Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹبہ نین وال میں بچے سے نامعلوم افراد کی زیادتی

    ٹبہ نین وال میں بچے سے نامعلوم افراد کی زیادتی

    کھڈیاں خاص ، قصور:-

    ڈھولن ہٹھاڑ کے نواحی گاؤں ٹبہ نین وال میں 10 سالہ بچے کو ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص سے 6 کلومیٹر دور واقع گاؤں ٹبہ نین وال کا رہائشی 10 سالہ بچہ بکریاں لے کر کھیتوں میں گیا تھا۔
    رات کو گھر واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی ۔ رات بھر تلاش کرنے کے بعد بچے کی تشدد زدہ لاش گنے کے کھیت سے برآمد کر لی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

  • شجاع آباد : میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طلبہ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں شجاع آباد کی طالبہ مہک منیر نے 1090 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔مہک منیر پیف کے ز یر انتظام پنجاب پبلک گرلز ہائی سکول کی طالبہ ہے ۔ مہک منیر کا تعلق انتہائی غریب گھرا نے سے ہے والد پاکستان رینجرز میں بطور نائیک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام جاری کردیے

    راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام جاری کردیے

    راولپنڈی : انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال2019میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے, کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے 5طلبا نے ڈویژن بھر میں پہلی 3پوزیشنز اپنے نام کرلی ہیں, مجموعی طور پر پہلی 3پوزیشنز حاصل کرنے والے پانچوں طلبا کا تعلق سائنس گروپ سے ہے جن میں2طلبا نے یکساں نمبر حاصل دوسری اور2نے تیسری پوزیشنیں حاصل کیںاعلان کردہ نتائج کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے وقاص احمد نے رولنمبر904996 کے تحت 1089نمبر حاصل کر کے پہلی عبداللہ ظفرنے رولنمبر904934 اورشایان احمد نے رولنمبر904973کے تحت 1086نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ خوشال خان نے رولنمبر904962 اورحق نواز خان نے رولنمبر904994کے تحت 1083نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی اس سال شامل امتحان ہونے والی92926ریگولر اور28421پرائیویٹ سمیت121374 طلبا وطالبات91987کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 76.54فیصد رہا نتائج کا باقاعدہ اعلان آج صبح 10بجے ڈویژنل پبلک سکول شمس آبادمیں منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا جس میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مضامین گروپ کی الگ الگ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ برائے طالبات میں بھی پہلی تین پوزیشنیں5طالبات نے اپنے نام کیں نتائج کے مطابق صدیق پبلک سکول سکستھ روڈ راولپنڈی کی فاطمہ ناصر عباسی حبیب نے رولنمبر931575 اورڈسٹرکٹ پبلک سکول فار گرلز چکوال کی ایشہ بتول نے رولنمبر910597کے تحت 1079نمبر حاصل کر کے پہلی، فوجی فائونڈیشن ماڈل سکینڈری سکول فار گرلز دولتالہ کی مقدس صدیق نے رولنمبر924759کے تحت 1077نمبر حاصل کر کے دوسر ی جبکہ منیر پبلک گرلز ہائی سکول چکوال کی اریبہ سردارنے رولنمبر909273 اور خالد میموریل سکینڈری سکول فار گرلز چک بھون کی عروبہ ناصرنے رولمبنر910585کے تحت 1075نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح طالبات کے آرٹس گروپ میں گرامر پبلک ہائی سکول فار گرلز سیٹلائیٹ ٹائون راولپنڈی کی ایشہ طارق نے رولنمبر933000کے تحت 1009نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سائیلہ جہلم کی علیشبہ حبیب نے رولنمبر141346کے تحت 1006نمبر حاصل کر کے دوسر ی جبکہ اسی سکول کی ایمان رفعت نے رولنمبر141370کے تحت 1001نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طلبا میں وی پی او حطار کے وسیم اکرم نے رولنمبر110056کے تحت966نمبر حاصل کر کے پہلی، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ جمال کرم بارہ گھوہا سوہاوہ کے حافظ محمد نجم الکرم احمدنے رولنمبر136016کے تحت955نمبر حاصل کر کے دوسری،گاؤں کالووال بھرتا دینہ کے محمد زکریا نے رولنمبر139095کے تحت 953نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اس سال شامل امتحان ہونے والے کل65664طلبا میں سے 45900طلبا کامیاب ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب70.76فیصد جبکہ شامل امتحان ہونے والی 55683طالبات میں سے 46087کامیاب ہوئیں جن کی کامیابی کا تناسب 83.32فیصد رہا جاری ہونے والے نتائج کے مطابق 11260طلباو طالبات نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 15549طلبا وطالبات نے اے گریڈ ،23833نے بی گریڈ ،27334نے سی گریڈ ،13542نے ڈی گریڈ اور469نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی رواں سال 28026 امیدوارفیل قرار پائے جبکہ976امیدوارغیر حاضر رہے

