Baaghi TV

Author: +9251

  • نامورہدایتکاراقبال کشمیری  گردے کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے علاج کی اپیل

    نامورہدایتکاراقبال کشمیری گردے کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے علاج کی اپیل

    لاہور:ایک اور فلم انڈسٹری کا سابق ہیرو زندگی وموت کی کشمکش میں. لالی وڈ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار اقبال کاشمیری گردوں کے مرض کے باعث شیخ زید ہسپتال میں داخل، حکومت سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کردی۔ اقبال کاشمیری جو ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، حالت تشویشناک ہونے پر شیخ زید ہسپتال کے گردہ وارڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ان کا باقاعدہ علاج شروع کردیا ہے۔

    اپنے پیغام میں‌اقبال کاشمیری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے۔ اقبال کاشمیری کے مطابق ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اپنا علاج کرواسکیں۔واضح رہے کہ اقبال کاشمیری نے سو سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور ان کی آخری فلم ”آتش“ چند ہفتے قبل ہی ریلیز ہوئی ہے۔

  • قدرت نے چھپا رکھے ہیں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں‌ بےشمار فوائد ،وہ کیا ہیں آپ بھی جان لیں

    قدرت نے چھپا رکھے ہیں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں‌ بےشمار فوائد ،وہ کیا ہیں آپ بھی جان لیں

    لاہور:قدرت کے کمالات کے کیا کہنے! پھل بھی صحت کےلیے فائدہ بخش اور پھلوں کےچھلکوں میں‌بھی چھپا ہے صحت کا راز،صفائی کیلئے اکثر لوگ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتار لیا جاتا ہے، لیکن ہر سبزی اور پھل کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔

    ماہرین طب کا دعویٰ ہےکہ چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چھلکے اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گودے سے 33 فی صد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف پھلوں اور سبزیوں میں یہ مقدار بھی مختلف ہوسکتے ہیں لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ چھلکے کی افادیت اپنی جگہ ہے۔پھلوں میں آلو بخارا، خوبانی اور آڑو کے چھلکے میں فائبر 38 فی صد پائی جاتی ہے۔اسی طرح اکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں جب کہ سیب کا چھلکا فائبر، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کینو موسمبی کے چھلکے کھائے نہیں جا سکتے لیکن ان کا استعمال بعد میں کیا جاسکتا ہے۔ ان چھلکوں کو سکھانے کے بعد ان کو مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

  • میکسیکو میں بس الٹنے سے 15ہلاک، 21 زخمی

    میکسیکو میں بس الٹنے سے 15ہلاک، 21 زخمی

    میکسیکو کی ریاست نیاریت میں مسافر بس الٹنے سے 15 مسافر ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔ نیاریت ریاست کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق حادثہ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ مسافروں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہو گیا۔

  • 19 جولائی  1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    19 جولائی 1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستان سے کشمیریوں کی لازوال محبت کا ہر وقت اظہار ہوتا ہی رہتا ہے. کشمیریوں کو پاکستان سے بچھڑ جانے کی یاد بہت ستاتی ہے. اسی وجہ سے دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، اس اہم دن کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیری ریلیاں نکالیں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

    آج کے دن 19 جولائی 1947 کے دن کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ لیا تھا، جسے بھارتی تسلط نے کچلنے کی کوشش کی لیکن انہتر سال بعد بھی وہ اس مضبوط ڈوری کو توڑ نہ سکا۔19 جولائی 1947 پاکستان کے قیام سے ایک ماہ پہلے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا جس پر وہ انہتر سال بعد بھی قائم ہیں کشمیر پر بھارتی قبضے کو انہتر سال گزر گئے ۔

    بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیے .یہی وجہ ہے کہ بھارت نے نصف صدی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے۔لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کردیا ۔

    بھارت نے کشمیریوں کے نعرہ آزادی بارود کی گونج میں دبانے کی کوشش کی لیکن جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا دُنیا بھر کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا ۔ آج بھی ہے اور رہے گا۔

  • حافظ سعید کی گرفتاری، سپریم کورٹ آف پاکستان کی توہین، حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔ اس کا جرم صرف کشمیر کے لیے بولنا اور ریلیاں نکالنا ہے۔حمزہ علی عباسی کے مطابق، ”میں اس شخص (حافظ سعید) کو سالوں سے جانتا ہوں۔ میں ان کے لٹریچر اور ان کے پیروکاروں کے مائنڈ سیٹ سے بھی آگاہ ہوں۔“
    حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں شیخ رشید


    حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ میں چیلنج کیا کہ حافظ محمد سعید نے جو کچھ کیا یا کہا اسے کسی صورت دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔عباسی نے لکھا، ”میں جانتا ہوں کہ اسے گرفتار کرنے کے لیے پاکستان پر بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ ہے کیونکہ بھارت، بین الاقوامی قوتوں کو یہ تاثر دینے کے لیے کشمیر کی تحریک مقامی نہیں ہے، اسے قربانی کے بکرے کی طرح پیش کر رہا ہے۔“

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے جواب میں عباسی کے مطابق، تم واقعی بیوقوف ہو۔ حافظ سعید نے مجھے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کی مذمت کی۔ اس کے الفاظ یہ تھے: ”میں ممبئی حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ میرا اختلاف بھارتی حکومت یا کشمیر میں فوج سے ہے، میں نے بھارتی عوام کے خلاف کچھ نہیں کیا۔وہ انسان ہیں اور ہر انسان کی زندگی مقذس ہے۔“


    عباسی کے مطابق حافظ محمد سعید کی ممبئی حملوں کے حوالے سے گرفتاری سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی توہین ہے، عباسی کے الفاظ میں ”بھارت نے حافظ سعید کے ممبئی حملوں کے حوالے سے جتنے بھی ثبوت دیئے ہیں۔زیرو ہیں۔ میں پاکستان پر دباؤ کو جانتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔“

  • دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، جرمن سیکورٹی فورسز نے دو افراد گرفتارکرلیئے

    دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، جرمن سیکورٹی فورسز نے دو افراد گرفتارکرلیئے

    برلن:جرمنی میں پھر پر تشدد صورت حال اختیار کرگئی. ایک ماہ میں‌دہشت گردی کی دوسری واردات،اطلاعات کے مطابق جرمن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، اس دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جرمنی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے، تاہم پولیس نے تحقیقات میں اضافہ کردیا ہے۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا، البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان تارکین وطن ہیں۔ حکام برلن میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ذمے دار تارکین وطن کو ٹھہراتے ہیں۔

    دوسری طرف جرمنی میں نسل پرستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، دریں اثنا مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف شہری اپنی بھڑاس نکال رہے ہوتے ہیں، حال ہی میں نسل پرست شہری نے تارکین وطن کو کار تلے روند دیا تھا، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • قربانی کے جانور بھی اغوا ہونے لگے،کراچی میں قربانی کے جانوروں پر بھی سکیورٹی بٹھا دی گئی

    قربانی کے جانور بھی اغوا ہونے لگے،کراچی میں قربانی کے جانوروں پر بھی سکیورٹی بٹھا دی گئی

    کراچی:پہلے انسانوں کے اغواکی خبریں سنتے تھے اب جانور اغوا ہونے لگے، پہلے اہم شخصیات کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کرنے پڑتے تھے اب قربانی کے جانوروں پر سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں.کیونکہ شہرقائد میں عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی قریب آتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ڈاکو مویشیوں کے ساتھ شہریوں سے موبائل اور نقدی بھی چھین رہے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کرلے گئے، واردات پوری تیاری سے کی گئی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے، کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

