Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، وہ اس دوران سپورٹس کمپلیکس میں قائم ای لائبریری گئے اور ڈیجیٹل لرننگ روم اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیا. اس دوران انہوں نے وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ای لائبریری میں نوجوانوں سے ملاقات کی ، وزیر اعلی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں، فوری حل کروں گا – نوجوانوں کی جانب سے کتابوں کی تعداد میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کتابوں میں اضافے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں – وزیر اعلی نے ای لائبریری کی ممبر شپ بھی لی-وزیر اعلی نے ان ڈور جیمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلو ں کی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایااور ان کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیر اعلی کراٹے کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں میں گھل مل گئے – وزیر اعلی نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

    وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا-وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی- وزیر اعلی نے سنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعام تقسیم کئے -وزیر اعلی نے72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعام دیئے-وزیر اعلی نے پی ڈی ایم اے کے موبائل کمیونیکیشن آفس کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی دورہ کیااور تیراکوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے سوئمنگ کمپلیکس میں جم کا بھی معائنہ کیا – وزیر اعلی نے کمپلیکس میں دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولتوں کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سٹیڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے،

    انہو ں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی-وزیر اعلی نے کھیلوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فسیلیٹیزپر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورمتعلقہ حکام موقع پر جا کر کام کا جائزہ لیں – اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس نے وزیر اعلی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی-صوبائی وزراء تیمور بھٹی، ہاشم جواں بخت، پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

  • پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا

    پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا

    رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 2010 میں دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب بوٹا عرف چوہدری کالا اور نذر عرف نذرا کو گرفتار کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انچار ج انویسٹی گیشن رائیونڈسب انسپکٹر محمد سرور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے2 خطرناک اشتہاری ملزمان بوٹا عرف چوہدری اور نذر عرف نذرا کو گرفتارکر لیا ہے،

    ملزم بوٹا عرف چوہدری کالا عرصہ 9 سال سے پولیس کو دہشت گردی،قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ 2010 میں دوران گشت15کی کال موصول ہوئی کہ دو ڈاکو رائیونڈ پر ڈکیتی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی دوران پولیس مقابلہ گولی لگنے سے کانسٹیبل محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ ملزم نذر عرف نذراعرصہ 11 سال سے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہو رپولیس کو مطلوب تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر متاثرہ خاندانوں‌ نے زبردست خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.

  • میں بتارہا ہوں‌ بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے. بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کردیا

    میں بتارہا ہوں‌ بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے. بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کردیا

    نئی دہلی :مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے. ان خیالات کا اظہار بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کھٹوعہ میں‌ایک دریا کے پل کا افتتاح کرنے کی تقریب میں کیا .

    تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں‌یقین سے کہ سکتا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائےگا.راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ وہ کس قسم کی آزادی چاہتے ہیں ،کیا وہ پاکستان کے کشمیر کی طرز کی آزادی چاہتے ہیں؟ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری حریت پسندوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سے بات چیت کیوں نہیں‌کرتے.ان کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیے.

    راج ناتھ سنگھ نے کشمیری قیادت کے حوالے سے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کشمیرمیں امن و امان اور حالات کو بہتر کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں.

  • مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر پر اربوں روپے کے اخراجات میں کرپشن کا الزام، فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر پر اربوں روپے کے اخراجات میں کرپشن کا الزام، فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے ، منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی، ان کے پاس نیب کو جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے مگر عوام کے اعصاب سے کھیلنے کے لیے ان کے پاس وقت ہے،

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں‌ ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے نیا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے ۔آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی ۔ قبائلی اضلاح میں پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے ۔قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے بارود کی بو کوعوام نے ووٹ کے خوشبوسے الیکشن مکمل ہوئے ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن امن کی جیت ہے الیکشن سے بین الاقوامی سازشیں کی گئی مگر وہ ناکام ہوئے،
    محمد اویس

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں‌ ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے نیا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی امن کی جیت ہوئی ہے ،ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں،پنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے،ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حافظ سعید کو (ایف اے ٹی ایف) کی وجہ سے نہیں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پرامن انتخابات کے ذریعے پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت دیا گیا ہے ،پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہے ،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا،وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں،وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات پر سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں ۔قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی۔ آج قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی شکست اور امن کی جیت ہوئی ہے قبائلی علاقوں میں امن کا وژن وزیراعظم عمران خان نے دیا۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہااگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیںآپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھاآپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹاپروپیگنڈا کیاجارہاہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فرانزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیںپنجاب فرانزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضا کے ٹیسٹ کرتی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوںپنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گئے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی ۔احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے ۔منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ان کے پاس نیب کو جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے مگر عوام کے اعصاب سے کھیلنے کے لیے ان کے پاس وقت ہے ۔ ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے ۔آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی ۔ قبائلی اضلاح میں پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے ۔قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے بارود کی بو کوعوام نے ووٹ کے خوشبوسے الیکشن مکمل ہوئے ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن امن کی جیت ہے الیکشن سے بین الاقوامی سازشیں کی گئی مگر وہ ناکام ہوئے ۔وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ۔وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں۔وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔پاکستان کی قربانیوں کو دنیاکے سامنے رکھیں گے عمران خان پاکستا ن کامقدمہ لڑنے گئے ہیں ۔سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کلبوشن کیس کی وجہ سے ملک سے باہر تھے وہ حکومت کا موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے ویڈیو کے حوالے سے فرنزاک اگر سپریم کورٹ کی اگلی تاریخ سے پہلے مکمل ہو جائے تو ایف آئی اے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی پاکستان خطے میں امن کاداعی ہے افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے پاکستان میں پہلی بار سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہے اور ملک کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہے وہ دن گزر گئے جب جہاز لے جا کر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کی جاتی تھیں۔سول اور ملٹری قیادت پاکستان کا مقدمہ امریکہ میں لڑیں گے ایک پوائنٹ کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے آگے لے جایا جا سکتا ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب ہو گا نہ کسی کو ڈھیل ملے گی اور نہ کسی کو این آر او دیا جائے گا وہ کسی کو کسی قسم کی لچک دینے کے لیے تیار نہیں ہیں قانون کے مطابق کام ہوگا ان کے چنگل سے قانون اور اداروں کو آزاد کیا ہے یہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ہم کسی قسم کے نہ مذاکرات کررہے ہیں اور نہ ہی اس کو سپیس دے رہے ہیں۔مریم اپنی سانسوں کو بحال کرنے کے لیے اس طرح کے بیان دیتی ہیں اور اپنے پتے پھینکتی ہے۔ان کو عدالتوں سے ہی ریلیف ملے گا چوری دروازوں سے حکومت کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    چیئرمین سینٹ کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا کیا یہ کھلا تضاد نہیں صادق سنجرانی سے کیا گستاخی ہو گئی ہے کہ ظل سبحانی ناراض ہو گئے ہیں سنجرانی آئین اور یہ خواہش کے تحت سینٹ کو چلانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن ملک میں سیاست ایڈوانچر کرنا چاہتی ہے ہم آئین کے تحت کام کریںگے اور آئین کا تقدس بحال کریں گے۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت نے بھرپور کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے مگر پاکستان کے دوست نے اس کو ناکام بنایا ابھی یہ خطرہ ٹلا نہیں ہے تلوار ہمارے سروں پر لٹک رہی ہے سب سے پہلے منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے منی لانڈرنگ کے لیے ملک کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا ان عوامل کو ختم کریں گے جس کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو گرفتار نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے کیا گیا۔ان کی گرفتاری کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
    محمد اویس

  • پی ٹی آئی قبائلی علاقوں میں‌الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیت سکتی ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پی ٹی آئی قبائلی علاقوں میں‌الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیت سکتی ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پشاور: قبائلی علاقوں میں زیادہ سیٹیں کس پارٹی کو ملیں گی ،وزیر اعلیٰ کےپی نے بتا دیا .وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں الیکشن پُر امن اور شفاف ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ خبیر پختون خواہ محمود خان نے کہا کہ پہلی بار 162 ارب روپے کی خطیر رقم قبائلی اضلاع کے لیے رکھی گئی ہے، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبۂ خیبر پختون خواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں ہونے والے پہلے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ گنتی کا عمل اور غیر حتمی نتایج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سی ڈی اے کا تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے افسران و ملازمین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    سی ڈی اے کا تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے افسران و ملازمین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد تعینات افسران و ملازمین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو تین سال سے زائد ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کی لسٹیں تیار کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کو دیگر شعبوں میں تعینات کیا جا سکے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد سے جہاں ملازمین و افسران کی استعداد کار میں بہتر ی آئے گی وہاں سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، واضح رہے کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں بعض افسران و ملازمین تین سال تعیناتی کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفر نہیں کیے گئے، روٹیشن پالیسی پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری میں مسائل کا سامنا درپیش تھا۔ مختلف شعبوں بشمول ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی تبدیلی دیگر شعبوں میں نہیں کی گئی،

    سی ڈی اے انتظامیہ نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو جلد از جلد ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسرا ن و ملازمین کی لسٹیں تیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کے تمام ونگز میں روٹیشن پالیسی پر بلا تفریق عمل درآمد کیا جائے، واضح رہے کہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے تھا جس کے بعد اب اس پالیسی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے.
    محمد اویس

  • سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    اسلام آباد: سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کو ملک وقوم کے لیے نقصان قرار دینے والے عمران خان نے خود سادگی اختیار کرکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا .یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی، امریکا کے سرکاری دورے کے لیے کمرشل پرواز کا استعمال کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان امریکی لیڈر شپ کے ساتھ اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر وسیع سطح کی گفت و شنید کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا سلسلہ بغیر کسی امتیاز جاری رہے گا، کیوں کہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جب تک چور نہیں پکڑے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم نے سابق وزرائے اعظم کے غیر ملکی دوروں پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہونے پر سخت تنقید کی تھی

  • امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج  آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    نیویارک:خواتین میں کینسر کی بیماری جس طرح عام ہورہی ہے اس پر تحقیقات کا سلسلہ بھی وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے. امریکی یونیورسٹی ’جانز ہاپکنز‘ کے ماہرین نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر مشروبات میں استعمال ہونے والے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو استعمال کرکے علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سائنس جرنل ’پلوس ون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آلہ بریسٹ کینسر کے ٹیومر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق ان کی جانب سے تیار کیے گئے آلے سے بریسٹ کینسر کے ٹیومر ختم نہیں ہوتے بلکہ ٹیومر جم جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چوں کہ کاربن ڈائی آکسائڈ دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اس گیس کو چیزوں کو گرم کرنے سمیت ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی گیس کی بدولت انسان اور پودوں کو سانس لینے میں آسانی ملتی ہے، اس لیے اس گیس کی مدد سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی بھاری مقدار کو آلے میں شامل کرکے تجربات کیے اور بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کے ٹیومر کو منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمد کیا گیا۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا کہ بریسٹ کینسر کے ٹیومرز کو کاربن ڈائی آکسائڈ کی مدد سے انتہائی منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمند کرکے کینسر کے جراثیم کو کمزور کیا جا سکتا ہے جو بار بار منجمد کیے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اس نئے طریقہ کار سے کم آمدنی اور غریب ممالک کی خواتین کو فائدہ پہنچے گا اور وہ انتہائی کم خرچ پر کینسر جیسے موضی مرض کا علاج کروا سکیں گی۔

    اگرچہ ماہرین نے اس طریقے کو درست قرار دیا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ ابھی اس پر مزید تحقیق کرکے کام کیا جا سکتا ہے اور اس طریقے میں مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

  • مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی  کی 46 ویں برسی ، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں.

    مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 46 ویں برسی ، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں.

    فرانسسکو:بروسلی کا نام کس نے نہیں‌سنا؟جس نے مارشل آرٹ کی دنیا میں حکمرانی کا سکہ جمائے رکھا .اسی بروسلی کی آج 46ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ بروس لی نے ایک عرصے تک دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ مگر فلمی دنیا میں آنے کے بعد کچھ عرصہ تک ہی اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر سکا

    یاد رہے کہ بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔ بروس لی کی 20جولائی 1973 کو ہانگ کانگ میں پراسرار موت کا ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