Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران امریکی پابندیوں کے خلاف مضبو طی سے کھڑا ہے، حسن روحانی

    ایران امریکی پابندیوں کے خلاف مضبو طی سے کھڑا ہے، حسن روحانی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ قوم کا مورال بلند ہے اور ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق صدرحسن روحانی ایران کے شمالی صوبے خراسان میں پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ قوم کا مورال بلند ہے اور ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انھوں نے کہا:’’ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے گذشتہ چودہ ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کررکھی ہیں لیکن ان چودہ مہینوں کے دوران میں ایرانی عوام عزم واستقلال کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریق سے شکست ہی ہوئی ہے‘‘۔

    ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان، عراق، شام اور یمن نیز خطے کے دیگر ملکوں میں شکست کا سامنا ہے اور اگر کوئی دعوی کرتا ہے کہ ایرانی قوم دباؤ کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے تو یہ اس کی بھول اور غلط فہمی ہے۔
    صدر ایران نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے سمیت تمام عالمی فورموں میں بھی امریکہ کو ایران مخالف اقدامات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں شریک ممالک نے ایرانی قوم کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کی شکایت کے بعد امریکہ کو عالمی عدالت انصاف میں بھی منھ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی رائے عامہ نے بھی امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

    حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود دوسروں کے سامنے یا عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے بلکہ اپنے اوپر بھروسہ کیا اور گزشتہ سال کے قرضے بھی واپس کر دیئے ہیں۔

  • وادی نیلم: طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 2 فوجیوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    وادی نیلم: طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 2 فوجیوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 2 فوجیوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    مظفر آباد: تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    آزاد کشمیر کے علاقے لیسوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر کئی مکانات بہہ گئے اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروئیاں شروع کیں۔

    اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن قریشی نے کہا کہ سیلابی ریلے میں 22 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گیارہ افراد تبلیغی جماعت کے تھے، سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ سعید الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ دو گھروں پر آسمانی بجلی گری ہے اور دو مساجد بھی سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئی جہاں موجود لوگ پھنس گئے ہیں۔…

    خوبصورت مقام ہونے کے باعث لیسوا میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے مظفرآباد میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس کا نمبر 05821921643 ہے۔

    دوسری جانب کامسر ڈونگاکس کے مقام پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جیپ میں ایک بچی سمیت چھ افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    امریکی ریاست ایری زونا کی ایک عدالت نے 28 سالہ امریکن استانی برٹنی زیمورا [Brittany Zamora] کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹنی زیمورا کو رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ زیمورا نے اعتراف کیا کہ اس نے ایری زونا کے شہر Goodyear کے ایک پرائمری اسکول Las Brisas کے طالب علم کو اپنے جال میں پھنسایا کیوں کہ وہ اس عمر کے لڑکوں کی جانب میلان رکھتی ہیں۔شادی شدہ استانی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک 13 سالہ شاگرد کو منظّم طریقے سے جنسی طور پر برانگیختہ کیا اور اس سے 8 مرتبہ جسمانی تعلق بھی قائم کیا۔

    تیرہ سالہ لڑکا ان ہیجان انگیز جذبات کے خلاف مزاحمت نہ کر سکا اور زیمورا کی شیطانی خواہشات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اس کے بعد وہ منتظر رہنے لگا کہ کب اسے موقع ملے اور وہ پھر سے زیمورا کے پاس پہنچ جائے۔ اس غرض کے لیے اس نے اسکول سے چھٹی کرنا شروع کر دی اور گھر اور دوستوں سے بھی دور ہونے لگا۔ اس صورت حال نے شاگرد کے والد کو شک میں مبتلا کر دیا اور اس نے بچوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن کا سہارا لیا۔ اس طرح وہ زیمورا کی اپنے بیٹے کے ساتھ بات چیت اور ارسال کردہ تصاویر جاننے میں کامیاب ہو گیا۔

    زیمورا کے شوہر کو ان تمام باتوں کا علم ہوا تو اس نے شاگرد کے والد کے ساتھ سمجھوتا کرنے کی پوری کوشش کی تا کہ پولیس اور عدالت تک بات نہ پہنچے۔ تاہم شاگرد کے والد نے اس کو مسترد کر دیا اور پولیس کو سارے معاملے سے آگاہ کر دیا۔ ٹھوس شواہد سامنے آنے پر پولیس نے فوری طور پر زیمورا کو گرفتار کر لیا۔ اس پر کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور صریح جنسی پیغامات ارسال کرنے کے الزامات عائد کیے۔ اس کے علاوہ زیمورا کو اس کے کام سے بھی برخاست کر دیا گیا۔

  • ترکی کا ایک اور زخمی  فوجی چل بسا

    ترکی کا ایک اور زخمی فوجی چل بسا

    ترکی کے خلاف برسر پیکار PKK دہشت گرد تنظیم کے حملے سے زخمی ایک اور ترک فوجی چل بسا
    تفصیلات کے مطابق ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فو جی زیر علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا
    ترکی کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فو جی زیر علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ہے۔
    فوجی آلتن تاش 9 جولائی کو ضلع حقاری میں فوجی گاڑی پر PKK کے دہشت گردوں کی طرف سےطویل مسافت سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔
    حملے میں 2 فوجی شہید بھی ہوئے تھے ۔
    آلتن تاش کو انقرہ کے تعلیمی و تحقیقی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن شروع کردیا

  • ایرانی طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکا جائے، اسرائیل

    ایرانی طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکا جائے، اسرائیل

    اسرائیل کے ماہرین نے ایران کے طلبا کو عسکری تعلیم کے حصول سے روکنے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق میزائل امور کے ایک اسرائیلی ماہر کا کہنا ہے کہ ایرانی طلبہ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے روکا جائے تا کہ وہ جدید عسکری ٹیکنالوجی سیکھ کر اسے اپنے ملک منتقل نہ کر سکیں۔

