Baaghi TV

Author: +9251

  • پی اے سی نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    پی اے سی نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    پی اے سی نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹٰی نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کلب انتظامیہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے. چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اسلام آباد کلب 20 سے 30 لاکھ روپے میں ممبرشپ بیچ رہا ہے کیا کوئی ان سے پوچھے والا نہیں ہے.

    علاوہ ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایف سی اور موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش، پی اے سی نے 3سال سے ایک ہی عہدے پر رہنے والے افسران کے تبادلے کی سفارش کر دی ہے چیئرمین پی اےسی نور عالم نے کہا کہ موٹروے کی ٹھیک جگہ بھی بلا وجہ توڑ دی جاتی ہے اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر سروس ایریاز اور پولیس سیکیورٹی نہیں ہے جبکہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر اگر کسی کا ٹائر پنکچر ہو جائے تو وہ کیا کریگا؟ نور عالم نے مزید کہا کہ ہر پچاس کلو میٹر کے بعد ریسٹ ایریا ہونا چاہیے جوکہ نہیں ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    چیئرمین پی اے سی نور عالم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر ابھی تک متعلقہ حکام نے رپورٹ نہیں بھیجی ہے جو جلد بھیجی جائے بلکہ پی اے سی کو ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے. تاکہ ہم سب یہ معاملہ دیکھ سکیں اس میں ابھی تک کیا کچھ ہوا ہے اور کیا کچھ نہیں ہوا ہے.

  • ملک کے بڑے حصہ پنجاب، کے پی میں حکمرانی پی ٹی آئی کی مگر آٹا مہنگا ہونیکی ذمہ داری وفاق پر؟

    ملک کے بڑے حصہ پنجاب، کے پی میں حکمرانی پی ٹی آئی کی مگر آٹا مہنگا ہونیکی ذمہ داری وفاق پر؟

    ملک کے بڑے حصہ پنجاب، کے پی میں حکومتیں پی ٹی آئی کی مگر آٹا مہنگا ہونیکی ذمہ داری وفاق پر؟

    پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بڑے حصے پر حکومتیں تو تحریک انصاف کی ہیں، لیکن آٹا مہنگا ہونے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، نرخ بڑھنے کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کو ہی نہیں آرہا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بڑے حصے پر حکومتیں تو تحریک انصاف کی ہیں، لیکن آٹا مہنگا ہونے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

    روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں وفاق کا کوئی قصور نہیں، آٹا اور گندم سے وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ صوبائی محکموں کا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ لیکن دوسری طرف عام عوام اس معاملے پر کافی پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ ذمہ دار کون ہے لیکن ان کی نااہلی کی وجہ سے پسے ہو ہم جارہے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    ایک شہری نے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک انتہائی غریب آدمی ہوں اور تازی دہاڑی پر گزارا ہورہا ہے وہ بھی کبھی لگتی ہے اور کبھی نہیں جس کے پیش نظر مجھے کافی پریشانی ہوتی کیونکہ آٹا بہت ہی مہنگا ہوگیا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ اب ہم نے گھر میں ناشتہ دوپہر اور رات یعنی تین تو دور دو وقت کے بجائے صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں کیونکہ آٹا لینا میری پہنچ سے دور ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے بڑے نعرے مارتا ان سے کوئی پوچھے کہ ان کا اپنا دور کیسا تھا اس میں بھی غریب رل گئے اور اس میں بھی غریب ذلیل و خوار ہورہے ہیں. انہوں نے سوال کیا کہ ملک ایک بڑے صوبے پنجاب اور کے پی میں حکومتیں تو پی ٹی آئی کی ہیں لیکن پھر وفاقی حکومت آتا مہنگا ہونے کی ذمہ دار کیسے ہے؟

  • عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس؛ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس؛ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس؛ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

     ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی ملتوی کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے۔ تاہم لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔ جبکہ خیال رہے کہ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو خانیوال سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔ جبکہ دانیہ شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز اس کے موبائل میں موجود تھیں لیکن اسے سوشل میدیا پر جاری کس نے کیا ہے اس کا اسے بالکل علم نہیں۔ ملزمہ نے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو بھی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا تھا.

  • وزیراعظم نے برآمدات میں کمی کا نوٹس لےلیا، کمیٹی تشکیل؛ 14  روز میں سفارشات طلب

    وزیراعظم نے برآمدات میں کمی کا نوٹس لےلیا، کمیٹی تشکیل؛ 14 روز میں سفارشات طلب

    وزیراعظم نے برآمدات میں کمی کا نوٹس لےلیا، کمیٹی تشکیل؛ 14 روز میں سفارشات طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل ہیں، جب کہ چیئرمین نشاط چونیاں گروپ شہزاد سلیم، سی ای او انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ جس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ دسمبر میں ملکی برآمدات میں چار فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ برآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    دسمبر 2022 میں پاکستان نے 2.3ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔ جبکہ گزشتہ ماہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں 0.4فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں 32فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر ملک کے تجارتی خسارے میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ملک کے تجارتی خسارے میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی۔ دسمبر 2022 میں ملک کا تجارتی خسارہ منفی 2.9 ارب ڈالر رہا۔

  • کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنالیے جبکہ کیویز کو قومی ٹیم کے خلاف 169 رنز کی برتری حاصل ہے۔
    چوتھا روز
    یشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے ہیرو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز

    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔
    ٹاس

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم

    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔
    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

  • راولپنڈی؛ نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے حادثاتی ہلاکت قتل نکلا

    راولپنڈی؛ نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے حادثاتی ہلاکت قتل نکلا

    راولپنڈی؛ نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے حادثاتی ہلاکت قتل نکلا

    راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے گِر کر ہلاکت کا واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل نکلا ہے۔ پولیس نے بھائی کی درخواست پر نجی کمپنی جہاں پر مقتولہ ملازمت کرتی تھی، مالکان و انتطامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ صنم ناز ہاشی گروپ آف کمپنیز میں ریسپشنسٹ کی حیثیت سے ملازمت کرتی تھی۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ نے چھوٹی بہن کو بتایا تھا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں زیر تعمیر پلازہ میں نیوائیر نائٹ کا فنکشن ہے، جس میں چیئرمین، ایڈمن انچارج، ایڈمن آفیسر وغیرہ بھی شریک ہوں گے۔ ہمشیرہ نے فنکشن میں پہنچ کر بھی چھوٹی بہن کو اطلاع بھی دی۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق مدعی نے درخواست میں کہا کہ متعدد بار مقتولہ سے چھوٹی بہن نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہوا، رات 2 بجے چیئرمین کمپنی ہاشم رضا، ایڈمن انچارج خورشید دورانی، وغیرہ گھر آئے اور کہا صنم ناز حادثے میں زخمی ہوگئی ہے۔ جب اسپتال پہنچے تو نعش مردہ خانے میں موجود جس پر زخموں کے نشانات تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    تدفین وغیرہ سے فارغ ہوئے توپتہ چلا کہ کمپنی کے افراد نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مبینہ طور پر ہوس کی تسکین نہ ہونے پر مقتولہ کو آٹھویں منزل پر لفٹ کی جگہ سے دھکا دیکر واقعہ کو حادثہ کا رنگ دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

  • فیصل واوڈا نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    فیصل واوڈا نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    فیصل واوڈا نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی کے باغی رہنما فیصل واوڈا نے نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو نے بھی کاغذات حاصل کرلئے ہیں جبکہ کاغزات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک حاصل کیئے جاسکتے ہیں. اور نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کوہوگی۔ اور پھر  پولنگ 25 جنوری کو کی جائے گی اور سندھ اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن بنایاجائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 2022 دسمبر 28 کو فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا جسکے بعد یہ سیٹ‌ خالی ہوگئی تھی۔ جبکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا تھا۔ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔

  • گزشتہ 24  گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ. قومی ادارہ صحت

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ. قومی ادارہ صحت

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ. قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33کیس رپورٹ ہوئے ۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار942 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.84 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔


    ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے، ٹیسٹوں میں سے کراچی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی،لاہور میں811 ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.74 فیصد،پشاور میں433 میں سے 7 مثبت اور شرح 1.62فیصد رہی، کوئٹہ میں 81 میں سے 2 مثبت اورشرح 2.47 فیصد جبکہ ملتان میں کئے گئے 84ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 2.38فیصد رہی۔

    دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں سرکاری اعداد و شمار کورونا کے اصل اثرات نہیں بتا رہے۔ عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا سے متعلق اعدادو شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے اعدادوشمار کورونا کی حقیقی صورتحال پیش نہیں کر رہے۔

    جینیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا وائرس سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس اب بھی مکمل اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں انتہائی نگہداشت میں داخل مریضوں اور ہلاکتوں سے متعلق چین کے اعداد و شمار بیماری کے حقیقی اثرات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کر رہے. مائیکل ریان نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کے حقیقی اثرات سے متعلق یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیسے پھیل رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    بیجنگ میں کورونا کا اومی کرون ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چینی اعدادوشمار کے مطابق دسمبر سے اب تک چین میں کورونا وائرس سے 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جبکہ چین کے سرکاری میڈیا نے ایک سینیئر ڈاکٹر کے حوالے سے کہا کہ مرکزی شہر شنگھائی کی 70 فیصد آبادی ممکنہ طور پر کورونا سے متاثر ہے۔

  • کے پی میں چھ ماہ میں ترقیاتی کاموں پر بجٹ کا صرف 17 فیصد خرچ ہوا

    کے پی میں چھ ماہ میں ترقیاتی کاموں پر بجٹ کا صرف 17 فیصد خرچ ہوا

    خیبرپختونخوامیں جاری مالی سال 2022-23 ءکی پہلی ششماہی کے دوران 418 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا صرف 17.08 فیصد حصہ خرچ کیا جاسکا ۔

