Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، سرینگر لیہہ شاہراہ پر تودے گرنے کے بعد ٹریفک معطل

    مقبوضہ کشمیر، سرینگر لیہہ شاہراہ پر تودے گرنے کے بعد ٹریفک معطل

    مقبوضہ کشمیر میں سرینگر لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو موسلادھار بارشوں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں تودے گر گئے ۔جس کے بعدٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر روک دی گئی۔یہ تودے زوجیلا پاس کے علاقے میں گرے ۔
    اطلاعات کے مطابق زوجیلا پاس کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں، جن میں زیادہ مال بردار ٹرک شامل ہیں، رکی ہوئی ہیں ۔

    اعلیٰ حکام کے مطابق روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ تودے چار مقام پر گرے ہیں۔جس کی وجہ سے آپ پورا دن ٹریفک معطل رہے گی۔

  • عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 ہزار سے زائد بے گھروں نے رجسٹریشن کروالی

    عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 ہزار سے زائد بے گھروں نے رجسٹریشن کروالی

    لاہور :وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ،بڑی تعدا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت نادرا کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کی زبردست عوامی پذیرائی، 50 ہزار سے زائد بے گھر پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

    تفصیلات کے مطابق وزبراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 15 جولائی سے بے گھر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ترجمان نادرا کے مطابق ہرخاندان یعنی شوہر، بیوی، بچوں میں سے ایک فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائیگی۔

    ترجمان نادرانے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کرواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے، ملک بھر کے 7 ہزار 5 سو ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، شہری نادرا کی ویب سائٹ پر خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

    نادرا ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 250روپے فیس ادا کرکے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے، رجسٹریشن فیس نادرا ای سہولت مراکز، جازکیش ، ایزی پیسہ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بغیر کسی اضافی چارجز کے جمع کرائی جا سکتی ہے۔
    قریبی نادرا ای سہولت مرکز کا پتہ ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

  • بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

    بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

    بھارتی صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ایک عورت کو یرغمال بنانے اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
    اڑھائی سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی
    عورت نے دعوی کیا کہ اسے 16جولائی کو اغوا کیا گیا، یرغمال بنا کر 4آدمیوں نے 7دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ عورت کے پاس ایک آدمی آیا اور اسے خاوند کے گھر سے یہ کہہ کر لے جایا گیا کہ اس کا باپ بیمار ہے۔مذکورہ آدمی نے اسے پیش کش کی کہ اسے والدین کے گھر چھوڑ دے گا۔جیسے ہی اس نے اسے قبول کیا اسے ایک گھر لے جایا گیا اور 7دن کے لیے وہاں یرغمال رہی ۔عورت نے مزید کہا کہ اس کے زیورات اور نقدی بھی چرا لی گئی ۔ 23جولائی کو عورت فرار ہو کر اپنے خاوند کے گھر پہنچی۔ پولیس نے عورت کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

    اسی طرح کا واقعہ سماسٹپور میں بھی پیش آیا جہاں ایک عورت کو اغوا کر کے چھ افراد نے زیادتی کی۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی بنایا گیا۔
    یاد رہے کہ بھارت میں عورتوں کی عصمت دری کے واقعات عام ہیں۔ غیرملکی خواتین تک سے زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

  • اک سال امیدوں کا ۔۔۔ عشاء نعیم

    اک سال امیدوں کا ۔۔۔ عشاء نعیم

    پاکستان میں 2018 کے الیکشن میں برسر اقتدار آنے والی جماعت پی ٹی آئی کو اقتدار سنبھالے ہوئے جولائی 2019 میں ایک سال مکمل ہو گیا ۔
    پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت ہے جسے نوجوانوں کی جماعت سمجھا جاتا ہے ۔
    پاکستانیوں کی اکثریت نے اس جماعت کو نجات دہندہ سمجھا ہوا ہے ۔کیونکہ اس کے سربراہ عمران خان ہیں جو دنیائے کرکٹ میں ایک بڑا نام ہونے کے ساتھ پاکستان کو اپنی کپتانی میں ورلڈ کپ جتوانے والے تو اس کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ کینسر ہسپتال قائم کرنے والی شخصیت ہیں جہاں غرباء کا مفت علاج بھی ہوتا ہے ۔عمران خان پاکستان کی عوام میں سیاست سے پہلے ہی ہیرو کے طور پہ جانے جاتے ہیں سو لوگوں کو ان سے سیاست میں بھی ہیروئیک کردار کی توقع ہے ۔
    وہ ان سے ملک کے تمام مسائل کے خاتمے کی توقع رکھتے ہیں ۔
    یہی وجہ ہے کہ ان کے ہر اچھے کام کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اگر کوئی کام غلط لگے تو بھی ان کے کارکنان اسے بھی صحیح بنا کر پیش کرنے کی پوری تگ و دو کرتے ہیں ۔
    عوام سمجھتی ہے کہ ملک سے ‘مہنگائی ‘کرپشن ‘دہشت گردی ‘لوٹ مار غرض تمام برائیاں عمران خان صاحب ختم کر دیں گے۔
    اس حکومت نے بہت بڑے بڑے فیصلے کئے خو انتہائی مشکل بھی تھے ۔
    ان میں سے ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے کرپشن کیسز بنانا اور ان کے سربراہان کی گرفتاری بھی شامل ہے ۔
    نواز شریف اور آصف علی زرداری دو بڑے لیڈد جنھیں پکڑنا کسی دیوانے کا خواب لگتا تھا اس حکومت نے پورا کر کے سب کو حیران کردیا ۔
    عمران خان کسی ضدی بچے کی طرح تمام کرپٹ لوگوں سے پیسہ نکلوانے پہ مصر ہیں اور کسی قسم کا کمپرومائز کرنے پہ تیار نہیں ۔
    عوام کی اکثریت ان کے اس کارنامے پہ خوش ہے ۔
    دوسرا کارنامہ خان صاحب کا بیرون ممالک میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ قانون بنانے کا مطالبہ ہے ۔عوام اس کارنامے پہ انھیں ایک اچھے مسلمان کے طور پہ دیکھتی ہے ۔
    خان صاحب کے اچھے کاموں کے ساتھ کچھ ایسے کام بھی تھے جو عوام میں ناپسندیدہ تھے جن میں معاشی بدحالی مہنگائی ‘آسیہ مسیح کی رہائی پہ تو عوام کی اکثریت تڑپ اٹھی ۔
    اس کے علاوہ ملک کی ایک محب وطن جماعت ‘جماعت الدعوہ کو بین کرنا ‘ اور کچھ عرصے بعد اس جماعت کے امیر حافظ محمد سعید صاحب کی گرفتاری یہ ایسے امور ہیں جن پر عوام کا شدید رد عمل سامنے آیا۔
    سوشل میڈیا پہ عمران خان کو زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔
    کیونکہ حافظ سعید صاحب پہ جو دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا وہ بے بنیاد ہے ۔
    حافظ سعید صاحب ایک محب وطن پاکستانی، عالم دین اور پرامن شہری ہیں ۔ان پہ ممبئی حملوں کا جو الزام ہے وہ تو ایک جرمن صحافی بھی ثبوتوں کے ساتھ بتا چکا ہے کہ وہ بھارت کا خودساختہ ڈرامہ تھا ۔
    خان صاحب کے کچھ وزرا بھی اپنی وزارت کو چلانے میں ناکام رہے جن کی خان صاحب کو چھٹی کروانی پڑی ۔
    البتہ حال ہی میں کیے گئے امریکی دورے میں خان صاحب کا وی آئی پی مہنگے طیارے کی بجائے عام طیارے کا استعمال ‘مہنگے روزانہ لاکھوں کے کرائے کے ہوٹل میں قیام کی بجائے پاکستان کے سفارت خانے میں قیام ‘اور امریکی صدر سے دوٹوک بات کرنا اور امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کے اظہار کی وجہ سے خان صاحب پھر عوام کہ آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں ۔
    امید ہے خان صاحب کی حکومت پاکستان کو تمام چھوٹے بڑے مسائل سے نکال کر ‘کرپِشن کا پیسہ واپس لا کر اور سی پیک کا منصوبہ مکمل کر کے عوام کی امیدوں پہ پورا اترے گی ۔

  • وہاڑی : انوسٹی گیشن برانچ کے ریڈر معطل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نام نہاد صحافی کا لفظ استعمال کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی سلطان المحمود کا سختی سے نوٹس..ایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات ریڈر اور نائب ریڈ معطل. انکوائری رپورٹ مکمل کر کے جلد جمع کروانے کی ہدایات

    تفصیلات کےمطابق گگو منڈی کے مقامی صحافی کو انکوائری کے پابند کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات عملہ نے پروانہ پر لفظ نام نہاد صحافی لکھ دیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئےایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات ریڈر اور نائب ریڈ معطل کر کے انکوائری رپورٹ مکمل کر کے جلد جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے. کسی بھی پولیس آفیسر کو کسی بھی شریف شہری کی عزت نفس مجروع کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی. شہریوں کی عزت نفس بحال کرکے ان کو پولیس دفاتر/تھانہ جات میں اچھا ماحول اورعزت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی.

  • اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، عمران خان کا وطن واپسی پر خطاب

    اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، عمران خان کا وطن واپسی پر خطاب

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وطن واپسی پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں میں خود سوائے اللہ تعالیٰ کے، کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ پاکستانی قوم کو جھکنے دوں‌ گا، بھیک مانگ کر اور کسی طاقتور کے سامنے جھک کر کوئی قوم نہیں بنتی، جو خود اپنی عزت کرتا ہے دنیا اسی کی عزت کرتی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاں، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، مراد سعید، جہانگیر ترین اور دیگر وزراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور کی گئیں، کارکنان کی جانب سے اپنے قائد عمران خان کا دیکھ کر زوردار نعرے بازی بھی کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے رات گئے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دورہ امریکہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے.

    عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن ڈاکوؤں نے اس ملک کو لوٹا انکو میں نہیں چھوڑوں گا ایک ایک کو جیل میں ڈالوں گا ہم اداروں میں اصلاحات لائیں گے اور نوجوانوں کو روزگار دیں گے، میں‌ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو مایوس نہیں کروں گا، وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھرمیں عزت ہوگی، حقیقت یہ ہے کہ چوروں نے اس ملک کو مقروض کر کے مشکل حالات میں چھوڑ دیا، ہم چوروں سے ایک ایک روپے کاحساب لیں گے، غریب لوگوں کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا ہے، میں نے بیرون ملک درخواست کی ہے کہ غریبوں کا پیسہ وطن لانے میں ہماری مدد کریں،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

    امریکی کانگریس نے عمران خان کے حق میں ایک قرارداد بھی پاس کی ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایماندار، بہادر اور کرپشن سے پاک قیادت میسر آئی ہے، ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے واپسی پر کچھ دیر کیلئے قطر میں قیام کیا اور قطری وزیر اعظم عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی. اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، افرادی قوت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو بھی دہرایا گیا ہے،

  • وزیراعظم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور، کارکنان کے زوردار نعرے

    وزیراعظم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور، کارکنان کے زوردار نعرے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان آج صبح دورہ امریکہ سے واپسی پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کی ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاں، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، مراد سعید، جہانگیر ترین اور دیگر وزراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور کی گئیں، کارکنان کی جانب سے اپنے قائد عمران خان کا دیکھ کر زوردار نعرے بازی بھی کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رات گئے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دورہ امریکہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے. اللہ کا شکر ہے کہ میں میں خود سوائے اللہ تعالیٰ کے، کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ پاکستانی قوم کو جھکنے دوں‌ گا،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر اسلام آباد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی، سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے خطاب کو شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں زبردست مہم چلائی جاتی رہی،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

  • عمران خان پاکستان کے لیے تحفہ اور مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں.امریکہ میں‌ مقیم ارب پتی پاکستانی شاہد خان کے تاثرات

    عمران خان پاکستان کے لیے تحفہ اور مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں.امریکہ میں‌ مقیم ارب پتی پاکستانی شاہد خان کے تاثرات

    واشنگٹن : امریکہ میں مقیم ارب پتی پاکستانی بزنس مین شاہد خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،ملاقات میں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں‌پاکستانی ہوں،

    معتبر ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ارب پتی بزنس مین شاہد خان نے ملاقات کےدوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلا شبہ ایک بہت بڑے رہنما ہیں.شاہد خان نے کہا کہ عمران خان مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں. یہ پاکستان کے لیے تحفہ ہیں. شاہد خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں عمران خان سے بہتر آج تک کوئی لیڈر نہیں پایا

    شاہد خان جس کی کل جائیداد کی مالیت 6.8 ارب ڈالرز ہے .شاہد خاں جیک سونول جگارز فٹ بال ٹیم کےمالک ہیں.یا د رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے کئی سابقہ حکمران شاہد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں. لیکن شاہد خان نے ملنے سے معذرت کرلی .لیکن عمران خان وہ پہلا پاکستانی وزیر اعظم ہے کہ جس سے ملنے کی شاہد خان نے شدید خواہش کی .

  • وفاقی وزیر کے حلقے میں لوڈشیڈنگ عوام پریشان

    وفاقی وزیر کے حلقے میں لوڈشیڈنگ عوام پریشان

    راولپنڈی ( نمائندہ باغی ٹی وی )وفاقی وزیرسرورخان اورسرفرازافضل کے حلقہ پی پی12کے علاقے اشرف کالونی میں صفدرپلازہ ٹرانسفارمرسے منسلک اہل علاقہ شدید اذیت کا شکارہیں رات کو اکثرفیوز کی خرابی کے باعث پانچ پانچ گھنٹے لائیٹ نہیں ہوتی گزشتہ رات5گھنٹے سے زائد لائٹ بند رہی،کچھ دیر کے لئے لائیٹ آئی اورصبح پھرلائیٹ بند ہوگئی جوشام 6بجے تک بند ہے،مذکورہ علاقے میں 120سے بھی کم وولٹیج ہیں لیکن واپڈاکا عملہ یا کوئی منتخب نمائندہ مسائل کے حل کیلئے تیا رنہیں،آئیسکوواپڈا کے مقامی کمپلینٹ آفس کے رابطہ نمبرپربہت کم رابطہ ہوتا ہے،اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں اور آئیسکوچیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مسائل کوفوری حل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

  • نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ سنبھالتے ہی مشکلات کا سامنا

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ سنبھالتے ہی مشکلات کا سامنا

    لندن: نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کے لیے وہ مثال درست ثابت ہوئی کہ "سرمنڈاتے ہی اولے پڑے” بورس جانسن کو پہلے دن ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ،برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ واپس ڈاؤننگ اسٹریٹ روانہ ہورہے تھے کہ انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بکھنگم پیلس کے باہر کلائمنٹ ایمرجنسی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں کی چین بنا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور سڑک بلاک کردی۔

    یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد بورس جانسن وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا پہلا خطاب ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کریں گے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چند دن برطانوی وزیراعظم کیبنٹ مممبر کے ساتھ گزاریں گے جس میں بریگزٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