Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    سی پی این ای نے میڈیا کورٹس کی تجویز مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ سی پی این ای میڈیا سے متعلق امتیازی قوانین سازی کی سخت مخالف ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی این ای نے پیمرا کے مسودے کو بھی مسترد کیا تھا، سی پی این ای کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ میڈیا سے متعلق تنازعات کو نمٹانے کے لیے ادارے،قوانین اورقواعد موجود ہیں، اظہارکی آزادی کےفروغ کے لیے میڈیا پردباؤ کا خاتمہ ضروری ہے،

    میڈیا کے معاملات کو ملک کےعام قوانین کے تحت ہی چلایا جائے، میڈیا کورٹس جیسے امتیازی اقدامات کی تجاویز کو فوری واپس لیا جائے، پاکستان میں میڈیااورصحافی بلواسطہ اوربراہ راست دباؤ کا شکار ہیں، جمہوری حکومت کا فرض بنتا ہےکہ وہ میڈیا کو درپیش دباؤ سے نجات دلائے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج اعلان کیا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کیلئے میڈیا کورٹس کے قیام عمل میں لا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی ہے، فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، کسی کیساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کیساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے واجبات جلد ادا کرے گی،

  • امریکی راز افشا کرنے پر فیس بک کو 5 ارب ڈالرز جرمانہ

    امریکی راز افشا کرنے پر فیس بک کو 5 ارب ڈالرز جرمانہ

    واشنگٹن: سرکاری اداروں کی جاسوسی میں ملوث فیس بک کو امریکی حکام کی طرف سے 5 ارب ڈالرز جرمانے کی سزا یہ فیصلہ وفاقی ٹریڈ کمیشن کی طرف سے بدھ کے روز سنایا گیا ہے. یہ فیصلہ دو تین کی اکثریت سے کیا گیا .

    فیس بک انتظامیہ کو جرمانے کی سزا پر ڈیموکریٹک کی طرف سے یہ ردعمل آیا ہے کہ جو فیس بک نے غلط حرکت کی ہے اس حساب سے یہ کوئی جرمانہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ جرمانہ ہونا چاہیے تھا.

    ایک ریپبلکن رہنما سمنز جو کہ فیڈرل ٹریڈ کمشین کے چیئر مین بھی ہیں نے کہا ہے کہ فیس بک نے دنیا بھر میں جس طرح امریکی راز افشاں کیے ،چیئر مین روہت چوپڑا نے اس موقع پر اپنا موقف دیتے ہوئےکہا کہ فیس بک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.

  • امریکی کانگریس نے عمران خان سے متعلق کی ایسی بات کہ پاکستانیوں‌ کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    امریکی کانگریس نے عمران خان سے متعلق کی ایسی بات کہ پاکستانیوں‌ کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک نئی، جراتمند ،کرپشن سے پاک اور بے لوث قیادت ہیں،
    پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے، یہ بات کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں‌ پاس کردہ قرارداد میں کہی گئی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کانگریس کی قرارداد کا عکس بھی شیئر کیا ہے، افتخار درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم وہ رہنما ہیں جنہیں کرپٹ نہیں کہاجا سکتا، وزیراعظم وہ رہنماہیں جنہیں عوام کی بڑی اکثریت نےمنتخب کیا،

    وزیراعظم وہ رہنما ہیں جو کرپشن کے خلاف برسرپیکار ہیں، وزیراعظم نےدنیاکوباورکرایاکہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ملک ہے، افتخار درانی نے کہاکہ قیادت سےیقیناً بہت زیادہ فرق پڑتا ہے،

  • گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    30کروڑ روپے کی لاگت سے سٹرکیں ، انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس تعمیر کئے جائیں گے
    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار کرلیاگیا ۔ سرکاری زراءع کے مطابق ماسٹر پلان کے تحت 30کروڑ روپے کی لاگت سے سٹرکیں ، انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ مناور انڈسٹریل زون گلگت بلتستان کا پہلا صنعتی زون ہوگا جو 194;46;18ایکڑ پر محیط ہوگا ۔ اس زون میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، جہاں گلگت کے مقامی پھلوں سے مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کی جائیں گی، زون میں زرعی ادویات و آلات کی تیاری کے کارخانے بھی لگائے جائیں گے جبکہ قیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالیشنگ کے ساتھ ماربل اور تعمیراتی مٹیریل بھی تیار ہوں گے ۔ ماسٹر پلان کے تحت انڈسٹریل زون میں فوڈ پراسیسنگ اور وئیر ہاءوسز کیلئے 94کنال اراضی، زرعی ادویات و آلات کیلئے 183 کنال، جیمز سٹون ماربل تعمیراتی میٹریل کیلئے 247کنال اراضی مختص ہوگی ۔ ماسٹر پلان میں مین روڈ کی چوڑائی 120فٹ ہو گی جبکہ 60اور30فٹ کی رابطہ سڑکیں بھی ہوں گی ۔ مناور انڈسٹریل زون کے گرڈ سٹیشن کے لئے 13کنال ،کمیونٹی سنٹر کیلئے 16کنال ، ٹریمنٹ پلانٹ کیلئے 25کنال ، سولڈ ویسٹ 3کنال، ہسپتال کیلئے 10کنال زمین مختص کی گئی ہے، مسجد سکول اور پارک کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے، انڈسٹریل زون کے دفاتر کیلئے 20کنال کے کمرشل پلاٹس ہوں گے جبکہ 2کنال 3کنال تا16کنال کے انڈسٹریل پلاٹس ہوں گے جس میں انڈسٹریل پلاٹس کیلئے 95;46;70ایکٹر ، کمرشل ایریاز کیلئے 2;46;76ایکٹر، ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے15;46;11 ایکڑ، گرین بیلٹ کیلئے27;46;8ایکٹر، مین اور لنک روڈ کیلئے 48;46;88ایکٹر، رہائشی کالونی کیلئے4;46;64 ایکڑ زمین مختص ہو گی ۔ انڈسٹریل زون کو 4بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت 2کنال کے 161پلاٹس، 3کنال کے 19پلاٹس، 4کنال کے 92پلاٹس، 8کنال کے 17، 12کنال کا ایک پلاٹ اور 16کنال کے 4 پلاٹس ہوں گے ۔

  • لودھراں : ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے لودھراں کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے افسران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد،قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حمیرا ارشاد سمیت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے-

  • محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی)محکمہ تعلیم نے بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں 20 روز بند کرنے کا حکم جاری کردیا، سرکاری سکولز 25جولائی سے 13 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تنظیم اساتذہ ایک دفعہ پھر محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ ادھر مختلف حلقوں اور طلبہ کے والدین نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع بھی اساتذہ کی اپنی خواہش اور ڈیمانڈ پر کی گئی تھی اور اب گرمیوں کی چھٹیوں میں کٹوتی کا فیصلہ بھی اساتذہ کے دباءو میں آکر واپس لیاگیا ہے ۔ اساتذہ کا موقف تھا کہ جولائی کے آخری ہفتے سے لیکر اگست کے پہلے ہفتے میں پورے بلتستان میں ربیع کی فصل کی کٹائی شروع ہوتی ہے لہذا دس روز کم چھٹی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی ۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں دس روز کا اضافہ محض محکمانہ فیصلہ تھا اس میں اساتذہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا لہذا گرمیوں کے20 روز کی چھٹیوں میں دس روز کی کٹوتی اساتذہ کو قبول نہیں ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ آرام طلب ہوگئے ہیں اور انہیں بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا کوئی احساس نہیں ہے اس لئے وزیراعلی اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان کو معاملے کا نوٹس لینا ہوگا ۔

  • چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے 13سال سے التوا کا شکار قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گریز یوتھ موومنٹ کے ایک نماندہ وفد نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی وفد میں محمد طارق حسین،سلیم اللہ میر اور عبدالمناف شامل تھے ۔ وفد کی سفارش پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو موقع پر ہی اس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔ قبل ازیں وفد نے چیف سیکرٹری کو منی مرگ قمری اور کلشی کے عوام کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کرنے سمیت قمری ڈسپنسری کو گزشتہ 13سال سے التوا اور عدم توجہی کا شکار ہونے سے بھی آگاہ کیا اور اس متعلق تحقیقات کی سفارش کی ۔ تحقیقات کا فوری حکم جاری کرنے پر وفد نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے امید ظاہر کی کہ وہ جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش سیکرٹری تک پہنچاکر قمری کلشی کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں بھر کردار ادا کرے گا ۔ واضح رہے کہ گریز یوتھ موومنٹ کی جانب سے اس سے قبل وزیر اعلی اور سابق ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر بسم اللہ خان کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جا چکاہے ۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد، کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد، کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پاکستان آمد پر کل سہ پہر تین بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا،وزیراعظم دورہ امریکاکےحوالےسےکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے، اجلاس میں تمام وزراءکوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،

