Baaghi TV

Author: +9251

  • کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی استدعا مسترد ہو گئی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے. یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • فیاض الحسن چوہان کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ،اہم فیصلے

    فیاض الحسن چوہان کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ،اہم فیصلے

    لاہور:پی ٹی آئی کے جیالے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سرگرم دکھائی دینے لگے،صوبائی وزیر برائے کالونیز کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ، اجلاس میں شرکت کی، ادارہ کے انتظامی امور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی پی بی کیپٹن ظفر اقبال اور سیکرٹری پی پی بی زبیر کھرل سمیت دیگر نے شرکت کی۔چوہان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا سب سے پہلی ترجیح ہے، پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی، مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کی جاۓ گی۔

    دورے کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل کو عام فہم اور تیز بنایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • شجاع آباد : ریلوے اسٹیشن بنیادی سہولتوں سے محروم

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا فقدان جو ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر مسافر حضرات کے لیے نا تو ویٹنگ روم ہے نا ہی لائٹ کا انتظام ہے نا ہی شدید گرمی کے موسم میں پنکھوں کا انتظام ہے مسافر حضرات کے لئے واش روم تک کا بھی انتظام نہیں کیا گیا ہے مسافر حضرات شدید گرمی میں کھلی چھت تلے گاڑیوں کا انتظار کرنے لگے ۔شدید گرمی کے عالم میں مسافر حضرات کے لیے ٹھنڈا پانی پینے تک کے لیے کوئی واٹر کولر تک موجود نہیں ہے اہلیان شہر کی انتظامیہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل ہے کہ شجاع آباد ریلوے اسٹیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو دہشت گردی میں ملوث تھا جس کا اعتراف بھی کیا، عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن یادو سے پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک کیاجائےگا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے عالمی عدالت میں مقدمہ پیش کیا کہ کلبھوشن بےگناہ ہے رہا کیا جائے، عالمی عدالت نے بھارت کا موقف تسلیم نہیں کیا، کمانڈر کلبھوشن کو پاکستان میں رکھا جائے گا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کرگیا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا،عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا، کلبھوشن کے پاس صفائی اور بے گناہی پیش کرنے کا حق موجود ہے،

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے سی ٹی ڈی کی طرف سے پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت و امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ واضح طور پر اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی ہیں کہ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید یا تنظیم کے کوئی اور رہنما کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں، اس لئے انہیں ملک میں دعوتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزدی حاصل ہے۔ ابھی حال ہی میں سی ٹی ڈی کی طرف سے دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جانے پر بھی حافظ محمد سعید نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ اینٹی ٹیررسٹ کورٹ لاہور کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی منظور ہو گئی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں گرفتار کرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی توہین ہے۔

    یحییٰ مجاہدنے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں پر ہم نے پہلے بھی عدالتوں سے رجوع کیا اور ہمیشہ قانون کی جنگ لڑی ہے، اب بھی ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے اور قانون سے اپنا حق لیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ بیرونی دباﺅ پر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی دباﺅ پر ماضی میں بھی بار بار گرفتاریاں کی جاتی رہی ہیں تاہم آج تک جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کے خلاف کوئی ایک الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ دشمن قوتوں کے دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے ملکی سلامتی اور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے۔ ترجمان جماعةالدعوة نے حافظ محمد سعید کی فی الفوررہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

  • پنجاب پولیس کی موجیں ،حکومت نے پیسوں کا انبار لگا دیا

    پنجاب پولیس کی موجیں ،حکومت نے پیسوں کا انبار لگا دیا

    لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی پولیس کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرنے شروع کردئیے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کردیا، تنخواہوں ، خریداری اور تیل سمیت دیگر امور کیلئے ٹوٹل بجٹ کا تیس فیصد جاری کیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال کے پہلے کوارٹر کا بجٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے مجموعی 115 ارب کے بجٹ میں سے 30 فیصد جاری کیا گیا ہے، پہلے کوارٹر کی رقم 35 ارب روپے جاری کی گئی ہے،

    بجٹ کا 85 فیصد حصہ تنخواہوں کی مد میں استعمال کیا جائے گا، ساڑھے 4 فیصد تیل اور باقی رقم ذیلی یونٹس اور خریداری سمیت دیگر امور کیلئے تقسیم کی جائے گی

  • عراق : ترک سفارت کار 3 ساتھیوں سمیت قتل

    عراق : ترک سفارت کار 3 ساتھیوں سمیت قتل

    اریبل :عراق میں کردوں کے خود مختار علاقے کے دارالحکومت اربیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ترکی کے نائب قونصلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ ترک حکام اربیل میں ایک ریستوران میں کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا گیا

    ترک حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعدعینکاوا میں واقع ترک قونصل خانے اور مشہور ریستورانوں کی طرف جانے والے راستوں میں چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔

    یا د رہےکہ عراق میں ترک حکام پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی حملے ہوچکےہیں. عراق کی طرف سے ایسی مسلح کارروائیوں کے بعد ہی ترکی نے عراق کے سرحدی علاقوں میں کئی مرتبہ فوجی کارروائی کی ہے.

  • کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    عالمی عدالت انصاف کے باہرترجمان دفتر خارجہ اوراٹارنی جنرل پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے پاس سے مبارک حسین پٹیل کےنام کا بھارتی پاسپورٹ ملا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو کے پاس سےجعلی نام حسین مبارک پٹیل کابھارتی پاسپورٹ ملا، کلبھوشن یادو پاکستان میں جاسوسی ،دہشتگردی کےکئی واقعات میں ملوث تھا، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی خواتین بیوہ اوربچےیتیم ہوئے،

    رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو نےان جرائم کااعتراف پاکستان کی عدالت میں سماعت کےدوران کیا، کلبھوشن کاکیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے، عالمی عدالت نےواضح کردیا کمانڈرکلبھوشن یادو پاکستان کی حراست میں رہےگا،

  • افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    کابل :افغانستان میں امن کی بحالی کے معاہدے کے باوجود افغان فوج اور افغان طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے 29 افغان کمانڈوز ہلاک کردیئے ہیں۔افغان ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

    ن صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔

    صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 29 کمانڈوز ہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بعدازاں صرف 11 کمانڈوز کو بچالیا گیا‘۔

  • وفاقی وزیر داخلہ اعجاز  شاہ ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز پہنچ گئے

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز پہنچ گئے

    اسلام آباد :سابق ڈی جی آئی بی اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور اسمگلنگ خصوصاً انسداد منشیات کی روک تھام کیلئے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

    ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کو 2019ء میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے گئے اقدامات اور پکڑی گئی منشیات، شراب، گٹکا، چھالیہ اور دیگر جنرل آئٹم کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی کوششوں خصوصاً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کی کی جائے گی