Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو نےشاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کردی

    بلاول بھٹو نےشاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کردی

    بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے،حکومت منتخب نمائندوں کو گرفتار کر کے انتقامی کاروائیاں کر ر ہی ہے

    چیئرمین پی پی پی نےشاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پاکستان عوم کے معیشت پر حملہ کر رہی ہے،حکومت اپنی ناکامیاں ان گرفتاریوں کے ذریعے چھپا رہی ہے.

  • اقوام متحدہ کا اسرائیل سے القدس میں مکانات گرانے بند کرنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا اسرائیل سے القدس میں مکانات گرانے بند کرنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ‘صور باھر’ کے مقام پرفلسطینی آبادی کے مکانات گرانے کے منصوبوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسرائیل سے القدس میں مکانات مسماری کا عمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    فلسطین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی حقوق’جیمی میک گوڈریک’،غرب اردن میں امدادی ادارے’اونروا’ کی ڈائریکٹر ریلیف آپریشن، گوین لویس، فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق جیمسن ھینان اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات گرانے کے منصوبوں پرعمل درآمد روکے۔
    فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے مطابق اسرائیلی حکومت نے صور باھرکے مقام پر 17 فلسطینی خاندانوں کے مکانات گرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیسیوں فلسطینی بے گھرہوسکتے ہیں جب کہ 350 فلسطینیوں کی املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ صہیونی حکام نے صور باہرمیں 10 عمارتوں میں?موجود 70 رہائشی فلیٹس مسمار کرنے کا ظالمانہ پلان تیار کیا ہے۔

  • حزب اللہ ملیشیاکو بے دخل کرنے سے ہی خطے میں امن ہوگا، امریکی میڈیا

    حزب اللہ ملیشیاکو بے دخل کرنے سے ہی خطے میں امن ہوگا، امریکی میڈیا

    لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو علاقے سے بے دخل کرنے سے ہی امن ہو گا امریکی میڈیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لبنانی ملیشیا حزب اللہ خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور عالمی جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ تعلقات کی بناء پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی صحافی اور سینیر تجزیہ نگار ‘جوزف پوڈر’ نے جریدہ ‘فرنٹ پیج’ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں اس سوال کا تفصیلی جواب دیا کہ آیا امریکی انتظامیہ حزب اللہ پر کاری ضرب لگانے کے احکامات دے سکتی ہے؟

    مسٹر پوڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ایران سے اسلحہ اور رقوم حاصل کر کے لبنان کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ بعض اوقات ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس فیلق القدس لبنان میں مداخلت کرتی ہے اور گاہے حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام میں داخل ہو کر لبنان فوج کی جگہ پر آبیٹھتی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں:امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

  • دھرمیندرنے اپنی بیوی سے معافی مانگ لی..

    دھرمیندرنے اپنی بیوی سے معافی مانگ لی..

    ناموربالی ووڈ اداکار دھرمیندرنےاپنی بیوی اورسیاست دان ہیمامالنی سے ان کا مزاق اڑانے پرمعافی مانگ لی

    چند روزقبل ہیما مالنی بھارتی پارلیمنٹ کے باہر دیگر سیاست دانوں کے ہمراہ جھاڑولگا رہی تھیں .تاہم ہیمامالنی کے جھاڑو لگانے کا انداز ایسا تھا جیسےان سے زبردستی یہ کام کرایا جا رہاہے سوشل میڈیا پر ان کو جھاڑولگنے کے نام پرڈراما کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    تاہم ہیما مالنی کا مزاق اڑانے والوں میں صرف سوشل صارفین نہیں بلکہ ان کے شوہر بھی شامل تھے جب ٹویئٹرپردھرمیندرسے ہیما مالنی کے جھاڑو کے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ ہیما نے فلموں میں جھاڑو لگائی ہے تاہم پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگتے ہوئے مجھے بھی اناڑی لگ رہی تھی.
    دھرمیندر نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹرپر معافی مانگتے ہوئے کہا کچھ بھی کہہ جاتا ہوں اور میرے یار کچھ بھی سمجھ لیتے ہیں.توبہ توبہ کبھی نہیں کروں گا ..اور ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے تھے….

