Baaghi TV

Author: +9251

  • گوجرانوالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں کس کس پارٹی لیڈر نے شرکت کی۔ تفصیل اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جمعہ کی شام کو گوجرانوالہ کے مقامی ہال میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ورکر کنونشن منعقد کیا۔ کنونشن کا آغاز مغرب کے بعد ہوا جس میں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی لیڈران کی خطابات ہوئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے مقامی عہدیداران اپنے اپنے قافلوں کے شکل میں ورکر کنونشن میں شریک ہوئے۔ ورکر کنونشن کے مہمانان خصوصی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ممبر قومی اسمبلی و سینئر پارٹی لیڈر احسن اقبال، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سائرہ افضل تارڑ نے اپنے اپنے خیلات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہے اس کو یہ سزا مل رہی ہے کہ اس نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا، ملکی معشیت کو استحکام دیا ۔ ملک سے دہشت گردی جا خاتمہ کیا مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے یہ اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتا۔ نواز شریف جلد رہا ہوں گے اور ہم نوز شریف کی قیادت میں عمران خان سے غریبوں پر لگائے ٹیکس اور مہنگائی کا حساب لیں گے ۔

    ان مرکزی عہدیداران کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے مقامی لیڈروں نے بھی خطابات کیے جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ، ممبر قومی اسمبلی محمود بشیر ورک ، ممبر قومی اسمبلی عثمان ابراہیم ، ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم نعرہ اور گوجرانوالہ کے ممبر پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ، اقبال گجر ، قیصر اقبال سندھو و دیگر نے بھی خطابات کیے ۔

    گوجرانوالہ کے مقامی عہدیداران کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ایسا ضلع ہے جس نے کبھی بھی نواز شریف کو مایوس نہیں کیا ۔ جب بھی گوجرانوالہ کا نام آتا ہے تو نواز شریف کے آنکھوں میں ایک عجیب چمک آتی ہے 2018 کے الیکشن میں گوجرانوالہ وہ واحد ضلع ہے جس میں تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیتی ہیں ۔
    ورکر کنونشن میں مسلم لیگ ن کے جیالوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے اور نعروں اور پھولوں کی پتیوں کے ساتھ اپنے قائدین کا استقبال کرتے تھے۔

  • لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے ساتھ عوام کوپولیس سے متعلق سروسز کی بغیر کسی پریشانی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ فی الفور ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے صوبے کے تمام اضلاع میں خدمت مراکز قائم کئے ہیں جنہیں ایک مربوط انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت آپس میں انٹر لنک کرنے سے عوام کو چودہ سے زائد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے جس سے اب تک لاکھوں شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بچت بھی ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کو پنجاب پولیس کے ورکنگ سسٹم میں نئی اصلاحات اور پراجیکٹس سے آگا ہ کیا ۔میاں محمود الرشید نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی پر پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے پنجاب پولیس کے منصوبے قابل ستائش ہیںجبکہ پنجاب پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

  • لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور PRUکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

  • افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئےافغان حکومتی ذرائع کے مطابق اس حملے میں داعش کا مقامی گروہ شامل ہے .یاد رہے کہ صوبہ ننگرہار کا علاقہ داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کا مرکز ہے جنہوں نے ماضی میں صوبے میں مختلف حملے کیے ہیں۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق ضلع پچیراگام میں شادی کے تقریب میں صبح 8 بجے ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

    اس واقعہ کے بارے میں ایک عینی شاہد نے کہا کہ جیسے ہی بم پھٹا لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، سلیم جان نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کیا ہوا جب میں نے اپنا رخ موڑا تو درجنوں افراد زخمی تھے۔ننگرہار کے مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا کہ 2 لاشوں اور 11 زخمیوں کو ننگر ہار شہر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خودکش بمبار کی عمر 13 برس تھی۔

    پولیس عہدیدار فیض محمد بابر خیل نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا کا کمانڈر ملک طور بھی شامل تھا جس نے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ننگر ہار صوبے کے ضلع پچیرا گام میں ہونے والے حملے کا ہدف شاید ملک طور تھا۔

    اس سے قبل 7 جولائی کو افغانستان کے صوبے غزنی میں حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں شہریوں سمیت 12 افغان سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 4 شہری بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    اسلام آباد :اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ.باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا کہ اگلے 3 گھنٹوں میں‌پاکستان کو 4 ارب ڈالر کاجرمانہ ہو سکتا ہے. عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری نے بریک گولڈ کینیڈا اور انٹاگاسٹا چلی کی شکایت پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی
    عالمی سینٹربرائے سرمایہ کاری میں ہونے والے پاکستان کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد ہی عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی.جس کے بعد ہی ہم مزید تفصیلات جاری کریں گے.

    اب تک کی معلومات کے مطابق رات 12 بجے کے بعد اس مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوجائےگا.

  • لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے534ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 506مقدمات درج کئے گئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے111، کینٹ ڈویژن74، سول لائن ڈویژن83، صدر ڈویژن64، اقبال ٹاﺅن ڈویژن61جبکہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے113مقدمات درج کئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 147کلوگرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن،01کلو720 گرام افیون اور07ہزار21 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ
    داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

  • لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کی جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ فیروزپور روڈ ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے قریب میڈیکل سٹور میں ڈاکو ﺅں نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر دوران ڈکیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی متاثرہ سٹور مالک اشفاق نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل سٹور کے مالک کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کی طرف سے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددلیتے ہوئے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

  • جسٹس قاضی عیسیٰ اور کے کے آغا سپریم جوڈیشیل کونسل میں پیش،اندر کی کہانی سامنے آگئی

    جسٹس قاضی عیسیٰ اور کے کے آغا سپریم جوڈیشیل کونسل میں پیش،اندر کی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کی سماعت اختتام پذیر ہوگئی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے تیسرے اجلاس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کی سماعت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جواب کا جواب الجواب کونسل کے اجلاس میں جمع کرا دیا، کونسل اٹارنی جنرل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔

    دوسری جانب ملک بھر کی بار ایسوسی ایشن میں صدارتی ریفرنس کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ارکان پارلیمنٹ سے ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنے پر صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میو ہسپتال کے قریب واقع مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجودخواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ملبے تلے دبے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی کی لاشیں جبکہ 1ماہ کے بچے آفتاب اور 1 سالہ بچی آمنہ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق 3 مزلہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو
    بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے کے باعث وزنی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • پیسے ہی پیسے وہ بھی بلا سود ،وزیر اعظم کا نوجوانوں کو تحفہ

    پیسے ہی پیسے وہ بھی بلا سود ،وزیر اعظم کا نوجوانوں کو تحفہ

    اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کردیا .اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضے کے لیے درخواست فارم نیشنل بینک، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر کی شاخوں اور ویب سائٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے پرائم منسٹر کامیاب جوان ایس ایم ای لینڈنگ پروگرام“ کے تحت قرضے کے حصول کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست فارم پر اپنے ٹول فری نمبر بھی درج کریں تاکہ اپنا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کی جاسکے۔ درخواست فارمز کا اجراء وزیراعظم کی جانب سے پروگرام کے باضابطہ افتتاح کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا۔

    اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت نوجوان اپنے کاروبار کے لیے بینکوں سے ایک لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے حاصل کرسکتے ہیں جن پر سود حکومت ادا کرے گی اور قرضہ پر نقصانات پر زر تلافی کا بوجھ بھی خود حکومت اٹھائے گی۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل 21 سے 45 سال کی عمر کے مرد اور خواتین اس پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں۔ 18 سال کی عمر کے نوجوان ای کامرس یا آئی ٹی سے متعلق کاروبار کے لیے اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کے اس پروگرام کے تحت قرضوں کی مالیت کے لحاظ سے دو درجات ہیں پہلے درجہ میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے جبکہ دوسرے درجہ میں آنے والے کاروبار کے لیے پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک کے قرضے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ قرض ورکنگ کپیٹل اور ٹرم لونز کی شکل میں دیے جائیں گے جن کی مدت 8 سال ہے جس میں ایک سال کا اضافہ کیا جاسکے گا۔

    پہلے درجہ کے کاروبار کے لیے نوجوانوں کو اپنے پاس سے بھی 10 فیصد سرمایہ لگانا ہوگا جبکہ دوسرے درجہ کے کاروبار کے لیے نوجوانوں کو 20 فیصد سرمایہ مہیا کرنا ہوگا۔ قرضوں کے لیے خواتین کا کوٹا 25 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے شخصی ضمانت پر دیے جائیں گے پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ کے قرضے بینک اپنے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کریں گے۔

    وفاقی حکومت قرضوں کے ڈوبنے کی صورت میں چھوٹے قرضوں پر 50 فیصد اور بڑے قرضوں کا 10 فیصد نقصان ادا کرے گی۔ نیشنل بینک آف پاکستان پروگرام کے تحت 50 فیصد قرضے جاری کرے گا باقی قرضے بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر اسٹیٹ بینک کی نگرانی اور مشاورت سے جاری کریں گے۔ اسٹیٹ بینک نے دیگر کمرشل بینکوں پر بھی زور دیا ہے کہ اس پروگرام کا حصہ بنیں۔

    اس پروگرام کے تحت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعین کردہ پیمانوں پر پورا اترنے والی اسکیموں، پراجیکٹس کے علاوہ نجی شعبہ کے ڈیزائنر کردہ پراجیکٹس کے لیے بھی قرضہ جاری کیے جائیں گے۔ قرضوں کی درخواستوں کی پراسیسنگ 15 روز کے اندر مکمل کی جائے گی، اس پروگرام کے تحت نئے کاروبار کے علاوہ پہلے سے جاری کاروبار کی توسیع کے لیے بھی قرضہ لیا جاسکتا ہے۔