Baaghi TV

Author: +9251

  • موٹرسائیکل سوار ایک اور چالان کیلئے ہو جائیں تیار

    موٹرسائیکل سوار ایک اور چالان کیلئے ہو جائیں تیار

    لاہور:موٹرسائیکل سوار ایک اورچالان کیلئے ہو جائیں تیار، سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکلوں پردائیں،بائیں اور پیچھے دیکھنے کے لیےشیشے نہ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے متوقع کریک ڈائون پر ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

    لاہور شہر سے ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے ٹریفک وارڈنز کو موٹرسائیکلوں پر شیشے نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایسے میں شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی چالانوں کی بھرمار سے وہ پریشان ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ خوش آئند اور شہریوں کی سیفٹی کے لئے کیا گیا۔

    سٹی ٹریفک پولیس نے سائیڈ مررزکی عدم دستیابی موٹرسائیکل کے حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ٹریفک اہکار ہر موٹرسائیکل سوار کو محفوظ سفر کرنے کے لیے دونں طرف کے شیشے لگانے کے لیے موبلائز کررہے ہیں.

  • بارش کے لیے کس جانور کی کروائی گئی شادی؟جان کر آپ بھی ہوں حیران

    بارش کے لیے کس جانور کی کروائی گئی شادی؟جان کر آپ بھی ہوں حیران

    لوگوں میں توہم پرستی آج بھی عام ہے اور لوگ مختلف کاموں کے لیے عجیب وغریب حرکات کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں بارش کے لیے دو گدھوں کی آپس میں شادی کروا دی گئی۔ شادی کااہتمام مقامی افراد نے کیا اور خدا سے رحم کرنے کی دعا کی۔

    شادی کی تقریب مقامی نلا پوچامہ مندر میں ہارجن بستی کے افراد کی طرف سے منعقد ہوئی۔مذکورہ شادی کی رسومات عام شادی کی طرح ہی سرانجام دی گئیںجیسے گانے، رقص۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن نے ہندو عقیدہ کے مطابق خوبصورت لبا س پہنے ہوئے تھے۔

  • اریان خان کا لڑکی کے ساتھ رقص، لڑکی نے تصاویر وائرل کر دی

    اریان خان کا لڑکی کے ساتھ رقص، لڑکی نے تصاویر وائرل کر دی

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان، جس کی حال ہی میں خبر آئی تھی کی سمبا فلم کے لئے ہندی میں ڈبنگ کا کردار ادا کیا، مزید ایک اور خبر آئی ہے کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ رقص کر رہے ہیں, لڑکی نے تصاویر وائرل کر دی.

    https://www.instagram.com/p/B0TPpqigUt6/?igshid=16pciypqk414r

    ان تصاویر کو اس تحریر کے ساتھ شائع کیا گیا ہے جس میں ممکنہ طور پر ‘بیبی’ کا لفظ مزید آگ لگانے کا کام کر رہا ہے. کیا وہ اریان کی گرل فرینڈ ہے؟ اریان نے فلم سمبا کی ڈبنگ کر کے سب کو متاثر کیا اور دراصل وہ اپنے والد شاہ رخ جیسے ترقی کرنے لگے تھے. لوگ اس بات پر بہت حیران ہیں. ان میں سے ایک پاکستانی اداکار شان خان بھی شامل ہیں. شاہ رخ کے مداح نے شان خان کو بہت ذیادہ ٹرول کیا جب انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اریان بالی ووڈ کے لیے درست نہیں کر رہے.

    واضح رہے اریان خان گزشتہ کچھ سالوں سے امریکہ میں فلم میکنگ سیکھ رہے ہیں اور جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے. حال ہی میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ "مالدیوز” گئے تھے جن کی تصاویر انٹرنیٹ پہ بہت ہٹ بھی ہوئی. اور ان کی بیٹی سہانہ انگلینڈ میں اپنی پڑھائی میں مصروف ہیں. شاہ رخ اور ان کی اہلیہ بھی اس فنکشن میں تھے اور ان کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر دیکھی جا سکتی ہیں.

  • بھارتی لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل آج پیش ہوگا

    بھارتی لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل آج پیش ہوگا

    بھارتی لوک سبھا میں آج جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں 21 جون کو اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید مخالفت کی تھی۔ بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔
    30روپے مانگنے پر بیوی کو طلاق

    حکومت نے دعوی کیا ہے کہ نہ صرف طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کومساوی حقوق فراہم کرے گا بلکہ انصاف کو یقینی بنائے گا۔ یہ بل شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت میں مدد کرے گا اوران کے شوہروں کو ‘طلاق بدعت’ دینے سے روکے گا۔

    تین طلاق بل کے مطابق تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاﺅنس دینے کی سہولت ہے۔

  • ترکی کا نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خیر مقدم

    ترکی کا نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خیر مقدم

    انقرہ:ترکی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے اقتدار میں‌آنے پر ہر طرف خوشیاں منائی جارہی یں.وہ برطانوی وزیر اعظم کو خلافت عثمانیہ کا ورثہ قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کا دعویٰ ہے سلطنت عثمانیہ کے پوتے یورپ کے دو ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ترک اخبارات کے مطابق لندن کے سابق میئر بورس جانسن سلطنت عثمانیہ کے آخری وزیر داخلہ علی کمال کے پوتے ہیں جو ترکوں کے لیے فخر کا باعث بن رہا ہے۔

    ترکی کے ایک اخبار نے اپنے پہلے صفحہ پر سرخی لگائی کہ ’’سلطنت عثمانیہ کے پوتے وزیر اعظم بن رہے ہیں‘‘۔ اخبار میں علی کمال کے آبائی گھر کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر اعظم ترکی کے شہر چانقری کی جڑوں سے ہیں۔

    ترک اخبار نے لکھا ہے کہ بورس جانسن کے پڑدادا صحافی تھے جو حکومت کا بھی حصہ رہے۔ جب برطانیہ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد قسطنطنیہ پر قبضہ کر لیا تو علی کمال نے قابض فوج کا ساتھ دیا۔ قبضے کے چار سال بعد جب ملک میں ایک طفیلی حکومت قائم کی گئی تو علی کمال اس میں وزیر داخلہ تھے۔ لیکن یہ حکومت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور تین ماہ بعد ہی اس کا خاتمہ ہو گیا۔


    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث بنیں گے۔ترک نیوز ایجنسی نے چانقری کے گاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہاں کا باشندہ برطانیہ کا وزیر اعظم بننے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جونسن کے آباؤ اجداد مسلمان تھے اور ان کے پڑدادا علی کمال کا تعلق ترکی سے تھا۔ بورس جانسن مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے متنازعہ بھی رہے وہ اکثر پناہ گزینوں اور مسلمان خواتین پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

    ترک اخبار روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ علی کمال نے 1903 میں ونی فریڈ برن نامی سوئس نژاد برطانوی خاتون سے شادی کر لی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی نے جنم لیا تھا۔ بیٹے کا نام ولفریڈ جانسن رکھا گیا۔کمال کے بیٹے ولفریڈ جانسن نے ایرین ولیمز نامی برطانوی خاتون سے شادی کی جن سے اسٹینلے جانسن پیدا ہوئے جو علی کمال کے پوتے اور بورس جانسن کے والد ہیں۔

    رپورٹ کےمطابق علی کمال کی بیگم کی وفات کے بعد ان کے بچوں کی پرورش نانی نے کی جو برطانیہ میں ہی مقیم تھیں۔ بچوں کے ننھیال نے مذہبی تعصب سے بچنے کے لیے خاندانی نام کا لاحقہ جانسن لگا دیا۔

    رائٹراور دوسرے عالمی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں‌لکھا ہے کہ علی کمال عثمانی خلافت کے دور میں لبرل نظریات کے حامل تھے اور 1922 میں انہیں گرفتار کر کے استنبول سے انقرہ لے جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان کے پڑدادا برطانیہ اس لیے آئے تھے کیونکہ یہاں مکمل آزادی ہے

  • پنجاب بدلنے لگا،نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب بدلنے لگا،نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور :پنجاب بھی بدلنے لگا اور اس کا اعلان بھی سردار عثمان بزدار نے ہی کیا ہے. اطلاعات کے مطابق صوبے کے انتظامی معاملات میں بہتری اور حکومتی رٹ کو موثر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس میں ملاقات کیلئے آنے والے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سروربھی موجود تھے۔اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی کی تجاویز، سفارشا ت اور مسائل خود نوٹ کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق چار گھنٹے طویل ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کئے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کر چکی ہے۔نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

    فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 500 ترقیاتی منصوبوں پر152 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کیلئے مثالی ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ فیصل آباد میں واسا کو فعال بنایا جائے گا۔ عوام کو پانی اور بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • امریکہ، اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف بل منظور

    امریکہ، اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف بل منظور

    امریکی کانگرس کے ایوان بالا سینٹ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے عالمی مہم’ بی ڈی ایس’ کے خلاف ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ منظور ہونے والے اس بل میں امریکی سینٹ میں ری پبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹس ارکان کے درمیان اختلاف نمایاں دیکھا گیا۔ بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور ہوا ۔
    فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
    بل پر رائے شماری کے دوران 398 ارکان نے حمایت اور 17 نے مخالفت کی۔ مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں 16 ڈیموکریٹس ارکان شامل تھے۔ ان میں دو مسلمان عرب ارکان کانگرس الھان عمر اور رشیدہ طلیب بھی شامل ہیں۔

  • شیر خدا، حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔۔۔ ملک صداقت فرحان

    بے حب علی قلب میں ایماں نہیں ہوتا کلمے کے بغیر جیسے مسلماں نہیں ہوتا

    کچھ لکھنے کا دل کیا تو اٹھایا قلم اور ایک ایسی ہستی پر لکھنا شروع کیا جس ہستی کو لے کر تمام فرقے اپس میں لڑتے نظر اتے ہیں جی ہاں اس ہستی کا نام حضرت علی رضی اللہ عنہ ہے۔ کیا لکھتا ان کی شان پر؟ جن کی شان پر تاریخ دانوں نے کٸی کتب لکھ ڈالیں لیکن خیر پھر بھی کوشش کی ذہن پر زور دیا تو الفاظ سے الفاظ ملتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک تحریر کی شکل اختیار کرگئے۔
    دنیا نے بہت سے خوش نصیبوں، بہادروں، عظیم حکمرانوں اور وفاداروں کو دیکھا مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ جیسا کوٸی نہیں دیکھا۔ خوش نصیبی بہادری عظمت اور وفاداری جیسی نعمتیں بہت کم لوگ لے کر پیدا ہوتے ہیں انہیں کم لوگوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بھی شمار ہوتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوۓ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے والد کا نام ابو طالب اور والدہ کا نام فاطمہ تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے 8 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کہ بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے جانثاروں کی صف میں شامل ہوۓ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا لقب اسد اللہ یعنی اللہ کا شیر اور کنیت ابو تراب تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ تقریبا ہر وقت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کئی غزوات اور جنگوں میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ حضرت علی رضی اللہ نے تقریبا تمام غزوات اور جنگوں میں کامیابی حاصل کی اور فاتح کہلاۓ۔ ان تمام غزوات میں سے سب سے اہم غزوہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے غزوہ خیبر رہا جس میں رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا پکڑایا۔ جھنڈا پکڑنے کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ لشکر کے ساتھ میدان جنگ میں اترے تو اتنے میں کفار کے لشکر میں سے ایک شخص جو کہ پہلوان تھا جس کا نام مرحب تھا آگے بڑھا اور لشکر جرار کو مخاطب کرکے کہنے لگا
    ”سارا خیبر مجھے جانتا ہے کہ میں مرہب ہوں پوری طرح ہتھیار بند، بہادر آزمودہ کار جب لڑاٸیاں شعلے اڑاتی ہوٸی آتی ہیں“
    مقابلے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور مرحب کو للکار کر کہنے لگے
    ”کہ میں وہ ہوں کہ میری ماں نے میرا نام حیدر رکھا ہے، کچھار کے شیر کی طرح ہوں، جسے دیکھنے سے لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔ میں انہیں (اپنے دشمنوں کو) ایک صاع (برابر حملے) کے بدلے میں تیروں کا پورا درخت ماپ کر دیتا ہوں (یعنی میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا ہوں)“۔
    یہ کہہ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تلوار مرحب کے سر پر ماری۔ مرحب زمین پر گرا اور واصل جہنم ہوگیا۔ آخر کار اس طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ کو للکارنے والا ابو جہل کا پیروکار اپنے انجام کو پہنچا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ وہ ہستی ہیں کہ جن پہ خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت عمر فارق رضی اللہ عنہ بھی رشک کیا کرتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ ”اگر میرے پاس یہ تین چیزیں ہوتیں جو حضرت علی رضی اللہ کے پاس ہیں تو میرے لیے یہ سرخ اونٹوں سے بہتر ہوتیں۔
    1-حضرت علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی کی شادی اور پھر ان میں سے اولاد کا ہونا۔
    2-غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پکڑانا۔
    3-ان کے دروازے کے علاوہ مسجد کی طرف کھلنے والے باقی سب دروازوں کو بند کردینا“۔
    حضرت علی رضی اللہ عنہ بہت سادہ طبیعت کے انسان تھے عید کا دن تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ سوکھی روٹی پانی میں بھگو کر کھا رہے تھے ایک صحابی رسول ﷺ نے پوچھا کہ ”اے خلیفہ وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ اور پھر کہا کہ عید کے دن سوکھی روٹی کھا رہے ہیں“ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ”عید کا دن اس کے لیے ہے جس کی عبادتیں قبول ہوٸیں۔۔۔
    حضرت علی رضی اللہ عنہ تمام صحابہ سے زیادہ علم رکھتے تھے اور ان سے کٸی احادیث بھی روایت کردہ ہیں۔
    علم کے لحاظ سےسیدنا علی رضی اللہ عنہ اتنے اونچے مقام پر فاٸز تھے کہ سعید بن مسیب رحمة اللہ علیہ بیان کرتے ہیں:
    ”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوٸی بھی ایسا نہیں تھا کہ جو کہتا ہو کہ مجھ سے سوال کرو“
    حضرت علی رضی اللہ عنہ چوتھے خلیفہ بنے اور جب وہ خلیفہ بنے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خلافت سنبھالنے کے بعد انصاف کیا۔ سیدنا علی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو 40 ہجری 24 رمضان المبارک جمعہ کے دن صبح کے وقت کوفہ میں عبدالرحمن بن ملجم نے شہید کردیا۔
    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
    حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ان کا جنازہ پڑھایا۔

  • پنجاب میں‌غنڈہ گردی ختم کرکے ر ہوں گا ، آئی جی پنجاب ان ایکشن

    پنجاب میں‌غنڈہ گردی ختم کرکے ر ہوں گا ، آئی جی پنجاب ان ایکشن

    لاہور:پنجاب میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر سے غنڈہ گردی کا خاتمہ ہوگا، آئی جی پنجاب نے سی پی او لاہور سمیت بڑے شہروں کو تمام غنڈہ عناصر کی تفصیلات 27 جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

    پنجاب بھر میں‌امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے ل یے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے ایک ماہ قبل پنجاب بھر سے ٹاپ ٹونٹی بدمعاشوں کی لسٹیں مانگی گئی تھیں جوکہ موصول ہوچکی ہیں، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت بڑے شہروں سے تمام غنڈہ عناصر کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب نے اس مراسلے میں یہ بھی کہا تھا کہ ان غنڈہ گردوں کے خلاف جو ایکشن لیا گیا ہے جتنے مقدمات ہیں وہ بھی بھجوائے جائیں تاکہ غنڈہ گرد عناصر کا خاتمہ کرکے شہریوں کواحساس تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

  • بارش آئی تو گرمی غائب ،سویرے سویرے بارش، ٹھنڈی ہوائیں، کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار

    بارش آئی تو گرمی غائب ،سویرے سویرے بارش، ٹھنڈی ہوائیں، کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار

    لاہور:اہل پاکستان کے لیے بالعموم اور اہل لاہور کے لیے بالخصوص صبح سویرے خوشخبری بن کر آنے والی بارش نے موسم کو سہانااور خوشگوار بنا کر فضاوں کو معطر کردیا.اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سڑکیں جل تھل، ٹھنڈی ہواؤں اور گھنگھورگھٹاؤں سے صبح لاہور خوشگوار ہوگئی، پھولوں اورشگوفوں پر بھی بہار اتر آئی،نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی سے شہریوں کومشکلات درپیش.

    صبح سویرے پیاری اور ٹھنڈی اطلاعات کے مطابق شہر لاہور میں میں مون سون کے تیسرے مرحلےکا آغاز ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ، کیمپس پل پر بارش شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا,

    لاہور کے مختلف علاقوں سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مغل پورہ، فتح گڑھ، دھرم پورہ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ میں بھی بارش ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، والٹن روڈ، غازی روڈ، نشتر کالونی میں بھی تیز بارش ، گلبرگ، تاج پورہ، چائینہ چوک، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، سمیت دیگر علاقوں میں بارش ، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا.