Baaghi TV

Author: +9251

  • لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع

    لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع

    برارکوٹ مظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس پر خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے لوہارگلی کےمقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے. محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش تھمتے ہی مٹی کے تودے ہٹانے کا کام شروع کردیا جائےگا،

    واضح‌ رہے کہ آج تیز بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور برار کوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہو گئی ہے. ابھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ شاہرات نے کہا ہے کہ جونہی بارش رکے گی برارکوٹ‌ شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا.

  • گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر کے نام سامنے آ گئے

    گوجرانوالا : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے میٹرک امتحانات کے رزلٹ 2019 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آ گئے ۔گوجرانوالہ بورڈ دسویں کلاس کے رزلٹ میں ٹیلنٹ کڈذ سکول پیپلز کالونی کی طالبہ منتہی بشیر 1090 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔انجیلز سکول ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کی طالبہ طوبہ بی بی نے 1088 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ گورنمنٹ ہائی اسکول کدر منڈی بہاؤالدین کے طالبعلم محمد نعمان اور غزالی پبلک سکول منڈی بہاؤالدین کے طالبعلم عبدالوہاب دونوں طلباء نے 1087 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ میٹرک امتحانات کا رزلٹ باقاعدہ طور پر 15 جولائی کو صبح 10:10 پر شائع کیا جائے گا ۔ رزلٹ کی سی ڈی حبیب بینک کی مختلف برانچوں پر دستیاب ہو گی ۔

  • ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن مشکل صورتحال سے دوچار، 86 سکور پر 4 وکٹ گر گئیں

    ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن مشکل صورتحال سے دوچار، 86 سکور پر 4 وکٹ گر گئیں

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے 86 سکور بنائے ہیں اور اس کی چار وکٹیں گر گئی ہیں. یوں‌ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں‌ مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے. انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے ابھی 156 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران غریب عوام کو فوری ریلیف دیں، نیشنل علماء کونسل پاکستان

    ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران غریب عوام کو فوری ریلیف دیں، نیشنل علماء کونسل پاکستان

    پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، غربت اور بے روزگاری میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نظر نہیں آرہی، ریاست مدینہ کے دعوے دار حکمران غریب عوام کو فوری ریلیف دیں، قادیانیوں کی سرگرمیاں اور ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جو آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی بلکہ بغاوت ہے، بے رحم اور بلاامتیاز احتساب جاری اور اس میں تیزی آنے چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار جامعہ مرتضائیہ قلعہ شریف میں نیشنل علماء کونسل پاکستان کے خصوصی اجلاس سے قائدین کونسل چیئرمین علامہ صاحبزادہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری سرپرست اعلیٰ علامہ صاحبزادہ پیر خلیل احمد مرتضائ۔سیکرٹری جنرل پیر سید وسیم الحسن نقوی۔ علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید ۔علامہ عبدالمصطفی چشتی علامہ۔ صاحبزادہ انوار رسول مرتضائ۔ علامہ حسن رضا قادری رائے صلاح الدین ایوبی کر ایڈوکیٹ۔علامہ قاری زخار حیدری قاری محمد یونس قادری اور دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کی یہ سبز باغ دکھائے اور عوام کی توقعات میں اضافہ کیا جن پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے،

    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اگر ریاست مدینہ کا نام سن کر دل سے لیتے ہیں تو فوری طور پر نظام مصطفی کے نفاذ کا اعلان کریں کیونکہ اس ملک اور قوم کی تقدیر نظام مصطفی سے جڑی ہوئی ہے اور حکومت اور عوام کی تمام تر پریشانیوں اور مسائل کا حل اسی نظام میں ہے فھاشی و عریانی کے سیلاب کو روکا جائے میڈیا کو خلاقیات کا پابند بنایا جائے فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات کو عام اور فری کیا جائے.

  • میٹرک امتحان، لاہور بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کا اعلان کر دیا، دانش اطہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    میٹرک امتحان، لاہور بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کا اعلان کر دیا، دانش اطہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ‌ کی طرف سے دسویں‌ کلاس میں‌ پوزیشنیں‌ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں‌ کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈی سکول کے طالب علم دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی طالبہ انوشہ زکریا، لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکول علامہ اقبال ٹاؤن کے طالب علم سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی کے محمد عفان عامر نے 1090 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

    لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں ڈویژنل پبلک گرلز سکول ماڈل ٹاؤن کی طالبہ صبا اقبال اور گورنمنٹ‌ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبہ سائرہ حیات نے 1089 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے. واضح‌ رہے کہ لاہور بورڈ کی طرف پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ رزلٹ کا اعلان کل 15 جولائی کو کیا جائے گا.

  • راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں وقاص احمد کی پہلی پوزیشن

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں وقاص احمد کی پہلی پوزیشن

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، آرٹس گروپ گرلز میں عیشا طارق نے 1009 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمان رفعت نے 1001 نمبروں کے ساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کی، علیشہ حبیب نے 1006 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ بوائز میں وسیم اکرم کی 966 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. حافظ محمد نجم الکرم احمدکی 955 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں‌کامیاب رہے.

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،میٹرک میں محمد زکریا 953 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے، سائنس گروپ بوائز میں وقاص احمد کی 1089 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی. سائنس گروپ بوائز میں‌ پہلی تین پوزیشنزلینے والےطلبا کا تعلق کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ہے، سائنس گروپ بوائز ،عبداللہ ظفر اور شایان احمد کی 1086 نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی ہے. سائنس گروپ بوائز ،خوشحال خان اور حق نواز خان کی 1083 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن جبکہ سائنس گروپ گرلز ، فاطمہ ناصر عباسی اور عیشا بتول کی 1079 نمبرلےکر پہلی پوزیشن پر رہے. سائنس گروپ گرلز ، مقدس صدیق 1077 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے. عریبہ سردار اور عروبہ نثار کی 1075 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 میں 1 لاکھ 20 ہزار 211 طلبا و طالبات شریک ہوئے.

  • نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 39 سکور بنا لئے، ایک وکٹ گر گئی

    نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 39 سکور بنا لئے، ایک وکٹ گر گئی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 سکور بنا لئے ہیں. نو اوورز میں‌ تقریبا ساڑھے چار رنز کی اوسط سے انگلینڈ کی ٹیم نے سکور کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • لاہور، باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ سراپا احتجاج

    لاہور، باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ سراپا احتجاج

    لاہور کے باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قتل کئے جانے والے بچے کا تعلق باٹا پور لکھن شریف علاقہ سے بتایا جاتا ہے. کہا گیا ہے کہ سبحان امجد نامی یہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تاہم وہ واپس گھر نہیں‌ آ سکا. گھر سے باہر کسی درندے نے اسے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا،

    باٹا پور کےعلاقہ میں دس سالہ بچے کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

  • برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کومیری جانب سےکیےگئے3 ہتک عزت کےدعوؤں کاجواب دینا ہے،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی، برطانوی اخبارکےخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے،

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نےسسلین مافیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ برطانوی صحافی بکاؤمال نہیں جون لیگ کی جھوٹی خبروں کادفاع کرے،