Baaghi TV

Author: +9251

  • ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چےئرمین بلدےہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملےر کی مرکزی و ذیلی شاہراہ کی تعمےر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، عوام کو دشوارےوں سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہےں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی10 قریش محلہ آسو گوٹھ میں روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائرےکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے یو سی کے بلدیاتی نمائندوں نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یو سی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر عوام کی جانب سے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ترجیحی بنیاد پر ہماری یو سی کی دیگر ترقیاتی سکی میں بھی منظور کی گئی ہیں ، ان اسکیموں کی تکمیل سے یو سی غازی داءود بروھی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے بہتر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کروا رہے ہیں ، ان منصوبوں کی حفاظت کریں ۔

  • اڑھائی سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    اڑھائی سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    مہاراشٹرا: پونے گاوں میں ایک اڑھائی سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی.پونے سے پولیس حکام کے مطابق اس بچی کو ساتھ ریپ ہوا ہے اور ریپ کے بعد بچی کو قتل کردیا گیا

    پونے سے پولیس حکام کے مطابق یہ ایک مزدور کی بیٹی تھی جو اپنے گھر سے غائب تھی جو بعد ازاں ایک ویران جگہ سے ملی .پولیس نے رپورٹ مارٹم کے لیے بچی کی لاش لیبارٹری بھیج دی ہے.پولیس نے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی ہے.

  • حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

    ڈی ایچ اوجعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کے مطابق سول سوسائٹی میڈیا اور علماء کرام کا پولیو مہم میں اہم کردار ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ یہ ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،اس بارخصوصی 22سے 28جولائی سے مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے دوران 139099بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس تحت 47 یوسی کیلئے 81ایریاانچارج،340 ٹیمیں،35 ٹرانزٹ پوائنٹ،08 فکسڈسینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ وہ بد ھ کو”ا ے پی پی“ سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر سنیئر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ اوجعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا کہ اس مرض کا خاتمہ کئے بغیر صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا، مستقبل کی نئی نسل کو بچانے کیلئے وائرس کا خاتمہ ضروری ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب تمام کمیونٹی سے وابستہ افراد ملکر عملی جدوجہد نہیں کرتے، کمیونٹی کو حکومت اور پولیو ورکرز کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا، پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مرض سے پاکستان کو پاک کرنے کیلئے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ملک کی نئی نسل کو لاحق ہونے والے ایسے موذی مرض سے بچایا جاسکے۔ پولیو انسداد مہم میں افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • کوئٹہ احتجاجی مظاہرے اور عوام پریشان۔

    شہر میں احتجاجی مظاہرے عوام کے لئے وبال جان بن گئے ہیں اساتذہ اور تاجران کے بعد میڈیکل کالجز کے طلبا نے دھرنا دیا دھرنے کے باعث ہاکی چوک زرغون روڈ کراسنگ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوا ٹریفک پولیس اہلکاروں کی۔جانب سے ٹریفک رواں رکھنے کی کوششیں جاری۔

  • پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ

    پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ

    پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ اور بجٹنگ کلاءوڈ سروس کیلئے تقریب کا انعقاد

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک قطر تکافل نے اوریکل انٹرپرائزپلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ءوڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کیلئے اوریکل سسٹمز پاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر تکافل کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری محمد کامران سلیم، اوریکل سسٹمز پاکستان کے سیلز منیجر وجاہت جاوید بخاری اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عمیر اعظم نے شرکت کی ۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے ۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13 بلین روپے سے زائد ہے ۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے ۔ یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتا ہے ۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں ۔

  • حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرا دیا

    حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرا دیا

    کراچی : وفاقی حکومت نے غریبوں کی پر ایک اور بم گرا دیا.ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا

    سندھ حکومت ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کے لئے خط لکھ دیا.ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا

    اس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹرشن فیس 3 ہزار 4 سو روپے ہے.ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 9 سو روپے ہو جائے گی .رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا .رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزارای سو سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی

  • آجی جی سندھ سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات

    آجی جی سندھ سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات

    آجی جی سندھ سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ رکنی وفد نے مولانا ابراہیم کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ بھی موجود تھے ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پولیس کے مجموعی امور و اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

  • حضرت لال شہباز قلندر ;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

    حضرت لال شہباز قلندر ;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

    حضرت لال شہباز قلندر ;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے ’’حضرت لال شہباز قلندر;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا آغاز 26 تا 28 جولائی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی کراچی پر منعقد ہوگا ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح 26 جولائی جمعہ شام 4 بجے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی کریں گی ۔ ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 8 معروف شوٹنگ بال ٹی میں مد مقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

  • کاش کوئی "این جی او” مردوں کے حقوق کی بھی حفاظت کرتی:محسن عباس حیدر

    کاش کوئی "این جی او” مردوں کے حقوق کی بھی حفاظت کرتی:محسن عباس حیدر

    اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر جن پر گھریلو تشدد کے الزامات ہیں، کل لاہور میں ان کو عبوری ضمانت دی گئی تھی.

    لاہور میں ڈیفنس کے پولیس اسٹیشن میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ کی جانب سے منتقل کردہ درخواست ہے کہ ان پر تشدد اور بدسلوکی کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر عدالت کے اضافی سیشن کے جج "تجمل شہزاد” کے سامنے پیش ہوئے جس میں اداکار محسن نے ان کے اخلاف تمامالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سارے الزامات جھوٹے ہیں. اداکار نے کہا کہ کئی بار میں نے مصالحت کرنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگئی. اب معاملہ عدالت میں آ چکا ہے، لہذا اب فیصلہ یہاں کیا جائے گا، اور چند دنوں میں سچ سب کے سامنے آ جائے گا.

    محسن نے یہ بھی کہا کہ سہیل سب کو کہہ رہے کہ میں نے فاطمہ سے 10 ملین اور 5 ملین لیے ہیں لیکن میں ثابت کر سکتا ہوں کہ میں نے ان سے ایک پائی تک نہیں لی.

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں صرف خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتی ہیں اور مرد کے حقوق کچھ نہیں ہیں. کسی بھی "این جی او” نے ہم سے رابطہ نہیں کیا. خواہش ہے کہ مردوں کے لئے بھی کوئی این جی او موجود ہو. ہمیشہ کیوں تمام "این جی او” خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتی ہیں؟ ایک آدمی کی نظر بھی سننی چاہئے. این جی او کو کبھی بھی غلط کی نہ سنے چاہے وہ مرد ہو یا عورت.

    محسن نے آخر میں کہا کہ میری اہلیہ فاطمہ نے مجھ پر مارنے کا الزام لگایا ہے، لہذا زخمی ہونے کے بعد ہسپتال گئی تھی. اب وہ میرے مالی نقصان کے لئے بھی ادا کرے.
    کہانی میں شامل کرنے کے لئے اور کچھ ہے کیا؟ تبصرے میں اس کا اشتراک ضرور کریں.

  • بھارتی شخص کو  ہجوم پر کھلونا گرینیڈ پھینکنا مہنگا پڑ گیا ، بہت بڑا جرمانہ

    بھارتی شخص کو ہجوم پر کھلونا گرینیڈ پھینکنا مہنگا پڑ گیا ، بہت بڑا جرمانہ

    سنگاپور:سنگاپور میں ایک 59 سالہ شخص کو صدارتی محل کے باہر کھلونا گرینیڈ دکھانے اور لہرانے پر 4500 ڈالر جرمانہ ہوگیا. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایلکوان مرمتھو نے یہ غیر قانونی کام کیا

    اس بھارتی کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ استانہ میں ایک خاکروب ہے اور 2017 سے کام کررہا ہے.ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سنگا پور نے کہا کہ اس شخص نے اپنے منہ سے اس گرینیڈ کو کھول کر عوام الناس میں پھینک کر بھاگنے کی کوشش کی

    سنگا پور پولیس حکام کے مطابق اس بھارتی شخص کی اس حرکت کی وجہ سے حکام نے سنگا پور پولیس فورس کے ساتھ 8 فوجی اہلکار،کیمیکل ،بیالوجیکل اور ریڈیالوجیکل ماہر اہکاروں کو فورا بلا لیا .سنگاپور پولیس کے مطابق اس شخص کی اس حرکت کی وجہ سے 45 منٹ تک ٹریفک جام رہی .اس شخص کی اس حرکت کی وجہ سے سیکورٹی حکام کو جو پریشانی اٹھانی پڑی جس کی وجہ سے اس شخص کو 4500 ڈالرزکا جرمانہ کردیا