Baaghi TV

Author: +9251

  • ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
    صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • ٹینکر کی ٹکر سے 50 سالہ معمر شخص جاں بحق

    ٹینکر کی ٹکر سے 50 سالہ معمر شخص جاں بحق

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودہا خوشاب روڈ پرشاہپور سٹی میں چونگی نمبر ی2 کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے 50 سالہ شخص کو کچل دیا اورموقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ محمد دین علی الصبح سیر کرنے کے لئے سرگودہا خوشاب روڈ پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی زد میں آ گیا،حافظ محمد دین کے جسم کے اعضاء بکھر گئے،جبکہ ٹینکرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ شاہ پُور سٹی نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی فرارہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری و ساری ہے

  • ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا

    ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا،کراچی سے سرگودھا آنے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین علی الصبح شاہ نکڈر سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کی زد میں 24 سالہ گونگا،بہرہ ذہنی معذور نوجوان ریل کی پٹڑی عبور کرنے کی کو شش میں ٹرین کی زد میں آ گیا،اور جان کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اظہر احمد قوم گرواہ سکنہ شاہ نکڈر جوکہ ذہنی طورپرمعذور اور گونگا بہرہ تھا،ٹرین کا ہارن سننے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔ورثاء نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کرتے ہوئے اسے حادثاتی موت قرار دے دیا۔

  • منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار

    منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ گیارہ گرفتارملزمان سے چرس1120گرام وناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے شکیل سکنہ چک70شمالی سے چرس1120گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے مناسب علی سکنہ گھلاپور سے رائفل8ایم ایم، قمر شہزاد سکنہ گھلاپور سے رائفل444بور، عامر شہزاد سکنہ لکسیاں سے بندوق12بور معہ پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اکرام سکنہ اوپی سے رائفل444بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے توقیر سکنہ78شمالی سے پسٹل30بور، دلاور مسیح سکنہ محافظ ٹاؤن سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے لیاقت سکنہ خواجہ آبادسے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نوید عباس سکنہ نہنگ سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے ریاست علی سکنہ 75جنوبی سے پسٹل30بوراور تھانہ میانی پولیس نے تصور حیات سکنہ رادھن سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ گیا

    سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ گیا

    سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے

    تفصیلات کےمطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری میں نقل و حمل کا سب سے بڑے منصوبے،پشاور سے کراچی موٹر وے کا سکھر ملتان سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے نیشنل ہائی وے بیورو نے منصوبے کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔

    چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موٹر وے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
    واضح‌رہےکہ سی پیک کو پاکستان کی معیشت میں‌گیم چینچر کے طور پر تصور کیا جارہا ہے .پاکستان کو اس کی وجہ سے معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا. یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑے کئی منصوبوں کو دشمن ناکام بنانے کی پوری کوشش کررہا ہے.

  • بھارت، ایک ہی خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں ڈوب گئے

    بھارت، ایک ہی خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں ڈوب گئے

    بھارت کے کوریا ضلع میں ایک خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں ڈوب گئے۔ متاثرین کی شناخت 26سالہ محمد طاہر اور ان کی اہلیہ 21سالہ پروین او رمحمد طاہر کا سالا 26سالہ نیاز احمد اور اس کی اہلیہ22ثنا۔ ان دونوں جوڑوں کی شادی رواںسال مارچ کے مہینہ میں ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد طاہر کی بیوی پروین اپنے شوہر کے ساتھ اپنے میکہ منیندر گڑھ ٹاون کوریا ضلع آئی ہوئی تھی۔ اپنے میکہ میں دن گذارنے کے بعد وہ اپنے شوہرکے گھر اترپردیش جونپور جارہی تھی۔ اسی دوران راستہ میں مذکورہ تالاب پڑتا ہے۔ اسی دوران نیاز او راس کی بیوی ثنا بھی ان کے ساتھ ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق طاہر او ر نیاز پانی نہانے کے لئے تالاب میں داخل ہوئے۔ تالاب بہت گہرا تھا۔ وہ پھسل گئے اور پانی میں ڈوبنے لگے۔ اپنے شوہروں کو ڈوبتا دیکھ کر ان کی بیویو ں نے بھی انہیں بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگا دی۔واقعہ پر موجود لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری مقامی واقعہ پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے نعشوں کو پانی سے باہر نکالا۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو روانہ کردیا گیا۔

  • پینٹاگان بھی کہ اٹھا”پاکستان پائندہ باد”  سبز ہلالی پرچم ، قومی ترانے سے پینٹا گان کے درودیوار گونج اٹھے

    پینٹاگان بھی کہ اٹھا”پاکستان پائندہ باد” سبز ہلالی پرچم ، قومی ترانے سے پینٹا گان کے درودیوار گونج اٹھے

    واشنگٹن :پاکستان زندہ باد ، پاکستان پائندہ کے نعروں سے پینٹا گان گونج اٹھا، پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور قومی ترانے سے پیٹنا گان بھی کہہ اٹھا”پاکستان پائندہ باد ”

