں نئی بحث چھڑ گئی

    لندن : نو منتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ٹویٹ پیغام میں‌چین کے حوالے سے اپنی سوچ اور فکر کا جس طرح اظہار کیا ہے اس سے یورپ اور مغرب میں‌ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.
    https://twitter.com/IndoPac_Info/status/1154100744124977152
    اپنے ٹویٹر پیغام میں‌بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر لی پنگ سے بہت متاثر ہیں اور مجھے کوئی کہے کہ آپ چین کے حوالے سے کیا موقف رکتھے ہیں تو میر اجواب ان کے لیے یہ ہے کہ میں‌ پروچینی ہوں

    چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ چینی صدر کی معاشی کامیابیوں اور تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں. بورس جانسن نے چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ سمیت دیگر یورپین ممالک میں‌سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بے دے دی ہے.چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ بہت جلد چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ میں آنے کی دعوت دیں‌گےاور ان کے لیے برطانیہ کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی بھی دے دی جائے گی.

    برطانوی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں‌چین کے One Belt One Road (OBOR) سے بہت ہی متاثر ہوں کیوںکہ اس سے دنیا بھر میں‌سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع ہیں. چین کا یہ منصوبہ دنیا کو ایک ہی مارکیٹ میں اکھٹا کردیتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں بورس جانسن نے کہا کہ وہ ایشیا میں‌چینی منصوبوں میں‌دلچسپی بھی رکھتے ہیں. اور ون بیٹ ون روڈ کے ذریعے ایشیا کے ممالک تک رسائی بھی چاہتے ہیں. بورس جانسن کا اشارہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کوریڈور کی طرف تھا. بورس جانسن بار بار اپنی گفتگو میں ون بیلڈ ون روڈ کا بار بار ذکر کرتے ہیں اور یہ ون بیلٹ ون روڈ پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے ہی شروع ہوکر ایشیا کے مختلف ممالک سے گزرتا ہوا یورپ اور پھر مغرب تک پہنچتا ہے.

  • سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایکسیڈنٹ حادثہ معاملہ فروکہ کی رہائشی 25 سالہ شبانہ نصیر کی گزشتہ روز قبر کشائی کر دی گئی۔ سول جج سرگودہا کی عدالت میں چند روز قبل سرگودہا لاہور روڈ پر ایکسیڈنٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی شابانہ نصیر کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی کہ میری بہن کو اس کے شوہر پرویز نے قتل کیا جس عدالت نے قتل کا پتہ لگانے کے لئے قبر کشائی کا حکم دیا۔ سول جج سرگودہاحسنات اسلم گوندل صاحب نے اپنی نگرانی میں سینئر ڈاکٹر کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی سخت سیکورٹی میں قبر کشائی کے بعد باڈی کے مختلف حصوں کو فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجوا دیاتاکہ پتہ چل سکے کے قتل کیا گیا ہے یا روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔جاں بحق ہونے والی 25 سالہ شبانہ نصیر سیشن کورٹ سرگودہا میں بطور جونیئر کلرک کام کرتی تھی۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن مصروف تفتیش ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر پرویز اپنی بیوی شبانہ نصیر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ شک کی بناء پر کاوائی کی گئی۔ پولیس سٹیلائٹ ٹاون سرگودہا کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • لاہور بارش میں ڈوب گیا ، وزیراعلیٰ حاضر واسا کا عملہ غائب ، شہری آخر کس کے پاس جائیں؟

    لاہور بارش میں ڈوب گیا ، وزیراعلیٰ حاضر واسا کا عملہ غائب ، شہری آخر کس کے پاس جائیں؟

    لاہور: بارشوں نے لاہور میں‌سیلاب کی صورت حال پیدا کردی ، بارشوں کے پانی سے عوام الناس کا براحال ، بارش اور گٹروں کا پانی لاہور کی سڑکوں پر راج کرنے لگا.بارش کے پانی سے نبٹنے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار تو لوگوں کی خبر گیری کے لیے مختلف مقامات پر پہنچ رہے ہیں لیکن دوسری طرف واسا افسران نے شہریوں کو لاوارث چھوڑدیا ہے.


    لاہور کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کا پانی جمع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں اور حکومت کی ناقص منصوبہ بندی پر کڑی تنقید بھی کررہے ہیں. اس دروان لاہور کے مختلف علاقوں سے باغی ٹی وی کو موصول ہونی والی خبروں سے یہی پتہ چل رہاہے کہ اس وقت لاہوریوں کا کوئی پرسان حال نہیں.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور کے دیگر علاقوں کی طرح چوبرچی چوک میں بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کے پانی سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے. اور چوک میں رکا ہوا پانی لوگوں کے لیے عذاب سے کم نہیں دکھائی دے رہا.لوگ واسا حکام سے راطبہ کررہے ہیں لیکن متعلقہ علاقے کے ایس ڈی او حبیب کا نمبر 03224261513 بند جا رہا ہے.واسا حکام کی اس قدر بے حسی پر شہری نالاں ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ‌سے درخواست کی ہے کہ وہ خود آکر حالات کا جائزہ لیں اور شہریوں کی مشکل اور عذاب والی زندگی کا احاطہ کریں کہ لوگ کس طرح بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کے پانی سے پریشان ہیں اور حکام ابھی تک سوئے ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ چوبرجی چوک میں جب بھی بارش ہوتی ہے تو وہاں گردونواح سے بارش کا پانی جمع ہوجاتاہے .اس کے علاوہ ساتھ ہی چلنے والے گندے نالے کا پانی بھی اس میں شامل ہوکر سیلاب کا منظر پیش کررہاہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اگر اتنے بڑے شہر کے لوگوں کی سالوں سے اس تکلیف کا پتہ ہی نہیں‌تو پھر اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں .جہاں لوگ پانیوں میں‌گھرے ہوں اور وہاں کے حکام صرف میڈیا پر بیانی بازی کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کررہے ہوں.

  • راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے

    راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے

    سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی قاتلہ نلینی سری ہران کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
    مدراس ہائی کورٹ نے اسے بیٹی کی شادی کے انتظامات کے لیے ایک ماہ کے پیرول پر رہا کرنے کا کہا۔عدالت نے اسے اس دوران میڈیا سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    قبل ازیں نلینی نے چھ ماہ کی پیرول کی رہائی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر کے 30دن کا وقت دیا۔

    نلینی جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے گذشتہ 28برس سے جیل میں ہیں۔
    نلینی اور دیگر 6قاتلوں کو 1991میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پہلے اسے سزائے موت ہوئی تھی لیکن تامل ناڈو کے گورنر نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

  • جاپان میں  کے جھٹکے

    جاپان میں کے جھٹکے

    جاپان کے صوبہ چوبا کے مشرقی ساحل کے نزدیک جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی۔
    چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی، تفصیل جانیے رپورٹ میں
    زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح سات بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز 35.1 ڈگری عرض البلد اور 140.6 ڈگری طول البلد میں زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

  • بلوچستان بدلنے لگا، بلوچ اب خون لینے والے نہیں‌ بلکہ خون دینے والے بن گئے، کوئٹہ میں بلوچستان بلڈ بینک کا افتتاح

    بلوچستان بدلنے لگا، بلوچ اب خون لینے والے نہیں‌ بلکہ خون دینے والے بن گئے، کوئٹہ میں بلوچستان بلڈ بینک کا افتتاح

    کوئٹہ:بلوچستان بھی بدلنے لگا. امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے لگی،بلوچستان میں‌اب کوئی خون لے گا نہیں بلکہ خون دینے کا جزبہ پیدا ہوگیا ہے. اس سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان بلڈ بینک کا افتتاح کردیا گیا ، اس بلڈ بینک کے افتتاح پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء، سیاسی و سماجی شخصیات نے بلوچستان بلڈ بینک کے قیام کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے ، بلوچستان بلڈ بینک نہ صرف ایک فلاحی ادارہ ہے بلکہ یہ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی دیکھ بھال معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ، صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،

    بلوچستان بلڈ بینک کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک ایسا تحفہ ہے جس سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے صوبے کے عوام مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر سماجی بہبود ، نان فارمل ایجوکیشن و انسانی حقوق میر اسد بلوچ، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی و دیگر مقررین نے بدھ کے روز بلوچستان بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ بلوچستان بلڈ بینک کا قیام صدقہ جاریہ ہے جس کا افتتاح کر کے دلی مسرت ہورہی ہے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں میر اسد اللہ بلوچ کی جانب سے بلوچستان بلڈ بینک کا قیام نہ صرف خوش آئند ہے.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بلوچستان بلڈ بینک کی انتظامیہ ضرورت مندوں کو احسن طریقے سے خون عطیہ کر کے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ر ہے گی ۔

    کوئٹہ میں صحافیوں سےگفتگو کے دوران صوبائی سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوگا بلوچستان بلڈ بینک کو سپورٹ کرینگے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی یہ اولین کوشش ہے کہ وہ عوام کو صحت کی یکسر سہولیات فراہم کرے بلوچستان بلڈ بینک ایک مثالی ادارہ ہوگا جہاں انسانیت کی خدمت ہوگی۔