Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ جموں‌ میں امرناتھ یاترا ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی

    مقبوضہ جموں‌ میں امرناتھ یاترا ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی

    مقبوضہ جموں سے امرناتھ یاتریوں کی روانگی ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی ہے، یاترا کیلئے یہ معطلی یوم شہدائے کشمیر کے حوالہ سے ہڑتال کے پیش نظر کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں سے کسی بھی امرناتھ یاتری کو وادی کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، یاد رہے کہ جموں کشمیر میں ہر سال 13 جولائی کو یوم شہداء کے طور منایا جاتا ہے، 1931میں آج ہی کے دن ڈوگرہ مہاراجہ کی فورسز نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر گولیاں چلا کرمتعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا،

    مقبوضہ کشمیر میں آج بھی یوم شہداء کشمیر کے حوالہ سے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں‌ معطل ہیں، امرناتھ یاترا امسال یکم جولائی سے شروع ہوئی اور تاحال جاری ہے.

  • منڈی بہاؤالدین میں‌ شہر اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    منڈی بہاؤالدین میں‌ شہر اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    انجمن تاجران کی اپیل پر منڈی بہاؤالدین میں‌ شہر اور گردونواح میں تمام بازار مارکیٹیں میں شڑ ڈاون ہڑتال ہے اور کاروباری سرگرمیاں‌ مکمل طور پر بند ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ تمام تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔ ٹریڈ چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکزی چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جارہا ہے،

    ادھر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا کہنا ہے کہ زبردستی دکانیں مارکیٹیں بند کروانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا حصہ نہ بننے والے تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرینگے،

  • جماعت اسلامی پر پابندی، عدالتی ٹریبونل آج کیس کی سماعت کرے گا

    جماعت اسلامی پر پابندی، عدالتی ٹریبونل آج کیس کی سماعت کرے گا

    جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے مودی حکومت کی طرف سے تشکیل دیاگیا ٹریبونل جموں میں آج جبکہ لیہہ میں 20 اور 22 جولائی کو سماعت کرے گا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ٹریبونل کی سربراہی نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس چندر شیکھر کررہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس چندر شیکھر کی سربراہی میں 16رکنی ٹیم ہنوستانی وزارت داخلہ اور سرکاری کونسل ارکان کے ہمراہ جموں پہنچ گئی ہے جو جموں ہائی کورٹ کے احاطے میں اس سلسلہ میں سماعت کرے گی کہ کیا جماعت اسلامی کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کیلئے شواہدکافی ہیں یا نہیں،

    ہندوستانی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستی چیف سیکریٹری اور صوبائی کمشنر جموں سے کہاگیاہے کہ ٹریبونل کیلئے کورٹ روم میں بیٹھنے کا انتظام رکھاجائے، اسی طرح ریاستی انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس حوالے سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مطلع کیاجائے تاکہ تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد تجاویز یا شواہد ٹریبونل کے سامنے پیش کرسکیں،

    واضح رہے کہ بھارت کی بی جے پی سرکار کی جانب سے رواں برس فروری میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی لگا دی تھی اور اس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہی ہے اور یہ کہ اس کے کارکنان مبینہ طور پر عسکریت پسندی میں ملوث ہیں. جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ اس پابندی کی حریت تنظیموں‌نے بھی سخت مذمت کی تھی.

  • رحیم یار خان کمشنر بہاولپورنیئر اقبال کی ولہار حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

    رحیم یار خان کمشنر بہاولپورنیئر اقبال کی ولہار حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

    رحیم یارخان( )ٹرین حادثہ کمشنر بہاولپورنیئر اقبال نے کہا ہے کہ صادق آباد ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ا س سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے ٹرین حادثے سے پیدا شدہ صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی سربراہی میں ریسکیو اپریشن کے لئے تمام تر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔کمشنر بہاولپور نیئر اقبال نے آج یہا ں صادق آبا دٹرین حادثہ کے ریسکیو اپریشن اور حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کو فراہم کر دہ طبی سہولیات کے جائزہ کے لئے جائے حادثہ، تحصیل ہسپتال صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر نیئر اقبال نے آر پی او بہاولپور عمران محمود کے ہمراہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ کا معائنہ کیااور مختلف محکموں کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن کی نگرانی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ولہار اسٹیشن پر کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجہ میں 17افراد جانبحق اور84سے زائد زخمی ہوگئے تھے انہوں نے ڈویژنل افسران کو ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ اور ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تمام امدادی ادارے بروقت موقع پر پہنچے اور ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کر دہ ائیر کنڈیشنڈ کوچز سے منزل مقصو د تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ افسوسناک حادثہ میں جانبحق ہونے والے مسافروں کی میتیں بھی ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل سے آبائی علاقوں کو پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ مسافر ٹرین سمیت ضلع ہذا کی حدود میں کھڑی تمام ٹرینوں کے مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے ورثاء کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر حادثہ بارے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔بعد ازاں کمشنر نیئر اقبال نے تحصیل ہسپتال صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور اس موقع پر زخمیوں کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مشکل کی اس گھڑی میں ڈویژنل انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مریضوں کی مکمل صحت یابی تک تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ الرٹ رہے گا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور عمران محمود نے کہا کہ ہر زخمی کے ساتھ ایک کانسٹیبل بطور خدمت گزار فریضہ سر انجام دے گا۔انہوں نے جائے حادثہ کے ریلیف اور ریسکیو اپریشن کے لئے بروئے کار لائے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ڈی پی او کو ہدایت دی کہ ریلیف اپریشن مکمل ہونے تک سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔انہوں نے پولیس جوانوں کی جانب سے ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو خون عطیہ کرنے کے عمل کو خوب سراہا۔

     

  • ہڑتال نہیں ہوئی ،مارکیٹیں کھل گئیں

    ہڑتال نہیں ہوئی ،مارکیٹیں کھل گئیں

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)شہراور خانیوال کی تحصیلوں اور مارکیٹوں میں تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی مگر آج بھی تمام شہروں میں مارکیٹس اوپن ہیں اور کاروبار زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔جبکہ تحریک انصاف کے ٹریڈرز ونگ نے پہلے سے ہی ہڑتال کا بائیکاٹ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہم حکومتی حکمت عملی کے خلاف کسی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

  • غزہ :مقبوضہ بیت المقدس:شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میں‌ہزاروں افراد کی شرکت

    غزہ :مقبوضہ بیت المقدس:شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میں‌ہزاروں افراد کی شرکت

    غزہ:کہیں اغوا تو کہیں گھروں میں گھس کر فلسطینی مسلمانوں کو مارا جانے لگا.فلسطینی قوم کی طرف سے شہداء کو خراج عقیدت پیش .اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی مزاحمت کار محمود الادھم کو اس کے آبائی علاقے جبالیا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    مقبوضہ وادی سے اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے رکن 28 سالہ محمود الادھم کو جمعرات کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

    شہید کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقے جبالیا منتقل کیا گیا جہاں اس کے گھر اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔ شہید کو آج جمعہ کی صبح جبالیا میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں‌نے شرکت کی۔ جنازے کے جلوس میں شریک فلسطینیوں‌نے بھی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کلیدی الفاظ :

  • اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم سے فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا

    طولکرم :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں اسرائیلی سپیشل فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم شہر کے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے ساتھ واقع طولکرم- نابلس سڑک کے قریب ایک نوجوان احمد جمال کو گھیرے میں لے لیا
    اسرائیلی فوجیوں نے جمال کو فلسطینی لائسینس پلیٹ لگی چھوٹی وین میں ڈالا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

  • موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ، چینی نائب سفیر کی مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان ترقی کی منزلوں کی طرف رواں دواں ،اکنامک کوریڈور کا ایک اورفیزموٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ہو گیا .چینی نائب سفیر لی ژان نے پشاور کراچی موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5 مکمل ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ بہت جلد پاکستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونےوالے ہیں.

    اپنے ٹویٹرپیغام میں چینی نائب سفیر نے مبارکبادی.اپنے پیغام میں چینی نائب سفیر لی ژان نے لکھا کہ ماشا اللہ! موٹروے ایم 5 ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا ہے کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    چینی نائب سفیر لی ژان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔یاد رہے کہ چین پاکستان میں اکنامک کوریڈور کے سلسلے میں پاکستان میں بہت سے منصوبوں کو مکمل کرنے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہاہے.

  • قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی ،پی آئی اے رن وے پر ٹائر پھٹ گئے

    قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی ،پی آئی اے رن وے پر ٹائر پھٹ گئے

    اسلام آباد:قوم ایک اور حادثے سے بچ گئی .اسلام آباد سے جاپان جانےوالے پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے .اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے .پی آئی اے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا ہے کہ پی آئی اے کے اس طیارے نے اپنے جاپان کے سفر کے دوران چین میں‌بھی ایک گھنٹہ رکنا تھا .ذرائع کے مطابق اس طیارے میں کچھ چینی مسافر بھی تھے جنہیں بیجنگ اترنا تھا

  • افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    اسلام آباد:پاکستان کو عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ کی طرف سے ہونے والے 4.7 ارب ڈالرز جرمانے کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نکلے.افتخار چوہدری کے غلط فیصلوں نے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    بارک اینڈ انٹوفاگاسٹا نے بلوچستا ن میںاس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ میں کیس دائر کردیا تھا .یہ دونوں کمپنیاں اپنا کیس اس لیے عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ لے کر گئیں تھیں کیونکہ ان دونوں کپمنیوں کا دعویٰ تھا کہ حکومت پاکستان نے کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی

     

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

    اس معاملے کی سنگینی سے متعلق افتخار چوہدری کو کئ مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور لاپرواہی کا ثبوت دیا.باغی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جرمانہ کیا گیا ہے اور پاکستان نے اس جرمانے کے علاوہ مزید 70 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں‌ادا کرنے ہیں.