فیصل آباد، حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اور نمایاں جگہوں پر کرایہ نامے آویزاں،صاف ستھرے پبلک ٹائلٹس،بزرگ ومعذورافراد کیلئے ریمپس اور دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ مسافروں کی سہولیات کاخیال رکھیں جس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کرایوں پر عملدرآمد اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں کے بیٹھنے،پینے کے صاف پانی،کرایہ نامے آویزاں،صاف پبلک ٹائلٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کا حکم دیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجارہا ہے۔
Author: +9251
-

کون سے سیاستدان وزیر ہوتے ہوئے بیرون ممالک بھی نوکریاں کرتے رہے؟ اہم خبر
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پچھلے ادوار میں عجیب چیزیں دیکھیں ، وزرا یہاں کے علاوہ باہر بھی نوکریاں کررہے تھے، خواجہ آصف وزیر دفاع ، وزیر خارجہ ، پانی وبجلی اور پیٹرولیم کے وزیر بھی رہے، خواجہ آصف اقامے کے ذریعے ایک کمپنی کو ایڈوائزر شپ دے رہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی اجلاس میں ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں سول سروس ریفارمز پر بریفنگ دی گئی ،کمیٹی بنانے کافیصلہ ہوا ہے جس میں تین چار وزرا ہوں گے،کمیٹی میں پرویز خٹک ، ارباب شہزاد ، شفقت محمود ،ڈاکٹر عشرت بھی ہوں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف اقامے پر اس غیرملکی کمپنی سے پندرہ لاکھ روپے لے رہے تھے،یوسف گیلانی،راجاپرویزاشرف ،شاہد خاقان کےبیرون ملک دروں کی تفصیلات جلدپیش کرینگے، آئین کےتحت آپ قومی مفاد پرکسی ذاتی یا بیرونی مفاد کو ترجیح نہیں دے سکتے، یہ تو پبلک آفس ہولڈر تھے تو پرائیویٹ بزنس کو بھی چلاتے رہے، تو آپ یہاں وزیر بھی تھے اور بیرون ملک کمپنی کے ایڈوائزر بھی تھے،
انہوں نے کہاکہ تحقیقات کی ضرورت ہے کس کی کمپنی اور کس ملک کا کون ملازم رہا، حلف کے تحت آپ ایسا نہیں کر سکتے تھے، ٹرمپ صدر بنا تو وہ اپنی کمپنی سے الگ ہوگیا ، ہماری جمہوریت کا حال دیکھ لیں،ایک صاحب جن پر کرپشن کا الزام ہے ، عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کمائے ، یہ ملزم جب پیشی پر آتا ہے تو گل پاشی کراتا ہے ، انٹرویوز بھی دے رہا ہوتا ہے،
-

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس، اعلیٰ عہدیداران کی شرکت
چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہو اہے جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرافسران نے شرکت کی. اجلاس میں نیب کےکام کےطریقہ کار کاجائزہ لیاگیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کی آپریشنل حکمت عملی کےباعث کرپٹ عناصرکوقانون کی گرفت میں لایاگیا، نیب کرپشن کی اصل شکایات کی حوصلہ افزائی کرتاہے، نیب کی کسی شخص،گرویاجماعت سےکوئی وابستگی نہیں،کرپشن کی نشاندہی کرنے والے نیب کےمعاون ہیں،
چیئرمین نیب نے کہاکہ کرپٹ عناصرسےلوٹی گئی دولت ریکورکرناہمارااولین فریضہ ہے، ملک سےکرپشن کاخاتمہ ہماراایجنڈاہے
-

نواز شریف اور زرداری نے بیرونی دوروں پر کتنے ارب روپے خرچ کئے، ہوشربا انکشافات
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف چار سال میں 262 دن بیرون ملک دوروں پر رہے ، آصف زرداری نے دورہ صدارت میں 134 غیر ملکی دورے کیے ، زرداری کےصرف دبئی کے 51دورےتھے جن پر 10کروڑ روپےخرچ ہوئے،
وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کے 48 دورے ذاتی نوعیت کے تھے، لندن برطانیہ کے 17 دوروں پر 32 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، آصف زرداری مجموعی طورپر 257 دن ملک سےباہر رہے آصف زرداری سوا تین ہزار لوگوں کو اپنے ساتھ باہر لے کر گئے ،زرداری کےبطور صدر غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، 55 کروڑ روپے ان کے ہوٹل میں قیام پر خرچ ہوئے،
شفقت محمود نے بتایا کہ نواز شریف نے چار سال میں ایک ارب 84 کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے ، غریب ملک کے صدر نے دو کروڑ کی ٹپس دیں ، 5کروڑ کے گفٹ دے دیے، جب قرضے بڑھ رہےتھے تو شاہ خرچیوں کوسن کر رونگھٹےکھڑے ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے لندن کے بیس دورے ذاتی تھے جن پر سرکاری خرچ ہوا،نواز شریف نے لندن کے دوروں پر 22 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ، ان کے اخراجات میں پی آئی اے کا طیارہ استعمال کرنے کا نقصان شامل نہيں ہے ،
-

بھارت، ہندوانتہاپسندوں کیخلاف کاروائی کی بجائے مظاہرہ میں شریک مسلم نوجوان گرفتار
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوان کو شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک کم عمر نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے بعد اب الہ آباد میں بھی مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں. آج الہ آباد میں ہونے والے مظاہرہ میں جن نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم ہے. مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مقامی مسلمانوں میں غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے اور بھارتی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے.
مجلس اتحاد المسلمین کی طرف سے مسلم نوجوانوں پر ہندوانتہاپسندوں کے حملوں اور قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. مظاہرہ میں شامل کئی نوجوانوں کو ان کے گھروں پر چھاپے مارکر اٹھا لیا گیا اور تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے. مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نوجوانوں سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کر رہی. مجلس اتحادالمسلمین کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو تنظیم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی۔
-

احتساب کا عمل ختم ہو چکا، انصاف خریدا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے چالیس منٹ کی ویڈیوپیش کردی اب اس پرایکشن کی ضرورت ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ جب آپ انصاف خریدنا شروع کردیں گے توکیا رہ جائے گا، ہم توسیاستدان ہیں جتنے مقدمات بناؤ کوئی فرق نہیں پڑتا، احتسابی عمل کا ایک ہی بینیفیشری عمران خان ہے،آج انھیں عدالت میں جوابدہی کیلیے ہونا چاہیے، اس احتسابی عمل کے ذریعے الیکشن کے دوران میڈیا ٹرائل کیا گیا اورالیکشن کے بعد بھی، آج اس احتسابی عمل کا کوئی وجود نہیں رہا، کوئی حقیقت نہیں رہی، یہ ختم ہوچکا ہے،
انہوں نے کہاکہ پھر وزیر اعظم کہتےہیں کہ اس احتساب سےحکومت کا کوئی تعلق نہیں، مختلف یوٹرن لینے والے وزیراعظم کہتےہیں کہ یہ ہم احتساب کررہےہیں ،
-

چوہدری پرویز الہیٰ کی دوست محمد مزاری سے ملاقات، کہا ن لیگ اللہ کی پکڑ میں ہے
قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے دوست محمد مزاری نے ملاقات کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ن لیگ اللہ کی پکڑمیں ہےعوام سےکئےگئے فراڈ آج ان کے سامنےآ رہے ہیں. اس موقع پر ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی.
قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ پنجاب میں اپوزیشن کےاحتجاج کابھرپورجواب دیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے.
-