  • راولپنڈی میڈیکل کالج, قدیمی درخت کاٹ کر فروخت کرنے کا انکشاف

    راولپنڈی میڈیکل کالج, قدیمی درخت کاٹ کر فروخت کرنے کا انکشاف

    راولپنڈی :راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات وائس چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے ہیں جبکہ کلین گرین پاکستان کی کامیاب کمپین کے باوجود پروفیسر عمر کے آشرباد سے یونیورسٹی کے سب انجینئر اکرام ستی اور آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر منور کی مبینہ ملی بھگت سے یونیورسٹی کے گارڈن میں لگے سینکڑوں قدیمی درخت کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی قیمتی لکڑی کو مختلف مارکیٹوں میں غیر قانونی طور پر فروخت کردیا گیا ہے جبکہ ماضی میں بھی یونیورسٹی سے سینکڑوں درخت چوری ہو چکے ہیں جس کے خلاف آج تک کوئی بھی انکوائری عمل میں نہیں لائی گئی ہیں ۔ درختوں کی لکڑے بارے لے جاتے وقت سب انجینئر اکرام ستی کی گاڑی کو گیٹ پر کھڑے سیکورٹی گارڈ نے روک لیا جس نے اکرام ستی سے سامان باہر لے کر جانے کا پاس طلب کیا تاہم بعدازاں بحث تکرار کے بعد سیکورٹی گارڈ نے گاڑی باہر لیکر جانے کی اجازت دیدی جبکہ اگلے دن سیکورٹی انچارج نے اکرام ستی سے بحث و تکرار کی اور مستقبل میں بغیر انٹری پاس سامان یونیورسٹی سے باہر نہ لے کر جانے کی ہدایت کی ہے تاہم یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے معاملے کو دبا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ طور پر عرصہ دراز سے لگے قیمتی درخت کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی لکڑی کو شہر کی مختلف مارکیٹوں میں آنے پونے داموں فروخت کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی میں بطور سب انجینئر تعینات اکرام ستی اور آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر منور نے مبینہ ملی بھگت کر کے درختو ں کو غیر قانونی طور پر کاٹ کر فروخت کیا ہے جبکہ ان دونوں کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آشرباد بھی حاصل ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں افراد نے درخت کاٹ کر پیسے آپس میں تقسیم کر لیے ہیں تاہم ماضی میں بھی سینکڑوں درخت یونیورسٹی سے کٹ چکے ہیں جس پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہونا سوالات کو جنم دیتا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمرنے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے میں اس حوالے سے چیک کرتاہوں جبکہ آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر منور نے بتایا کہ کٹائی ضرور ہوئی ہے مگر وہ درختوں کی نہیں تھے چند پودے کاٹے گئے تھے تاہم جب ان سے درختوں کی تصویروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور کوئی بھی مثبت جواب نہ دے سکیں تاہم رابطہ کرنے پر سب انجینئر اکرام ستی نے بتایاکہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے میں نے درخت نہیں کاٹے ہیں۔

  • جب خوشیوں کا آنگن ماتم کدہ بن گیا، شادی کی تقریب رنج والم میں تبدیل

    جب خوشیوں کا آنگن ماتم کدہ بن گیا، شادی کی تقریب رنج والم میں تبدیل

    اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک 30 زخمی ہو گئے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک 30 زخمی ہو گئے ، واضح رہے کہ یہ المناک حادثہ شادی کی تقریب میں رو نما ہوا.زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے ،

    امدادی ٹیمیں موقعے پر پہنچ کر ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں. جاح بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں

  • بھارت، نیشنل پارک کے شیر نے بھاگ کر کہاں پناہ لی، جانیے اس رپورٹ میں

    بھارت، نیشنل پارک کے شیر نے بھاگ کر کہاں پناہ لی، جانیے اس رپورٹ میں

    آسام کے تباہ کن سیلاب سے انسانوں کی طرح کازی رنگا نیشنل پارک کے جانور بھی متاثر ہیں۔ ایک شیر پارک سے فرار ہو کر نیشنل ہائی وے کے قریب ایک گھر کے اندر ایک بستر پر آرام کرتے دیکھا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائلڈ لائف ٹرسٹ انڈیا نے اپنے ٹویٹس میں فالوئرز کو شیر کے فرار اکے بارے میں بتایا ہے اور اس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ڈاکٹروں کے جانور سمشول علی آسام کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شیر کے سکون کے حوالے سے ایک منصوبہ بنانے میں مصرو ف ہیں جو گھر میں داخل ہو کر بستر پر آرام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ دریائے برہما پترا میں سیلاب کی وجہ سے مذکورہ پارک مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کی بارش وجہ سے دریا بھر گئے ہیں اور سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

  • معاشرے میں بڑھتا بگاڑ، ذمہ دار کون؟؟؟ زین اللہ خٹک

    معاشرے میں بڑھتا بگاڑ، ذمہ دار کون؟؟؟ زین اللہ خٹک

    موجودہ دور میں ہر جگہ بگاڑ ہے۔ عام آدمی سے لیکر اعلیٰ سطح تک ہر جگہ اور ہر کوئی ذاتی فرائض کی انجام دہی کی بجائے دوسروں کے کاموں میں مداخلت کو باعث ثواب سمجھتا ہے۔ کلینک میں ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے خدمت خلق پر ایک گھنٹہ لیکچر دیا۔میں متاثر ہوا ۔لیکن کلینک میں دوسروں کا چمڑا ادھیڑ لی جاتی ہے۔ بے جا ادویات کی لمبی چوڑی فہرست، مختلف ٹیسٹ، اور مخصوص سٹور سے ادویات کی خریداری کی تلقین بھی باعث ثواب سمجھتے ہیں۔ تبلیغ میں دن رات گزارنے کے بعد امیر صاحب ‘دنیاوی’ کمائی کی خاطر ہر چیز کی اضافی قیمت وصول کر رہا تھا۔ استفسار پر بتایا کہ یہی تجارت ہے۔ مولوی صاحب فروٹ فروش ہیں۔ مسجد کے سامنے کھوکھا کھولا ہے۔ خوب دینی اور دنیاوی کمائی کررہے ہیں۔ بازار سے چالیس فیصد زیادہ قیمت پر فروٹ فروخت کرتے ہیں۔ وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ غیر اسلامی ملک میں اس طرح کی تجارت کی اجازت ہے۔ (ان کے بقول پاکستان اسلامی ملک نہیں)۔ تاجر رہنما نے تاجروں کے حقوق پر لیکچر دیا۔جب ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں پوچھا تو کہنے لگے کہ ہمیں پہلے حقوق دیں تب ہم ٹیکس دیں گے۔ مولوی صاحب ہر جمعہ مساوات کا درس دیتے ہیں لیکن بچوں کو قاعدہ پڑھاتے وقت توجہ صرف امیر بچوں کو دیتے ہیں۔ اساتذہ کرام کلاسز میں صرف سیاسی باتیں کرتے ہیں۔ اور کلاس کے آخر میں ٹیوشن سنٹر کا پتہ بتاتے ہیں۔ٹیوشن سنٹرز سے پڑھائی کی صورت میں بہترین رزلٹ جبکہ سکول میں پڑھائی پر بدترین رزلٹ ۔سوزوکی سٹاپ پر سارے ڈرائیورز اور کنڈکٹروں کو ایک سوزوکی میں بیٹھا کر دن کا آغا ز کیا جاتا ہے۔ جب ٹریفک پولیس والے اور لوڈنگ اور غلط سٹاپ پر جرمانہ کریں تو حلال روزی اور محنت کی باتیں۔ اڈے پر اے سی گاڑی میں لگا کر سواریوں سے اے سی کا کرایہ وصول کرکے تین کلومیٹر بعد اے سی بند کرکے نعتوں کی کیسٹ لگا کر سواریوں کی ہمدردیاں سمیٹی جاتی ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کو چند ہزار روپے پر رکھ کر سات کلاسز کی پڑھائی کرائی جاتی ہے۔ صبح اسمبلی میں بچوں سے پہلے اساتذہ کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔ اور انھی چند ہزار روپے میں امتحانات میں نقل کی درآمد وبرامد کی ذمہ داری بھی سونپی جاتی ہے۔ المختصر ہر شعبہ زندگی میں بگاڑ پیدا ہوا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی کو ازسرنو تشکیل دیا جائے۔حقوق وفرائض کی تجدید نو کی جائے۔تاکہ انسانیت کو نئی روح و زندگی دی جائے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات

    وزیر اعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات.تحفظات سے آگاہ کیا.

    وزیر اعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی . اس موقع پرتاجر برادری نے لگائے گئے ٹیکسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اس سے تجارت اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کیا.اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تاجر برادری کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اب نازک صورت حال سے گزر رہی ہے،
    وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے. ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے. آپ اس مشکل وقت میں ملکی معیشت کا ساتھ دیں.اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے

  • ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
    اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،