Baaghi TV

Author: +9251

  • انگلینڈ نے پہلی بار ورلڈ کپ فتح کر لیا

    انگلینڈ نے پہلی بار ورلڈ کپ فتح کر لیا

    لورڈز: سنسنی خیز مقابلے اور سوپر اوور کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا. بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار.

    242 کا ہدف برابر ہونے کے بعد سوپر اوور ہوا جس میں انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس اور جوس بٹلر کھیلنے آئے اور 15 رنز بنائے
    میزبان ٹیم انگلینڈ ہوم گراؤنڈ میں ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی. نیوزیلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھی بیٹنگ نہ کر سکے. اوپنر گپٹل 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے. کپتان ولیمسن بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے. روز ٹیلر بھی اپنی کارگردگی نہ دکھا سکے اور مارک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے. نکولس 55 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے.

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی شروعات میں لڑکھڑا گئی پھر بین سٹوکس اور جوس بٹلر نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور سکور آگے لے گئے.

    میچ برابر ہونے کے بعد سوپر اوور ہوا جس میں انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس اور جوس بٹلر کھیلنے آئے اور 15 رنز بنائے

    واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل فتح کیا ہے. 1992 کے بعد پہلی بار ورلڈ کا کا فائنل کھیلنے والی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں فتح سمیٹی

  • انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کا میچ برابر ہونے پر سپر اوور کھیلا گیا. ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہار جیت کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلنا پڑا. میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور سپر اوور میں‌ 15 سکور بنائے. یوں‌ انگلینڈ‌ نے نیوزی لینڈ کو ایک اوور میں فتح کیلئے 16 رنز کا ٹارگٹ‌ دیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے سپر اوور بٹلر نے کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ‌ کی ٹیم نے بعد میں سپر اوور کھیلتے ہوئے پندرہ سکور بنائے. یوں‌ دونوں نے سپر اوور میں ایک جیسا سکور کیا تاہم انگلینڈ کی باؤنڈریز زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ورلڈ‌کپ کا فاتح قرار دیا گیا. بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار دیے گئے.

    قبل ازیں‌ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 242 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم بڑی مشکل سے یہ میچ برابر کرنے میں‌ کامیاب رہی جس پر میچ کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلا گیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بارٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کو ابتدائی طور پر ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران جب انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی تو انگلینڈ کے کھلاڑی جوزیٹیلر 59 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہو گئی. انگلینڈ کے چھٹے کھلاڑی کرس ووکس صرف دو سکور بنا سکے. ساتویں‌اور آٹھویں‌ کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو گئے. انگلینڈ کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے تاہم میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا.

    میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا . نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے. نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی. لندن پولیس نے الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے جرم میں گرفتار کیا تھا، میٹروپولٹن پولیس کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ پولیس سٹیشن آئے، جس پر انہیں ستمبر تک دوبارہ ضمانت دے دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کو11 جون کو گرفتار کیا تھا اور انہیں دو دن گرفتار رکھا گیا تھا، دو دن بعد الطاف حسین کی ضمانت منظور ہوئی تھی.اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نارتھ ویسٹ لندن سےایک شخص کونفرت انگیزتقاریرکرنےپرگرفتارکیا گیا ہے ،گرفتارشخص کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے،نفرت انگیز تقریرسےمتعلق تحقیقات کیلیے 60سال کےشخص کوگرفتارکیاگیا،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ،اعلامئے کے مطابق گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتارشخص کو حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ،لندن پولیس کے مطابق گرفتارشخص تاحال پولیس حراست میں ہے .لندن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.تحقیقات لندن پولیس کے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کر رہے ہیں تفتیش کار شمال مغربی لندن میں ایک کمرشل مقام کی بھی تلاشی لے رہے ہیں .تحقیقات کافوکس ایم کیو ایم کی ایک شخصیت کی اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر ہے .

  • وزیراعلئ بلوچستان کا نیک خواہشات کا اظہار۔

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کینسر بیالوجی میں ماسٹرز ڈگری لینے والی طالبہ معصومہ راجپوت بلوچستان کی بیٹی اور فخر پاکستان ہے اپنے ٹوئیٹر پر معصومہ راجپوت کو مبارکباد دیتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا ہے کہ
    معصومہ راجپوت نے جرمنی کی نامور یونیورسٹی سے کینسر کے شعبہ میں ماسٹرز کرکے تاریخی کامیابی اور کینسر بیالوجی میں ماسٹرز کرنے والی ملک کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔وزیراعلئ بلوچستان نے معصومہ راجپوت کی مزید کامیابیوں کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

  • ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر، پہلی بار فیصلہ سپر اوور میں‌ ہو گا

    ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر، پہلی بار فیصلہ سپر اوور میں‌ ہو گا

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ برابر ہو گیا ہے. نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 242 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم بڑی مشکل سے یہ میچ برابر کرنے میں‌ کامیاب رہی جس پر میچ کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بارٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہو گا ، میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر انگلینڈ کی ٹیم کو ابتدائی طور پر ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران جب انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی تو انگلینڈ کے کھلاڑی جوزیٹیلر 59 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہو گئی. انگلینڈ کے چھٹے کھلاڑی کرس ووکس صرف دو سکور بنا سکے. ساتویں‌اور آٹھویں‌ کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو گئے. نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا.

    میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا . نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے. نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 203 رنز پر گر گئی

    ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 203 رنز پر گر گئی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں‌ کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی چھٹی وکٹ بھی 203 سکور پر گر گئی ہے. انگلینڈ کی ٹیم کو اس وقت یہ میچ جیتنے کیلئے 23 گیندوں‌ پر 39 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر انگلینڈ کی ٹیم کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی. اس موقع پر انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی تاہم انگلینڈ کے کھلاڑی جوزیٹیلر 59 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہو گئی. انگلینڈ کے چھٹے کھلاڑی کرس ووکس صرف دو سکور بنا سکے. نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا.

    میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے. نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

    ایران کے صدرحسن روحانی نے امریکہ سے بات چیت پر مشروط رضامندی کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ پابندیاں اٹھالے،2015 کی ایٹمی ڈیل کا احترام کرے تو بات چیت کیلئے تیارہیں، انہوں نے کہاکہ امریکہ ہماری شرائط تسلیم کرتا ہے تو کسی بھی مقام پر آج ہی بات چیت کو تیارہیں،

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مذاکرات پر یقین رکھتا آیا ہے، واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی چلی آ رہی ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیانات دیے جاتے رہے ہیں. امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں‌ کا بھی اعلان کیا گیا اور ایک دوسرے کو جنگ کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم اب دونوں‌ طرف برف پگھلتی نظر آرہی ہے اور آج ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی امریکہ کو شرائط تسلیم کرنے پر مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے.

  • ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی 242 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، چار وکٹوں پر 177 بنا لئے

    ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی 242 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، چار وکٹوں پر 177 بنا لئے

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 177 سکور بنا لئے ہیں. ابھی انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 48 گیندوں‌ پر 65 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر انگلینڈ کی ٹیم کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے میں کامیاب رہے. میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین کی آمد پر کیا ہوا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین کی آمد پر کیا ہوا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے لیگی ایم پی ایزکی ملاقات پربات چیت ہوئی ہے،

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس کے دوران لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملنے والے ایم پی ایز کی اجلاس میں موجودگی پراعتراض‌ کیا گیا. ارکان کےپوچھنےپرملاقات کرنےوالےایم پی ایزنےبتایاکہ وہ ن لیگ کےساتھ ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    اجلاس میں 90 سے زائد لیگی ارکان نےشرکت کی، دریں اثناء مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ‌ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت کےساتھ اپنی قیادت کےساتھ کھڑی ہے، امیدہےکہ صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں جمہوری روایات کوقائم رکھاجائےگا، انہوں نے کہاکہ پارٹی اراکین کومہنگائی کی صورتحال پرتشویش ہے، اسمبلی کوچلاناحکومت کی ذمہ داری ہے،

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

  • فیروز خان بہنوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف

    فیروز خان بہنوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف

    پاکستان کے چہیتے اداکار اور ماڈل فیروز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو اپنی بہنوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے دوں۔

    فیروز خان نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ چونکہ ان کی بہنوں کی ذاتی زندگی پر ان کا کوئی اختیار نہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ انہیں روک نہیں کرسکتے۔

    فیروز خان نے یہ بھی واضح کر دیا کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ صرف وہ خود اور ان کی بہنیں ہیں، ان کی اہلیہ اور والدین کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے چنانچہ ان کو شوبز انڈسٹری سے نہ جوڑا جائے.

    نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کے خصوصی پروگرام ’معصومانہ سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے صرف اپنی بہنوں اور خاندان بلکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور سیاست سے متعلق بھی بات کی۔ فیروز خان نے شو میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیتے۔

    واضح رہے فیروز خان کی بہنیں حمیمہ اور دعا پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور حمیمہ ملک لولی ووڈ کی مقبول فلمیں بول، ارتھ، دیکھ مگر پیارسے، اور مشن اللہ ہو اکبر کے علاوہ بالی ووڈ کی فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کر چکی ہیں تاہم ان کی لولی ووڈ فلم مولا جٹ 2 ابھی ریلیز نہیں ہو سکی.