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق پینٹاگان میں‌افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب پینٹاگان پہنچے تو ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی

    پینٹا گان میں سلامی کے چبوترے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہا تھا اورجب گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا تو امریکی افواج نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر جنرل قمر جاوید کو خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1153798801192185858
    ذرائع کے مطابق اس دوران امریکی افواج کے بڑے بڑے جرنیلوں نے جنرل قمر جاوید کو گارڈ آف آرنرپیش کیا تو اس دوران جب قومی ترانہ گانے والے اس شعر”قوم ،ملک ، سلطنت …. پائندہ تابندہ باد "پر پہنچےتواس دوران مختلف اطراف سے پاکستان پائندہ باد کے نعرے سننے میں‌آئے

    یاد رہے کہ وہ امریکہ جو پاکستان کے حوالے سے اچھے گمان نہیں رکھتا اور ہمیشہ پاکستان کو مورودالزام ٹھہراتا رہا ،بالآخر اسے بھی کہنا پڑا اور ماننا پڑا کہ واقعی ! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد ہے

  • فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کا ناطقہ بند کر دیا

    فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کا ناطقہ بند کر دیا

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دہشت گردی کے سوال پر بھارتی میڈیا کا منہ بند کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل کی اینکر نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پوچھا جس پر فواد چوہدری نے انتہائی اطمینان کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی مؤثر کارروائی کی ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس سلسلے میں بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت غلط فہمیاں ہیں، کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جو حل ہونا ہے اور ہندوستان جتنا جلدی اس بات کا ادراک کر لے اتنا اچھا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سب کے سامنے کی ہے، اگر بھارت اپنی آنکھیں اور کان بند کر لے تو اس کا تو کوئی علاج نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو امریکہ سے جھاڑ پڑی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی طور پر بے عزتی ہوئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب گاندھی اور جواہل لال نہرو کا ملک نہیں رہا یہاں ان کے خیالات سے بالکل مختلف حکومت اقتدار میں موجود ہے۔
    واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا پر کشمیر کی بازگشت ایک بار پھر چہار دانگ سنائی دے رہی ہے . دنیا بھر میں اب کشمیر کا اشو ڈسکس ہو رہا ہے .عمران خان کا بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی بات کرنا بھارت کو بہت ناگوار گزرا ہے اور اس پر ان کی اسمبلی میڈیا اور ہر فورم پر گرما گرمی ہے. اس موقع پر فواد چوہدری کا بھارتی میڈیا کو مسکت جواب ہضم نہیں ہو رہا.

  • اب کینسر فری ہوچکا ہوں جلد بھارت لوٹوں گا،رشی کپور

    اب کینسر فری ہوچکا ہوں جلد بھارت لوٹوں گا،رشی کپور

    جب کینسر کا پتہ چلا تو میرا بیٹا رنبیر کپوردہلی آیا مجھے زبردستی جہاز پر بٹھایا اور نیویارک لے آیا میری بیماری کے دوران والدہ کا انتقال ہوا جس کا افسوس ہے،9 ماہ بعد واپسی کیلئے پرجوش ہوں-
    رشی کپور نے ایک انٹر ویومیں بتایا کہ وہ 9 ماہ بعد اتنا طویل سفر کر کے گھر آنے کیلئے بے حدپرجوش ہیں رشی کپور کا کہنا تھا کہ 45 سالہ کیریئر میں‌،میں نے کبھی اتنا لمبا بریک نہیں لیا،جب یہ سوچتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے فیصلے خدا کرتاہے،میں نے 9 ماہ تک کوئی فضائی سفر نہیں‌کیا،نیویارک سے باہر تک نہیں نکلا.مجھے خوشی ہے کہ میرے بچے،دوست اور خاندان والے میرے ساتھ ہیں-
    خیال رہے کہ رشی کپور کے علاج کی غرض سے امریکا جانے کے بعد ان کی والدہ کرشنہ کپور کا انتقال ہوگیا تھا جن کی آخری رسومات میں رشی اور رنبیر دونوں ہی شریک نہ ہوپائےتھے-
    اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت افسوس کی بات تھی میں 29 ستمبر کو بھارت سے امریکا روانہ ہوا اور میری والدہ کا انتقال یکم اکتوبر کو ہوگیا،ان کا کہنا تھا کہ میں آنا چاہتا تھا لیکن نہ تو مجھ میں ہمت تھی اور نہ میرے بھائی نے مجھے بتایاتھا کہ جب تک میں واپس آؤں گا کافی دیر ہوچکی ہوگی-

  • امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر بات چیت ہو سکتی ہے. ایران

    امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر بات چیت ہو سکتی ہے. ایران

    ایرانی صدر نے کہاہےکہ امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر مزاکرات ہو سکتےہیں

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نےکہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    تاہم ایرانی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کے مذاکرات پر آمادہ ہے؟ البتہ انہوں نے امریکا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نئی شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