Baaghi TV

Author: +9251

  • موبائل صارفین کے لیے خوش خبری

    موبائل صارفین کے لیے خوش خبری

    موبائل صارفین کے لیے خوش خبری موبائل فون کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا جس کے بعد اب یہ رقم صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

    چنانچہ اب 100 روپے کا موبائل بیلنس ری چارج کرنے پر آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے منہا نہیں کیے جائیں گے۔

    یوں صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے 94 پیسے کے بجائے 88 روپے 90 پیسے موصول ہوں گے اور اب آپریشنل اور سروسز فیس کی ادائیگی کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔

    اس بارے میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیشِ نظر موبائل کمپنیز صرف 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہی لاگو کرسکیں گی۔

    عدالت عظمیٰ نے کمپنیوں کو 10 فیصد انتظامی اور سروسز چارجز ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جمعے سے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سروس چارجز ختم کردیے گئے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر حکومت کو ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا اور موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا تھا تاہم چند ماہ بعد ہی عدالت نے اس حکم کو معطل کردیا تھا

  • شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات
    ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجودتھے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی .ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجودتھے.ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی،

    واضح‌رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر رہے ہیں.ان کی شہرت ایک جارح مزاج بلے باز کی رہی اور اسی وجہ سے ان کے نام کئ عالمی ریکارڑ رہے.پاکستان کی کرکٹ ٹیم جو کہ اس دفع ورلڈ کپ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ،امید کی جارہی ہے کہ کرکٹ کی بہتری اور پرموشن کےلیے اہم تبادلہ خیال ہوا ہو گا

  • گورنمنٹ سکول نے میدان مارلیا،تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن

    گورنمنٹ سکول نے میدان مارلیا،تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
    گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 136 دس آر کے ہونہار طلب علم محمد حنان ریاض نے میٹرک رزلٹ 2019 میں 1026/1100 نمبر لیکر اپنے سکول اور علاقے بھر کے سرکاری سکولوں میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ سکول کا مجموعی رزلٹ شاندار رہا، شاندار نتائج پر سئنیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز اور تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

    بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی صوبہ ہماچل پردیش کے سولان ضلع میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی جس سے تیرہ بھارتی فوجیوں سمیت 14افراد ہلاک ہو گئے۔ عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے 17فوجیوں سمیت 28افراد زخمی ہوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناہن کمارہٹی روڈ پر واقع چار منزلہ عمارت کی اوپری منزل میں بھارتی فوجی اور شہری کھانا کھا رہے تھے۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ضلعی حکام کے مطابق فوجی اہلکار اور ان کی فیملیز اترکھنڈ جا رہے تھے اور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے رکے تھے۔ان فوجیوں میں ایک جے سی او راج کشور بھی شامل تھا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلی رام ٹھوکر نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد واقعہ کی عدالتی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
    واضح رہے کہ بھارت میں موجودہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے 45لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ دودنوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 53تک پہنچ گئی ہے۔

  • ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’ انگلش کپتان کا حیرت انگیز جملہ

    ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’ انگلش کپتان کا حیرت انگیز جملہ

    ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کرکٹ ٹیموں میں مسلم کھلاڑیوں کی موجودگی اور ان کے نظریات اور یقین کے اثرات دیگر غیر مسلم کھلاڑی بھی ہونے لگے.کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔’

    اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔
    یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

    دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے پر عالمی کپت کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

    انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔

  • بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے

    بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے

    بابری مسجد کی شہادت کے کیس میں سپیشل جج نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید چھ ماہ مانگ لیے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران سانحہ بابری مسجد میں جج کے کردار کے حوالہ سے اتر پردیش حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
    ٹرائل کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ تیس ستمبر کو ریٹائر ہو رہا ہے اس لیے اسے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ماہ درکار ہیں۔
    جسٹس روہنٹن نریمان کی سربراہی میں قائم کورٹ بنچ نے کہا کہ وہ فیصلہ اسی جج سے کروانا چاہتی ہے۔ کیونکہ مذکورہ جج نے روز اول سے کیس سنا ہے۔
    واضح رہے کہ انیس اپریل 2017کو سپریم کورٹ نے دو سال کے اندر اندر کیس کو مکمل کرنے کے لیے روزانہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دریں اثنا اپریل کے آغاز میں مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزم اور بی جے پی بھوپال کی امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث تھی اور اسے اس پر فخر ہے۔
    یاد رہے کہ بابری مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1578ء میں ایودھیا میں تعمیر کیا تھا۔6دسمبر 1992کو ہندو انتہا پسندوں کے گروپ نے شہید کر دیا تھا۔

  • امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے

    امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے

    امریکی اور افغان افواج پر طالبان حملوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ،

    تفصیلات کے مطابق مشرقی صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں طالبان نےدعویٰ کیا کہ سڑک کنارے نصب ڈیوائس سے امریکی فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس میں 2 امریکی فوجی مارے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ،ادھر مغربی صوبے بادغیس میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی افغانستان میں مختلف حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے جن کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔گزشتہ سال امریکی فوجیوں کی افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد 12 رہی تھی افغان جنگ کے آغاز سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی فوجی کی حالیہ ہلاکت ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکی حکومت افغانستان میں قیام امن اور اپنی فوج کے انخلا کے لیے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہے۔ لیکن طالبان کسی معاہدے سے قبل نیٹو افواج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    اس وقت افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی تعداد 20 ہزار ہے جن میں 14 ہزار امریکی فوجی شامل ہیں۔ غیر ملکی فوجیوں کی بڑی تعداد افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان فوج کی معاونت اور تربیت کے علاوہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے

  • ویتنام کے بچے شاپر میں بند ہو کر سکول جانے پر مجبور

    ویتنام کے بچے شاپر میں بند ہو کر سکول جانے پر مجبور

    ویتنام کے بچے شاپر میں بند ہو کر سکول جانے پر مجبور ہیں ایک ویت نامی گاؤں کے بچے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر اسکول جانے پر مجبور ہیں

    تفصیلات کے مطابق ویت نامی صوبے ڈائن بائن میں واقع ایک دورافتادہ گاؤں ہوائی ہا کے بچے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پہلے دریا کے کنارے پہنچتے ہیں۔ اس کے بعد وہاں موجود بڑے ان بچوں کو پلاسٹک کے ایک بڑے تھیلے میں بٹھاتے ہیں اور اسے بپھرے ہوئے دریا میں ڈال کر خود اسے گھسیٹتے ہوئے بچوں کو دوسرے کنارے تک پہنچادیتے ہیں۔


    عام دنوں میں بچے بانس کے ٹکڑوں سے چوکھٹا بناکر سفر کرتے ہیں لیکن بپھرے ہوئے دریا کو ان کے ذریعے عبور کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا، اس کے لیے دریا کنارے موجود رضا کار کم ازکم 50 بچوں کو تھیلوں میں بٹھا کر اسکول تک پہنچاتے ہیں لیکن یہ عمل بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ معمولی غفلت بچے کو لہروں کے دوش پر موت سے ہم کنار کرسکتی ہے۔


    لیکن ان سب باتوں کے باوجود بعض بچے 15 کلومیٹر دور سے چل کر آتے ہیں اور پھر دریا کے کنارے پہنچتے ہیں۔ عام دنوں میں یہ دریا ایک چھوٹی ندی بن جاتا ہے لیکن بارشوں کے بعد ایک بھرپور دریا میں تبدیل ہوجاتا

    واضح رہے کہ ویتنام جنگ سے بری طری طرح متاثر رہا اور ملک کا انفراسٹکچر بری طرح تباہ ہوا.ویتنام کے 30 لاکھ افراد اور امریکہ کے 58 ہزار فوجی اس جنگ میں مارے گئے تھے مگر آج امریکہ اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت بھی کرتے ہیں۔وزیر اعظم نْوِ ین ٹن زْونگ کا کہنا تھا: ’میں ملک کے اندر اور باہر موجود ویتنامیوں سے کہوں گا کہ وہ جذبہ حب الوطنی، انسانیت اور برداشت کی روایت کو برقرار رکھیں۔ ماضی اور اختلافات سے بالاتر ہوں اور قومی مفاہمت کے عمل میں خلوص نیت سے شامل رہیں۔ویتنام کی جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے اْن گھنے جنگلوں میں ڈائی اوکسین ایجنٹ اورنج نامی گیس کا سپرے کیا تھا جہاں شمالی ویتنام کے جنگجو پناہ لیتے تھے۔ اس گیس سے متاثر ہونے والے کئی لوگ آج بھی ذہنی اور جسمانی عارضوں میں مبتلا ہیں۔ویتنام کے خلاف جنگ کی وجہ سے امریکہ کے اندر لوگ تقسیم ہوگئے تھے.

  • سرگودہا بورڈپہلی تینوں پوزیشنز پرلڑکیاں قابض،

    سرگودہا بورڈپہلی تینوں پوزیشنز پرلڑکیاں قابض،

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کو اعلان کر دیا
    پوزیشن حاصل کرنے میں لڑکیاں ایک مرتبہ پھر سے بازی لے گئیں، پہلی تینوں پوزیشنز پرلڑکیاں قابض
    لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر اول جبکہ عائشہ نواز نے 1085 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی
    علیزہ حیدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ نے 1083 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی
    بورڈ کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد آج ہو گا تقریب کے مہمان خصوصی فیصل فاروق چیمہ ہوں گے

  • تعلیمی بورڈ سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    تعلیمی بورڈ سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    سرگودہا(باغی ٹی وی )تعلیمی بورڈ سرگودہا نے سیکنڈی سکول سرٹیفکیٹ امتحان سالانہ 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ چئیرپرسن ڈاکڑ کوثر رئیس نے سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر اکرم تارڑڑ کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا۔ جاری نتارئج کے مطابق رولنمبر610330 لائبہ افتخار اور رولنمبر 610349 اساور گل نے1089 نمبر کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے رولنمبر 600075 عائشہ نواز نے 1085نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ رولنمبر600041 ازلہ حیدر اور رولنمبر600814 روشان زہرا رضوی اور رولنمبر603518 فاطمہ عاصمہ نے1083 نمبرز حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں سید محمد زیشان ناصر نے 1080 نمبر کے ساتھ پہلی حسن علی اور محسن یار گوندل اوراسفند یار گوندل نے1079 کے ساتھ دوسری اور سجادحسن اورمحمد فیضان حسن نے1078نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
    سائنس گروپ طالبات میں لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089نے پہلی عائشہ نواز نے1085 کے ساتھ دوسری جبکہ ازلہ حیدر روشان حیدر رضوی اور فاطمہ عاصمہ نے 1083 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
    آرٹس گروپ بوائز میں محمد خلاص خان نے1039 نمبر کے ساتھ پہلی ریحان علی نے 1016 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد رضوان زکی نے991 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
    آرٹس گروپ طالبات میں ہمنا یونس نے 1054نمبرز کے ساتھ پہلی راحیلا کشور نے 1049 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ایریبہ شہباز نے 1048 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے’ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب آج 15جولائی صبح ساڈھے نو بجے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے مرکزی ہال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