راجوری میں بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والی خاتون اور کمسن بھانجی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 35سالہ کنیز بیگم اور اس کی سات سالہ بھانجی کو لام نوشہرہ روڈ پر بھارتی فوجی گاڑی نے ٹکر ماری۔ 7سالہ روبیہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ کنیز بیگم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسیں۔ واقعہ میں ایک چارسالہ لڑکا یاسین دین بھی زخمی ہو گیا۔یاسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔
Author: +9251
-

جاپان، اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی، 23افراد ہلاک
جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی سے 23افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے ’کیوٹو اینی میشن‘ میں داخل ہو کر آگ لگا دی۔ حملہ آور صبح ساڑھے دس بجے بلڈنگ میں داخل ہوا۔ آگ تیزی سے بلڈنگ میں پھیل گئی۔ عمارت میں 70افراد موجود تھے جن میں سے 23افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
اسرائیل : فلسطینی آتشی غباروں سے 20 مقامات پر آتش زدگی
حملہ آور بھی آگ میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ کیوٹو اینی میشن کو ’یوکو ہٹا‘ نے 1981ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا خاوند کمپنی میں صدر کے عہدے پر فائز ہے۔ -

پولیس اہلکاروں سےاسلحہ چھیننے کا معاملہ ،اداروں کو بڑی کامیابی ملنے کے امکان
- ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز ناکے پر تعینات پولیس اہلکار اور قومی رضاکاروں سے کار سوار افراد نے اسلحہ چھین لیا تھا جبکہ ان کو مار مار کر زخمی بھی کردیا تھا۔باغی ٹی وی زرائع کے مطابق خفیہ ادارے اس معاملے پ مکمل کام کررہے ہیں اور بہت جلد اداروں کو اس کیس میں کامیابی ملنے والی ہے۔یاد رہے کہ پولیس اہکاروں سے اسلحہ چھاننے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تعزیرات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔
-

مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کا وارنٹ جاری
مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کے لیے نیب حرکت میں ،نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا.
باغی ٹی وی رپورٹ: سابق وزیر خزانہ نون لیگ کے لیڈر مفتاح اسماعیل کا وارنٹ گرفتاری جاری ہو گیا.مفتاح اسماعیل کی گرفتاری پر چیئرمین نیب نے دستخط کیے.
واضحرہے کہ مفتاح اسماعیل کو 462 ارب روپے کے کرپشن سکینڈل میں شامل تفتیش کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئ تھیں۔ قومی خزانہ کو 462 ارب روپے کانقصان پہنچایا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق کہ جب جے جے وی ایل سے سوئی سدرن گیس کمپنی یہ معاہدہ کررہی تھی اس وقت وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر تھے اور یہ تمام معاملات انہی کے دور میں وقوع پذیر ہوئے -

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کی 56000ایکڑ سے زائد اراضی پر قابض
بھارتی دفاعی ادارے، ان کے ونگز مقبوضہ کشمیر کی 56000ایکڑ سے زائد اراضی پر قابض ہیں۔
انڈین پارلیمنٹ نے ہندوستانی ایجنسی کو مزید اختیارات دے دیے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں وزیر فاع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جموں میں 18935ایکڑ، سری نگر میں 3757ایکڑ، بڈگام میں 2326ایکڑ، اننت ناگ میں 2152ایکڑ، ادھمپور میں 3963ایکٹر اور کارگل میں 3529ایکڑ زمین پر بھارتی دفاعی ادارے قابض ہیں
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس وقت کم وبیش آٹھ لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ -

دوپہر کو سونا "قیلولہ” کرنے میں بڑی حکمتیں اور بھلائیاں موجود ہیں.امریکی سائنسدان بول اٹھے
نیویارک:دوپہر کو سونا”قیلولہ” کرنے میںبڑی حکمتیںاور بھلائیاں ہیں. قیلولہ انسانی صحت پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے. یہ دعویٰ امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کیا ہے.امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کو 15 سے 30 منٹ کی نیند ذہنی ہوشیاری، یاداشت، دماغی افعال کو بڑھانے جبکہ مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق قیلولہ لوگوں کے ذہن کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی صفائی کا کام کرتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اگر لوگ قیلولے کو عادت بنالیں تو وہ معلومات کو زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے ذخیرہ، برقرار اور یاد کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوپہر کی یہ مختصر نیند دماغی افعال پر زبردست مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔تاہم سب سے ضروری امر یہ ہے کہ دوپہر کی نیند مختصر یعنی آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ ہو کیونکہ وہ ذہن کے لیے فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
محققین نے مزید بتایا کہ یہ جسمانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔یاد رہے کہ مسلمانوں کے ہاں دوپہر کو سونا سنت ہے جس پر غیرمسلم ماہرین مسلسل تحقیق کررہے ہیں. اور تمام تر تحقیقات میں یہ ثابت کیا ہے کہ اس سنت میںبہت زیادہ بھلائیاں اور برکتیں ہیں. چین میں بھی ماہرین طب کی ہدایت پر دوپہر کو آرام کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں. تاکہ ملازمین کچھ وقت آرام کرکے کام کا آغاز کریں گے تو اس سے بہتری پیدا ہوگی.
-

قومی کھیل ہاکی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات شروع، منظورجونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ
لاہور:کرکٹ کے بعد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، سابق کپتان منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالےسے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔پاکستان ہاکی میںتبدیلیوں کے حوالے سے کئی روز سے بحث جاری تھی .
پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ازسرنوسلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی تقرریوں پر اتفاق کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں سلیکشن کمیٹی ارکان کو فائنل کیا جائے گا اور اس کی سربراہی 1982 لاس اینجلس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ منظور جونیئر کو سونپی جارہی ہے۔ وسیم فیروز، خالد حمید اور ذیشان اشرف کو سلیکشن کے معاملات میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نئی سلیکشن کمیٹی اگلے ہفتے کراچی میں شیڈول نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ان کے ذمے ستمبر اکتوبر میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کے لیے ٹیم کی تشکیل ہوگی۔یاد رہے کہ دنیائے ہاکی پر حکومت کرنے والا پاکستان آج اپنے قومی کھیل میںبہت پیچھے ہے اور کافی عرصے سے کوئی اہم ٹائٹل جیتنے میںناکا رہاہے.
-

مونیکا لیونسکی کی طنزیہ ٹویٹ پر امریکی رائے عامہ بھڑک اٹھی
وائٹ ہاؤس میں ماضی میں انٹرن شپ کرنے والی مونیکا لیونسکی نے اپنی تازہ ترین "ٹویٹ” سے ایک بار پھر امریکی رائے عامہ کو بھڑکا دیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق ٹویٹر پر مونیکا سے پوچھا گیا تھا کہ "آپ کو اپنے کیرئر کے حوالے سے زندگی کا بدترین مشورہ کیا ملا ؟”
مونیکا نےطنزیہ انداز سے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ آپ کے resumeکے حوالے سے شان دار ثابت ہو گی”۔
امریکی میڈیا کے مطابق مونیکا نے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے کو تمسخرانہ انداز سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں جنسی اسکینڈل دو دہائی پہلے پیش آیا تھا۔ کلنٹن نے لیونسکی کے ساتھ "نامناسب تعلق” کا اعتراف کر لیا تھا۔ اُس وقت مونیکا کی عمر 22 برس تھی اور اس اسکینڈل کے سبب اسے وائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا تھا۔
-

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میںشرکت کی اجازت مل گئی ، 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو این او سی جاری ،تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کرکٹرز میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اورعمر اکمل شامل ہیں۔ اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دوسری لیگز میں قومی کرکٹرز شریک ہوسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا، فی الحال کینیڈا لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔
-

ویڈیو سکینڈل :ناصر بٹ کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ
جج ارشد ملک وڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے گھر پر ایف ائی اے کا چھاپہ، ملزم اپنےگھر پرنہیںتھا.
وڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا مگر ناصر بٹ نہ ملا ،ناصر بٹ کے راوالپنڈی ڈھوک رتہ ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا ملزم کا چھوٹا بھائی عبداللہ بٹ بھی گھر سے غائب تھا، ایف آئی اے کو ناصر بٹ کے غیر ملکی سفر کی تفصیلات کا بھی پتا لگالیاگیا ہے ، ناصر بٹ کے پاکستان اور لندن کے دونوں نمبر بند جارہے تھے.
خیال رہے کہ ناصر بٹ نواز شریف کی لندن موجود گی پر تمام انتظامات کا ذمہ دار رہے، برطانوی شہریت کا حامل ناصر بٹ قتل کی وارداتوں کے بعد برطانیہ فرار ہوا، ن لیگ دور میں ناصر بٹ کو لندن سے واپس بلایا گیا اور ان کے خلاف مقدمات نمٹائے جاتے رہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔
