Baaghi TV

Author: +9251

  • ن لیگ کا 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان، کن شہروں میں جلسے اور ریلیاں‌ ہوں‌ گی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    ن لیگ کا 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان، کن شہروں میں جلسے اور ریلیاں‌ ہوں‌ گی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ، نہ آپ کو معیشت چلانا آتی ہے نہ ملک چلانا آتاہے ، چالیس لاکھ مزید پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلےگئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے معیشت کو اربوں روپے فائدہ ہوا، پہلے انھوں نے 50 لاکھ گھر کاوعدہ کیااب 3 سال میں 18ہزارگھر بنائےجارہےہیں، ن لیگ بھرپور طریقےسے 25 جولائی کو یوم سیاہ منائے گی ، پشاور میں مرکزی جلسہ ہوگا دیگر شہروں میں بھی ریلیاں اور جلسے ہوں گے،

    احسن اقبال نے کہاکہ ان کے پلے کچھ نہیں اس لیے اپوزیشن کی کردار کشی کررہے ہیں، انھوں نے 7ہزار ارب روپے کا قرضہ قوم پر چڑھا دیا ہے، ہمیں نہ چھوڑیں ، سب کو جیل میں ڈال دیں ، قوم پر تو رحم کریں، ہم سب کو جیل میں ڈال دو لیکن عوام کو سستا آٹا ، بجلی اور گیس تودو، کام آتا نہیں ہےاورروزانہ اپوزیشن کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،

  • قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، نوجوانوں‌ کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے، پاکستانی پرچم بھی لہرائے

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، نوجوانوں‌ کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے، پاکستانی پرچم بھی لہرائے

    قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کےانعقاد پرچیف الیکشن کمشنر نے اظہارتشکر کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے انعقاد اور قبائلی عوام کی شرکت پرشکریہ اورمبارکباد دی ہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ پرامن انتخابات نےثابت کردیاکہ قبائلی عوام جمہوری سوچ کی پرامن قوم ہے، ادھر قبائلی علاقوں میں‌ ہونے والے الیکشن کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ نوجوان پاکستانی پرچم لیکرووٹ ڈالنےآئے جبکہ اس موق پاکستان زندہ باداورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے.

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    مجموعی طورپرقبائلی اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد28لاکھ1ہزار837ہے، 554پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس جبکہ461کوحساس اورباقی 882کونارمل قراردیاگیاتھا،

  • قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر281 امیدوار وں نےحصہ لیا جن میں 202 آزاد امیدوار ہیں، حکومتی جماعت تحریک انصاف نے ہر حلقے سے امیداور کھڑا کیا ہے،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 15، اے این پی نے 14امیدوار کھڑے کیے، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13، 13 امیدواروں نے حصہ لیا، مسلم لیگ ن کے 5 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار وں نے حصہ لیا ہے، ان میں پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ناہید آفریدی شامل ہیں، پی کے 109کرم پر جماعت اسلامی کی ملاسہ بی بی نے بھی حصہ لیا،

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13، 13 امیدواروں نے حصہ لیا ہے، صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دو خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں، تجزیہ نگاروں‌ کی رائے ہیں کہ قبائلی علاقوں‌ میں آج ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں،

  • سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    کوئٹہ میں‌ غیرحاضری اورسرکاری فرائض میں غفلت برتنے پرسول ہسپتال کی 16 نرسزبرطرف کر دی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارغ ہونےوالوں میں ایک میل نرس اور15خواتین نرسزشامل ہیں، برطرف کی جانے والی نرسوں‌ کو محکمہ صحت بلوچستان کورپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتال سےفارغ کردہ نرسزاپنی جائےتعیناتی سےغیرحاضرتھیں،

    کوئٹہ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ تنبیہ کرنےکےباوجودغیرحاضرنرسزاپنی ڈیوٹی پرحاضرنہیں ہوئیں، تمام غیرحاضرنرسزکی تنخواہیں بندکردی گئی ہیں، گھربیٹھےکسی کوتنخواہیں نہیں دےسکتے،

  • قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی  کاوقت ختم ہو گیا ہے جبکہ گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے،

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قبائلی علاقوں‌ کے خیبر پی کے میں ضم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوئے ہیں. سولہ نشستوں‌ پر الیکشن کا وقت صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا. اب ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے. قبائلی علاقوں میں باجوڑ ضلع میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں دو، ضلع خیبر میں 3، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں،

    اسی طرح قبائلی علاقوں‌ میں‌ ہی ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی 2،2 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں بھی ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی علاقوں‌ میں ہونےو الے حالیہ الیکشن کے دوران
    16 حلقوں میں انتخابات کیلئے 1897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 464 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دے کر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے. الیکشن کے دوران تمام تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے
    تھے.

    قبائلی علاقوں‌میں‌ آج ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے اس لیے نتائج واٹس ایپ پر فراہم کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ الیکشن کے انعقاد پر قبائلی عوام نے خوشی کا اظہا رکیا ہے. اس دوران بعض‌مقامات پر خواتین نے سکیورٹی کیمروں‌ پر تحفظات کا اظہا رکیا گیا تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ سکیورٹی کیلئے ہیں تو پھر خواتین نے ووٹ ڈال دیے.

  • شیوسینا نے تاج محل کے اندر بھی پوجا کا اعلان کر دیا

    شیوسینا نے تاج محل کے اندر بھی پوجا کا اعلان کر دیا

    شیو سینا نے بابری مسجد کے بعد تاج محل کے بھی مندر ہونے کا دعوی، ساون کے مہینے میں تاج محل کے پوجا کرنے کا اعلان
    شیو سینا کے صوبائی صدر وینو لوانیا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ دھمکی دی۔ دوسری طرف محکمہ آثار قدیمہ نے ضلع انتظامیہ کو خط لکھ کر شیو سینا کو پوجا سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    شیو سینا کے صوبائی صدر وینو لوانیا نے ایک پریس کانفرنس سے کہا، ”تاج محل، تیجو مہالیہ ہے اور ہندووں کے عقیدے کی علامت ہے۔ اس کے پیش نظر اس ساون کے مہینے میں چاروں سوموار کو تاج محل کے اندر پوجا کی جائے گی۔“
    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سپرنٹنڈنٹ آرکیالوجسٹ (ماہر آثار قدیمہ) بسنت سورنکار نے ضلع آگرہ کے مجسٹریٹ این جی روی کمار کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ماضی میں تاج محل میں کبھی کوئی پوجا نہیں ہوئی ہے۔ لہذا اس روایت کو قائم کرنے سے روکا جائے۔
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) کے پی سنگھ نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورت حال کو بگاڑنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔ اے ایس آئی (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) کی درخواست پر تاج محل میں معقول حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔
    دوسری طرف شیو سینا کے وینو لوانیا نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اور پولس انتظامیہ انہیں اور ان کے معاونین کو تاج محل میں پوجا کرنے سے روک کر دکھائیں۔
    یاد رہے کہ ہندو شدت پسندوں کی طرف سے تاج محل کے اندر پوجا کرنے کا اعلان پہلے بھی کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال ہندو وادی تنظیم کی ایک عورت تاج محل کے اندر پوجا کرنے پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں 2008 میں بھی شیو سینا کے کارکنان نے تاج محل میں زبردستی داخل ہو کر پوجا پاٹھ کی تھی۔ جب پولس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آئے تھے۔جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پولیٹیکل افئیرز کمیٹی تحلیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پولیٹیکل افئیرز کمیٹی تحلیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن اپنی پارٹی کی پولٹیکل افیئرز کمیٹی تحلیل کر دی ہے،

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی کے ترجمان کی طرف جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل افیئرز کمیٹ کا از سر نو قیام بہت جلد میں عمل میں لایا جائے گا۔ پی ڈی پی کی جانب سے ابھی اس کارروائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    واضح رہے کہ پی ڈی پی کو حالیہ بھارتی لوک سبھا الیکشن میں شکست ہوئی ہے اور فاروق عبداللہ کی پارٹی نے تین نشستیں حاصل کر لی ہیں. شکست کے بعد سے پی ڈی پی میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

