Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم ٹک ٹاک اسٹارز کی حمایت پر بھارتی اداکار اعجاز خان کو گرفتار کر لیا گیا

    مسلم ٹک ٹاک اسٹارز کی حمایت پر بھارتی اداکار اعجاز خان کو گرفتار کر لیا گیا

    ممبئی: بھارت کے پانچ معروف مسلم ٹک ٹاک اسٹارز پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے پر ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز خان نے فلم کے ڈائیلوگ کے ذریعے پولیس کا مزاق اڑایا ہے. یہ ہے وہ نوٹس جس کے تحت اعجاز کو گرفتار کیا گیا.

    ٹک ٹاک پر "team 07” مقبول ترین مسلم ٹیم ہے اور بھارت کے ساتھ پاکستانیوں کے دلوں پہ بھی راج کر رہی ہے لیکن تبریز انصاری کے واقعہ کے بعد جب ٹک ٹاک سٹار فیصل شیخ نے تبریز کے حق کے لیے ویڈیو بنائی تو بھارتی حکومت نے فیصل شیخ کا اکاؤنٹ سسپینڈ کر دیا. Team 07 میں سے فیصل اور حسنین کا اکاؤنٹ سسپینڈ کیا گیا.

    بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور ظلم و جبر کے واقعات آئے روز دیکھے جاتے ہیں لیکن خود کو سیکولر ملک قرار دینے والے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز ابلند کرنا بھی جرم ہے۔ ظلم کے ہاتھوں چڑھنے والے تبریز انصاری نے اپنی جان گواہ دی اور اس کے حق کے لیے مقبول ٹک ٹاک اسٹارز کو آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا. بھارتی حکومت نے نہ صرف ان پر پابندی عائد کردی بلکہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے.

    مسلم ٹک ٹاک سٹارز کی حمایت کے لیے بالی ووڈ اداکارہ اعجاز خان نے آواز اٹھائی تو انہیں بھی قانونی شکنجے میں جکڑ لیا گیا اور ان کے خلاف بھی آیف آئی آر درج کرلی گئی ہے.

    اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم 07‘ نے ٹک ٹاک پر دوسرے کی آواز میں ویڈیو بنائی جسے پہلے ہی 171 ملین لوگوں بنا چکے ہیں لیکن صرف پانچ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور یہ نا انصافی ہے. اعجاز خان نے کہا کہ "ٹیم 07” کی ویڈیوز پر بالی ووڈ اسٹارز "شاہ رخ خان اور سلمان خان” کی اپڈیٹس سے کئی زیادہ ویوز آتے ہیں اور یہ ان کی محنت کا صلہ ہے.

    اعجاز خان نے مزید کہا کہ بھارت میں جو ریپ کرتا ہے اسکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا اور بالی ووڈ فلموں میں بھی کئی اداکاروں نے دہشت گرد کا کردار ادا کیا ہے. ٹیم 07 نے اپنی محنت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنا گھر چلا رہی ہے. ان کے خلاف ایکشن لینا سیاست ہے. بھارت نے اعجاز خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر دیا ہے.

  • بوڑھا دیکھانے والی "فیس ایپ” کتنی خطرناک،جان لیں تو ہوش اڑ جائیں

    بوڑھا دیکھانے والی "فیس ایپ” کتنی خطرناک،جان لیں تو ہوش اڑ جائیں

    فیس ایپ کی کارستانی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں اور اسکو انسٹال کرنے سے توبہ کر لیں اورکبھی انسٹال نہ کریں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی ایپ نے تہلکہ مچا رکھا ہے ، روسی انجینئرز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن مشہور ہونے کے ساتھ متنازع بھی ہوگئ ہے یہ اہپلی کیشن کتنی خطرناک ہے اگر آپ جان لیں تو شاید کبھی اس کو استعمال نہ کریں.اس ایپلی کیشن میں آپ کا تمام ڈیٹا ایپلی کیشن کے منتظمین چرا لیتے ہیں.آپ کی ہر حرکت اور ایکٹیوٹی کی جاسوسی ہوتی ہیں.ایپلی کیشن کے قوائد و ضوابط میں واضح لکھا ہے کہ ۔اس ایپلی کیشن کے انسٹال کرنے کے بعد آپ اس ایپ کو اجازت دے دیں گے کہ وہ آپ کی پسند نا پسند، شخصیت کا میلان ،آواز ، کونٹیکٹ نمبرز اور اس ڈیٹا پر رسائی حاصل کر لیں گے جو آپ کے موبائل فون میں ہے.

    اس ایپ کو امریکا میں بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے امریکی جریدے کے مطابق ایپ کو گوگل پلے سے 10 کروڑ سے زیادہ لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جبکہ دنیا کے 121 ممالک میں یہ ٹاپ رینکنگ ایپ بن چکی ہے۔امریکی بزنس جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایپ کے ذریعے کمپنی کو دنیا میں تقریباً 15 کروڑ لوگوں کی تصاویر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے
    یہ ایپ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تصاویر اپنے کلاؤڈ میں اپ لوڈ کرتی ہے اور صارفین سے ان کی نجی تصاویر اور ڈیٹا تک مکمل اور ناقابل تنسیخ رسائی کا تقاضہ کرتی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی اپنی یادداشت میں محفوظ ان تصاویر کو جب چاہے جس مقصد کیلئے چاہے استعمال کرسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ میں محفوظ ڈیٹا کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر پروگرام کو چہرہ کی شناخت کی تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • جاپان پاکستانی کسانوں کی مدد کو تیار

    جاپان پاکستانی کسانوں کی مدد کو تیار

    اسلام آباد: جاپان یو این کے ایگرو فوڈ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں زراعت اورصنعتی ترقی کیلئے 5.2 میلن ڈالر کی سرمایہ کرے گا، پاکستان میں یواین کی نمائندہ برائے صنعتی ترقی نادیہ آفتاب نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی اور جاپان کی طرف سے شروع کیے جانے والے میگا پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا،
    اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں حلال گوشت اور پھلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پروڈکشن اور پیکنگ کے پروجیکٹ شامل ہیں ، ماہرین کے مطابق پاکستان کے کسانوں کی زندگیاں بدلنے میں یہ پروجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا

  • فلسطین، چار جڑواں حافظ قرآن بہنوں کا میٹرک میں شاندار نتیجہ

    فلسطین، چار جڑواں حافظ قرآن بہنوں کا میٹرک میں شاندار نتیجہ

    فلسطین کے علاقے ام طوبا سے تعلق رکھنے والی چار حافظ قرآن جڑواں بہنوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
    جڑواں بہنوں کے والد 55 سالہ الشنیطی ایک سال قبل ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    چاروں بہنوں نے سائنس کے مضامین میں 91 سے 94 فی صد تک نمبر حاصل کیے۔ دینا نے 94، سوزان نے 92، رزان نے 91 اور دیما نے 91 نمبر لے کربہترین پوزیشن حاصل کی۔
    کامیاب بہنوں کی ماں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کی محنت رنگ لائی ہے
    یاد رہے کہ چاروں جڑواں بہنیں چاروں ایک سال پیشتر حفظ قرآن کریم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

  • شلپا سیٹھی کے مداحوں کے لیےخوشخبری…

    شلپا سیٹھی کے مداحوں کے لیےخوشخبری…

    ناموربا لی ووڈاداکارہ شلپا سیٹھی 12 سال بعد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا ئیں گی-
    رپورٹ کے مطابق شلپاسیٹھی 12 سال قبل بھارتی فلم ”اپنے” میں دھرمیندر،سنی دیول ،بوبی دیول اور کترینہ کے ساتھ نظر آئیں تھیں اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارکسی فلم میں کام نہیں کیا-
    شلپا سیٹھی نے2007 میں اداکاری کے بعد 2014 میں ریلیزہونے والی بھارتی فلم ڈھشکیاؤں پروڈیوس کی تھی جبکہ اس فلم میں شلپا نے آئٹم سانگ بھی پرفام کیا تھا.اس کے علاہ شلپا سیٹھی مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی نظرآئیں –
    شلپا سیٹھی 12 سال بعد پروڈیوسررمیش تو رانی کی فلم میں بطور اداکار نظرآئیں گی فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا .فلم میں شلپا رائٹر کا کردار نبھائیں گی .ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ نظر آئیں گے …..

  • میاں طارق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    میاں طارق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    میاں طارق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میاں طارق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا.
    واضح رہے کہ اس قبل کل ایف آئی اے نے میاں طارق کی گاڑی بھی قبضےمیں لے لی میاں طارق اور اس کے بیٹے میاں فیصل کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا،

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق سےملتان میں ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی گئی ہے. یو ایس بیز میں میاں طارق کی بنائی گئی ویڈیوز ہیں، دفتر کے تالے توڑ کردستاویزات اورسی ڈیزقبضے میں لےلی گئی تھیں، میاں طارق کےٹی وی شوروم، آفس پرگزشتہ رات 3بجے پہلی

  • نیپال میں دھماکہ، ایک ہلاک، چار زخمی

    نیپال میں دھماکہ، ایک ہلاک، چار زخمی

    نیپال کے شہر دھن گڑی میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ہندوستان سے بتایا جا رہا ہے۔
    افغانستان ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، کئی ہلاکتیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ شہر کے وسط میں ایک ریستوران کے قریب ہوا۔ حادثے میں زخمی پانچ افراد میں سے ایک شخص کا علاج کے دوران چل بسا۔

    دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کے مطابق جدید ترین طاقتور دھماکہ خیز آلہ ایک پلاسٹک بیگ میں چھپایا گیا تھا۔
    پولیس نے جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد کی ہے۔ اس دھماکہ کے لئے زیر زمین مسلح تنظیم ذمہ دار ہے۔

  • آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا

    آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا

    لندن: آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ جمہوری انداز نہیں چلا سکی اور اسی ناکامی میں آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا۔ معطل کرنے کا فیصلہ لندن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ زمبابوے بورڈ نے آرٹیکل 2.4 سی اور ڈی کی خلاف ورزی کی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بحالی کا کہہ دیا گیا ہے۔

    معطل ہونے کے بعد زمبابوے ٹیم آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے گی۔دوسری جانب زمبابوے کرکٹ معطل ہونے کے بعد معاشی مسائل میں گری افریقی ٹیم کیلئے مزید اور مشکل آن پڑی ہے، اسی دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کو دی جانے والی فنڈنگ بھی بند کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کو بھی اپنے عہدے سے خارج کر دیا گیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی تفشیش کرنے والے حکومتی ادارے سپورٹس اینڈ ری کریشن کمیشن نے انتخابات سے روک دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔

    نومنتخب صدر نےموقف اختیار کیا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا حصہ ہے اور اس کے معاملات میں حکومت کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے، جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اورآفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے۔ 

  • امریکیF-35 نہیں توروسی SU -35 لے لیں، ترکی کو روس کی پیشکش

    امریکیF-35 نہیں توروسی SU -35 لے لیں، ترکی کو روس کی پیشکش

    ترکی نے امریکی ایف 35 نہ ملنے پر روسی سو 35 لے کر روسی دفاعی صنعتی کمپنی "روس ٹیک” کے افسر اعلی سرگی چیمیوزوف نے کہا ہے کہ اگر ترکی چاہے تو ہم سے SU-35 طیارے خرید سکتا ہے۔

    چیمیز وف نے روس۔ترک فوجی تربیتی مشترکہ تعاون سے متعلق ایک اخباری کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی چاہے تو ہم SU-35 طیارے خریدنے کی پیشکش کر سکتے ہیں ۔

    دو انجنوں کا حامل یہ جنگی طیارہ روسی سخوئی کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس میں ایک پائلٹ کی گنجائش ہوتی ہے۔
    واضح رہے کہ امریکی ترجمان کے مطابق روسی ساختہ ایس– 400 ائر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد انقرہ کا ایف – 35 طرز کے لڑاکا پروگرام میں شرکت ناممکن ہو گئی ہے
    ترجمان کے بقول امریکا، ترکی سے دیگر معاملات میں تعاون جاری رکھے گا، صرف دفاعی سسٹم ایس-400 کے متعلق جنگی اور عسکری آلات کی فراہمی اور خدمات پر قدغن لگائی جائے گی.
    مریکا نے F-35 طرز کے لڑاکا جہازوں پر تربیت حاصل کرنے والے دو ترک ہوابازوں سے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی ملک سے چلے جائیں کیونکہ واشنگٹن نے نیٹو کے رکن ملک ترکی کو اس پروگرام سے باہر نکالنے کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے۔

  • ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے لیے  محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ،بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ

    ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ،بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ

    لاہور :ملک میں‌ہیپا ٹائٹس کے پھیلتے ہوئے مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ہے. ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے صوبے بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مہم کے دوران بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کی خصوصی طور پر رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں حفطان صحت کے اصولوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں دس فیصد شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں اسی لئیے اٹھائیس جولائی کو ہیپاٹائٹس کے عالمی دن سے پہلے پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ غیر معیاری انتقال خون، آلودہ آلات جراحی اور حجامت کے لئے استعمال ہونے والے اوزار ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلنے کی وجہ ہیں،، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے مینجر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ تاحال پچپن ہزار سے زائد بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے دوران نہ صرف مزید رجسٹریشنز کی جائیں گی بلکہ انہیں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے معروف سماجی رہنما منیبہ مزاری نے کہا کہ اس مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    ہیپاٹائٹس آگاہی مہم کے دوران صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے حکومت کے علاوہ کئی رفاعی تنظیمیں بھی کام کررہی ہیں. لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں‌ہورہا.