  • مقبوضہ بیت المقدس:ب 1200 سالہ قدیم مسجد دریافت ہوگئی

    مقبوضہ بیت المقدس:ب 1200 سالہ قدیم مسجد دریافت ہوگئی

    مقبوضہ بیت القدس:مقبوضہ بیت القدس میں اسرائیلی صحرائی علاقے نقب میں ماہرین آثار قدیمہ نے بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت کرلی۔ 12 سو سال پرانی مسجد کی باقیات کی دریافت کو ماہرین اثار قدیمہ نے اپنے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ماہرین کا خیال ہ ےکہ کئی سو سال قبل یہ مسجد دین کی تبلیغ کے لیے استعمال ہوتی تھی، مذکورہ مسجد عام نوعیت سے بالکل مختلف ہے۔

    اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس قدیمی مسجد کو دنیا بھی میں امکاناً قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جا سکتا ہے،اس کا طرز تعمیر انتہائی خاص رہا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس قدیمی مسجد جیسا کوئی نمونہ دستیاب نہیں ہوا ہے اور یہی پہلو حیران کن ہے، صحرائی علاقے نقب میں بیئر السبع سب سے بڑا شہر ہے جہاں سے مسجد کی باقیات برآمد ہوئیں۔

    دریافت ہونے والی باقیات میں واضح طور پر مسجد کا احاطہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محراب کا رخ مکہ کی جانب واضح ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نمازیں پڑھیں اور پڑھائی جاتی تھیں۔ مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے ابتدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار ’العین‘ کے مقام پر ملے تھے جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے.خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزار سال پرانی مسجد دریافت کی تھی،

  • بکرے چوری کرنے والا گروہ متحرک،پولیس کی بروقت کارروائی

    بکرے چوری کرنے والا گروہ متحرک،پولیس کی بروقت کارروائی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں میں بکرا چور گینگ کو پولیس نے دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق کار سوار بکرا چور ٹھٹھہ کے نواحی گاوں میں 118 دس آر سے بکرے چوری کرکے جارہے تھے اطلاع پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی پولیس نے بکرا چور کار سواروں کو دھر لیا کار سے 3 بکرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔چوروں کو گرفتار کرکے پولیس نے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد منقتل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • ماڈلنگ یا ماڈل بکری ،ملائیشیا کےشہری نے اپنی بکری کو دنیا کی خوبصورت بکری قراردیا

    ماڈلنگ یا ماڈل بکری ،ملائیشیا کےشہری نے اپنی بکری کو دنیا کی خوبصورت بکری قراردیا

    کوالالمپور:بکریوں کی بھی ماڈلنگ ہونے لگی ،ملائیشیا میں دنیا کی خوبصورت ترین بکری کے مالک نے اسے فروخت کے لیے پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کے رہائشی کسان احمد محمد فیدزیر کے گھر بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین نے اسے دنیا کی خوبصورت ترین بکری کا اعزاز دیا۔

    ملائیشیا کے اس شہری کی سفید رنگ کی بکری کا قد زیادہ بڑا نہیں البتہ اُس کے چہرے کے نیچے داڑھی اور سر پر خوبصورت ریشمی بال ہیں، احمد محمد بکری کے حسن کو مزید بڑھانے کے لیے اُن کی مانگ نکال کر رکھتا ہے۔احمد کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں بکری کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو ہر کسی نے اس کی تعریف کی اور یہ مشہور ہوئی، کچھ نے تو اسے بکریوں میں ماڈل قرار دیا۔

    بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ جب بکری کی پیدائش ہوئی تو یہ انہیں دیگر سے منفرد اور خوبصورت لگتی ہے کیونکہ اس کے سرپر خوبصورت بال ہیں جو کسی کے بھی نہیں ہیں۔احمد کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ اگر کوئی اسے خریدنا چاہتا ہے تو وہ 150 یورو ادا کر کے لے جاسکتا ہے۔ (پاکستانی کرنسی کے حساب سے مالیت 27 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)

    Comments