  • علی ظفر بھی ٹیکس کی حمایت میں میدان میں آگئے

    علی ظفر بھی ٹیکس کی حمایت میں میدان میں آگئے

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹیکس ادائیگی کی حمایت بارے بچے کی وڈیو شیئر کی ہے۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک بچے کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں بچہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹیکس لگانے کی حمایت میں بول رہا ہے۔ بچے کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے عوام کو ٹیکس دینا چاہیے۔

  • سنگیتا کی اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور پر تنقید

    سنگیتا کی اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور پر تنقید

    ہدایت کارہ سنگیتا نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ہیرو دانش تیمور نے فلم کو پیروں کی دھول سمجھ لیا لیکن اگر ان کی جگہ میں فلم میں شان کو لیتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا.

    سنگیتا کا کہنا تھا کہ دانش تیمور شوٹنگ کے دوران بتاتے رہے کہ ایسی فلم کررہا ہوں، ویسی فلم کررہا ہوں، اگر ان کی جگی میں فلم میں شان کو لیتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا. ہمارے سینما گھروں نے بھی شوز دینے میں بہت پریشان کیا ان کو پاکستانی نہیں انڈئین فلمز چاہیے.

    سنگیتا نے بتایا کی فلم کی کاسٹ میں دانش کے ساتھ متیرا اور عینی نمایاں ہیں. اور فلم میں راحت فتح علی خان بھی اپنی آواز کا جلوہ دکھائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگیتا نے کہا کہ اپنی اگلی فلم میں شان اور صبا قمر کو لوں گی. اور فلم کی کہانی کے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی "میرا نام محبت ہے” سے ملتی جلتی ہوگی. اس کے علاوہ اپنی فلموں میں نئے لوگوں کو بھی موقع دیا کروں گی.

    سنگیتا نے بتایا کہ میں نے اپنے کریئر میں 80 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور اللہ نے بہت ساتھ دیا. امید ہے آگے بھی ساتھ دینے والی اللہ کی ذات ہے.