     خیبرپختونخوامیں جاری مالی سال 2022-23 ءکی پہلی ششماہی کے دوران 418 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا صرف 17.08 فیصد حصہ خرچ کیا جاسکا ۔ حکومت کی جانب سے 418 ارب میں سے 144 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے جب کہ اخراجات 71 ارب41 کروڑ روپے تک محدود رہے۔جاری مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے بندوبستی اضلاع کے لیے 118 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے 62 ارب64 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ضم قبائلی اضلاع کے لیے 25 ارب98 کروڑ کے فنڈز جاری اور8 ارب77 کروڑ خرچ کیے گئے ۔

    صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نصف سال کے دوران صوبہ کے بندوبستی اضلاع میں جو اخراجات کیے گئے ان میں زراعت 4 ارب، مذہبی واقلیتی امور 19 کروڑ ،بورڈ آف ریونیو 20 کروڑ ،پینے کے پانی اور نکاسی کے لیے ایک ارب 89 کروڑ ،ابتدائی وثانوی تعلیم 2 ارب48 کروڑ ،انرجی اینڈ پاور 4 ارب 26 کروڑ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ماحولیات ایک کروڑ ،اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن 8 کروڑ ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن 3 کروڑ ،خزانہ 10 کروڑ ،خوراک 4 کروڑ ، صحت 3 ارب 48 کروڑ ،اعلیٰ تعلیم 2 ارب47 کروڑ ،داخلہ 56 کروڑ ،ہاؤسنگ 19 کروڑ 41 لاکھ ،صنعت ایک ارب 24 کروڑ ،اطلاعات 16 کروڑ ،لیبر میں پونے 7 کروڑ کے اخراجات کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق قانون وانصاف 60 کروڑ ،بلدیات 99 کروڑ ،معدنیات 9 کروڑ ،ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ 12 ارب 83 کروڑ ،بہبود آبادی 5 کروڑ ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ 25 کروڑ ،ریلیف وبحالی 65 کروڑ ،روڈز 15 ارب ،سماجی بہبود 25 کروڑ ،کھیل وسیاحت ایک ارب 95 کروڑ ،سائنس اینڈٹیکنالوجی 23 کروڑ ،تحصیل اے ڈی پی 37 ارب میں سے 20 کروڑ ،ٹرانسپورٹ 26 کروڑ ،شہری ترقی ایک ارب 64 کروڑ اور شعبہ آب میں 4 ارب 74 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ صوبے کے ضم قبائلی اضلاع میں کیے گئے 8.77 ارب کے اخراجات میں دیگر صوبوں سے 3 فیصد این ایف سی ریونیو کی مد میں 34 ارب میں ایک پائی بھی موصول نہ ہوئی۔ زراعت 77 کروڑ ،مذہبی واقلیتی امور صفر ،بورڈ آف ریونیو 9 کروڑ74 لاکھ ،پینے کے پانی و نکاسی 59 کروڑ،ابتدائی وثانوی تعلیم 67 کروڑ شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    اس کے علاوہ انرجی اینڈ پاور 49 لاکھ ،ماحولیات صفر ،اسٹیبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن صفر ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن صفر،خزانہ 26 لاکھ ،خوراک صفر، جنگلات 9 کروڑ 64 لاکھ ،صحت 75 کروڑ ،اعلیٰ تعلیم 15 کروڑ ،داخلہ 12 کروڑ ،ہاؤسنگ صفر ،صنعت 23 کروڑ ،اطلاعات 24 لاکھ ،لیبر صفر، قانون وانصاف 2 کروڑ 36 لاکھ کے اخراجات جاری کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بلدیات 2 کروڑ ،معدنیات 58 لاکھ ،ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ ایک ارب ،بہبود آبادی صفر ،ریلیف وبحالی 19 کروڑ ،روڈز 2 ارب 72 کروڑ ،سماجی بہبود ڈھائی کروڑ ،کھیل وسیاحت 27 کروڑ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک کروڑ ،تحصیل اے ڈی پی 4 ارب میں سے صفر ،ٹرانسپورٹ ایک کروڑ 37 لاکھ ،شہری ترقی 33 کروڑ اورشعبہ آب میں 58 کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے ۔

  • 6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی. حکام

    6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی. حکام

    6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی، حکام

    ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ ملک بھر میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ہے، عوام آٹے کیلئے پریشان ہیں، مل مالکان اورآڑھتیوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور منافع خور دو ارب روپے اضافی جب کہ ذخیرہ اندوز 30 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔

    وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ صوبے21 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، اور 6 لاکھ ٹن گندم خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامناہے، جب کہ بااثر آڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ اور رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے دو ماہ میں 30 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاتھا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ۔سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی ،ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے ۔