Baaghi TV

Author: +9251

  • مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھرٹیم کی بجائے بھارتی فوج کو خدمات پیش کردیں

    مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھرٹیم کی بجائے بھارتی فوج کو خدمات پیش کردیں

    نئی دہلی : بھارتی کھلاڑی کرکٹ کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ ملکی فوج کے لیے بھی خدمات دینے لگے .ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی دھونی کئی بار فوج میں وقت گزار چکے ہیں.ایسے ایک واقعہ میں مہندرا سنگھ دھونی نے خود پر ہونے والی تنقید کے باوجود انٹرنیشنل کرکت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دستیابی ظاہر نہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

    دھونے کے قریبی دوستوں کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں سوچ بچار سے قبل ہی دھونی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ ٹیم کو دو ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    سابق کپتان بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کریں گے اور اگلے دو ماہ تک اپنا بیشتر حصہ بھارتی فوج کے ساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ دھونی بھارت فوج کے ایک مخصوص دستے میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سینئر عہدیدار کے مطابق دھونی اس وقت کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے کیونکہ وہ آئندہ دو ماہ پیرا ملٹری رجمنٹ کے ساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دھونی بھارتی فوج کی مختلف رجمنٹوں میں خدمات دے چکے ہیں .یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دھونی پاکستانی بارڈر کے ساتھ بھارتی فوج میں کچھ عرصہ رہ چکے ہیں.

  • کراچی میں ایس ایچ او نے آئی فون گفٹ‌ نہ کرنے پر جھوٹا مقدمہ بنایا تو کیا سلوک کیا ہوا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    کراچی میں ایس ایچ او نے آئی فون گفٹ‌ نہ کرنے پر جھوٹا مقدمہ بنایا تو کیا سلوک کیا ہوا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    کراچی میں‌ ایس ایچ او شارع فیصل کو آئی فون مانگنا مہنگا پڑ گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او سے متعلق میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایچ اواوراہلکاروں نےآئی فون گفٹ نہ کرنےپرقاسم علی کےخلاف جھوٹامقدمہ بنایا، خبرنشرہونےپرآئی جی سندھ نےنوٹس لےکرایس ایس پی ایسٹ کوانکوائری آفیسرمقررکیا ہے،

    انکوائری میں ایس ایچ اوکی غلطی ثابت ہوئی توعہدے سےہٹا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ نئےایس ایچ اوشارع فیصل سرور کمانڈو ہوں گے،

  • سعودی عرب نے پاکستان سے وعدے کے مطابق تیل کی فراہمی شروع کردی

    سعودی عرب نے پاکستان سے وعدے کے مطابق تیل کی فراہمی شروع کردی

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اُدھار تیل کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی سعودی فنڈ فیسلیٹی کے تحت کروڈ آئل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی، سعودی ہر سال پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کے دوران پاکستان کو تین سال کے لیے سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دینے کا اعلان کیا تھا،اس وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرے گا۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستان ڈیفرڈ پیمنٹ یعنی ادھار یا موخر تیل کی ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو آئندہ 3 سال تک ادھار خام تیل فراہم کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تین برسوں کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل دیا جائے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ اکتوبر 2018ء میں ہوا تھا جس پر اب یکم جولائی سے عملدآمد شروع ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنھبالنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور مشکل اقتصادی صورتحال اور کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دیے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ادائیگی ایک ایسے وقت پر شروع ہو رہی ہے جب پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے جس کے سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

    دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ڈیفرڈ پیمنٹ کی اس سہولت سے پاکستان کی ادائیگیوں میں عدم توازن میں بہتری آئیگی۔ پاکستان کا زیادہ تر انحصار درآمد شدہ پیڑولیم مصنوعات پر ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سالانہ تقریباً 14 ارب ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔

    معاہدے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی اس سہولت کے تحت پاکستان کو سالانہ تین ارب ڈالر مالیت کا خام تیل کی ادائیگی نہیں کرنی ہو گی جس سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو گا اور روپے کے قدر مستحکم ہو گی۔

  • لیاقت آباد کراچی میں فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    لیاقت آباد کراچی میں فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    کراچی کے لیاقت آباد علاقہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر آئی جی سندھ نے سختی سے نوٹس لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نےایس ایس پی سینٹرل سےرپورٹ طلب کرلی ہے، ملزمان کی گرفتاری کوجلدیقینی بنایاجائے،

    آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ زخمی اہلکارکوطبی امدادکی فراہمی میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے، واضح رہے کہ لیاقت آباد علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

  • افغانستان : مختلف صوبوں میں فضائی حملے، 42 افراد جاں بحق

    افغانستان : مختلف صوبوں میں فضائی حملے، 42 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان میں پھر جنگ می تیزی آگئی اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبوں میں فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق پہلے دو فضائی حملے صوبہ باغدیس میں کیے گئے جس میں 10افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ دوسرے فضائی حملے صوبہ قندھار کے جنوب میں کیے گئے۔حملوں میں 32 طالبان جان سے گئے اور 18زخمی ہوگئے۔

    قندھار پولیس چیف میجر جنرل تادین کے مطابق باغدیس اور قندھار میں فضائے حملے غیر ملکی افواج نے کیے اور طالبان کے ساتھ متعدد شہری بھی مارے گئے۔یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں‌جب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں افغانستان میں‌حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے. دوسری طرف افغان طالبان ذرائع نے کہا ہےکہ افغان حکومت کی معاہدوں سے انحرافی اس جنگ کہ وجہ ہے.

  • ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ افسران کے میڈیا کو انٹرویوز دینے پر پابندی

    ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ افسران کے میڈیا کو انٹرویوز دینے پر پابندی

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر میڈیا کے مختلف حلقوں‌ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں کےایم ایس، ڈائریکٹرہیلتھ اورڈسٹرکٹ افسران پرمیڈیا کوانٹرویوز دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کےبعدکیاگیاہے،

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران بغیراجازت کسی میڈیا نمائندے کوانٹرویو دینے کے مجازنہیں، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر ڈآکٹرز کی جانب سے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے،

  • بہاولپور: رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز نے 254 غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی

    بہاولپور: رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز نے 254 غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی

    بہاولپور: وزارت داخلہ حکومت پاکستان اور محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعد بااختیارات رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز بہاولپور نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ءکے تحت رجسٹرڈ 254غیر فعال سوسائٹیز( غیر منافع بخش تنظیموں)کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنررجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز بہاولپور کی طرف سے جاری شدہ حکم نامہ مورخہ 17 جولائی میں کہا گیا ہے کہ اس حکم سے متاثر ہونے والی کوئی بھی تنظیم اس حکم کے جاری ہونے کے 15یوم کے اندر اپنی ریپریزینٹیشن پیش کر سکتی ہے۔ جن غیر فعال تنظیموں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں مجلس تعلیم اسلامی بہاولپور، انجمن دکانداران پرچون سیمنٹ فروشاں بہاولپور، صادق پبلک سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن بہاولپور، اردو مجلس بہاولپور، آٹو سٹورز اینڈ آٹو ورکشاپس ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاولپور، ضیاءشہید ہومیو پیتھک میڈیکل کالج حاصل پور،انجمن دوکانداران پان سگریٹس و مشروب فروشاں ون یونٹ چوک بہاولپور، انجمن تحفظ حقوق دوکانداران بہاولپور، الیکٹرک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن دی مال بہاولپور، بہاولپور لیڈیز کلب بہاولپور، سید ایجوکیشنل سوسائٹی ماڈل ٹا ؤن بی بہاولپور، سیمنٹ سٹاکسٹ ایسوسی ایشن بہاولپور، انجمن صدر عیدگاہ حاصل پور، انجمن پان سگریٹس فروشاں شاہی بازار بہاولپور، انجمن پرچون فروشاں شاہی بازار بہاولپور، انجمن خدام برادران عباسیاں بہاولپور، سرائیکی ادبی مجلس بہاولپور،دی اُردو اکیڈمی بہاولپور، پاکستان سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن صادق گڑھ پیلس بہاولپور، مرکزی انجمن اشاعت سیرت نبی بہاولپور، انجمن تحریک الاسلام حاصل پور،انجمن غوثیہ پبلک ہائی سکول اوچشریف، انجمن تاجران حاصل پور منڈی، تنظیم علی فاروق منڈی یزمان، سیٹلائٹ ٹا ؤن ویلفیئر سوسائٹی احمد پور شرقیہ، ملک سوسائٹی حاصل پور ، اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور، پاکستان شیخ برادرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور، گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن بہاول پور، منیجنگ کمیٹی آف کینٹ ہومیو پیتھک میڈیکل کالج بہاول پور، ڈسٹرکٹ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاول پور، ہیومینٹی سروس سوسائٹی قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور،النور سوسائٹی بہاول پور،ایجوکیشن کنسلٹنگ سوسائٹی بہاول پور،مرکزی انجمن تاجران بہاول پور،دی بہاول پور چیمبرآف کامرس بہاول پور،نیو سعودیہ انجینئرنگ کالج آف ٹیکنالوجی احمد پور شرقیہ،انجمن دکانداران پرچون سےمنٹ فروشاں بہاول پور،انجمن شہریان بہاول پور،آل پاکستان بلوچ ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن جام برادری لال سوہانرا بہاول پور،انجمن اکیڈمی سرائیکی ادب بہاول پور،انجمن اصلاح معاشرہ موضع ماندھل تحصیل احمد پور شرقیہ،انجمن ٹیلیفون سبسکرائبر احمد پور شرقیہ،انجمن اہل سادات شاہِ حیدر سمہ سٹہ،کاروانِ فکروادب حاصل پور،بلیو بیل سوسائٹی بہاول پور،حبیب ایسوسی ایشن بہاول پور،جمعیت جوئیہ پاکستان،بہاول پور،مرکزی حلقہ مشق سوسائٹی پاکستان بہاول پور،ینگ ویلفیئر سوسائٹی حاصل پور،انجمن حسینی عزاداران ہتھیجی،انجمن شہریان حاصل پور،ایوانِ چولستان بہاول پور ڈویژن ڈیرہ نواب صاحب،سافٹ ویژن ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،عائشہ اکیڈمی بہاول پور،بالمیکی لیگ ویسٹ پاکستان،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،انجمن مغلیہ منڈی یزمان،سوسائٹی آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بہاول پور،بہاول پور واچ ڈیلرز اینڈ ریپئیر ایسوسی ایشن شاہی بازار بہاول پور،نیو سعودیہ انجینئرنگ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پور،شیپس گوٹس فارمرز ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن فلاح و بہبود ، دست رائے بہاول پور، بہاول پور لائبریرین سوسائٹی بہاول پور،انجمن دکانداران پرچون سیمنٹ فروشان احمد پور شرقیہ،انجمن اہلِ قریش بہاول پور،خواجہ خدا بخش اکیڈمی خیرپور ٹامیوالی،یونائیٹڈ کرسچن مینارٹی ایسوسی ایشن سمہ سٹہ،انجمن فلاح کمبوہان منڈی یزمان،تنظیم پنجابی برادری منڈی حاصل پور،انجمن فلاح بہبودتیلیاں حاصل پور،انجمن گھڑی سازاں فتح خاں بازار بہاول پور،نیشنل یوتھ کونسل بہاول پور،انجمن ٹیلرز ماسٹربہاول پور،انجمن اتحادو فلاح کارکنان مزدوران، غلہ منڈی حاصل پور،انجمن السعودیہ انجینئرنگ کالج سٹیڈیم روڈ بہاول پور،ہولی فلاورز پنجاب بہاول پور،پولیس پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،بہاول پور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن بہاول پور،پرائیویٹ سکولز ایڈمنسٹریٹرز سوسائٹی بہاول پور،الصادق پروگریسیو فاؤنڈیشن ٹرسٹ بہاول پور،دی صادق پبلک لائبریری بہاول پور،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاول پور،انجمن تحفظ اہلیان اسلامی کالونی بہاول پور،انجمن مغلیہ ٹیل والا ہیڈ راجکاں شاہی والا، چک 106ڈی این بی یزمان،انجمن فلاح کمبوہاں چبوترہ بازار احمد پور شرقیہ،انجمن اصلاحِ معاشرہ چنی گوٹھ،ڈویژنل ٹی بی ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن دکانداران مین بازار سمہ سٹہ،انجمن سیمنٹ سٹاکسٹ بغداد روڈ بہاول پور،دی لیڈرز ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،دی جوجوبا ایسوسی ایشن بہاول پور،رائل ہومیو پیتھک اہجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،احمدپور ایسٹ ٹیوبر کلوسس ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ،بزم نوائے مشرق بہاول پور،انجمن آل پاکستان لیگل سٹڈی سرکل سوسائٹی بہاول پور،الفاروق ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،بہاول پور ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،انجمن قصاب گوشت فروشان گری گنج بازاربہاول پور،آئیڈیل انگلش ماڈل سکول محلہ باغ ماہی بہاول پور،منیجنگ کمیٹی چولستان ہومیوپیتھک میڈیکل کالج بہاول پور، بہاول کلب بہاول پور،انجمن فیضِ اسلام محمدن ماڈل سکول بہاول پور،چوہان فا ؤنڈیشن حاصل پور،سندھ ٹیکنیکل کالج بہاول پوراینور ماڈل سکول بہاول پور،انجمن اصلاح معاشرہ بہاول پور،انجمن اہل قریش بہاول پور،البدر ایجوکیشنل سوسائٹی ہیڈ راجکاں،انجمن دکانداران ریلوے روڈ بہاول پور،اکیڈمی سرائیکی ادب بہاول پور،اولڈ صادقین ایسوسی ایشن بہاول پور،ہیلپ آرگنائزیشن بہاول پور،سرسید ہومیو پیتھک سوسائٹی بہاول پور،
    ویزا ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،الشفیق ویلفیئر آگنائزیشن، بہاول پور،جوہر ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ایسوسی ایشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاول پور،بہاول پور ٹیچر ٹرسٹ بیت المعلمین بہاول پور،بہاول پور ٹیکس بار ایسوسی ایشن بہاول پور،ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بہاول پور،وومن موبلائزیشن اینڈ امپاورمنٹ نیٹ ورک بہاول پور،انجمن الائیو ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،برائٹ ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی تحصیل حاصل پور،النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ہیڈ راجکاں،سنگت رورل آرگنائزیشن نور پور نورنگا،انجمن نوید ایجوکیشنل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر108 -ایم حاصل پور،پنجند ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، احمد پور شرقیہ،انجمن اتحاد آرگنائزیشن بستی رندھاوا الہٰی بخش مسافر خانہ،ٹی پی گولڈ سرائیکی سنگت احمد پور شرقیہ،الصحت آرگنائزیشن احمد پور شرقیہ،پاک برٹش کلچر آرگنائزیشن بہاول پور،ہیومن ڈویلپمنٹ فورم بہاول پور،انجمن فلاح و بہبود آڑھتیان منڈی حاصل پور،انجمن المہر خدمت انسانیت سوسائٹی موضع خانو والی بہاول پور،انجمن نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی حاصل پور،انجمن چولستان لٹریری اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر فورم بہاول پور،نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ابنِ سینا ایجوکیشنل سوسائٹی یزمان،ہیلپ لائن ہیومن انٹرنیشنل سوسائٹی بہاول پور،ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،فاطمہ نور محمد ویلفیئر ٹرسٹ بہاول پور،آواز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،پاک کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاول پور،کسا ن ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،خورشیدیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،انجمن النور ویلفیئر سوسائٹی حاصل پور،کمیٹی ڈویلپمنٹ اینڈ وومن سپورٹ آرگنائزیشن حاصل پور،النور ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،الشمس ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،غزالی ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،کسان دوست آرگنائزیشن چک نمبر28/BC بہاول پور،انجمن تحفظ تعلیم آرگنائزیشن بہاول پور،نیشن ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ریسرچ بیسڈ ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سوسائٹی محلہ اسلام پورہ بہاول پور،انجمن ریسرچ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پورشیلٹر پاکستان اسلامی کالونی بہاول پور،دی یوتھ ایجوکیشنل آرگنائزیشن بہاول پور،ایشین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ ایجوکیشنل سوسائٹی احمد پور شرقیہ،مریم فاطمہ فا ؤنڈیشن بہاول پور،پنجاب لائیو سٹاک بریڈرز ایسوسی ایشن بہاول پور،اپوا ایجوکیشنل سوسائٹی کمرشل ایریا ، سیٹلائٹ ٹا ؤن بہاول پور،مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی حاصل پور،رورل میڈیا نیٹ ورک احمد پور شرقیہ،نویدِ سحر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چک نمبر 101ڈی بی یزمان،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، بہاول پور،میوزیم فرینڈز کلب بہاول پور،میزان وومن ویلفیئرآرگنائزیشن ، بہاول پور،سوشل اویئر نیس اینڈ پارٹیسپیٹری ڈویلپمنٹ ایجنسی بہاول پور،پاکستان ریڈنگ ایسوسی ایشن بہاول پور،الائیڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،احساس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،دی اوسس ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،نوید سحر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چک 101ڈی بی یزمان،النور ایجوکیشنل سوسائٹی ماڈل ٹا ؤن اے، بہاول پور،سوسائٹی فار ایڈوانسمنٹ آف ویلیج انوائرنمنٹ چک39 ڈی این بی یزمان،پاکستان ایجوکیشنل فا ؤنڈیشن بہاول پور،بہاول پور سوشل ڈویلپمنٹ موومنٹ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،پاکستان ایسوسی ایشن فار اکیڈمیشین اینڈ ریسرچرز بہاول پور،عطائی نور فاؤنڈیشن بہاول پور،انجمن محبان پاکستان خیرپور ٹامیوالی،رحمت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ہیڈ راجکاں،امیشل ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،اوپن ہارٹ آرگنائزیشن بہاول پور،آل پنجاب نیوز پیپرز سوسائٹی بہاول پور،لارڈ ایجوکیشنل سوسائٹی احمد پور شرقیہ،مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی چک نمبر30بی سی ڈیرہ بکھا،احمد ویلفیئر سوسائٹی فار دی ڈس ایبلڈ حاصل پور،سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاول پور،ریجنل ٹیکس بار ایسوسی ایشن، ماڈل ٹا ؤن اے بہاول پور،علامہ اقبال ایجوکشنل سوسائٹی ہیڈراجکاں،پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی بہاول پور،ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ فورم بہاول پور،علی آرگنائزیشن فیض آباد کالونی جمرانی کہنہ مسافر خانہ،برائٹ آرٹ ڈرامیٹک سوسائٹی بہاول پور،لیڈ ایجوکیشنل اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،ریزایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،اورےجن کمیونیٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،چینج سینٹر فار ہیومن رائٹس جینڈز ایکویلیٹی بہاول پور،افق ڈویلپمنٹ سوسائٹی خیرپور ٹامیوالی،الصمد ویلفیئر ٹرسٹ فا ؤنڈیشن خانقاہ شریف بہاول پور،سوسائٹی فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹل ڈویلپمنٹ یزمان،انصاف ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کلانچ والا موضع میانی بہاول پور،انجمن ڈویلپمنٹ فار ایجوکیشن انوائرنمنٹ اینڈ پاپولیشن بہاول پور،پینیز فار ہوپ ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،انجمن ستارہ فا ؤنڈےشن یزمان، انجمن شیر ڈویلپمنٹ فا ؤنڈیشن اڈا 13سولنگ،بہاول پور،ہمدرد ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،روہی ایجوکیشنل سوسائٹی خیرپور ٹامیوالی،رائزنگ یوتھ فورم بہاول پور،النور ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،پاکستان الزوہیمیر سوسائٹی بہاول پور،انجمن پاورآف جرنلسٹس بہاول پور،انجمن منڈی دسترخوان سوسائٹی سمہ سٹہ،ا نجمن DOVE فا ؤنڈیشن بہاول پور،جامعہ رشیدیہ فا ؤنڈےشن چک نمبر152-M حاصل پور،انجمن پاسبان اہل سنت بہاول پور پنجاب ڈیرہ بکھا بہاول پور، انجمن ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپورٹس پروگرام اوچ شریف،مداوا ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،کامران اےجوکیشنل سوسائٹی اوچ شریف،سیونگ لائف ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،اخلاص ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،الحیات ایجوکیشنل اینڈہیومن رائٹس سوسائٹی، بہاول پور ینگ انجینئرز سوسائٹی ، بہاول پور،صادق پیرنٹس اہسوسی ایشن بہاول پور،آشیان ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،چولستان ایسوسی ایشن فار اپ لفٹ آف منارٹیز ، مارجنلائزڈ بہاول پور،انجمن اوچ مخدوم جہانیاں فاؤنڈیشن اوچ شریف،فاطمہ اےجوکہشنل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن بہاول پور،ویراگی لوکل سپورٹ آرگنائزیشن موضع چوہان تحصیل حاصل پور،پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان بہاول پور،علی محمد میموریل ری ہیبلیٹیشن سےنٹر فار مینٹل بہاول پور،ون یونٹ آرگنائزیشن بہاول پور،اجالا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن موضع رنگ پور بہاول پور،صفدر اعوان اےجوکیشن اینڈ ویلفیئر فا ؤنڈےشن خیرپور ٹامیوالی،جیون فا ؤنڈیشن بہاول پور،سائنٹفک سوسائٹی بہاول پور،اےنمل ریسکیو آرگنائزیشن پاکستان بہاول پور،سوشل رورل سپورٹ پروگرام بہاول پور،دعا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بستی بدھن شاہ سمہ سٹہ،سول سوسائٹی بہاول پور سٹیٹ بہاول پور،الریاض ڈویلپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،چولستان گریپس فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بہاول پور،سبینہ رشید فار لائف ٹرسٹ احمد پور شرقیہ،آشیانہ لوکل سپورٹ آرگنائزےشن ٹبی عزت تحصیل احمد پورشرقیہ،وسیب آرگنائزیشن یونین کونسل خدا بخش مہر تحصیل احمد پور شرقیہ،ملک شاہ محمد ویلفیئر سوسائٹی موضع حبیب مسن،ضلع بہاول پور،صادق دوست پیرنٹس ایسوسی ایشن بہاول پور،کہکشاں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن چک نمبر24بی سی ، بہاول پور اورصادق دوست آرگنائزیشن موضع حبیب مسن خانقاہ شریف کے نام شامل ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے6.5 ملین ڈالرزکی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مجموعی طورپرپی سی بی کو11.5ملین ڈالرزملناہیں، 6.5ملین ڈالرزپی سی بی کےاکاؤنٹ میں جمع ہوچکےہیں، 2017اور2018 کےآڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیرکی وجہ سےمعاملہ التواکاشکارہوا، آئی سی سی ہرسال ممبرمالک سےسالانہ پرافٹ ریونیوشیئرکرتاہے،

    کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سےدوسری قسط بھی جلدجاری کیے جانےکاامکان ہے.

  • بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں ،فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں

    بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں ،فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں

    اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز کو کھری کھری سنادیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ!
    بیگم صفدر اعوان صاحبہ،عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم کے اس بیان کے جواب میں جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان سلیکٹڈ ہیں، اسی لیے انہیں اپنے ساتھ عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا۔انہوں نے کہا وہ وقت بھی یاد کریں جب ریٹائرڈ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا

    فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان وہ وقت بھی یاد رکھو جب جنرل (ر)راحیل دورہ سعودیہ میں آپ کے والد کیساتھ گئے تھے .صرف یہ ہی نہیں بلکہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیگم صفدر اعوان کی بے جا تنقید کے جواب میں کہا کہ کیا یہ تینوں وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھےجن کے ساتھ اس وقت کے آرمی چیف بھی جایا کرتے تھے

  • رحیم یارخان( )ایک روزہ فائر سیفٹی ورکشاپ کاانعقاد

    رحیم یارخان( )ایک روزہ فائر سیفٹی ورکشاپ کاانعقاد

    رحیم یارخان( )چیف ایگزیکٹیو آفیسر (صحت)ڈاکٹر سخاوت رندھاوا اور ڈسٹرکٹ ہیلٹھ آفیسرڈاکٹرغضنفرشفیق کی استدعا پرریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس میں ایک روزہ فائر سیفٹی ورکشاپ کاانعقاد کیا۔جس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او،ڈپٹی ڈی ایچ او،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تمام افسران،دیگراہلکاروں اوردرجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر نے افتتاحی کلمات میں فائر سیفٹی کی افادیت پر ایک مفصل لیکچر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122نے 3ہزار سے زائد فائر حادثات کو ہیندل کیا۔ان حادثات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ، اسی طرح کروڑوں روپوں کے مالی نقصان سے بچایاگیااور سینکڑوں لوگ جلنے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ان کے مطابق بڑی تعدادمیں حادثات گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر وقوع پذیر ہوئے،ان میں نقصان کی بڑی وجہ فائرسیفٹی آلات کی تنصیب کا نہ ہونااور فائر ایکسٹینگیشرکے استعمال سے لاعلمی تھی۔ریسکیو1122کامقصداورترجیح فائرحادثات کی روک تھام ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کورسزپروگرام کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں آگ لگنے کے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کا دائرہ تمام نجی ہسپتالوں تک بڑھایا جارہا ہے۔تمام شرکاءکو ریسکیوانسٹرکٹرز نے پریزینٹیشن کے ذریعے آگ کی اقسام،وجوہات اور تدارک،فائر ایکسٹینگئیشر کی اقسام،ان کے استعمال کا طریق کار اور تنصیب کرنے پر توجہ مرکوز کروائی گئی۔ لیکچر کے آخر میں ڈاکٹرعبدالستاربابر نے تمام شرکاءسے حلف لیا کہ وہ ایک آگ بجھانے والا آلہ اپنے اپنے گھر،کام کرنے والی جگہ اور گاڑی میں تنصیب کروائیں گے اور حاصل کی جانے والی فائر سیفٹی تربیت کو اپنے گھر والوں،دوستوں،رشتہ داروں اوردیگر احباب تک پہنچائیں گے۔تربیتی ورکشاپ کے آخر میں تمام شرکاءکو آگ بجھانے والے آلہ کے استعمال کی عملی مشقیں کرائی گئیں ،جس میں تمام افسران سمیت شرکاءنے فرداََ فرداََ آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔سی ای او (صحت) ڈاکٹر سخاوت رندھاوااور ڈی ایچ او ڈاکٹر غضنفر شفیق نے اختتامی الفاظ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابراور ریسکیوٹیم کی طرف سے کامیاب فائرسیفٹی ورکشاپ پر شکریہ ادا کیا۔