Baaghi TV

Author: +9251

  • ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔ پاکستان تحریک انصاف سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کی شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں ، فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادوں کو الیکشن کمیشن سے چھپایا ۔ فریال تالپور ;200;ئین کی شق (62 ایف) کے تحت صادق و امین نہیں رہیں لہذا فریال تالپور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی اہل نہیں رہیِں ، انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 22 جون 2019 کو اسپیکر سندھ اسمبلی ;200;غا سراج درانی کو درخواست دی، قواعد کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر30 روز میں عملدر;200;مد کرنا ہوتا ہے،30 روز گزرنے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر عملدر;200;مد نہیں کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ 22 جون کو اسپیکر سندھ اسمبلی ;200;غا سراج درانی کو فریال تالپور کی نا اہلی کی درخواست دی تھی، فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادیں ظاہر نہیں کیں ، فریال تالپور نے لاڑکانہ اور شہداد کوٹ میں اپنی جائیداد چھپائی، اسپکر سندھ اسمبلی نے قانون کے مطابق 30 دن گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسپیکر کو دی جانے والی درخواست کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی فراہم کی تھی، منور تالپور کے خلاف بھی جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے، منور تالپور نے بھی فریال تالپور کی جائیدادیں ظاہر نہیں کیں جس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

  • کوئٹہ مشرقی بائی پاس دھماکے کا مقدمہ درج۔

    کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 2 سے ڈھائی کلوگرام دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے بھوسہ منڈی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، مشرقی بائی پاس دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سی ٹی ڈی، بی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 2 سے اڑھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ نشانہ عام شہری تھے۔ واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ مشرقی بائی پاس دھماکے کا مقدمہ درج۔

    کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 2 سے ڈھائی کلوگرام دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے بھوسہ منڈی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، مشرقی بائی پاس دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سی ٹی ڈی، بی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 2 سے اڑھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ نشانہ عام شہری تھے۔ واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    راولپنڈی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضہ سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوزبرآمد کئے گئے ہیں،

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کومنکیال ریلوے ٹریک سے خفیہ معلومات پرگرفتارکیا گیا،

  • پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے کچھ مانگنے نہیں گئے تھے،

    ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ سےبرابری کے تعلقات پر بات کی ہے، پاکستان دنیا میں تنہا ہورہا تھا، امریکہ آج پاکستان سے تجارت کی بات کر رہاہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا اعلان کہ افغان شہریوں میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا آزاد ہےاس پرکوئی پابندی نہیں ہے،

  • پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 30جو لا ئی سے شروع ہو گی

    پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 30جو لا ئی سے شروع ہو گی

    پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 30جو لا ئی سے شروع ہو گی

    لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 2019ء 30 اور 31جولائی کو منعقد ہوگی، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹی میں شرکت کریں گی ہر ٹیم میں 8کھلاڑی اور 2آفیشلز ہوں گے، چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوگی ، پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 2019ء میں آٹھ کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جن میں 59، 66، 74، 83، 93، 105 ،120، 120پلس ویٹ کیٹیگری شامل ہیں ،مقابلے اوپن ہوں گے جس میں عمر کی کوئی حد نہیں ،سپورٹس بورڈ پنجاب نے چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، کھلاڑیوں کو قیام وطعام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے جائیں گے ۔

  • عمران خان کی طرف سے  پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات پر شکریہ

    عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات پر شکریہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے امریکہ سے پاکستان واپسی پر سفر کے دوران پی ٹی آئی کے ان ورکروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دورہ امریکہ کی بھرپور کوریج کی اور رائے عامہ کو ہموار کیا


    اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ مجھے دورہ امریکہ کے دوران اس بات کا احساس ہوا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دورہ امریکہ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی . عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ان سوشل میڈیا کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرنے میں‌اہم کردار ادا کیا

  • متوازی سپورٹس ایسوسی ایشنز کا جلد حل نکل آ ئے گا،خالد محمود

    متوازی سپورٹس ایسوسی ایشنز کا جلد حل نکل آ ئے گا،خالد محمود

    متوازی سپورٹس ایسوسی ایشنز کا جلد حل نکل آ ئے گا،خالد محمود

    لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکام کو یقین ہے کہ متوازی سپورٹس ایسوسی ایشنز کا جلد حل نکل سکتاہے، اس سلسلے میں پی او اے کی ثالثی کمیٹی خالد محمود کی سربراہی میں اتھلیٹکس ، سائیکلنگ، جوڈو فیڈریشنز اور چاروں صوبائی اولمپک سیکرٹریز سے ملاقات کرکے تنازعات کے حل کےلئے کوشاں ہے،سیکرٹری پی او اے اورثالثی کمیٹی کے سربراہ خالد محمود کےمطابق اولمپک ہاءوس لاہور میں اتھلیٹکس فیدریشن کے نمائندے اور چاروں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز کے سیکرٹریز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے تاکہ اس معاملے کا اتفاق رائے سے حل نکالا جاسکے،اس ملاقات میں اتھلیٹکس فیڈریشن کی نمائندگی سیکرٹری محمد ظفر نے کی،بلوچستان اولمپک کے سیکرٹری شیرمحمد ترین،پنجاب سے خواجہ ادریس،سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد علی اور کے پی اولمپک کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ شریک ہوئے، جمعرات کو جوڈو فیڈریشن کے تنازع کا موزوں حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات ہوں گے ۔ پی او اے کی کوشش ہے کہ نیشنل گیمز سے پہلے تمام تنازعات کو حل کر لیاجائے،یہ تینوں فیڈریشنز انٹرنیشنل فیڈریشنز کے ساتھ الحاق رکھتی ہیں تاہم ان کی صوبائی ایسوسی ایشنز متعلقہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز کے ساتھ الحاق نہیں رکھتیں ، جو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

  • مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    حریت کانفرنس گ کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش سے بھارتی ایوانوں میں مچی افراتفری اور کھلبلی دیکھنے کے لائق ہے، عالمی سطح پر حقائق کی ہلکی سی جھلک سے بھی بھارتی حکمران اور حزب اختلاف تلملا اٹھے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہت ہی جرات اور بے باکی سے نہ صرف عالمی امن کی خاطر بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خوشحالی کے لیے ایک دوٹوک اور واضح موقف اپنا کر دنیا کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری قوم کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور اطمینان کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اُن کے حقوق کی بات اعلیٰ ایوانوں میں کہی اور سُنی جارہی ہے، سیدعلی گیلانی نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے پوری دنیا کے سامنے بھارتی حکمرانوں کی ثالثی کی درخواستوں کا چونکا دینے والا انکشاف مظلوم کشمیری قوم کیلئے حوصلہ افزا ہے،

    انہوں نے کہا کہ اس انکشاف نے بھارت کے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ جھوٹ ، فریب اور دھوکے سے فوجی طاقت کے بل پر جس علاقے کو بھارتی حکمران اپنا اٹوٹ انگ قراردے رہے تھے وہ اب حقائق اور سچائی کے معمولی سے اظہار کو بھی سہ نہیں سکے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع نے کہاتھا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے اور اب بھارتی وزیر اعظم کی دنیا کے اہم اور طاقتور ملک کے صدر کو مصالحت کی درخواست کا انکشاف ہمارے اس دیرینہ موقف کی تائید ہے کہ اس متنازعہ مسئلہ کو انسانیت کی بقاءاور خطے کے غریب اور پسماندہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد حل کرنا موجودہ گھمبیر عالمی صورتحال میں سب سے اہم ہے،

    حریت چیئرمین نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 1947ء سے ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے خود استصواب رائے کے حوالے سے راہنمانہ خطوط ترتیب دیے ہیں، دنیا کے اس طاقتور ملک کو اپنی منصبی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ موقف کی روشنی میں جموں و کشمیر کے عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کیلئے اپنا اثرورسووخ استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے ثالثی کی پیشکش اگرچہ خوش آئندہ ہے، لیکن جو ملک 71سال سے مسئلہ کشمیر جیسی جیتی جاگتی حقیقت کو بڑی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی سے جھٹلا رہا ہے اور بے تحاشا طاقت کا استعمال کرکے ایک نہتی قوم کے حقوق پر شب وخون مار رہا ہے اس کو ثالثی کی پیشکش نہیں، بلکہ اُس سے حقائق منوانے کی ضرورت ہے، تاکہ اُس کی ضد اور ہٹ دھرمی سے عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں اُن سے بروقت بچاسکے،

    دریں اثناء حریت کانفرنس نے وضاحت کی ہے کہ ان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ‌ نہیں‌ ہے اور انہوں نے دو دن قبل اس سلسلہ میں میڈیا کو کوئی خبر جاری نہیں‌ کی تھی،

  • افغانستان میں سو بستر پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، پاکستانی قوم کی طرف سے تحفہ ہے، شہریار آفریدی

    افغانستان میں سو بستر پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، پاکستانی قوم کی طرف سے تحفہ ہے، شہریار آفریدی

    وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سو بستروں پر مشتمل ہسپتال افغان عوام کے لیے عطیہ ہے جو افغانستان کا تیسرا بڑی ہسپتال ہے، پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں پائیدار امن وترقی میں افغانستان کا سب سےبڑا پاٹنر ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے دن افغانستان کے صوبہ لوگر میں پاکستان کی جانب سے عطیہ کئے گئے ھہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئ ہیں کہ پاکستان کا یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام افغان عوام تک پہنچائیں کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں کا کس طرح خیال رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہسپتال افغانستان کا تیسرا بڑا ہسپتال ہے یہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان بھائیوں کے لیے تحفہ ہے،

    وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ کرکے امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے تاریخی دورہ امریکہ کے دوران امریکہ کے صدر پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی کوششوں سے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مذاکرات کی کامیابی کے لیے ذاتی طور پر دن بدن کوشاں ہیں اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی چالیس سالوں سے میزبانی کرکے تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔پاکستان اور افغانستان ایک جسم اور جان کی مانند ہیں پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی افغانستان کو مدد اور معاونت کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے بھر تعاون و مدد کی،

    وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی اس طرح مدد کی جس طرح انصار مدینہ نے مہاجرین مکہ کی مہمان نوازی کی تھی اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز نے کہا کہ نائب امین اللہ ھسپتال پاکستان کی عوام کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے افغانستان کی عوام کے لیے جو سو بستروں پر مشتمل ہے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لیے علاج کی فراہمی کا بہترین تحفہ ہے، ہم پاکستان کی عوام اور حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا اس موقع پر افغانستان کے صوبہ لوگر کے گورنر حاجی نیاز محمد حامدی نے وزیر مملکت کا لوگر آمد پر استقبال کیا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سفیر ذاہد نصر اللہ خان بھی تقریب میں موجود تھے،
    محمد اویس