برطانیہ کا ٹرمپ کی تنقید کرنے پر ایوانکا سے معذرت کا اظہار
برطانیہ کی طرف سے امریکا میں برطانوی سفیرکے لیک سرکاری خط و کتابت پر معذرت کا ارادہ کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ پر تنقید کی گئی تھی.اس بات کا اعلان گیاکہ اس پر ایسا کیا جانا ٹھیک نہیں تھا .
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر تجارت لیام فوکس نے سوموار کے روز کہا ہے کہ ان مراسلوں کا افشا ہونا ’بہت ہی سنگین خلاف ورزی‘ ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار ٹارم ٹوگن نے بھی تقریبا ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے معذرت پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ واشنگٹن میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی لیک ہونے والی سفارتی ٹیلی گرامز میں ٹرمپ انتظامیہ کو ‘ناکارہ’، ’غیر محفوظ‘ اور ’نااہل‘ کہا گیا ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے، میں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن سر کِم کا دفاع بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر کا کام ’امریکا کے احساسات کی نہیں بلکہ برطانوی شہریوں کے مفادات اور خواہشات کی ترجمانی کرنا ہے۔ ٹیلی گرامز لیک کے ذریعے جو کچھ ہوا وہ غلطی تھی اور ہمیں اس پرمعافی معانگنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے’۔
-

مودی سرکار کا کشمیر میں ایجنسیوں کے باقاعدہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ
بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند قیادت اور تاجروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں تحقیقاتی ایجنسیوں کے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دفاتر جموں اور وادی کشمیر میں الگ الگ کھولے جائیں گے. اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان دفاتر کے کھولنے کا مقصد مبینہ طور پر حوالہ فنڈنگ روکنے کیلئے ہے تاہم اس کا اصل مقصد کشمیریوںکی جدوجہد آزادی پر قابو پانا اور کشمیریوں کی مدد کرنے والے تاجروں کے گرد شکنجہ کسنا ہے. رپورٹ کے مطابق جموں اور وادی کشمیر میںانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہوئے ان کے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹیوریٹ آف انٹیلی جنس کے ہیڈ آفس چندی گڑھ اور نئی دہلی میں قائم ہیں اور حوالہ فنڈنگ اور مبینہ طور پر عسکریت پسندی کیلئے رقومات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے ان دفاتر سے آفیسران کو رجوع کرنا پڑتا تھا تاہم اب بھارت کی مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سری نگر اور جموں میں دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ اس امر پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ ان دفاتر میں کن افسروں کو تعینات کیا جائے گا.
بھارت سرکار کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کے دفاتر سری نگر اور جموں میں قائم کرنے سے کشمیری قائدین ، عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والے اور ان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے کشمیری تاجروں پر خصوصی نظر گزر رکھنے میں آسانی ہوگی ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاص طور پر وا دی کشمیر میں سنگبازی کو ختم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گ ۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں این آئی اے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور پہلے ہی بڑی تعداد میں کشمیری لیڈروں اور تاجروں کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں میں قید کیا جاچکا ہے.
-

خون سفید ہوگیا،باپ نے معصوم بیٹا قتل کردیا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)چارروز قبل 12سالہ معصوم بچے کا قتل ہوگیا تھا قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد پہ درج تھا تھا۔ جس کی تفشیش کی جارہی تھی کہ دوران تفشیش مقتول کےوالد نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا کہ اپنے بیٹے کو قتل کرکے اس کاالزام اپنے بھائیوں پرلگاناچاھتاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سات مرلہ سکیم چک نمبر112دس آر کے رہائشی محمدسلیم کے بیٹے محمد ثاقب کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیاتھا اور لاش قریبی باغ سے برآمد ھوئی تھی پولیس تھانہ جہانیاں نے بچے کے باپ محمد سلیم کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا دوران تفتیش پولیس کو بچےکےباپ پر شک گزرا توبچے کے ظالم باپ نے اعتراف جرم کرلیا اورباپ نے پولیس کو بتایا کہ دوبھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرھاتھا اور میں اس کا الزام اپنے بھائیوں پر لگانا چاھتاتھا پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا ھے