  • ورلڈ کپ فائنل، ایسا میچ پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، وسیم اکرم

    ورلڈ کپ فائنل، ایسا میچ پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، وسیم اکرم

    پاکستان کے سابق مایہ ناز باؤلر اور نامور کرکٹر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کے فائنل میں دونوں‌ ٹیموں‌ کے کھیل کی زبردست تعریف کی اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا میچ کبھی نہیں‌ دیکھا. انگلینڈ‌ کی ٹیم نے فائنل میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق قومی کرکٹ وسیم اکرم نے کہاکہ میچ کے آغاز میں انگلینڈ کی ٹیم سخت دباؤ‌ میں تھی اور اس کی چار وکٹیں 86 سکور پر گر گئی تھیں‌ تاہم بعد میں‌ انگلینڈ کی ٹیم نے بہت اچھے طریقے سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو دباؤ سے نکالا.

    وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ فائنل میچ میں‌ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اچھا کھیلی، میں‌ سمجھتا ہوں‌ کہ دونوں ٹیموں کو داد دینی چاہیے جس طرح‌ کا شاندار کھیل انہوں‌ نے پیش کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اچھا کھیلی ہے اور دوسری مرتبہ فائنل میں آئی ہے ۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ‌ نے ورلڈ‌کپ جیت لیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ورلڈ‌کپ کے فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ہے.

  • چھ ماہ میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے 24 ہزار سے زائد واقعات

    چھ ماہ میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے 24 ہزار سے زائد واقعات

    گزشتہ چھ ماہ میں 24 ہزار سے زائد بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر کانگریس نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ مہم شروع کرنے والی بی جے پی بھارت کی بچیوں کو محفوظ کیوں‌ نہ بنا سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے مودی سرکار پر اس حوالہ سے کڑی تنقید کی ہے، کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بچیوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئی، بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو مہم بھی مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

    کانگریس رہنما نے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اسی برس جنوری سے 30 جون تک بھارت کے مختلف علاقوں میں چوبیس ہزار 212 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے، بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے ان واقعات پر از خود نوٹس لیا، کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات بھارتی سپریم کورٹ نے جمع کئے ہیں،

    کانگریس کے ترجما ن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں بچیوں سے زیادتی کی 3457 مقدمات درج ہوئے جن میں سے صرف 22 مقدمات کا فیصلہ ہوا، جن واقعات کا مقدمہ درج نہیں ہوا وہ اس سے بھی زیادہ ہیں.

    بھارتی الیکشن کے دوران بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دیو بھومی کلو میں لوک سبھا انتخابات کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب نو سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے‌آیا . مقامی سکول میں الیکشن کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے. سکول کے ساتھ ملحقہ گرائوند میں بچی کھیل رہی تھی اور اس کی ماں کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی. ملزم نے بچی کے پاس جا کر اسے دس روپے دئیے اور کہا کہ دکان سے چیز لے آو ، بچی چیز لینے جا رہی تھی تو ملزم نے راستے میں اس بچی کے ساتھ زیادتی کی. بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی پہچان دیوندر سنگھ کے طور پر ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا خاص طور پر 2012 میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعدازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ بھات میں 2007 سے 2016 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں ہر گھنٹے میں جنسی زیادتی کے 4 کیسز ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بچوں‌ کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اس قبیح جرم کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون میں‌ ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے. 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کی جائے گی.