    انگریزی ویب سائٹDefense & Aerospace Report سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی ماہر عوزی روبن نے ایران کے ساتھ تنازع کی نوعیت پر روشنی ڈالی۔

    روبن کا تعلق Jerusalem Institute for Strategy and Security سے ہے۔

    روبن کے مطابق "ایرانیوں کی جانب سے اُس طریقے کار کا تجزیہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے مغرب اپنی جنگوں کو لڑتا ہے۔ انہوں نے ہر ممکنہ مفروضے کے واسطے مانع اقدامات وضع کیے ہوئے ہیں … ایرانی فوجوں کے خلاف نہیں لڑتے بلکہ وہ معاشروں کے خلاف نبرد آزما ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد اس معاشرے کو شکست دینا ہوتا ہے جو اپنی فوج کی پشت پر کھڑا ہوتا ہے”۔

    ایران کی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے روبن نے کہا کہ "تہران نے ایرانی کردستان پارٹی کے صدر دفتر پر حملے میں طویل مار کے میزائلوں کا استعمال کیا۔ اگرچہ ایک چوتھائی میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے تاہم بقیہ میزائل اپنی منزل تک پہنچے اور انہوں نے مذکورہ پارٹی کے میٹنگ روم کو نشانہ بنایا۔ ایران کے پاس اچھی انٹیلی جنس ہے اور اس کا یہ ٹکنالوجی استعمال کرنا انتہائی متاثر کن امر ہے”۔
    جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

  • یمنی فوج کے حملے ، 23 حوثی ہلاک

    یمنی فوج کے حملے ، 23 حوثی ہلاک

    یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں اور عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 23 حوثی ہلاک
    ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

    یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب حوثی ملیشیا کے ارکان نے قعطبہ ضلع میں غلق اور شخب کے محاذوں پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کی جانب دراندازی کی کوشش کی۔

    یمنی فوج نے باغیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور انہیں اِب صوبے کے علاقوں کی سمت فرار پر مجبور کر دیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں حوثیوں کا ایک کمانڈر ابو شریف حزام عبداللہ بھی شامل ہے۔
    حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ
    ادھر یمن کے شمال میں حوثی ملیشیا کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 10 حوثی باغی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے کتاف ضلع میں العادیات کے پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور جتھوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں میں متعدد باغی زخمی ہوئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

  • دریائے چناب پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    دریائے چناب پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    چنیوٹ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے چناب پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متحرک ہو گئی
    چنیوٹ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے چناب پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی دریائے چناب پر پانی کا بہاؤ پچاس ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر میدان میں آ گئی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی جانب سے ڈزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 اور محکمہ سول ڈیفنس کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاہم ریسکیو کی جانب سے دریائے چناب پر مؤک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں 9 مکامات پر فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں اسی طرح اگر بات کی جائے محکمہ ایجوکیشن کی تو محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے ضلع بھر کے 65 سکول کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوے تمام عملہ کو سکول میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے جبکہ دریائے چناب کے حفاظتی بندوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے

  • قطر کا سب سے بڑے نیول بیس کا افتتاح

    قطر کا سب سے بڑے نیول بیس کا افتتاح

    امریکہ اور ایران کشیدگی کے دوران قطر نے خلیج میں اپنے سب سے بڑے فوجی بحری اڈے کا افتتاح کر دیا
    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور کمانڈر امریکی نیول فورسز برائےمشرق وسطیٰ ایڈمرل جم ملوئے نے دوحہ کے مشرقی ساحل سے 30 کلومیٹر پر واقع سیمائی سیما میں الداین نیول بیس کا افتتاح کیا۔

    خطے میں امریکا کے قریبی اتحادی قطر میں واشنگٹن کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ بھی قائم ہے۔

    بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے کمانڈر جم ملوئے کا کہنا تھا کہ ‘نئے بیس سے ہمیں قطری ساحل کے محافظوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مزید بہتر موقع ملا ہے’۔

    خلیجی ممالک جہاں سے دنیا میں تیل کا تیسرا حصہ گزرتا ہے، حالیہ عرصوں میں کشیدگی میں اضافہ سامنے آیا ہے جہاں امریکا ایران پر تیل بردار جہازوں پر حملے کرنے کا الزام لگارہا ہے جبکہ تہران نے امریکی ڈرون مارگرایا ہے۔

    قطر کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ‘6 لاکھ اسکوائر میٹر سے زائد کی یہ جگہ سمندر اور سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہے’۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘نیول بیس میں، منفرد بندرگاہ، تربیت اور طبی سہولیات، سول ڈیفنس کے دفاتر اور آپریٹنگ رومز شامل ہیں’۔ اس بیس کے ذریعے ایران کے معاملے پر امریکا-قطر تعاون میں اضافے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جم ملوئے کا کہنا تھا کہ ‘ہماری توجہ بھی یہی ہے’۔

  • وہاڑی : پولیس لائنز جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. اس دوران ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کے ہمراہ پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا جبکہ ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں.

  • ہیڈ کنسٹیبل ممتاز احمد کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یارخان میں ادا کی گئی

    ہیڈ کنسٹیبل ممتاز احمد کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یارخان میں ادا کی گئی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کل فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو نے والے ہیڈ کنسٹیبل ممتاز احمدعرف بلا کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یارخان میں ادا کی گئی۔ جس میں شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔جنازے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار و سویلینز نے شرکت کی.