Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد، مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے میڈیکل ریسرچ کے ثمرات مریضوں تک پہچانے کے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے

    فیصل آباد، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے میڈیکل ریسرچ کے ثمرات مریضوں تک پہچانے کے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں تدریسی ہسپتالوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پر الائیڈ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ پرنسپل فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری ‘میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف ‘ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم چیمہ اور ہسپتال کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے سرجیکل ایمرجنسی ‘ میڈیکل ایمرجنسی ‘ اونکالوجی وارڈ ‘ ادویات کے سٹور اور الائیڈ ہسپتال میں دیگر مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انتظامی و طبی امور میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں مریضوں کو علاج معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن آسانیاں میسر آنی چاہیں ۔ انہوں نے صفائی کے اعلی معیار کو برقرار اور طبی مشینری کو چالو رکھنے اور تشخیصی سہولیات میں بہتری لانے کی تاکید کی اور کہا کہ اعلی نظم و نسق کی بدولت عام مریضوں کو تدریسی ہسپتالوں پر بھر پور اعتماد ہونا چاہئے ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مختلف اقسام کی ادویات کی دستیابی اور ان کے اجراءکے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور شفاف ہونے چاہیں ۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آسائش و سہولیات کا بھر پور خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی کنٹین ‘ جنرل و میڈیکل سٹور پر قیمتوں اور معیار کو کنٹرول میں رکھا جائے۔ انہوں نے الائیڈ ہسپتال کے انتظامی و طبی معاملات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی ترقی کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کو کاوشوں کو سراہا۔

  • افسران کی ملی بھگت، اسلام آباد میں‌ مویشی منڈیوں‌ کی نیلامی دوسرے دن بھی ناکام

    افسران کی ملی بھگت، اسلام آباد میں‌ مویشی منڈیوں‌ کی نیلامی دوسرے دن بھی ناکام

    میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران کی ملی بھگت کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مویشی منڈیوں کی نیلامی دوسرے روز بھی ناکام ہوگئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دوسرے دن پانچ منڈیوں کی بولی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے تک سے زیادہ نہ جاسکی، گزشتہ سال یہ بولی 7 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی، بولی ناکام کرنے کے بعد اب ڈی ایم اے مویشی منڈیاں اپنے طور پر چلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے، گزشتہ روز ایم سی آئی کے ذیلی ادارے ڈی ایم اے کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید قربان کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کے لئے نیلام عام دوسرے روز بھی جاری رکھا،

    ذرائع کے مطابق دوسرے روز کی بولی کے دوران ڈی ایم اے کو پانچ مختلف مقامات پر مویشی منڈی کے لئے سب سے زیادہ بولی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ملی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑھائی کروڑ روپے کم تھی جس پر ڈی ایم اے نے بولی مسترد کر دی، ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے قیام کی بولی ڈی ایم اے کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ناکام ہوگئی ہے جس سے ادارے کو اس سال کروڑوں روپے کے نقصان کا احتمال ہے، بولی کی ناکامی کے بعد ڈی ایم اے مذکورہ مقامات پر از خود منڈیاں لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے کروڑوں روپے خرد برد کیئے جائیں گے،

    واضح رہے کہ دو یوم قبل بھی مرکزی عارضی مویشی منڈی بھی کم بولی آنے کے باعث ڈی ایم اے نے مسترد کر دی تھی، ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد میں پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں‌ قائم کرنے کا کہا گیا ہے،
    محمد اویس

  • وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے واپسی پر پاکستان کی بجائے پہلے کس ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے واپسی پر پاکستان کی بجائے پہلے کس ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر قطر پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دوحہ میں مختصر قیام کریں گے، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوؑد ، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،

    قطری وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا، اس دوران عمران خان اور قطری وزیر اعظم کے مابین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں،

  • صومالیہ:مئیر کے دفتر میں دوران میٹنگ خود کش حملہ ، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

    صومالیہ:مئیر کے دفتر میں دوران میٹنگ خود کش حملہ ، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

    موگادیشو:میئر کے دفتر میں خود کش حملہ ، کتنا جانی نقصان ہوا ابھی تحقیقات جاری ہیں. تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں آج شام کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس جاری تھا کہ اس دوران ایک خود کش دفتر کے اندر گھس آیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا

    موگادیشو سے ذرائع کے مطابق پولیس اس خود کش دھماکے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان کا اندازہ لگارہی ہے. پولیس کے مطابق ابھی فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دھماکہ کس نے کیا. اور اس میں کتنا نقصان ہوا .یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل چکے گا

  • زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع

    زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع

    زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع

    لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کر دی ۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے رو برو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے حمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ2005 کے دوران اثاثوں میں 20 ملین سے 45 ملین تک اضافہ ہوا، ملزم کے اکاءونٹس اور آمدن کا تیس جون 2006سے 2007ء تک کا موازنہ کیا ہے، ملزم نے 16ملین کی رقم اپنی والدہ کے اکاءونٹس میں منتقل کی،16 ملین کی ماڈل ٹاءون کی جائیداد بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم سے خریدی گئی ۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش حمزہ شہباز کی یونیڈاس اسپیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا انکشاف ہواجو ان کے ملازم نثار احمد، علی احمد خان، ندیم سعید اور محمد طاہر حمزہ کے نام پر ہیں ، نثار احمد وزیر اعلی ہاءوس میں کنٹریکٹ پر ملازم بھی رہا ہے، بے نامی کمپنیوں سے 5 ارب روپے منتقل کئے گئے ۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بے نامی کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے حمزہ شہباز کے مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک ترسیلات کو اکنامک ریفارمز اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت تحفظ حاصل ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو 3اگست دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماءوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے موجود تھی ۔

  • فردوس عاشق اعوان کی انصاف ہاؤس آمد، کہا میں عمران خان کی کارکن بن کر یہاں پہنچی ہوں

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں‌ انصاف ہاؤس کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے انصاف ہاؤس پہنچی ہیں، میں عمران خان کی کارکن بن کر ان کے ساتھ آج انصاف ہاؤس پہنچی ہوں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خواتین کو حقوق دینا عمران خان کا منشور ہے، واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان آج کراچی میں ہیں اور انہوں نے اپنے اس دورہ کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کیں اور تقاریب میں‌ شرکت کی ہے.

  • بھارتی فلمز, خاص طور پر سلمان خان ہماری جوان نسل کو خراب کر رہے ہیں: رابی پیرزادہ

    بھارتی فلمز, خاص طور پر سلمان خان ہماری جوان نسل کو خراب کر رہے ہیں: رابی پیرزادہ

    صبا قمر اور ماہرہ خان کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلمیں ہماری جوان نسل کو خراب کر رہی ہیں.

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہماری جوان نسل اپنی ثقافت کو بھولتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ بھارتی فلمیں ہیں.

    رابی نے کہا کہ بالی ووڈ کی ہر فلم میں جرائم دکھائے جاتے ہیں اور ذیادہ تر ایسی فلمیں سلمان خان کی ہوتی ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسی فلمیں بنانے والوں سے میرا سوال یہ ہے کہ آپ جوان نسل کو کیا دکھانا چاہتے ہیں, ایسا لگتا جیسے وہ جرم کو فروغ دے رہے ہوں.

    رابی نے مزید گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے پاکستان کے وہ سنہری دن یاد آتے ہیں جب پاکستان کی ہر فلم کا اختتام ایک سبق پر ہوتا تھا. ایک وقت تھا جب پاکستانی سینیما اپنی عروج پر تھا. ہماری فلموں میں لوگ سماجی اخلاقیات کا سبق حاصل کرتے تھے لیکن بالی ووڈ نے اب سب کچھ بدل ڈالا ہے. پریس کانفرنس کے دوران رابی جب بالی ووڈ پر بات کرتی ہر دفعہ وہ سلمان خان کا ذکر کرتی.

    اسی سال فروری کے مہینے میں صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سلمان خان, ہرتک روشن اور عمران ہاشمی کا مذاق اڑا رہی تھی. انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان "چھچورے” ہیں پھر بعد میں کہا کہ سلمان عاجز ہیں.

    اس سے قبل دسمبر میں ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ بھارتی فلمیں ہمارے دل میں جگہ نہیں بنا سکتی. ہم بالی ووڈ نہیں ہیں.