    وزیر اعظم عمران خان آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے استقبال کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد میں ایئرپورٹ تک ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوں گے،

  • تحقیقی کام کرنے کا بنیادی مقصد فلاح انسانیت ہونا چاہیئے،محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی

    تحقیقی کام کرنے کا بنیادی مقصد فلاح انسانیت ہونا چاہیئے،محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی

    تحقیقی کام کرنے کا بنیادی مقصد فلاح انسانیت ہونا چاہیئے، صدر محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کام کرنے کا بنیادی مقصد فلاح انسانیت ہونا چاہیئے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان، رجسٹرار اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں انڈسٹری اور اکیڈمیوں کے درمیان ایک موثر رابطہ قائم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں کسی کانفرنس کے لئے لکھا جانے والا ریسرچ پیپر بھی کسی نہ کسی بزنس ہاءوس کی جانب سے سپانسرڈ کیا جاتا ہے، اس لئے اب ہ میں یہ دیکھنا ہوگا کہ کسی ریسرچ پیپر کو جانچنے کا کیا معیار ہونا چاہیئے، نیز اب وقت آگیا ہے کہ ہ میں اپنے ملک میں اپلائیڈ ریسرچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ آٹومیشن کے سبب ہماری روزمرہ کی زندگی کے معمولات میں حیرت انگیز تبدیلیاں آرہی ہے اور روبوٹس کا استعمال کاروبار کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کاج کرنے میں بھی بڑھتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح موبائل فون کا استعمال زندگی کا ایک لازمی جز بن گیا ہے جس کی بنا پر رقوم کا لین دین، حساب کتاب، اشیاء ضرورت کی خریداری، سفر کے لئے ہوائی جہاز، ٹرین یا بس کے ٹکٹس کا حصول، بلوں اور ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر کاموں کے لئے اس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تیزی کے ساتھ بدلتی دنیا میں ہ میں بھی اپنا ورکنگ کلچر تبدیل کرنا ہوگا، نوجوان طبقے کو ملازمتوں کے حصول کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے روزگار حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہئیے جو دنیا بھر میں بڑی اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں بھی اب اپنے وژن کو وسیع کرتے ہوئے اپنی خامیوں اور کمزوریوں کا آڈٹ کرنا چاہیئے اور ہمارے ہاں جو بے شمار غیر ضروری پابندیاں عائد ہیں ان سے نجات پاکر جو بہتر ہے وہ آزادانہ طور پر کرنے کی ضرورت ہے ۔

  • علم کے زیور سے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے.

    صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈواسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ علم کے زیور سے ہمارے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے کیونکہ ہمارے بچے اس صوبے اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوں گے، محکمہ تعلیم ہرنائی کے ضلعی آفیسران سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائیں، سرکاری سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر دورے کرکے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت کرنے والے اساتذہ کے خلاف بلا تعصب کارروائی کریں، اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سرکاری سکولوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بد ھ کو محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے ضلعی آفیسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ کاکڑ سے بات چیت کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کو محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو آگا کیا گیا کہ تحصیل ہرنائی میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں جبکہ تحصیل شاہرگ کے سرکاری سکولوں میں درس وتدرس کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے آفیسران کو سختی سے ہدایت دی کہ سرکاری سکولوں کی کڑی نگرانی کرے اور کسی بھی غیر حاضراستاد / استانی سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور ساتھ یہ بھی ہدایت کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بلا تعصب کارروائی کریں۔ حاجی نورمحمد دمڑ کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان صوبے میں سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اور سرکاری سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے آفیسران سے کہاکہ ضلع ہرنائی میں کوئی سکول بند نہیں ہونا چاہے، اگر پہلے کوئی سکول غیر فعال ہے اسے فوری فعال کریں۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی گرمی کی چھٹیاں ختم ہونگے تو وہ ضلع ہرنائی کے تمام سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور ضلع ہرنائی میں موجود ہر سکول کا دورہ کریں گے۔