Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یار خان پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع

    رحیم یار خان پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع

    رحیم یار خان : صادق کنال ۔۔ اڈہ خانپور۔۔۔پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع۔۔۔۔۔۔ریسکیو 1122 نے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائ کی۔۔۔۔مگر وہاں سے انسانی لاش کی بجائے۔۔۔۔۔صرف۔۔۔۔نقلی انسانی ھاتھ برآمد ھوا۔۔۔۔

    تفصیلات کے مطابق کسی نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ پل کے نیچے انسانی لاش موجود ہے ریسکیو نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملبے کو کھودنا شروع کیا تو نیچے سے انسانی ہاتھ برآمد ہو لیکن یہ انسانی ہاتھ اصلی نہیں بلکہ نقلی ہاتھ تھا۔

  • تیونس:سیکورٹی خدشات کا بہانہ ،مسلمان خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    تیونس:سیکورٹی خدشات کا بہانہ ،مسلمان خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    تیونس:کبھی یہ خبریں‌گردش کرتی تھیں کہ یورپ کے کسی ملک میں مسلمان خواتین کو نقاب پہننے سے روک دیا گیا ہے.لیکن اب نقاب اوڑھنے پر پابندی یورپ یا کسی اور مغربی ملک کی نہیں بلکہ مسلمانوں کے اپنے ملکوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے ایسا ایک حکم تیونس کی حکومت نے جاری کیا ہے جس کےمطابقوزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے ۔نقاب، جو آنکھوں کے علاوہ پورے چہرے کو ڈھانک دیتا ہے ، پر پابندی خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے پیش نظر سامنے آئی

  • پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود پانی کے بحران کا شکار

    پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود پانی کے بحران کا شکار

    نئی دہلی :پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت ان دنوں خود پانی کے بحران کا شکار ہو گیا ہے اور ملک میں پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے. پانی بحران سے نبٹنے کےلیے حکومت نے سکولوں میں‌آگہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے .بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لئے پانی بچانے اور اس کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے سلسلے میں عوامی بیداری لانے کی کوششیں سرکاری سطح پر بھی ہورہی ہیں. اور 2019کو ’جل ورش‘ (پانی کا سال) طور پر منانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

    پانی کی قدر وقیمت اور پانی ذخیروں کی حفاظت کرنے کے تعلق سے اسکولوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور طلبہ کے اندر شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔اس کے دوران طلبا اوروالدین کو پانی کے نئے ذرائع تلاش کرنے، پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال کیے گئے پانی کوضائع کرنے کے بجائے اسے صاف کرکے دوبارہ استعمال کرنے کے سلسلے میں معلومات دی جائیں گی۔مختلف اسباب سے پانی کے جو ذرائع اور ذخیرے خشک ہوگئے ہیں انہیں دوبارہ پانی فراہم کرنے لائق بنانے کے منصوبے پر بھی عمل ہوگا۔گاؤں اور قصبہ جات میں پنچایتوں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے برسات کے پانی کو محفوظ کرنے کی اسکیم پر بھی عمل درآمد ہوگا۔

  • بھارت:خواتین پرتشدد جاری، خواتین کو سڑک پر بری طرح پیٹنے لگے

    بھارت:خواتین پرتشدد جاری، خواتین کو سڑک پر بری طرح پیٹنے لگے

    نئی دہلی:بھارت جہاں عورتوں پر ظلم تشدد کرنا ایک شغل بن کر رہ گیا ہے ایسے ہی ایک تازہ واقعہ میں پنجاب کے فریدکوٹ کے شہر کوٹک پورہ میں دومردوں کی طرف سے دو خواتین کے ساتھ سرعام جم کر پیٹائی کی گئی- یہاں تک کہ انہوں نے انہیں سڑک پر پیٹنے کے ساتھ بال پکڑ کر گھسیٹا بھی گیا- اسکا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے ان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائےگا اور ان کو اس جرم کے بدلے میں قرار واقعی سزا دی جائے گی.لیکن عوام الناس کا کہنا ہے کہ پولیس کہتی تو ہےکہ مجرموں کو سزا دی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ پولیس ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے خواتین پر زیادتیوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں.

  • جمشید دستی نے کیسے کیا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج..؟؟

    عوامی راج پارٹی کے سربراہ راہ جمشید دستی نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ٹنڈ کرالی،کہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس حالیہ طوفان کے خلاف پوری قوم ان کے کلب کی ممبر بنے.بال منڈوانے کے بعد اپنے گنجے ساتھیوں سمیت جمشید دستی نے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے اور انھوں نے گنجا ہوکر مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کیا ہے.مظفرگڑھ سے سابق ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بہت وعدے کیے تھے مگر غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی.

  • ملک بھر کی167ماڈل کورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری،عوام کو ریلیف ملنے لگا

    ملک بھر کی167ماڈل کورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری،عوام کو ریلیف ملنے لگا

    اسلام آباد:پاکستان میں عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئیں.تھوڑے ہی عرصے میں ملک کی 167 ماڈل کورٹس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بہت سے کیسوں کا فیصلہ بہت جلد کیا ہے .

    ان ماڈل کورٹس میں اب تک 7مجرمان کوسزائےموت اور14کوعمرقیدکی سزاسنائی گئی.سندھ میں قتل اورمنشیات کے13-13،کےپی میں قتل کے15اورمنشیات کے19فیصلےسنائےگئےجبکہ پنجاب میں قتل کے26اورمنشیات کے72،اسلام آبادمیں قتل کےایک کیس کافیصلہ سنایاگیا

    اس دوران تمام عدالتوں نےکُل670گواہان کےبیانات قلمبند کیے.جبکہ ماڈل کورٹس نےقتل کے56اورمنشیات کے105مقدمات کافیصلہ سنایا.پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیزترین سماعت کاسلسلہ جاری.ماڈل کورٹس کی طرف سے جلد از جلد انصاف کی فراہمی پر سائیلین نے تسلی کا اظہار کیا ہے

  • کراچی:’غیرت’ کے نام’ پر بہن کو قتل کردیا

    کراچی:’غیرت’ کے نام’ پر بہن کو قتل کردیا

    کراچی :غیرت کے نام پر قتل کرنے کی رسم ہی چل پڑی ،تمام تر حکومتی اقدات کے باوجود قتل کرنا ایک کھیل بن کررہ گیا ہے. ایسے ہی ایک واقعہ میں کراچی کے علاقے قائد آباد میں بھائی نے مبینہ طور پر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم مرتضیٰ رشید نے ٹیکسٹائل مل کے قریب داؤد چالی میں اپنی 18 سالہ بہن فاطمہ اور پڑوسی نوجوان کریم خان کو کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    مقتولہ کو گلے کے نیچے گولی لگی تھی۔جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جواں سالہ لڑکی کو مردہ قرار دیا.ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 21 سالہ کریم کو بائیں پاؤں میں گولی لگی اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    قائد آباد کے پولیس آفیسرامین کھوسو کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملزم نے کریم کو اس کی بہن سے بات نہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور حملہ کرکے زخمی کیا تھا۔ہفتہ کو اس نے دونوں کو بات کرتے ہوئے دیکھا جس پر وہ طیش میں آگیا اور پستول نکال کر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق مرتضیٰ نے کریم کے بھائی کے بھائی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ملزم نے بہن کو اس ‘شک’ کی بنا پر قتل کیا کہ اس کے پڑوسی نوجوان سے تعلقات ہیں۔کراچی میں اس طرح کے قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی واقعات ہوئے ہیں لیکن قانون کی حکمرانی نہ ہونے اور کھلے عام میل جول کی وجہ سے اس پر قابو نہ پایا جاسکا

  • چور مچائے شور،چورجیل جائیں گے ،پاکستان مستحکم ہوگا،مراد سعید

    چور مچائے شور،چورجیل جائیں گے ،پاکستان مستحکم ہوگا،مراد سعید

    اسلام آباد:کرپشن میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی کی طرف سے پاکستان کے ذمہ دار اداروں پر لگائے جانے والے الزمات کے بعد سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے .ایسا ہی ایک ردعمل پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مراد سعید کی طرف سے آیا ہے جس میں انہوں نے مریم نواز سمیت ان تمام کرپٹ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اب پاکستان نے مستحکم ہونا ہے جس کے لیے اس پاکستان کو چوروں اور کرپٹ لوگوں سے نجات دلانا ضروری ہے

    مراد سعید نے مریم نواز کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یاد رکھیں کہ چورہر صورت جیل جائیں گے،جمہوریت مستحکم ہوگی اورپاکستان آگےبڑھےگا .مراد سعید نےکہا کہ ادارےپوری آزادی سےاپناکام جاری رکھیں گے .انہوں نے کہا کہ آل شریف کی سیاہ کاریوں کامحاسبہ کسی تعطل کےبغیرجاری رہےگا.جھوٹ،بہتان،جعل سازی اورشرارتوں کی سیاست کادورتمام ہوا.نئی نسل اورنوجوان آل شریف کےحقیقی چہروں اوروارداتوں سےآگاہ ہیں

    مراد سعید نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ وزیر اعظم نے اپنی صفائی پیش کرنےکےبجائےعدالتوں اوراداروں پرحملوں کاسہارالیاگیا .جعلی قطری خطوط،کیلبری فونٹ کےسواایک کاغذکاٹکڑااس خاندان نےپیش نہیں کیا.جتنےثبوت اس ٹبرنےپیش کئےوہ جھوٹے،جعلی اورشریف فاؤنڈری میں تیارشدہ ہیں.مراد سعید نے کہا کہ اگر ان کےپاس’’غیبی امداد‘‘پہنچی تومیڈیاپرچلانےکےبجائےچیف جسٹس سےرجوع کرتیں .کیلبری کوئین نےایک مرتبہ پھرقوم کاوقت ضائع کرنےکی کوشش کی

  • بندکرو بند کرو شراب خانہ بند کرو ،کراچی میں تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ

    بندکرو بند کرو شراب خانہ بند کرو ،کراچی میں تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ

    کراچی:کراچی کے مشہور علاقے ڈیفنس فیز 2 میں حکومت سندھ کی جانب سے شراب خانہ کھولنے کے خلاف علاقے میں سخت احتجاج ،لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،اطلاعات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں ببانگ دہل ایک شراب خانہ چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس کے علاقے میں بہت منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں. ڈیفنس فیز 2 کے شہری کافی دنوں سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن عوام الناس کی انتظامیہ نے ایک نہ سنی

    حکومتی بے حسی کے خلاف یہ ردعمل بہت شدت اختیار کرگیا جس پر اس علاقے کے ایم این اے کو بھی اس شراب خانے کو بند کرنے کے لیے عوام کے ساتھ میدان میں آنا پڑا .اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے کی قیادت کرنے والے ایم این اے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی تھے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے مقامی کونسلروں نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی اور حکومت تک سخت عوامی ردعمل پہنچایا اور مطالبہ کیا کہ جتنی جلد ہو سکے اس شراب خانے کو بند کیا جا ئے

  • عثمان بزدار ڈی سی ڈی جی خاں کی عیادت کے لیے میوہسپتال پہنچ گئے

    عثمان بزدار ڈی سی ڈی جی خاں کی عیادت کے لیے میوہسپتال پہنچ گئے

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج میو ہسپتال سرجیکل ٹاورمیں زخمی ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے معالجین سے ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق ان دنوں بیمار ہیں اور لاہور کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں. ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق جنوبی پنجاب کے اس دور دارز ضلع میں عوام الناس کی خدمت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بڑے معروف جانے جاتے ہیں.وزیراعلیٰ نے اس موقع پرسرجیکل وارڈکے دیگر مریضوں کی مزاج پرسی بھی کی۔