  • نئے چیف سلیکٹر کی سپورٹ کی جائے،انضمام الحق

    نئے چیف سلیکٹر کی سپورٹ کی جائے،انضمام الحق

    نئے چیف سلیکٹر کی سپورٹ کی جائے، کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے،انضمام الحق

    لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ میری جگہ آنے والے نئے چیف سلیکٹر کو بھرپور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کھلاڑیوں پر تنقید کرنے سے ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی بلکہ ان پر دباءو بڑ ھ جاتا ہے اسلئے ا نکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلاگ میں انضمام الحق نے لکھا کہ بطور چیف سلیکٹر میرا معاہدہ 30جولائی کو ختم ہورہا ہے لیکن اس کے بعد آنے والے نئے چیف سلیکٹر کی بھی سپورٹ کی جانی چاہئے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں انکی حوصلہ افزائی کئے جانے کی ضرورت ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ مثبت تنقید بہتر ہوتی ہے لیکن بھارت سے میچ ہارنے کے بعد جس طرح کھلاڑیوں کے خلاف بیان بازی ہوئی وہ اچھی بات نہیں ہے،انہوں نے اپنے بھتیجے امام الحق کے بارے میں کہا کہ انہیں میرٹ پر منتخب کیا گیا تھا ،ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں میں سے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کئے جانے کی اپنی مداخلت کے الزام کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ سلیکشن کمیٹی نے منتخب کرنا ہوتا ہے جبکہ حتمی گیارہ کھلاڑی ہیڈ کوچ اور کپتان نے چننا ہوتے ہیں اور وہ چاہیں تو میری مشاورت حاصل کرسکتے ہیں تاہم فیصلہ کا اختیار انہی کو حاصل ہے ۔

  • کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کا کل 25 جولائی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

    کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کا کل 25 جولائی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

    کراچی : کل 25 جولائی کو کون فیل ہوگا اور کون ہوگا کامیاب ،کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کل 25 جولائی کو نتائج کا اعلان کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد طلبا نے دسویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئے تھے جبکہ دستاویزات پورے جمع نہ کرانے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبعلم کے نتائج روکے جائیں گے۔

    کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق نتائج ایس ایم ایس موبائل کے ذریعے رول نمبر لکھ کر 8583 سے بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں جبکہ امتحانی نتائج ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

  • کراچی: دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا آغاز ہوگیا

    کراچی: دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا آغاز ہوگیا

    کراچی : کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں عروج پر ،کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ ہے کہ یہ کتب میلہ مسلسل 24 گھنٹے 11 روز جاری رہے گا۔کتابوں کے شوقین افراد اس نمائش میں کتابوں پر غیرمعمولی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ کتب میلے میں کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک رعایت ہوگی۔

    کراچی میں ہونےوالے اس کتابوں کے سب سے بڑے میلے میں ہر مزاج کے قارئین کے ذوق کے مطابق پسندیدہ موضوعات، بیسٹ سیلرز، نوجوانوں کے فکشن، رومانوی، جرم و سسپنس، سائنس فکشن، بزنس، سیلف ہیلپ، آرکیٹکچر، ڈیزائن، کوک بکس اور دیگر موضوعات پر 10 لاکھ سے زائد کتابیں شامل ہوں گی۔

    کراچی کتاب میلے کے منتظمین کا کہناہے کہ اس کتاب میلے میں بچوں کے لیے اس طرح کے انتظامات کیے ہیں کہ اپنے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین مختلف اقسام کی کتابوں جیسے اسٹوری بکس، ایکٹویٹی بکس، بورڈ بکس، کلرنگ بکس، پکچر بکس، اور انٹرایکٹو بکس سمیت دیگر کتابوں کی موجودگی سے نہایت خوش ہوں گے۔

    بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ کے مطابق لاہور میں کامیابی کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اس خطے میں انگریزی کی معیاری کتابوں کے متلاشی وسیع تعداد میں موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا اور بڑھتی ہوئی آبادی والے اس بڑے شہر میں انگریزی کتابوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کا چیلنج قبول کیا۔

    اینڈریو یاپ نے کہا کہ اس کتب میلے میں ہماری خواہش ہے کہ ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جہاں لوگ نہایت کم قیمت میں کتابیں حاصل کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سستی اور آسانی سے دستیاب کتابوں کے ذریعے ان کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