Baaghi TV

Author: +9251

  • کنگ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی بالی ووڈ میں جلوہ دکھا دیا

    کنگ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی بالی ووڈ میں جلوہ دکھا دیا

    کچھ ماہ قبل شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آریان خان ابتدائی طور پر فلم بالی ووڈ میں اداکاری نہیں بلکہ اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے۔ شاہ رخ خان کے اعلان کے بعد سے ہی اُن کے فینز کو آریان کی فلم کا انتظار تھا تاہم اب خان فیملی کے بیٹے آریان خان کی پہلی فلم کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

    کنگ خان نے ٹوئٹر پر  ہالی ووڈ فلم ’دی لوائن کنگ‘ کا چھوٹا سا پرومو پوسٹ کیا جس میں فلم کے مشہور کردار ’سمبا‘ کو دکھایا گیا ہے، اس پرومو کی خاص بات یہ ہے کہ ’سمبا‘ کی پس پردہ آواز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہے.

    کنگ خان نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈزنی فلم انڈیا اور دیگر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کیا آریان کی آواز میری آواز سے ملتی جلتی ہے یا یہ میری ہی آواز ہے۔

    یاد رہے کہ فلم ’لوائن آف کنگ ‘ کا اینی میٹڈ ورژن  انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا جس میں  ’مفاصہ‘ کے کرداد میں شاہ رخ خان نے اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے. فلم رواں ماہ 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ڈاکٹرز کے تشدد کا نشانہ بننے والے افتحار احمد نے اپنا موقف بتا دیا

    ڈاکٹرز کے تشدد کا نشانہ بننے والے افتحار احمد نے اپنا موقف بتا دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا آج میدان جنگ بنا رہا 89 شمالی سے آئے ہوئے مریض اور اب کے بھائی افتحار احمد پر ڈاکٹروں نے گارڈز سمیت تشدد کیا اس واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے مریض کے بھائی افتحار احمد نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کو یہاں چیک کروانے آئے انہیں گولی لگی تھی جو ابھی تک اب کے جسم ہے ایکسرے کروانے پر یہ بات سامنے آئی کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے گولی نکالی ہی نہیں اس پر انہوں نے ڈاکٹر معاذ سے رجوع کیا جنہوں نے معمولی چیک اپ کر کے اور ڈرپ لگا کے انہیں کہا کہ آپ فارغ ہیں مریض لے جائیں افتحار احمد نے ان سے درخواست کی کہ جب گولی جسم میں ہے تو وہ مریض کو کیسے لے جائیں یہ بات انہوں نے ایم ایس کو بھی جا کے بتائی جس پہ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر آگ بگولا ہو گئے اور ڈاکٹر معاذ نے افتحار احمد کو تھپڑ دے مارا جس سے معاملہ بگڑ گیا اور مزید ڈاکٹر اور گارڈز آ گئے ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ میدان جنگ بن گیا پولیس اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے آ کے مریضوں کی خلاصی کروائی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس سے انسانیت کی توہین ہوئی افتحار احمد اور اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان واقعے کا نوٹس لیں تاکہ آئیندہ مریض ہسپتالوں میں آ کے ڈاکٹرز کے تشدد کا نشانہ نہ بنین

  • بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں نے ایک خاتون کی جان لے لی , بچہ زخمی ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے ڈلن بنگلہ میں ہائی وولٹیج تاریں مکان کی چھت پر سے گزر رہی تھیں، تاروں سے چمٹے بچے کو چھڑواتے ہوئے ماں نے جان دے دی، بچہ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,خاتون انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی ,لٹکتی تاروں بارے متعدد بارواپڈا کو شکایت کی گئی

  • لودھراں : انسانی حقوق کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سول سوسائٹی کے نمائندوں عفت طاہرہ سومرو ایڈووکیٹ اور ثمر شکیل کو لودہراں کی انسانی حقوق کی ضلعی کمیٹی کے ممبر نامزد کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چئیرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیکرٹری ہونگے ، دیگر ممبران میں ڈی پی او لودہراں ، سی ای او ایجوکیشن اور سی ای او ہیلتھ شامل ، صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا –

  • افغانستان ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، کئی ہلاکتیں

    افغانستان ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، کئی ہلاکتیں

    افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

    بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

  • اسکاٹ لینڈ کے شہری کا اضافی کرائے سے پچنے کا انوکھا انداز

    اسکاٹ لینڈ کے شہری کا اضافی کرائے سے پچنے کا انوکھا انداز

    اسکاٹ لینڈ کے شہری جون ارون نے اضافی وزن سے بچنے کےلیے انوکھا سٹائل اپنا لیا،جان کر حیران ہو جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہری جون ارون نے اضافی وزن سے بچنے کےلیے انوکھا سٹائل اپنا لیا،جان کر حیران ہو جائیں گے. چیک ان ڈیسک پر جون کو بتایا گیا کہ ان کا سامان مقررہ حد سے 8 کلوگرام زیارہ ہے جس کے لیے اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

    جون نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور ایک الگ ہی حل نکالا، انہوں نے 8 کلوگرام وزنی کپڑوں کو موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔

    جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جون کے بیٹے نے اپنے والد کے اتنے زیادہ کپڑے پہننے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔

    17 سالہ نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ کاؤنٹر پر موجود خاتون نے انہیں اضافی وزن کا کرایہ دینے کا کہا۔اس پر والد نے خاتون کو کہا کہ اب دیکھیں اور پھر ٹی شرٹس اور جمپر پہننے شروع کردیے۔

  • اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    گوگل ملازمین صارفین کے پیغام سنتےہیں.سربراہ نےاعترف کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اب صارفین گوگل کا پیغام سنےجانےلگے اوراس بات کا عتراف بھی کر لیا گیاگوگل ٹیکنالوجی کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی کمپنی کے ملازمین گھروں کے لیے متعارف کرائے جانے گوگل ہوم اسمارٹ اسپیکرز کی مدد سے صارفین کی آڈیو ریکارڈنگ سُنتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چونکہ کمپنی کے دنیا بھر میں صارفین موجود ہیں اس لیے گوگل نے مترجم رکھے ہوئے ہیں جو ریکارڈنگ سننے کے بعد اس کا تجزیہ بھی پیش کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور ہوم اسمارٹ اسپیکرز میں گوگل آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم نصب کیا گیا، جس کے ذریعے تمام معلومات سرور میں جمع ہوتی ہیں۔

  • تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان

    تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان

    چنیوٹ۔آل پاکستان تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان حکومتی ٹیکسوں کے خلاف کل چنیوٹ میں تاجر برادری احتجاج کرے گی۔ ضلع بھر میں ہفتہ کو مکمل شٹرڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مین بازار کچہری بازار ریلبازار فرنیچر مارکیٹ اور دیگر مارکیٹیں بند رہیں گی۔ضلعی صدر جمیل فخری

  • سات درخت ۔۔۔ اظہر محمود

    سات درخت ۔۔۔ اظہر محمود

    زندگی میں یہ سات درخت ضرور لگائیں
    1۔ معاش کا درخت
    ہم درخت سے دوچیزیں لیتے ہیں ایک چھاؤں اور دوسرا پھل، چھاؤں ٹھنڈی ہوتی ہے جبکہ پھل میٹھا ہوتا ہے ، اگر ہمیں زندگی میں ٹھنڈی چھاؤں اور میٹھے پھل کو لینا ہے تو ہمیں سات درخت لگانے پڑیں گے ۔ اس شخص کی زندگی میں روشنی ہوگی جس کی زندگی میں سات درخت ہیں ،لوگ زندگی میں سات درخت نہیں لگاتے صرف ایک ہی درخت لگاتےہیں اور اسی کو کامیابی سمجھتےہیں اور اس درخت کانام ہے معاش ۔ جب تک بقیہ چھ درخت نہیں لگائیں گے کامیابی نہیں ملے گی۔
    بگ بینگ کے مفروضے کے مطابق اس کائنا ت کی عمر یا زندگی کی عمر چودہ کھرب سال ہے جبکہ اس زمین کی عمر چار کھرب پانچ سو ارب سال ہے اور اس میں انسانی زندگی کی عمر پینتیس لاکھ ہے ۔ اتنے زیادہ وقت میں آج کے انسان کے پاس صرف ساٹھ برس ہوتے ہیں ان ساٹھ برس میں شعور والی زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے ۔جس کے پاس شعور ہوتا ہے اس کے پاس قوت فیصلہ ہوتی ہے جبکہ شعور کا حساب ہونا ہے کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے میں نے حساب لینا ہے ۔ جب شعور والی زندگی اتنی مختصر اور مہنگی ہے تو پھر سوال ہے کہ کیا ہم نے کبھی اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ؟ کیا کبھی اس کی ترجیحات بنائیں ؟ ہمیں مہینے کی ایک کمائی تنخوا ہ کی صورت میں ملتی ہے ہم اس کی پلاننگ کرتےہی جبکہ جو کل کمائی ہے اس کے بارے میں سوچتے نہیں ہیں ،ہم نے صرف پیسے کو اپنی ترجیح بنایا ہوا ہے ،ہم نے ہر چیز کو مادے کے ساتھ جوڑ دیا ہے ۔لوگوں کے پاس پیسہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات سکون نہیں ہوتا ، بعض اوقات عز ت نہیں ہوتی ، بعض اوقات اپنے آپ کا پتا نہیں ہوتا ، بعض اوقات ایمان نہیں ہوتا ، بعض اوقات اپنی ذات نہیں ہوتی ۔ معاش کا درخت ضرور ہونا چاہیے لیکن صرف معاش کا درخت نہیں ہونا چاہیے۔

    2۔ خدمت کا درخت
    زندگی میں سب سے خوبصورت چیز اطمینان قلب ہے ۔ جو سکون بانٹنے میں ملتا ہے وہ کمانے میں نہیں ملتا یہ شائد اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ب بھی بانٹنا ہے ۔ زندگی میں دوسرا خدمت کا درخت ضرور لگائیں، ” جو بندہ یہ کہتا ہے میں امیر ہو جاؤں تو بانٹوں گا وہ کبھی نہیں بانٹےگا کیو نکہ وہ امیر تو ہو جائے گا لیکن حوصلہ نہیں ہوگا ” جو بندہ آدھی روٹی خود کھاتا ہے اور آدھی بانٹ دیتا ہے وہ بڑا انسان بنتا ہے ۔ خدمت کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ پیسے ہوں تو خدمت ہو گی ہے خدمت تو مزاج سے ہوتی ہے حدیث مبارک کا مفہوم ہے "سخاوت دل سے ہے مال سے نہیں "۔ خدمت کا مطلب ہے معاوضہ بندے سے نہیں ملنا اللہ تعالیٰ سے ملنا ہے ۔ خدمت میں چوکیداری نہیں کرنی بس نیکی کرنی ہے اور دریا میں ڈال دینی ہے ۔ خدمت عقل کی زکوٰۃ ہے، یہ فہم کی زکوۃ ہے ،یہ ذہانت کی زکوۃ ہے ، یہ بڑے پن کی زکوۃ ہے ۔ اگر میٹھا پھل کھانا اور ٹھنڈی چھاؤں لینی ہے تو پھر خد مت اللہ تعالیٰ کےلیے ہونی چاہیے ۔

    3۔ فیملی کا درخت
    فیملی بہت اہم ہے اور اس کو اہم سمجھنا بھی چاہیے اس کی ضروریات کو اہم سمجھنا چاہیے ۔ فیملی کی تین ضروریات ہوتی ہیں ہم ایک کو پورا کر کے دو سے کنارہ کشی کر جاتے ہیں ، پہلی ضرورت پیسہ ہے دوسری توجہ ہے ، توجہ کا مطلب ہے بچوں کی تمام چیزوں کے ساتھ تعلق ہو، تیسری ضرورت قربانی ہے کیو نکہ تعلق کی قیمت قربانی ہے ، تعلق قربانی مانگتا ہے ۔ وہ لوگ جوان تینوں میں سے ایک رکھتے ہیں باقی نکال دیتےہیں وہ زیادتی کرتےہیں ان کا درخت کبھی بھی میٹھا پھل اور ٹھندی چاؤں نہیں دیتا ۔

    4۔ پیشے کادرخت
    زندگی میں انسان کا دو چیزوں کے ساتھ زیادہ وقت گزرتا ہے ایک پیشہ دوسرا بیوی اس لیے دونوں کا انتخاب سو بار سوچنے کے بعد کرنا چاہیے ۔ ہم نے دنیا کا کوئی کام کرنا ہو اس میں چاہے کپڑے خریدنے ہوں، جوتے خریدنے ہو ، کوئی بیماری ہو یا کوئی اور چیز ہو اس کے لیے سو لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں لیکن جس کے ساتھ ہماری زندگی گزرنی ہوتی ہے اس کے بارے میں مشورہ ہی نہیں کرتے ۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے انتخاب کی طاقت دی ہے یہ کسی اور مخلوق کو نہیں ملی،انسان اپنے مزاج کے مطابق اپنے پیشے کو منتخب کرتا ہے ، انتخاب میں غلطی ہو سکتی ہے ممکن ہے نوکری والا بندہ کاروبار کرتا ہو، ممکن ہے کاروبار والا نوکری کرتا ہو ، ممکن ہے نوکری جس طرح کی چاہیے تھی ویسی نہ ہو ، ممکن ہے کاروبار جس طرح کا چاہیے تھا ویسا نہ ہو لیکن اس بارے میں سوچنا ضرور چاہیے اور مشور ہ ضرور کرنا چاہیے۔ زندگی میں غلط ٹرین ہو ں تو اتر کر صحیح ٹرین پکڑنےمیں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے ۔ اپنی زندگی میں چیزیں چھوڑنے کی طاقت ، ہمت ، جرات پیدا کریں کیو نکہ جو چھوڑ سکتا ہے وہی آگے جا سکتا ہے پھر اس کو ٹھنڈی چھاؤ ں ملتی ہے اور میٹھا پھل بھی ملتا ہے ۔ جس پیشے سے بندہ انجوائے نہیں کرتا وہ پیشہ پھرسوالیہ نشان ہے ، جس کے لیے اس کا ہم سفر راحت کا سبب نہیں ہے تو پھر سوالیہ نشان ہے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں "دوست سے سکون نہیں ہے اورد شمن سے تکلیف نہیں ہے تو پھر نہ دوست دوست ہے اور نہ دشمن دشمن۔ ”

    5۔ ساکھ کا درخت
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عزت اور ذلت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے لیکن بندے کو وہ کام کرنے چاہییں جو عز ت کا سبب بنیں کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے یہ کام عزت والے ہیں یہ ذلت والے ہیں ۔یہ اتنی اہم چیز ہے کہ بندے کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کی ساکھ کو دیکھا جاتا ہے اس لیے ہمیشہ زندگی میں ساکھ برقرار رکھیں لیکن یہ بات بھی یاد رہیں کہ ساکھ ہو نے کے باوجود بھی مسئلے رہیں گے ، اچھا ہونے کے باوجود لوگ برا کہیں گے ۔ جس چیز کاکوئی حل نہیں ہے اس کی فکر مندی چھوڑ دیں بس آنکھیں نیچی کر کے چلتے جائیں ایک دن سر اٹھے گا دنیا ساتھ ہوگی ۔ اپنی نگاہوں میں اپنے آپ کو بھی گرنے نہ دیں۔ دنیا میں سب سے بڑا مجرم اپنی ذات کا مجرم ہوتا ہے ، لوگوں میں چور پن ہوتا ہے ، جس کی اپنی نگاہوں میں اپنی عزت نہیں ہے وہ کسی کی عزت کیا کرے گا ، جو چیز ہے ہی نہیں وہ کیسے دی جا سکتی ہے عزت تو عزت دار بند ہ کرتا ہے ۔ساکھ کو اہم سمجھیں اس پر انوسٹمنٹ کریں ، وقت لگائیں ۔ بندے کی دوستوں اور دشمنوں سے بھی پہچان ہونی چاہیے ، شاہین شاہین کے ساتھ ہی اڑتا ہے مردار کھانے والے گدھ کے ساتھ نہیں اڑتا۔ تعلق کی وجہ پیسہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ نظریہ ہونا چاہیے حضرت علی المرتضی ؒ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں "نظریے کا ساتھ ازلی اور ابدی ہوتا ہے۔” طے کریں کن کے ساتھ کام کرنا ہے کن کے ساتھ کام نہیں کرنا کئی، لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ صرف دوستی رکھی جا سکتی ہے کام نہیں کیاجا سکتا کیو نکہ اپنے کا جواب دیا جا سکتا ہے ۔جس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جاسکتا اس کے ساتھ تعلق مت رکھیں۔

    6۔ مذہب کا درخت
    زندگی میں یقین ہے، ایمان ہے ، روحانیت ہے ، روح زندہ ہے ، عباد ت ہے،اس درخت کو بھی اہم سمجھنا چاہیے ۔حضور اکرم ﷺ نے جن تمام انداز کے ساتھ نماز ادا کی وہ سب سنت ہیں اب جو بھی جس انداز میں پڑھ رہا ہےاگر اس کی نیت یہ ہے کہ یہ میرے رسول کریم ﷺ کی سنت ہےتو ثواب ہے۔ وہ تمام نیکیوں کے کام جو آپ کو سکون دیتےہیں ان کو ضرور کریں کیو نکہ آپ کی عبادت ، روحانیت اور دین ان سے جڑا ہوا ہے ۔

    7۔ ذات کا درخت
    اپنی ذات کو بھی سکون چاہیے اس درخت کو بھی اہم سمجھنا چاہیے ۔ تنہائی کو انجوائے کرنا سیکھیں، اپنی پسند کی کتابیں خریدیں ، اپنے بے لوث دوست کے ساتھ وقت گزاریں، صبح کے وقت گیلے گھاس پر چل سکون حاصل کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کااحساس ہو ۔ ہم نے سب سے زیادہ اپنی ذات کے ساتھ وقت گزارنا ہوتا ہے اگر ہم اپنے اچھے دوست نہیں ہیں ، اپنی ذات کے ساتھ اچھا تعلق نہیں ہے تو پھر یہ درخت ٹھنڈی چھاؤں نہیں دے گا اور نہ ہی میٹھاپھل دے گا ۔
    آج سے ان درختوں کے بیج لگائیے کچھ دنوں بعد آپ کو محسو س ہوگا کہ پودابننا شروع ہوگیا ہے۔

  • روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے ، ان چاروں سیٹلائٹ کو ملک کے شمال میں واقع پلیسٹیک خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔

    روسی نیوز ایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ وزارت دفاع کی ضروریات کے واسطے مخصوص ہیں۔

    ترجمان نے ان سیٹلائٹ کی قسم اور ان کے آئندہ کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی۔اس سلسلے میں ریانووسٹی نیوز ایجنسی نے روسی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس سال 2011 سے وہ واحد ملک بن چکا ہے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹیموں کو بھیجنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے کئی اسکینڈلوں اور متعدد ناکام تجربات نے روسی خلائی سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
    رواں ماہ کی تاریخ کو مقررہ پروگرام کے مطابق ایک نئی ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجی جائے گی۔ ٹیم میں امریکا، روس اور اٹلی شامل ہیں۔