Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف بی آر نے ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

    ایف بی آر نے ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

    لاہور:ایف بی آر میں‌27 ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ ،اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 565 ملازمین وافسران کے تبادلے کئے گئے تھے جن میں سے 27 ملازمین کے تقرر و تبادلے منسوخ کردئیے گئے ہیں، ایف بی آر کے انسپکٹرز، اسسٹنٹس، سپروائزرز اور کلرکس کے تبادلے کئے گئے تھے۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ تبادلے منسوخ ہونے والے افسران کو گزشتہ آسامیوں پر کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انسپکٹر ندیم بیگ کا سی آر ٹی او سے آئی اینڈ آئی میں تبادلہ کیا گیا تھا، جبکہ انسپکٹر بشیر احمد، محبوب عالم کا سی آر ٹی او سے آئی اینڈ آئی، انسپکٹر محمد بوٹا، محمد اشرف بھٹی، انسپکٹر محسن نواز، انسپکٹر حافظ مرید حسین، انسپکٹر محمد شاہد راشد، امتیاز الحسن، عارف محمود انجم، صابر علی، انسپکٹر محمد یسین وٹو اور انسپکٹر ذوالفقار علی کا آر ٹی او ٹو سے سی آر ٹی او تبادلہ کیا گیا تھا۔

    اسی طرح سپروائزر محمد طارق جاوید، شہزاد نیاز، فیاض احمد، یو ڈی سی وسیم احمد اور سمیرا شہزادی کا سی آر ٹی او سے آر ٹی او ٹو تبادلہ کیا گیا تھا، ایف بی آر نے مجموعی طور پر لاہور کے 27 اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات منسوخ کردیئے ہیں۔یا درہے کہ اس سے قبل چیئر مین ایف بی آر کے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں‌کہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی طرف سے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید آنے کے بعد افواہوں کا یہ سلسلہ رک گیا ،

  • سندھ ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی  ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی

    عدالت نےمفتاح اسماعیل کرلی گئی .سندھ ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی 7 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست میں موقف اخیتار کیا کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔

  • محمکہ تعلیم پنجاب کی نئی پیشکش ، گھربیٹھے داخلہ فارم جمع کروائیں

    محمکہ تعلیم پنجاب کی نئی پیشکش ، گھربیٹھے داخلہ فارم جمع کروائیں

    لاہور:تعلیم کے میدان میں‌ بھی تبدیلی آنے لگی ،محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے آن لائن داخلہ کروانے کی سہولت متعارت کروا دی، اطلاعات کے مطابق میٹرک امتحانات میں پاس ہونیوالے طلباکیلئے سرکاری کالجوں میں آن لائن داخلوں کا اجراء ہوگیا، طلباء گھر بیٹھے فرسٹ ایئر میں داخلوں کے فارم جمع کراسکتے ہیں۔

    محکمہ تعلیم کےذرائع کے مطابق صوبے بھر میں‌ میٹرک پاس کرنے والے طلباء کیلئے فرسٹ ائیر میں آن لائن داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے، پنجاب کے 730 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی درخواستوں کی وصولی جاری ہے، آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے نام سے ویب سائٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، پی آئی ٹی بی اور پنجاب بینک کے اشتراک سے چل رہی ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق داخلے کے خواہش مند طلبا سرکاری کالجوں کی لمبی قطاروں کی بجائے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، طلبا ایف اے، ایف ایس سی اور آئی سی ایس میں داخلوں کی درخواست دے سکتے ہیں، ویب سائٹ پر 2011 سے اب تک 16لاکھ درخواستیں وصول کی جاچکی ہیں۔

  • بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی سینکڑوں ہلاک

    بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی سینکڑوں ہلاک

    بھارت کے مشرقی اور شمال مشرقی صوبوں میں حالیہ دنوں میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دوسو تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارتی حکام حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اترپردیش میں 22 آسام میں50، بہار میں 128، میزورام میں 5، مغالایا میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

    حکام کےمطابق بہار میں 4.6 ملین اورآسام میں 5.57 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • تبدیلی تو آگئی مگر پرانی عادتیں تبدیل نہ ہوسکیں، پولیس افسران عوام کی پہنچ سے اب بھی دور

    تبدیلی تو آگئی مگر پرانی عادتیں تبدیل نہ ہوسکیں، پولیس افسران عوام کی پہنچ سے اب بھی دور

    لاہور:پولیس نظام میں‌بہتری کے دعویدارآج تک اس میں‌تبدیلی نہ لاسکے ،تبدیلی والی حکومت بھی اعلیٰ‌پولیس افسران کے رویوں میں تبدیلی لانے سے قاصر ہے اور عوام اپنے ہی پولیس افسروں کے ملنے سے محروم رہ جاتے ہیں. دفاتر میں بیٹھے پولیس افسران میٹنگز اور دفتری امور نمٹانے کے بہانے عوام کو انتطارکی سولی پر لٹکا کر گھنٹوں ذلیل کرنے لگے، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو درخواستگزاروں سے ملاقات اوران کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کامراسلہ جاری کردیا۔

    حسب روایت میڈیا حکام کی طرف سے توجہ دلانے کے بعد جس طرح پولیس حکام تاویلیں اور جواز پیش کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،پنجاب بھر سے سائلین بڑی دور سے لاہورسمیت صوبہ بھرکے پولیس افسران کے پاس روزانہ ہزاروں شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے دفاتر کے چکرلگاتے ہیں لیکن زیادہ ترافسران شہریوں کو دفاتر کے باہرانتظارکے بعد بغیرملاقات واپس بھجوادیتے ہیں،

    عوامی رد عمل کے بعد اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے افسران اپنےدفاترمیں موجودگی اور شہریوں سے ملاقات کویقینی بنائیں اورملاقات کا وقت ہرصورت میں مقررکیا جائے۔کیونکہ مسائل کاحل پولیس کی اولین ترجیح ہے، اگرکسی افسرنے درخواستگزاروں کووقت نہ دیااورانتظارکروانے کی شکایات موصول ہوئی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • بھارتی ادارے این آئی اے کی ”کشمیر ریڈر“ کے ایڈیٹر سے تفتیش

    بھارتی ادارے این آئی اے کی ”کشمیر ریڈر“ کے ایڈیٹر سے تفتیش

    بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر کے انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر کے ایڈیٹر حاجی محمد حیات بٹ سے این آئی اے کے نئی دہلی میں ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی ہے۔
    این آئی اے کے آفیشلز کے مطابق محمد حیات بٹ نے 2012میں کشمیر ریڈر کا آغاز کیا، حیات ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی ”ہیلپ لائن ایڈورٹائزنگ ایجنسی“ بھی چلاتے ہیں۔

    این آئی اے کے سینئر اہلکاروں نے دعوی کیا کہ محمد حیات بٹ کے کشمیرکے آزادی پسند گروپس سے قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ”جہادی جرنلسٹ“ کو اپنے اخبار میں ملازمت دی۔ یہ جرنلسٹ اب کشمیر پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر ہیں
    ذرائع کے مطابق، این آئی اے ”کشمیر ایڈیٹرز“ نامی گروپ کے متعلق بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد ملک کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

    حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد ملک کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

    لاہور:حمزہ شہباز کی مبنیہ بیوی کی دعویدار عائشہ احد ملک کی پراپرٹی بھی نیلام ہونےکے قریب اس سے پہلے حمزہ شہباز کی والدہ کی پراپرٹی سربمہر کرنے کا حکم بھی جاری ہوچکا ہے. تفصیلات کے مطابق بینکنگ عدالت لاہور نےنجی بینک کی ڈیفالٹر عائشہ احد ملک کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دے دیا۔1کروڑ 35 لاکھ کی نادہندہ عائشہ احد کی جائیدادیں نیلام کرنے کے لئے26 اور27 اگست کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

    لاہور سے ذرائع کے مطابق بینکنگ عدالت نمبر ایک میں نجی بنک کی جانب سے عائشہ احد ملک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔بنک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ احد نے اے زیڈ سی ڈویلپرز کے نام پر کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا جس کیلئے موضع بھوبتیاں میں واقع تین کنال سترہ مرلے اور احد ٹاور گلبرگ کی دکان نمبر پندرہ اور سولہ رہن رکھوائیں۔

    بینکنگ کورٹ نے قرض کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر عائشہ احد کو دوہزار بارہ میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا اور عدالت نے ڈیفالٹر عائشہ احد کے خلاف2کروڑ سے زائد کی ڈگری جاری کر رکھی ہے۔وکیل نے بتایا کہ عدالتی ڈگری کے بعد ڈیفالٹر خاتون عائشہ احد نے 1 کروڑ 16 لاکھ روپے ادا کئے جبکہ ڈگری کے بقایا 1 کروڑ 35لاکھ ت30 ہزار 4سو بارہ روپے کی ریکوری کے لئے عائشہ احد کی جائیدادیں نیلامی کا حکم دیا جائے۔

  • مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ایک اور وکٹ گرگئی

    مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ایک اور وکٹ گرگئی

    لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کرنے پر سزا کے بعد مسلم لیگ ن کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیںِ اور بڑی تعداد میں ن لیگیوں نے ملک میں‌اپنی قیادت کی کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہنا شروع کردیا ہے. اس سلسلے میں پہلی گرنے والی وکٹ گوجرانوالا کی ایک پرانی لیگی شخصیت کی ہے جس نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے.

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما یونس انصاری نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں پی ٹی آئی کا روایتی مفلر دیکر باقاعدہ پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

  • آج کا دن :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامنفی آغاز

    آج کا دن :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامنفی آغاز

    کراچی:آج کا دن بھی اسٹاک ایکسچینج کے لیے کوئی اچھا ثابت نہیں ہورہا. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز 64 ہوائنٹس کمی سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹرنڈینگ کےآغاز پر چونسٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار دو سو چوالیس پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 309 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب :انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے.یاد رہےکہ کئی دنوں سے اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں‌اتار چڑھاو آرہا ہے جس کے بارے میں کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ صورت سنبھل ہی جائے گی

  • نیوزی لینڈ، گیس دھماکے سے چھ افراد زخمی، ایک مکان تباہ

    نیوزی لینڈ، گیس دھماکے سے چھ افراد زخمی، ایک مکان تباہ

    نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کے شمالی علاقے میں گیس دھماکے سے چھ افراد زخمی جبکہ ایک مکان تباہ ہوگیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیس دھماکہ جمعہ کی صبح ہوا۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی
    مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی انہوں نے آسمان میں دھواں اٹھتے دیکھا اور چاروں پھیلے ملبے کو دیکھا۔

    دھماکے سے 17 مکانات متاثر ہوئے جبکہ نزدیکی 50 گھروں کو خالی کرایا لیا گیا۔ نارتھ ووڈ کے تمام باشندوں کو دھماکہ کے بعد گیس سے چلنے والی تمام اشیاء کو بند کرنیکی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
    واضح ر ہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کے دو مسجدوں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں 51 مسلمان شہید ہوگئے تھے۔