  • راولپنڈی میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا, ترجمان تعلیمی بورڈ نے اعلان کردیا

    راولپنڈی میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا, ترجمان تعلیمی بورڈ نے اعلان کردیا

    راولپنڈی : بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان
    کل پیر کو 15 جولائی کو ہوگا۔راولپنڈی بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ نے بتایا کہ راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا جائے گا اور نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی تمام نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے جبکہ طلباء و طالبات بورڈ کے فون نمبر 800296سے بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں ۔ترجمان نے مزید بتایاکہ اس ضمن میں نتائج کے اعلان کی مرکزی تقریب صبح 10 بجے ڈویژنل پبلک سکول شمس آباد میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی نتائج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ صوبائی وزراء مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • راولپنڈی بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے اندھے قتل ڈکیتی کی واردات ٹریس کر کے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کواس کے3ساتھی ڈاکوؤں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد چھینی جانے والی نقدی بر آمد،ملزمان پنجاب بھر کی پولیس کو ڈکیتی قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں،ایس پی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی جاوید کوثر کی سی پی او فیصل رانا کی قیادت میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کی تعریف،عوام کی پولیس کے حق میں نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں کلر سیداں کے دوکاندار طاہر اور ابرار اپنے3ساتھیوں کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ چھپر چوک کے قریب ناکہ لگائے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو روکا لوٹ مار کرتے ہوئے ان سے بھاری نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دوکاندار طاہر جاں بحق جبکہ ابرار زخمی ہو گیا،ڈکیتی قتل کی یہ خونی واردات راولپنڈی پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی،کیوں کہ ڈکیتی اور قتل دونوں وارداتیں ہی اندھی تھیں،انہوں نے کہا سی پی او ڈی آئی محمد فیصل رانا نے جونہی چارج سنبھالا تو انہوں نے پینڈگ مقدمات کی فہرست منگوائی جس میں یہ مقدمہ بھی شامل تھا،سی پی او فیصل رانا نے میری نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ہمیں ہدف دیا کہ ہم نے ہر صورت اس سنگین واردات کو ٹریس کرنا ہے،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ساہیوال سے ملزم عبد الرحمان کو گرفتار کیا جو بین الصوبائی ”رحمانہ ڈکیت گینگ“ کو سرغنہ نکلا یہ ڈکیت گینگ پنجاب بھر میں ڈکیتی اور وارداتوں کے دوران مزاحمت پر بے گناہ عوام کو قتل کرنے کے حوالے سے بدنام ہے،پولیس نے رحمانہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے علاوہ اس گینگ کے3اہم ارکان شعیب،جنید اور شریف کو بھی گرفتار کر لیا جنہوں نے چھپر چوک میں دوکاندار طاہر کو واردات کے دوران قتل کرنے جبکہ ابرار کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا،ملزمان سے پولیس نے وارداتوں کے دوران چھینی جانے والی ایک لاکھ55ہزار روپے کی نقدی اور بھاری مقدار میں وہ اسلحہ بر آمد کر لیا جس سے دوکاندار طاہر کو قتل جبکہ ابرار کو زخمی کیا گیا تھاایس پی کی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید کوثر اپنے کارکنوں کے ہمراہ پہنچ گئے،عوام نے راولپنڈی پولیس اور اس کے کمانڈر فیصل رانا کے حق نیں نعرے بازی کی،اس موقع پر ایم پی اے جاوید کوثر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی قتل کی یہ سنگین ترین واردات ٹریس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اسے ایک پروفیشنل،ایماندار اور فرض شناس کمانڈر فیصل رانا کی شکل میں دستیاب ہو گیا ہے جس نے ایک ایسی ٹیم بنا لی ہے جو قانون پسند عوام کی دوست اور قانون شکنوں کی کھلی دشمن ہے انہوں نے کہا کہ عوام فیصل رانا کی قیادت میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کے پشتی بان ہیں ہم نے مل جل کر راولپنڈی کو کرائم فری بنانا ہے جس سے راولپنڈی ضلع پنجاب کا پر امن ترین ضلع بن جائے گا یہی ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن اور وزیر اعظم عمران خان کی سوچ ہے،ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو آج پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا عدالت سے انہیں ریمانڈ پر تفتیش کے لئے لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پنجاب بھر کی ڈکیہتی،ڈکیتی قتل کی سنگین وارداتیں ٹریس ہوں گی۔

  • راولپنڈی تھانہ چونترہ ایس ایچ او معطل

    راولپنڈی تھانہ چونترہ ایس ایچ او معطل

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس میں احتساب کا عمل زور پکڑ گیا،سی پی او نے قبضہ مافیا کے ساتھ تعلقات کے الزام میں تھانہ چونترہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا،پولیس نے عوام کو مافیا سے بچانا ہے،انسپکٹر تو آفیسر رینک ہے،میں کانسٹیبل کے کسی بھی قسم کے مافیا سے تعلقات برداشت نہیں کروں گا،سی پی او کی پولیس افسران سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے،پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے راولپنڈی پولیس 24/7پولیسنگ کرتی نظر آ رہی ہے،اتوار کو چھٹی کے باوجود سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سی پی او ہاؤس کے کیمپ آفس میں پولیس افسران کو طلب کیا،اسی دوران سی پی او کو اطلاع ملی کہ تھانہ چونترہ کا ایس ایچ او علاقہ کے بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے ساتھ نہ صرف رابطے میں ہے بلکہ اس کے قبضہ مافیا کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کروڑوں روپے کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر لیتا ہے،سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی تو ایس پی صدر نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ کے قبضہ مافیا کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر سی پی او نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر ملک نعیم اختر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے کمانڈر کی حیثیت سے میں یہ بات سوچ بھی نہیں سکتا کہ قانون کی محافظ پولیس فور س میں انسپکٹر لیول کا آفیسر ایس ایچ او ہوتے ہوئے قبضہ مافیا کے ساتھ لنک اپ ہو،پولیس نے تو قبضہ مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،انہوں نے کہا کہ معطل ایس ایچ او کے خلاف باقاعدہ محکمانہ انکوائری ہوگی جس کے بعد الزامات ثابت ہونے پر سخت محکمانہ سزا دی جائے گی جو ملازمت سے برخاستگی بھی ہو سکتی ہے،سی پی او نے تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو ہدائت کی کہ وہ ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کے کنڈکٹ پر نظر رکھیں،اگر کوئی پولیس آفیسر یا ملازم قانون شکنی میں براہ راست ملوث ہے یا قانون شکنوں کا سہولت کار ہے تو اس کے خلاف ثبوت بھجوائیں ایسے ملازمین و افسران کو ایک لمحہ کے لئے بھی محکمہ میں برداشت نہیں کیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ10دنوں میں یہ چوتھاایس ایچ او ہے جسے سی پی او نے محکمانہ احتساب کے تحت معطل کیا ہے،عوامی حلقوں نے سی پی او کے محکمانہ احتساب کے عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا پولیس کمانڈر راولپنڈی کی عوام کو مدتوں بعد ملا ہے عوام پولیس کے پشتی بان ہیں قانون پسند عوام اور فیصل رانا کی قیادت میں پولیس فورس مل کر قانون شکنوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لائیں گے جبکہ پولیس میں موجود قانون شکنوں یا ان کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کر کے راولپنڈی پولیس کو ان سے پاک کیا جائے گا۔

  • چیف ٹریفک آفیسرکو ہر ویک اینڈ پر ٹریفک کنٹرول انتظامات کی نگرانی کے لئے ملکہ کہسار مری میں موجود رہنے کا پابند بنا دیا گیا ہے

    چیف ٹریفک آفیسرکو ہر ویک اینڈ پر ٹریفک کنٹرول انتظامات کی نگرانی کے لئے ملکہ کہسار مری میں موجود رہنے کا پابند بنا دیا گیا ہے

    راولپنڈی :سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسرکو ہر ویک اینڈ پر ٹریفک کنٹرول انتظامات کی نگرانی کے لئے ملکہ کہسار مری میں موجود رہنے کا پابند بنا دیا گیا ہے،ایام عید الضحیٰ کے دوران میں خود بھی مری میں اپنا کیمپ آفس بناؤں گا،مری کو جانے والی یہی سڑکیں ہیں یہی راستے ہیں،انہیں کو مدنظر رکھ کر ہمیں ٹریفک کنٹرول کرنے کا ایسا قابل عمل ماسٹر پلان بناناہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چاہے سیاحوں کا جتنا رش کیوں نہ ہو ٹریفک کسی بھی صورت جام نہ ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24/7پولیسنگ کرتے ہوئے چھٹی کے دن اتوار کو سی پی او ہاؤس کے کیمپ آفس میں چیف ٹریفک آفیسر اور ٹریفک پولیس کے افسران کو طلب کر کے مری کے ٹریفک پلان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او نے کہا کہ ملکہ کہسار مری عالمی سطح کا سیاحتی مقام ہے جہاں پر ملکی اور غیر ملکی لاکھوں مردو خواتین سیاح سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں،ہمیں ان سیاحوں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرنا ہیں،ٹریفک جام ہونا مری کی سڑکوں پر معمول بنتا جا رہا ہے،ٹریفک جام ہونے سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چونکہ مری کی عالمی سطح پر سیاحتی مقام کے حوالے سے مسلمہ حیثیت ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بندش ایک بڑا مسئلہ بن کر میڈیا پر ابھر آتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملکہ کہسار کو جانے آنے والی یہی سڑکیں ہیں ہمیں انہیں کو مدنظر رکھ کر ایسے انتظامات کرنا ہیں جس سے یہاں پر ٹریفک ایک لمحہ کے لئے بھی جام نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ہر ویک اینڈ پر سیاحوں کی کثیر تعداد یہاں آتی ہے،جس کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر ہر ویک اینڈ پر بذات خود مری کے ان مقامات پر موجود ہوں گے جہاں پر ٹریفک جام ہونے کے زیادہ امکانات ہیں،انہوں نے کہا کہ میں خود بھی گاہے بگاہے مری کے ٹریفک انتظامات کو چیک کرتا رہوں گا،سی پی او نے ہدائت کی کہ سیاحوں کی اوسطاً تعداد کو مدنظر رکھ کر ویک اینڈ پرٹریفک انتظامات کا الگ سے پلان بنایا جائے جس میں سیاحوں کی آگاہی کے لئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر اور سی ٹی او سمیت ٹریفک پولیس کے افسران کے موبائل نمبرز درج ہوں،یہ پلان مشتہر ہو تاکہ سیاح مری آنے سے قبل آگاہ ہو سکیں،فیصل رانا نے کہا کہ عید الضحیٰ پر سیاحوں کا رش کئی گنا بڑھے گا ہمیں اس رش کو مدنظر رکھ کر ابھی سے ٹریفک پلان ترییب دینا ہے،میں خود بھی ایام عید الضحیٰ پر مری میں کیمپ آفس بنا کر بیٹھوں گا تاکہ ٹریفک انتظامات کی مؤثر نگرانی ہو اور سیاحوں کو کسی قسم کے ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل اچانک امریکا روانہ ہو گئے، بلاول 21 جولائی تک امریکا رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ کل امریکا جائیں گے، بلاول کراچی ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے، وہ 15 سے 21 جولائی تک امریکا میں قیام کریں گے .

    بلاول زرداری اپنے دورہ امریکا میں امریکی سینیٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے. بلاول زرداری کے دورہ امریکا میں امریکیوں سے ملاقاتوں کا اہتمام حسین حقانی نے کیا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے بھی بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے