Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا بند روڈ کے قریب دکان میں سلنڈر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 2 افراد 25 سالہ راشد اور 30 سالہ اسلم زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن

    عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن

    تہران:ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے .ترجمان کے مطابق عراقی کردستان ریجن کی سرحدی پٹی میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل، ڈرون اور آرٹلری یونٹوں نے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس آپریشن کی مکمل فلمبندی بھی کی ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    پاسداران انقلاب کےاعلامیہ میں عراقی کردستان ریجن کی حکومت سے کہا گیا ہے وہ اپنے علاقے کو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ، تربیتی مراکز میں تبدیل ہونے کی اجازت نہ دے۔

  • لاہورگرین ٹاون کے علاقے مین 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    لاہورگرین ٹاون کے علاقے مین 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    لاہور گرین ٹاون کے علاقے مین گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرین ٹاﺅن کے علاقہ باگڑیاں چوک کے قریب 33 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت مبارک مسیح کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی ایمبولینس کے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا۔

  • ڈی پی او نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں ،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلیے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں ،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ پولیس دن رات جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

  • اداکارہ سناکشی سنہا کے گھر پولیس کا چھاپہ

    اداکارہ سناکشی سنہا کے گھر پولیس کا چھاپہ

    ممبئی میں پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا. بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے  اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا لیکن سوناکشی گھر پر موجود نہیں تھی تاہم پولیس ان سے تفتیش نہ کر سکی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ برس اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ تمام تر معاہدوں کے باوجود سوناکشی نے دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کی جس کی وجہ سے شو کی انتظامیہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب سوناکشی سنہا کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھوکہ دہی کے حوالے سے سوناکشی سنہا پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان میں سناکشی ملوث ہی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور ان پر بے بنیاد الزام لگائے جا رہے ہیں۔

  • ایرانی آئل ٹینکر کو روکنےپر برطانیہ کو شرم آنی چاہیے ، روس

    ایرانی آئل ٹینکر کو روکنےپر برطانیہ کو شرم آنی چاہیے ، روس

    لند ن:ایرانی آئیل ٹینکر کو قبضےمیں لینے پر روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر کو روکنے کے برطانوی حکومت کے اقدام کولندن کے لئے ذلت کا باعث اور شرمناک قراردیا ہے۔

    سرگئی ریابکوف نے بدھ کو برطانوی آئیل ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں فوجیوں کی حفاظت میں گذارنے کے لندن کے اقدام کو نفرت انگیز قراردیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور فوجی ٹکراؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔روس نے برطانیہ کو پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے

    یاد رہے کہ روس نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جبل الطارق میں ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام یورپی حکومتوں کے ان دعوؤں کے برخلاف ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ لندن، واشنگٹن اور مغرب کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے بجائے صورتحال کو بدتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 50 سالہ مقبول سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

  • بہت جلد کون آرہے ہیں پاکستان ؟شہزاد اکبر نے نام بتا دیا

    بہت جلد کون آرہے ہیں پاکستان ؟شہزاد اکبر نے نام بتا دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بارے میں یہ انکشاف کردیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے.شہزاد اکبر نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت برطانیہ سے معاہدہ ہوچکا ہے .

    یاد رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ میں ہیں اور پاکستان میں وہ عدالتوں کو مطلوب ہیں. شہزاد اکبر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ احتساب سب کا ہوگا اور ضرور ہوگا .لہٰذا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے .یہ بھی یاد رہے کہ اسحاق ڈار اس وقت مفرور ہیں اور پاکستان میں کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں.

  • لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا .پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیپالپور کا رہائشی سات سالہ احسن فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا ہوا تھا گزشتہ روز احسن پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد کے لیے ورثا کے حوالے کردیا جو اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لے کر آبائی گاوں روانہ ہو گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر:ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر:ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر :مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو بسانے کا انکشاف ،بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیکریٹری جنرل رام مادیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مقبوضہ وادی کشمیر میں ہندووں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے کیمپوں کی تعمیر کا منصوبہ بحال کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور کشمیر امور کے ذمہ دار رام مادیو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 1989 میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کے بعد وادی سے ہجرت کرنے جانے والے ہندووں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے 3 لاکھ پہنچی ہے جن کی واپسی میں مدد کا منصوبہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔رام مادیونے وادی میں واپسی کے ان کے بنیادی حق کا احترام کیا جائے اور اسی وقت ہمیں ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے’۔

    یاد رہے کہ 2015 میں ریاستی حکومت کی جانب سے ہندو وں کی مکمل واپسی کے ساتھ اسکولوں، شاپنگ مال، ہسپتال اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا تھا اور نقشے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔جس کے ردعمل میں‌ حریت پسندوں کی جانب سے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی گئی تھی اور اس کو فلسطینی علاقے میں اسرائیلی تعمیرات سے تشبیہ دی تھی۔