Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت نے مزید حریت رہنماؤں اور سرگرم کشمیریوں‌ کو ہندوستانی جیلوں‌ میں‌‌ ڈالنے کی منصوبہ کر لی

    بھارت نے مزید حریت رہنماؤں اور سرگرم کشمیریوں‌ کو ہندوستانی جیلوں‌ میں‌‌ ڈالنے کی منصوبہ کر لی

    بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آتے ہی این آئی اے نے کشمیری حریت رہنماﺅں اور سرگر م کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ جے کے ایل ایف لیڈر محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی، مسرت عالم بٹ ، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر درجنوں لیڈر پہلے ہی ہندوستانی جیلوں میں قید ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سرکار نے حریت رہنماﺅں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کے سلسلہ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حریت رہنماﺅں اورسرگرم کارکنوں کو مقبوضہ وادی سے باہر بھارتی جیلوں میں منتقل کرنا بھارتی حکومت کی پالیسی ہے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ خیال ہے کہ دو درجن سے زائد مزید حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو تہاڑ ، جھانسی، آگرہ اور دیگر بھارتی ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کیا جائے اور یہ عمل بہت جلد شروع کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی، مسر ت عالم بٹ، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان ، فارو ق احمد ڈار، ایاز اکبر، شاہد الاسلام ، عبدالحمید فیاض ، مولانا مشتاق احمد ویری ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین سمیت بڑی تعداد میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوںکو پہلے ہی نئی دہلی کی تہاڑ اور دیگر جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

  • رحیم یار خان محکمہ صحت اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ

    رحیم یار خان محکمہ صحت اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ

    محکمہ صحت اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ،جمال ٹاؤن میں ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیتی زائد المیعاد، غیر رجسٹرڈ پاکستانی اور بھارتی ادویات برآمد،ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کو اطلاع ملی کہ کچہ صادق آباد روڈ پر ایک گھر میں عمران اسلم نامی ایک شخص غیر قانونی پر ادویات کا کاروبار کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او سی ڈویژن محمود الحسن اور ڈرگ کنٹرولر مقبول حسین بھٹی کی قیادت میں ایک ٹیم نے چھاپہ مارا اورتقریباّ 20لاکھ روپے کی زائد المیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات اپنے قبضے میں لے کر ملز عمران اسلم کو گرفتار کر لیا۔ڈرگ کنٹرولر مقبول بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ برآمد ہونے والی ادویات میں بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈبھارتی ادویات بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان لائی گئی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔مزید معلوم ہوا ہے کہ ملزم جن میڈیکل سٹورز کو یہ ادویات فروخت کرتا تھا وہاں بھی چھاپے مارے جائیں گے اور انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ملزم عمران اسلم کافی عرصے سے اس دھندے میں ملوث تھا اور رات کے اندھیرے میں کار کی ڈگی میں ادویات فرخت کرتا تھا۔

  • رحیم یارخان تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر

    رحیم یارخان تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر

    رحیم یار خان سردار گڑھ کے قریب حادثہ ،تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے دوخواتین سمیت تین افراد ہلاک ،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا.تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 خواتین اور ایک مرد کو تیز رفتار کوچ نے کچل دیا جسکی وجہ سے 2 خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے.

  • گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی وی )گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے شروع ہو چکی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہے موسادھار بارش کی وجہ سے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں

  • پہنچ گئے سیمی فائنل میں !لے لو اب کپ!میجر سوریندرا کے پاکستانی ٹیم کو طعنے:ایسی گھٹیا سوچ پر افسوس ہی ہو سکتا ہے .جنرل آصف غفور

    پہنچ گئے سیمی فائنل میں !لے لو اب کپ!میجر سوریندرا کے پاکستانی ٹیم کو طعنے:ایسی گھٹیا سوچ پر افسوس ہی ہو سکتا ہے .جنرل آصف غفور

    نئی دہلی/ ‌اسلام‌آباد:بھارت کو ابھی تک 27 فروری والے دن 2 بھارتی جیٹ طیاروں کی تباہی اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کا دکھ ستائے ہوئے ہے اور اسی دکھ پر بھارتی اعلی فوجی حکام بھی ماتم کرتےدکھائی دے رہے ہیں. اس کی تازہ مثال ورلڈ کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں نہ پنچنا ہے .پاکستان کے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی جتنی خوشی بھارت کو ہورہی ہے اور کسی کو نہیں ہوئی.

    اس عناداور فکری دہشت گردی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جب پاکستان بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہ گیا تو ٹویٹر اکاونٹ پر میجر سوریندرا پونیا نے غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کی کہ "مبارک ہو پاکستان ورلڈ کپ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرسکا ،وہ میجر سوریندرا پونیا پھرپاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہمارا ہیرو ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر جنرل آصف غفور کے دفتر میں تمہارے لیے ایک کپ چھوڑ آیا تھا جا کے وہاں سے اٹھا لواور خوشیاں مناو

    بھارتی فوج کے مذکورہ میجر سوریندرا پونیا کے اس غیر سفارتی ٹویٹرپیغام کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنےونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان میں گرفتاری کی یادوں پر مشتمل جوابی پیغامات بھیجے ہیں

    میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کی پاکستان کے خلاف نفرت آمیز سوچ اور فکرکا کچھ اس طرح جواب دیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ورلڈکپ 2019 کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں ہم ایسی گٹھیا سوچ کے مالک نہیں اور نہ ہی کھیل اور تفریخ کو اس قسم کی گھٹیا چیزوں سے جوڑتے ہیں. خاص ایشوز سے اور باہمی تنازعات سے ہم اس قدروں کو نہیں جوڑتے میجر سوریندرا پونیا جی .

    الحمد للہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں.اگر کوئی شک ہے تو جاو اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے ہی پوچھ لیں،سچ پوچھیں تو تم میں تو کوئی اخلاق نام کی کوئی چیز ہی نہیں ،اخلاقی قدر کی گراوٹ کیا ہوتی ہے وہ تم نے انگلینڈ سے میچ کے دوران دکھا دی .بس میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا .خودہی اپنا خیال کرلو

    آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی میجر سوریندرا پونیا کے جواب میں یہ پیغام دیتے ہیں کہ جناب جس کپ کی آپ بات کرتے ہیں وہ کپ اور ہمارے پاس آپ کا میگ 21 جیٹ طیارہ بھی ہے .میجر آصف غفور مزید کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے.میجر سوریندرا جی "آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ‘ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی’

  • ممبئی:تیوارے ڈیم ٹوٹ گیا درجنوں ہلاک ولاپتہ،لوگوں کے گھر بھی بہہ گئے

    ممبئی:تیوارے ڈیم ٹوٹ گیا درجنوں ہلاک ولاپتہ،لوگوں کے گھر بھی بہہ گئے

    ممبئی:رتناگری کے علاقے میں تیوارے ڈیم ٹوٹ گیا درجنوں افراد اس ڈیم کے پانی میں‌بہہ گئے جن میں سے 19 افراد کی لاشیں ابھی تک مل سکی ہیں.اطلاعات کے مطابق یہ ڈیم جمعہ کی شب 7 بجے ٹوٹا ہے اور ابھی تک اس کے کٹاو اور بہاو پر قابو نہیں پایا جاسکا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے سے 25 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں.حکام کےمطابق اس بند کے ٹوٹنے کی وجہ بدھ سے تیز بارشیں ہیں جس کی وجہ سے ڈیم کے پانی میں اضافہ ہونےسے ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ہے یہ ڈیم ممبئی سے 275 کلومیٹر دور رنتا گری کے علاقے میں‌واقعہ ہے .حکام کے مطابق بند ٹوٹنے سے درجنوں مکان بھی بہہ گئے ہیں اور عوام الناس کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے.

  • تل ابیب:اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت،اسرائیل کا 6 ماہ میں بجٹ خسارہ180 فیصد بڑھ گیا

    تل ابیب:اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت،اسرائیل کا 6 ماہ میں بجٹ خسارہ180 فیصد بڑھ گیا

    تل ابیب :فلسطینی مزاحمت چھ ماہ میں اسرائیل کا بجٹ خسارہ 180 فی صد بڑھ چکا
    غزہ :فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کے خلاف مزاحمت پر اسرائیلی معاشی طور پر کمزور ہونے لگا اور صرف 6 ماہ میں اسرائیل کا خسارہ 180فیصد تک بڑھ گیا ہے.یہ تفصیلات فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے شیئر کی ہیں اور انہوں نےصہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی قیادت کے خلاف جاری منفی اور اشتعال انگیز صہیونی مہم کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے پرزور دیا ہے۔ ان کا کہناہےکہ اسرائیلی حکام سینیر رہنما الشیخ حسن یوسف کا معنوی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خاندان کو بدنام کرکے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مزاحمت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الشیخ حسن یوسف قوم کی عزت وقار اور تحریک آزادی کی ایک زندہ علامت ہیں۔ انہوں‌نے زندگی کا بیشتر حصہ صہیونی زندانوں میں‌گذار دیا ہے۔ وہ فلسیطنی قوم کےلیے ایک ڈھال بن کر کھڑے ہیں۔اور فلسطینی قوم ان کے ساتھ ہے.

    ڈاکٹراحمد بحر نے الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی ایک بچے کے منحرف ہونے کی بناء پرپورے خاندان کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔ الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کے لیے صہیونی دن رات سرگرم ہیں۔انہوں نےکہا کہ وہ وقت قریب ہے جب دوبارہ فلسطینی اس مقبوضہ علاقے کو اپنے قبضے می‌لے لیں گے.

  • کوہاٹ:ماں اور اس کے 5 بچے سفر آخرت پر روانہ

    کوہاٹ:ماں اور اس کے 5 بچے سفر آخرت پر روانہ

    کوہاٹ:ایک ہی گھر میں‌ماں اور 5 بچوں کی وفات خاندان کو غموں کی دنیا میں ہمیشہ کے لیےچھوڑ گیا.اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سیدان بانڈہ میں‌سیمنٹ سے بنی ہوئی پانی کی ٹینکی ٹوٹ کر گرنے سے ایک خاتون اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے

    ڈی پی او کوہاٹ واحمد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ میں دو بچے شدیدزخمی بھی جن کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کو ہدایت کردی ہے کہ ان بچوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں.یاد رہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقہ اس سانحہ پر افسردہ ہے.

  • پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد،بنگلہ دیش سے میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی تماشائیوں نے لندن کی فضاوں کو گرما دیا

    پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد،بنگلہ دیش سے میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی تماشائیوں نے لندن کی فضاوں کو گرما دیا

    لندن :پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران جہاں پوری کی دنیا کی نظریں تھیں وہاں برطانیہ کے اس اسٹیڈیم کے باہر کی فضا پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی .اس گونج کی بازگشت دہلی تک سنائی دی جب بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا

    https://twitter.com/FreeJagtar/status/1147161962666713089

    لارڈز کے اس میدان کے چاروں طرف بھارتی اور پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا کر برطانیہ کی فضاوں کو گرم کردیا ہے. یاد رہے کہ پاکستان کی جیت سے بڑی تعداد میں بھارتی خوش ہوتے ہیں اور ایسے ہی اگر پاکستان کسی میچ میں شکست ہو جائے تو اس کا بھی بھارتیوں کو بہت دکھ ہوتا ہے اس دکھ کا وہ بھارت میں‌تو اظہار نہیں کرسکتے لیکن بھارت سے باہر بھارت ایسے جزبات کو روک بھی نہیں‌سکتا جیسے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے.

  • راولپنڈی بحریہ ٹاؤن چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    راولپنڈی بحریہ ٹاؤن چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    راولپنڈی :بحریہ ٹاون فیز 8 گھروں میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا,ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 5 لاکھ روپے برآمد,تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون فیز 8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کپٹین (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم، ایس ایچ او روات راجہ سلیم اور محمد اکرم ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مزید ایس پی صدر ڈویژن نے نقب زنی ،چوری و دیگر واردات کے روک تھام کے لیے بحریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں گشت اور پکٹنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں جس پر شب روز محنت کر کے ایس ایچ او روات اور اس کی ٹیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 500000 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات متوقع ہیں۔