Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیاپور : سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و منشیات برآمد

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر دنیاپور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ چک نمبر 251 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے رائفل سیون ایم ایم،رپیٹر 12 بور،گولیاں برآمد کی گئیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا،سرچ آپریشن کے دوران 26 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 30 لیٹر دیسی شراب،90 لیٹر لہن اور چالو بھٹی بھی برآمد کی گئی،26 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی-

  • شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں‌ شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں‌ شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر نفیس ذکریا اور اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے انیسویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے، وزیر خارجہ برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمایندگی کریں گے،

    دورہ لندن کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں. شاہ محمود قریشی نے لند ن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی تردید کے بعد ویڈیو لیکس بے معنی ہو چکی ہے، اب ویڈیو سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایاجا سکتا اسکی کوئی حقیقت نہ کوئی اہمیت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے نہیں جا رہے.

  • دنیاپور : روڈ ایکسڈینٹ میں کئی افراد زخمی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے روڈ پر طالبات سے بھرے دو موسائیکل رکشے آپس میں ٹکرا گئے،حادثے میں چار طالبات سمیت پانچ افراد،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باعث زخمی طالبات اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر و دیگر سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے-

  • برطانیہ:لیبر پارٹی نے یورپی یونین میں رہنے کے لیے ریفرنڈم کی راہ ہموار کرنا شروع کردی،تاجر تنظیمیں ساتھ دیں گی

    برطانیہ:لیبر پارٹی نے یورپی یونین میں رہنے کے لیے ریفرنڈم کی راہ ہموار کرنا شروع کردی،تاجر تنظیمیں ساتھ دیں گی

    لندن:برطانیہ کی موجودہ لیبر پارٹی کی حکومت نے یورپی یونین میں رہنے کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں ریفرنڈم کرائے گی اس ریفرنڈم میں‌تمام کاروباری یونینز کو اس ریفرنڈم کی حمایت کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں. لیبر پارٹی نے ریفرنڈم کا فیصلہ ملک بھر کی ٹریڈیونین کے مطالبے پر کیا ہے جس میں‌کہا گیا ہے کہ تمام ٹریڈ یونینز یورپی ہونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں گی

    Len McCluskey جو کہ یونائیٹ اسٹیٹ لیبر کے سربراہ ہیں نے بھی دیگر یونین کی حمایت میں کہا ہے کہ وہ برگزیٹ ریفرنڈم میں دیگر ٹریڈ یونین کے ساتھ کھڑے ہیں.ملک بھر کی اکثر ٹریڈ تنظیموں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریفرنڈم کرانے کے لیے راہ ہموار کریں.

    یورپی یونین میں رہنے کے حوالےسے اس مجوزہ ریفرنڈم میں بہت سی تجارتی تنظیموں کی حمایت اپنی جگہ مگر اس بات کا حتمی فیصلہ تو حکومت نے کرنا ہے کہ آیا وہ یورپی یونین میں رہنا چاہتے ہیں یا پچھلی حکومت کے فیصلے کی توثیق کرنا چاہتے ہیں.

    یاد رہے کہ برطانیہ کی پچھلی کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے ملک میں‌ریفرنڈم کرایا تھا جس میں 52 فیصد شہریوں نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 48 فیصد نے مخالفت میں‌ووٹ دیا .اس ریفرنڈم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ ناردرن آئیر لینڈ نے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا .ملک میں اس انتشار کی وجہ سے بالآخر اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفی دے دیا تھا

  • پروٹوکول کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی بھی واپس

    پروٹوکول کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی بھی واپس

    حکومت نے پروٹوکول کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سکیورٹی بھی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے پاس 12 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے، مولانا فضل الرحمن سے پولیس کی گاڑیاں بھی واپس منگوا لی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں‌ حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالہ سے پیش پیش ہیں اور گزشتہ دنوں نے اے پی سی کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں‌نے شرکت کی تھی. حالیہ دنوں میں‌ وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے بھی کوششیں‌کر رہے ہیں اور انہوں‌نے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں. مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی واپس لئے جانے کو حکومت کی مخالفت کے تناظر میں‌ دیکھا جارہا ہے.

  • آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دی

    آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دی

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹرانسپورٹ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10جولائی کی ہڑتال کی اپیل موخر کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹر حکام کا کہنا ہےکہ ہڑتال موخرکرنے کا فیصلہ گورنرسندھ سے مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے، اس موقع پر گورنر سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کل وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، وزیر اعظم سے آپ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کریں گے،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10دن کیلیے ہڑتال موخر کی ہے، صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے بتایا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مسائل حل کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال موخر کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی، ڈیزل، پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کااعلان کر رکھا تھا جسے دس دن کیلئے موخر کیا گیا ہے.

  • لودھراں : 3 کروڑ 1 لاکھ ہرجانے کا نوٹس

    لودھراں میں سوشل میڈیا استمعال کرنے والے ہوشیار ہو جاۓ۔ اب لودھراں میں بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کے رہائشی سید اظہر بخاری نے سربراہ عوامی اتحاد نفیس مرادمیو اور اسکے بیٹے دانیال نفیس کے خلاف 3 کروڑ ایک لاکھ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔
    سوشل میڈیا پر کسی کی بھی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔
    نفیس مراد میو اور دانیال میو نے اظہر بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

  • خدارا ہمیں‌نہ ماریں افغان طالبان سے مطالبہ ،جنگ کے خاتمہ کے بعد افغانستان میں اسلامی نظام قائم ہوگا،افغان طالبان کا جوابی مطالبہ

    خدارا ہمیں‌نہ ماریں افغان طالبان سے مطالبہ ،جنگ کے خاتمہ کے بعد افغانستان میں اسلامی نظام قائم ہوگا،افغان طالبان کا جوابی مطالبہ

    دوحہ :قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور افغانستان کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی 2 روزہ آل افغان کانفرنس میں قیام امن اور 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر اتفاق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ برائے امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ وہ یکم ستمبر تک افغانستان میں قیام امن کے حتمی معاہدے کے لیے پُرامید ہیں جس کے بعد امریکا اور نیٹو کی افواج کو انخلا کی اجازت دی جائے گی۔

    دو روزہ آل افغان کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اسلامی قانونی نظام نافذ ہوگا، اسلامی اقدار کے تحت خواتین کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی اور تمام قومیتوں کے لیے مساوات کو یقینی بنایا جائے گا۔آل افغان کانفرنس میں افغان طالبان، افغان حکومت کے نمائندوں، خواتین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی، جس کا مقصد افغان معاشرے میں اتفاق رائے قائم کرنا تھا۔

    دوسری طرف امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 2 روزہ آل افغان کانفرنس کے بعد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے آٹھویں مرحلے کا آغاز کریں گے۔
    تاہم اس حوالے سے آئندہ مذاکرات کے لیے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اسلامی نظام کیسا ہوگا، آئینی اصلاحات کیسے لائی جائیں گی اور طالبان سے وابستہ مقامی جنگجوؤں کا کیا ہوگا۔

    فریقین کو اسلامی اقدار کے تحت خواتین کے حقوق کی تعریف اور ایک نگراں انتظامیہ کے قیام اور انتخابات کا انعقاد کا وقت سے متعلق بھی بات چیت کرنی ہوگی۔دوسری طرف افغان طالبان نے سرکاری اداروں اور عوامی مقامات جیسا کہ ہسپتالوں اور اسکولوں اور ہائیڈرو الیکٹرک ڈیمز پر حملہ نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

    دوحہ میں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ضعیف، معذور اور بیمار قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ قیدیوں میں جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں یا نہیں۔

  • طلباساتھی طالبات کے مقابلے جلد موٹے ہوتے ہیں، نئی تحقیق سامنے آگئی

    طلباساتھی طالبات کے مقابلے جلد موٹے ہوتے ہیں، نئی تحقیق سامنے آگئی

    واشنگٹن :کون کب اور کیوں موٹا ہوتا ہے یہ تحقیقی خبریں تو پہلے بھی آتی رہی ہیں لیکن یہ پہلی بار آیا ہے کہ کالج میں زیر تعلیم طالب علم اپنی ہم مکتب طالبات کی نسبت جلد موٹے ہوجاتے ہیں.امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان خواتین کے مقابلے نوجوان مرد جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس دلچسپ تحقیق میں کالج میں داخلہ لینے والے مرد و خواتین میں موٹاپے کے تناسب کا جائزہ لیا گیا اور دیکھا گیا کہ کن وجوہات کی وجہ سے لوگ موٹے ہو رہے ہیں۔

    امریکی ادارہ برائے سائنس جرنل ’بی ایم سی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ میں موٹاپے کی وجہ جاننے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کالج کے زمانے سے ہی مرد و خواتین موٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں.سائنس جرنل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کو 100 غذاؤں اور مشروبات کی فہرست دی اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے کس غذا یا مشروب کی کتنی مقدار استعمال کی۔ماہرین کے مطابق رضاکاروں سے پوچھے گئے سوالات کے نتائج سے پتہ چلا کہ کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال میں ہی لڑکے اور لڑکیوں کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔

    سائنس جرنل ‘بی ایم سی ‘ نے اپنی تحقیق میں‌کہا ہے کہ ماہرین نے لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں کے وزن بڑھنے کے اسباب کو ناقص خوراک کا زیادہ استعمال قرار دیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ لڑکے کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال ہی جنک فوڈ اور فرائیڈ غذائیں کھانے سمیت منشیات اور شراب نوشی کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگرچہ لڑکیاں بھی مردوں جیسے ہی کھانے استعمال کرتی ہیں، تاہم وہ ان غذاؤں کا استعمال کم مقدار میں کرتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال میں لڑکوں کا وزن ایک سال میں 7 کلو جب کہ لڑکیوں کا وزن ساڑھے تین کلو تک بڑھ جاتا ہے۔

  • ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز ہسپتال کا دورہ، بازو کاٹے جانے والی متاثرہ بچی کی عیادت

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز ہسپتال کا دورہ، بازو کاٹے جانے والی متاثرہ بچی کی عیادت

    وزیراعظم کے معا ون خصو صی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی بچی کا بازو کاٹے جانے کے واقعہ پر متاثرہ بچی کی عیادت کی اور پھول اور چاکلیٹ پیش کئے۔

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں اور مجھ اس واقعہ پر مجھے بے حد دکھ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بچی کے والدین کو یقین دلایا کہ اس واقعہ کی غیر جابندار انہ ڈاکٹر وں پر مشتمل ٹیم سے مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا ۔ کیونکہ یہ ہماری بچی ہے اور اس طرح کا واقعہ کسی بھی بچی سے ہو جائے تو وہ ناقابل برداشت ہے پمز کی انتظامیہ عملہ و ڈاکٹرز اور میری وزارت کو بھی اس واقعہ پر گہرا دُکھ ہوا ہے جیسے ہی یہ واقعہ میرے علم میں آیا تو میں نے فوری طور پر ایگز یکٹو ڈائر یکٹر پمز سے بات کی جنہوں نے شفاف تحقیقات کے لیے ڈاکٹر وں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ تجو یز دی ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں صرف پمز کے ہی ڈاکٹر ز نہ ہوں بلکہ پمز سے باہر کے ڈاکٹرز بھی اس تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہوں تاکہ ایک شفاف طریقہ سے غیر جانب دارانہ اور آزادانہ تحقیقات کی جا سکیں ہمیں اب ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے متاثرہ بچی کے لواحقین سے درخواست ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں بلکہ ہمیں تحقیقات کرنے دیں میں بطور وزیر یقین دلاتا ہوں کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے دیں اگر اس میںکوئی ذمہ دار ٹھہرایا گیاتو اُس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ پمز میں بچی لائی گئی جس کا بازو ٹوٹنے کے باعث پلستر کیا گیا تاہم اس دوران بازو میں دوران خون کی بندش کے باعث لڑکی کا متاثرہ بازو کاٹنا پڑا، جس پر میں لواحقین اور بچی کے رشتہ داروں سے دلی افسو س کا اظہار کرتا ہوں ۔ بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے بہارہ کہو میں میبنہ زیادتی کا شکار کم سن بچی کا عیادت کی اور و الدین سے اظہار ہمدردی کیا ۔ زیادتی کرنے والا جانور اور درندہ صفت انسان ہے میں اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کروں گا ڈاکٹر ظفر مرزا نے متاثرہ والدین کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت جاری کی کہ زیادتی کا شکار کم سن بچی کا مکمل اور بہترین علاج کیا جائے ۔
    محمد اویس