Baaghi TV

Author: +9251

  • آج کا دن قبائل کا تاریخی دن ہے. برطانوی ہائی کمشنر

    آج کا دن قبائل کا تاریخی دن ہے. برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے قبائلی اضلاع کے اوّلین اور تاریخ ساز انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج قبائلی عوام کے لیے تاریخی دن ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں خیبر پختون خوا میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


    برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ٹویٹ کیا کہ سابق فاٹا کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے، کیوں کہ وہ پہلی بار کے پی اسمبلی کے لیے اپنے ممبرز کا انتخاب کر رہے ہیں۔

    اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر نے عوام کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ دعا بھی کی کہ قبائلی عوام الیکشن کے اس عمل کو آزادانہ اور محفوظ طریقے سے پورا کریں۔

  • ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے  اعزازیہ میں اضافہ کردیا

    ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے اعزازیہ میں اضافہ کردیا

    لاہور:ریسرچر کی بھی عید ہوگئی عید سے پہلے، پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کردیا، ریسرچ سکالرز کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے تک ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے ریسرچ سکالرز کا ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ ایم فل ڈگری یافتہ ریسرچ سکالرز کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ دوسری جانب ریسرچ سکالرز کی نشستوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ سکالرز کی تعداد 75 سے کم کر کے 40 کر دی ہے۔ ریسرچ سکالرز کی بھرتیوں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔

  • بھارت: انتہا پسند شیو سینا کا تاج محل میں ’پوجا‘ کی دھمکی

    بھارت: انتہا پسند شیو سینا کا تاج محل میں ’پوجا‘ کی دھمکی

    نئی دہلی : انتہاپسند ہندومسلمانوں کے خلاف کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہے .حالیہ واقعہ میں بھارت کے سیاحتی شہر آگرہ میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے تاج محل میں پوجا کی دھمکی دے دی۔سیو سینا کی دھمکی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تاج محل کے باہر سیکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آگرہ میں شیو سینا کے صدر وینو لاونیا نے دھمکی دی کہ ہندو مذہب کے مقدس ماہ ’ساون‘ میں ہر پیر کو تاج محل میں آرتی کی رسم ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’تاج محل مقبرہ نہیں بلکہ ہندو دیوتا شیوا کا مندر تیجو مہالیا ہے‘۔

    ذرائع کے مطابق شیو سینا کے صدر نے مزید کہا کہ وہ تاج محل میں پوجا لیے اپنے حواریوں کے ساتھ جائیں گے اور اگر پولیس روک سکتی ہے تو روک کر دیکھائے‘۔

    دوسری جانب آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے ضلعی انتظامیہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ تاریخی عمارتوں میں کسی بھی قسم کی مذہبی رسومات کی ادائیگی ایکٹ 1958 کے خلاف ورزی ہے اور تاج محل میں کسی بھی نئی روایت کا آغاز بھی ایکٹ کے منافی ہے۔

    واضح رہے کہ 2008 میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا ایک گروپ چھپ کر تاج محل میں داخل ہوا اور مخصوص طرز میں ہاتھ باندھ کر عبادت کرنے لگا جس پر پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور بیشتر کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ پنچاب کا دورہ کوئٹہ۔

    وزیر اعلیٰ پنچاب عثمان بزدار کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے گے وزیر اعلیٰ پنچاب عثمان بزدار کل کوئٹہ میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر جائیں گے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنچاب گورنر بلوچستان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی فوج کی پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ ،جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش

    عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی فوج کی پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ ،جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش

    راوالپنڈی: بھارت اپنی خصلت پر بضد ، ہر اہم موقع پر پاکستان کےلیے مسائل پیدا کرنے کی سازشوں سے باز نہیں‌آرہا . ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان امریکہ اہم دورے پر پہنچ چکے ہیں‌تو دوسری طرف بھارت نے کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ شروع کرکے اپنی خصلت کا ثبوت دے دیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک محافظ وطن حوالدار شہید

    پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ پر آئی ایس پی آر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا .آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےبٹل،ستوال،خنجار،نکیال،جندروٹ سیکٹرپرراکٹ اورمارٹرگولے برسائے .بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدولڑکیوں اورخاتون سمیت 4افرادزخمی ہوئے ہیں‌جبکہ اس فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظورعباسی شہیدہوگئے ہیں.آخری اطلاعات آنے تک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی

  • امریکہ :نوبیاہتا جوڑوں کے لیے زبردست پیکج ,پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا

    امریکہ :نوبیاہتا جوڑوں کے لیے زبردست پیکج ,پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا

    شکاگو: شادی ہو تو ایسی ہو .امریکہ میں‌شادی کرنےپر امریکا کی کمپنی نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے منفرد پیزا ویڈنگ پیکج متعارف کرادیا جس کے تحت دلہن کو پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق امریکا سے سامنے آنے والی حیران کن خبر کے مطابق ایک پیزا کمپنی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرایا، جسے سن کر شادی کا ارادہ رکھنے والے حیران ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ویڈنگ پیکج مقابلے کے فاتح جوڑے کو دیا جائے گا، جس کے تحت دلہن کے لیے ایسا گاؤن اور عروسی لباس تیار کیا جائے گا جو ہوبہ ہو پیزا کی طرح نظر آئے گا۔

  • بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر کیبل آپریٹرز نے جیونیوز کی فریکوئنسی تبدیل کردی ، جیو نے آپریٹرز پر نشریات بند کرنے کا الزام لگا دیا

    بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر کیبل آپریٹرز نے جیونیوز کی فریکوئنسی تبدیل کردی ، جیو نے آپریٹرز پر نشریات بند کرنے کا الزام لگا دیا

    لاہور:جیونیوز ، کیبل آپریٹرز اور ملازمین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے .جیونیوزوالے اپنے ورکروں کے ساتھ ساتھ کیبل آپریٹرز کے ساتھ بھی زیادتی کرنے لگے، کیبل آپریٹرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر کیبل آپریٹرز نے جیو کی فریکوئنسی تبدیل کردی ،جیونیوز نے اپنی غلطیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا کر نشریات بند کرنے کا الزام لگا دیا .

    معتبر ذرائع کے مطابق جیو نیوز کی نشریات دوسری فریکوئنسی پر چل رہی ہیں لیکن جیو والے حسب عادت جھوٹ سے کام لیتے ہوئے پراپیگنڈہ کررہے کہ جیونیوز کی نشریات بند کردی گئیں ہیں. ذرائع کے مطابق ایسا نہیں ہے. اکثر مقامات پر جیونیوز کی نشریات اوقات کے مطابق چل رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کو ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جیو نیوز نے حکومت سے اشتہارات کی مد میں بہت زیادہ پیسے لیے ہیں اور بہت زیادہ ریونیو اکھٹا کرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار کررہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق جیو نے مالی بحران کے نام پر بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے. عام ملازمین کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے صحافیوں کی بھی چھٹی کروادی ہے. جس کی وجہ سے جیو نیوز اور ملازمین کے درمیان بھی کافی کشیدگی پائ جارہی تھی.

  • امریکی صدر ٹرمپ سے قادیانی لیڈر کی ملاقات کا کیا مقصد تھا؟ سراج الحق نے بتا دیا

    امریکی صدر ٹرمپ سے قادیانی لیڈر کی ملاقات کا کیا مقصد تھا؟ سراج الحق نے بتا دیا

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ملک کے اندر قادیانیوں کے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،امریکی صدر ٹرمپ سے قادیانی رہنما سے ملاقات اچانک نہیں ایک منصوبے کے تحت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ دے کر عمران خان اور تحریک انصاف نے سب سے بڑا دھوکا نوجوان کو دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں فتویٰ نہیں دے رہا لیکن عوام سے پوچھتا ہوں کہ یہ حکومت الیکٹڈ ہے یا سلیکٹڈ؟ ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے عام انسان مہنگائی کے دلدل میں پھنس گیا ہے،

    عمران خان کی حکومت آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے،جو لوگ اس حکومت کو لائے ہیں وہ بھی پریشان ہیں،ایک سال کے اندر تو نومولود بچہ بھی چلنے کے قابل ہوجاتا ہے لیکن یہ حکومت ابھی تک اپنے سہارے پر چلنے کے قابل تک نہیں ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ جانے سے قبل عوام کو اپنی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیتے ہوئے بتانا چاہیئے تھا کہ ان کا امریکہ میں ایجنڈا کیا ہے ؟

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ، کشمیریوں کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ، کشمیریوں کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے اسلام آباد (اننت ناگ) میں بڑے پیمانے پر نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران کشمیریوں کے گھروں‌ میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے،

    صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقہ میں مبینہ طور پر کشمیری مجاہدین موجود ہیں تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے کئی گھنٹے تک جاری نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کوئی کشمیری مجاہد نہیں ملا ہے،

    نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی طرح سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا. آخری اطلاعات آنے تک علاقہ میں آپریشن جاری تھا جبکہ کشمیریوں کی بڑی تعداد نے بھارتی فورسز کی درندگی کیخلاف سخت احتجاج کیا ہے.

  • حکومت معیشت کو تباہ کرنے کا مشن لیکر آئی ہے، مشاہد اللہ خان حکومت پر برس پڑے

    حکومت معیشت کو تباہ کرنے کا مشن لیکر آئی ہے، مشاہد اللہ خان حکومت پر برس پڑے

    لاہور:موجودہ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی .ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینٹر مشاہد اللہ رانا ثنااللہ کی رہائش گاہ پر کیا .سینٹر مشاہداللہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر بنائے جانے والے منشیات کے کیس پر کوئی یقین کرنے کے لئے تیار نہیں، جن اداروں نے یہ جھوٹا کیس بنایا ہے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے

    رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، ہمارا بے گناہ لیڈر نوازشریف بھی جیل میں ہے حالانکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    سینٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے گھروں میں آگ لگانے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ یہ آگ ان کے گھروں میں بھی لگ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے اورنہ ہی کسی ڈیل پر یقین رکھتے ہیں، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے تو کے پی کے میں احتساب کےمشن کو ہی ختم کردیا۔

    ن لیگ کے سینٹر پریس کانفرنس میں شعروشاعری بھی کرتے رہے. اور شاعرانہ انداز میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہی ہے، بہت جلد عمران خان کو ان کے اپنے ہی لوگ بے نقاب کریں گے۔