سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بکرا چوری گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ تصور عباس سمیت گرفتار کر لیاہے. تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں نسیم عباس نے عوام الناس کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے بکرا چوری میں ملوث ملزمان تصور عباس ولد غلام شبیر سکنہ روال ، سلیمان ولد رشید احمد سکنہ گوجرانوالہ اور محمد اکبر ولد محمد عنایت سکنہ ڈھکواں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل سمیت 395000 کے مال مویشی بر آمد کر لیے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآ مد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے
Author: +9251
-

ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے
ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا.اس بارے انگلیڈ کو نیوزی لینڈ سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے.1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایجبسٹن میں جمعرات کو انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دی، کپتان اوئن مورگن نے 39 گیندوں پر45 اور جو روٹ نے 46 گیندوں پر 49 رنز بنائے دونوں ناٹ آوٹ رہے۔
مورگن اور روٹ نے تیسری وکٹ کی نا قابل شکست شراکت میں 79 رنز بنائے، انگلینڈ نے ہدف 107گیندوں پہلے دو وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔
جمعرات کو ایجبسٹن میں بارش کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اور جیسے ہی انگلش کپتان نے وننگ اسٹروک کھیلا تو بارش شروع ہو گئی لیکن اس وقت تک آسٹریلیا کا آٹھویں بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو چکا تھا۔
انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر کر دیا اور کینگروز بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 آسٹریلوی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔
-

داعش کےزیر قبضہ کیا کیا آلات رہے، دلچسپ خبر آگئی
داعش کےزیر قبضہ کیا کیا آلات رہے اسے جان کر اندازہ ہوتا ہے کہ میڈیا ان کے لیے کتنا اہم تھا. داعش اپنے پراپیگنڈے کے لیے ایسے ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا تھا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کی جاتا تھا۔
عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے داعش کے زیر استعمال 142 سروس سسٹم قبضے میں لیے گئے ہیں جو موصل کی سڑکوں، تلعفر اور نینویٰ گورنری کے دوسرے علاقوں میں جنگ کی صورت حال میں میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد ان آلات کو شہریوں میں خوف اور دہشت پھیلانےاور اپنے جرائم کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے تھے۔
درایں اثناء عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں ‘داعش’ کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا جاسکے۔
-

سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق اسلام آبادمیں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیروریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ہیں،گزشتہ روز اپٹما کے لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوئی،کل رات کراچی کے تاجروں سےٹیلیفون پربات چیت ہوئی،فیصل آباد چیمبرکے لوگوں سے بھی آج بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا
13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا
واضح رہے کہ اس سےپہلے رکن پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ رانا بابرحسین نے تجویذ پیش کی تھی کہ حکومت ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجری کے آلات، کھیلوں کے سامان پر مشتمل پانچوں سیکٹر پر زیرو ریٹنگ سٹیٹس ختم نہ کرے کیونکہ ملکی برآمدات کا بیشتر حصہ انہی شعبوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیکٹرز دستاویزی ہیں اور ملکی برآمدات کاکل 70%جبکہ روزگارکا 50%حصہ انہی سے منسلک ہے۔ زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال ہونے سے ان سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ایک مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ کی سہولت جاری رہنے سے صنعتوں کی کاروباری لاگت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔
-

سوڈان میں انقلاب کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں انقلا ب کی کوشش ناکام بنا دی گئی.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی کی۔
عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے جمعرات کے روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگیدوسری جانب حتمی معاہدے کے حوالے کیے جانے سے متعلق اعلان کی تاخیر کی وجوہات کے سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ایک رکن نور الدین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ عسکری کونسل کے ساتھ مذاکرات مثبت صورت میں جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے مذاکرات میں شامل دونوں وفود کے درمیان بعض نکات پر نا اتفاقی کا ذکر کیا، یہ نکات حتمی سمجھوتے پر اثر انداز نہیں ہوں گے
سوڈان کے جنرل نے سوڈانی فریڈم فورسز سے سمجھوتے کے نفاذ کا وعدہ کر دیا -

13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا
تاجر رہنماؤں کے ایک دھڑے نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی. پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی.13 جولائی کی ہڑتال کے سلسلے میں سات گھنٹے کے طویل مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تاجروں کے ایک دھڑے کو منا لیا، پاکستان ٹریڈرزالائنس نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیصل آباد میں یکم جولائی سے پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش کا برقرار ہے۔
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ڈسٹری بیوٹرز پر لاگو ہے ، اکاؤنٹس منجمد نہیں ہونگے ، مارکیٹوں میں ایف بی آر چھاپے نہیں مارے گا،چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے گا ،درآمدی سامان جو 30 جون سے پہلے لینڈنگ بلز پر ہے اس کو پرانے قوانین،ڈیوٹیز کے مطابق ریلیز کیا جائے گا.
-

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز
دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔
تفصیلات کےمطابق غیر سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ۔مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،مذاکرات کا پہلا دور دو روز تک جاری رہے گا اور اس دوران دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے ۔
سربراہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ رؤف حسن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں،بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔
-

مسافر ٹرین تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی
صادق آباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 84 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ ملبے سے 5 سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی، حادثے میں 84 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہےٹرین حادثہ بھی ریلوے حکام کو خواب غفلت سے نہ جگا سکا، وزارت ریلوے کی پریس ریلیز میں مرنے والوں کی اصل تعداد غلط لکھ دی گئی ۔
وزارت ریلوے صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سے نا واقف ۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے مطابق ٹرین حادثے میں 22افراد جاں بحق اور نوے زخمی ہوئے۔
جبکہ ترجمان ریلوے کی تازہ ترین پریس ریلیز میں گیارہ افراد جاں بحق اور 84 کے زخمی ہونے کا بیان ہے
-

کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو اپنا ہمیشہ سے آئیڈل ہونے کا انکشاف کیا ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت کو شکست سے دوچار کرنے والی کیوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نےایک انٹرویو میں کہا کہ وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھااور وہ میرے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے.
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔
بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔
بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا۔
-

شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار
شام کا ادلب شہر پھر لہو لہو ،شدید لڑائی کی وجہ سے71 افراد لقمہ اجل بن گئے اور بیسیوں زخمی ہو گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شمال مغربی شہر ادلب میں بشارالاسد کی وفادار فوج اور اپوزیشن فورسز کے درمیان شدید جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دونوں طرف 71 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومتی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، دونوں طرف سے بھاری اسلحے سے حملے کیے جارہےہیں۔
ادلب کے علاقے کرناز کے مقام پر اپوزیشن کی حامی فورسز کے حملے میں ایک خاتون جب کہ اللطامنہ میں روسی بمباری سے ایک عام شہری مارا گیا۔
خیال رہے کہ 30 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے شہر ادلب پر اسدی فوج گذشتہ دو ماہ سے باغیوں اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔ ادلب میں لڑائی کے ساتھ ساتھ شمالی شہر حماۃ میں بھی لڑائی کی خبریں آئی ہیں۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی مغربی حماۃ اور الحمامیت کے مقامات پر قبضے کے لیے فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ ادلب میں ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں 71 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ ادلب میں اسدی فوج اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے درمیان جمعرات کودن بھر جھڑپیں جاری رہیں۔ اسدی فوج نے ادلب کے مختلف مقامات پر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔