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    راولپنڈی :گلوبل پیس اینڈ ہارمنی بین الاقوامی تنظیم اپسما اور بیفپ کے اشتراک سے انعم ڈگری کالج راولپنڈی کینٹ میں بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے رجحان کی روک تھام کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جسمیں راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے سکول مالکان اساتذۂ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس گلوبل پیس اینڈ ہارمنی ملک عبدالصبور نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے علاقے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ہم اور ہمارا علاقہ بھی ان درندوں سے محفوظ نہیں اسی طرح منشیات کا بچوں میں استعمال بڑھتا جارہا ہے ان دونوں موذی رجحانات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ہمیں اسکی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اسی لیے ایک اگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور اسی سلسلے میں آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اساتذۂ اور والدین کو ٹریننگ دی جائے گی کہ وہ کیسے اپنے بچوں کو ان جنسی درندوں اور منشیات کے استعمال سے بچا سکتے ہیں اور انشاءاللہ یہ سیمنار علاقے کے تمام سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کی صدر محترمہ کرن ہاشمی صاحبہ نے ملک عبدالصبور کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اس سلسلے میں سکولوں میں سیمنار میں تربیت یافتہ لوگ مہیا کرے گی جو اساتذہ اور والدین کو ٹریننگ دیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس اقدام سے ہم ان رجحانات کو ختم کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملے کی سنگینی اور اہمیت کا احساس کیا جائے انہوں نے تمام شرکا سے کہا کہ آپ اپنی تجاویز ہمیں بھیجیں انشاءاللہ ان تجاویز کی روشنی میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی. اجلاس میں محترمہ غنوی صاحبہ نے اگلے مرحلے میں سیمنار کے انعقاد اور ان میں دی جانے والی تربیت کے خدوخال سے شرکا کو آگاہ کیا. اجلاس سے جنرل سیکرٹری اپسما راولپنڈی کینٹ اور صدر اپسما راولپنڈی کینٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ساتھ دینے اور اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا. اجلاس سے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر اپسما جناب ابرار خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپسما نہ صرف اس مہم کے آغاز کرنے میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اور ملک عبدالصبور کے اس قدم کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ پورے ڈویژن میں مدد کرنے کو تیار ہے. انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جن لوگوں کے بچے جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں اسی طرح منشیات کے عادی بن رہے ہیں نہ صرف ان بچوں کی زندگیاں برباد ہوئیں ہیں انکے مستقبل تباہ و برباد ہوگئے ہیں بلکہ پورے کے پورے خاندان تباہ ہو گئے ہیں لہذا اس بات کا انتظار کئے بغیر کہ خدانخواستہ ہمارے بچے انکا شکار بنیں ہمیں احطیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور یہی وہ طریقہ ہے جس سے ان رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے.
    اجلاس میں دیگر شرکا نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اجلاس میں راجہ وسیم سیفی صاحب نے قرارداد پیش کی کہ نصاب میں جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات کے استعمال کے نقصانات پر مبنی مضامین شامل کئے جائیں اور جشن آزادی کے موقع پر اعلان کیا جائے کہ اگلا سال نوجوانوں کا سال قرار دیا جائے جسے اجلاس میں موجود شرکاء نے کثرت رائے سے منظور کیا.
    اجلاس میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کے ممبران سکول مالکان سول سوسائٹی اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. شرکا میں
    محترم جناب چوہدری امجد صاحب صدر اپسما راولپنڈی کینٹ میزبان محفل اور ڈائریکٹر انعم سکول و ڈگری کالج راول ٹاون راولپنڈی کینٹ
    کو آرگنائزر محترم راجہ محمد وسیم سیفی (جنرل سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر کیڈٹ فاونڈیشن سکول ساجد بخاری روڈ راولپنڈی کینٹ
    نقیب محفل محترم نعیم اکبر صاحب جوائنٹ سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر نعیم اسلامیہ ماڈل سکول پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ
    محترم محمد نیاز احمد ڈائریکٹر رائزنگ سٹار سکول سسٹم گرجا روڈ پوٹھوہار ٹاون راولپنڈی
    محترم نوید احمد صاحب رائزنگ سٹار سکول راولپنڈی کینٹ
    محترم عبدالغفور جدون صاحب ڈائریکٹر ہاکس سکول غازی آباد راولپنڈی کینٹ
    محترم اکبر خان صاحب ڈائریکٹر ڈاکٹر اے قیو خان سکول گرجا روڈ راولپنڈی
    محترمہ عنبرین صاحبہ عنبرین سکول سسٹم گرجا روڈ
    محترم محمد کامران صاحب گرین لینڈ سکول
    محترم سعید صاحب بیسٹ ایجوکیشن سکول
    محترم راجہ ماجد صاحب حدیقہ الاطفال سکول بوائز
    محترم قاری اعجاز صاحب حدیقہ الاطفال سکول گرلز
    محترم عمران جنجوعہ صاحب نیو حسین پبلک سکول
    محمد اشفاق صاحب Asf سکول سسٹم
    محترم جناب شیراز شیخ صاحب بزنس کمیونٹی
    محترم جناب ڈاکٹر عبداللہ چئیرمین سول سوسائٹی اسلام آباد
    محترم جناب راجہ حبیب صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس پاکستان گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم جناب ملک حسنات کلیم ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترمہ غنوی صاحبہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم فہد احمد صاحب پی ٹی وی
    محترم ارشاد شیخ صاحب ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم ملک ماجد صاحب میڈیا کواڈینیٹر بزم فروغ فکر اقبال پاکستان
    عبدالحمید صاحب سابقہ چئیرمین سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ
    تمام شرکاء نے بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے آغاز کو سراہا اور اس کا حصہ بنتے ہوئے اپنے اداروں میں سیمنار منعقد کرانے کا اعلان کیا. آخر میں اس آگاہی مہم کی کامیابی اور ملک پاکستان کے استحکام کیلئے دعا کی گئی.