Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میں‌ اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ جس نے اسلام آباد چڑیا گھر کو میری وزارت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اور میری وزارت اس کاز کیلئے کام کر رہی تھی کہ جانوروں‌ اور پرندوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں‌ ہو رہا. کروڑوں‌ کے ٹھیکے کنٹین وغیرہ کے دیے جاتے ہیں لیکن جانوراور پرندے بہت برے حالات میں رہتے ہیں. ہمیں‌ اس سلسلہ میں بہت جنگ لڑنا پڑی، میں‌ نے کیبینٹ میں‌ بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ اسلام آباد چڑیا گھر کی ملکیت میری وزارت کے ماتحت کی جائے اور یہ ہمارا حق بھی ہے.

    زرتاج گل وزیر کا اپنے ویڈیو پیغآم میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے میری اس بات کا سیریس نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں‌ نے کہا تھا کہ فوری اس ایجنڈا کو اوکے کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں جو اس چڑیا گھر کو صحیح‌ معنوں‌ میں چلا بھی اور جانوروں‌ کا اچھے طریقہ سے خیال رکھ سکتے ہیں. ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستانی کس قدر زیادہ جانوروں‌ سے محبت کرتے ہیں. میں‌ لوگوں سے بھی کہتی ہوں‌ کہ وہ جانوروں‌کی اونر شپ لیں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستانی جانوروں‌ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں‌ اور ان کے بھی حقوق ہیں. میں اپنی وزارت کے تمام افسران، کمیٹی کے ممبران، اراکین پارلیمنٹ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ میں نے جہاں‌بھی اسلام آباد چڑیا گھر کو اپنی وزارت کے ماتحت کرنے کی بات کی انہوں‌ نے اس ایجنڈے کی حمایت کی.

    واضح‌ رہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت لانے کی کوششیں‌شروع کر رکھی تھیں‌اور ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر کی حالت بہت بری ہے ہم اسے واپس وزارت میں لینے جارہے ہیں ،پہلے یہ چڑیا گھر کیڈ کے ماتحت تھا پھر یہ داخلہ کے ماتحت آگیا ،داخلہ کا چڑیا گھر کے ساتھ کیا کام ہے ؟۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی چڑیا گھر وائلڈ لائف کے ماتحت آتا ہے۔

    آج کے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ‌نے ان کی وزارت کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے جس پر میں‌ بہت خوش ہوں.

  • وہاڑی : اے ایس آئی ہارٹ اٹیک سے فوت

    ٹبہ سلطان پور (نمائندہ باغی ٹی وی)اے ایس آئی محمد اسماعیل جو تھانہ ٹبہ سلطانپور میں تعینات تھے
    اے ایس آئی اسماعیل تھانہ ٹبہ سلطانپور میں ڈیوٹی کرنے کے بعد تھانہ میں ریسٹ کر رہے تھے کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور موقع پر ہی فوت ہو گئے
    نماز جنازہ مورخہ 06.07.2019بروز ہفتہ بوقت شام 6:00بجے ان کے رہائش گاہ چک نمبر 41ڈبلیو بی بھٹہ شادی خان میں ادا کی جائے گی.

  • مودی حکومت  نے اب تک کا سب سے خراب بجٹ پیش کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    مودی حکومت نے اب تک کا سب سے خراب بجٹ پیش کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    بھارت میں نریندر مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور اسے غریبوں کیلئے اچھا قرارنہیں‌ دیا جارہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بجٹ کا انتہائی کامیاب قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کے بعد سخت تنقید کی جارہی ہے. ایک شخص نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے خراب بجٹ ہے. اسی طرح ایک اور شخص‌نے ارون جیٹلی کی جواب میں ایک گانا شیئر کیا ہے کہ ، اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا، اسی طرح دیگر صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے.

    مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے جارہے ہیں.

  • مہمان سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) راجہ رنجیت سنگھہ کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریات میں شرکت کیے لئے بھارت سے آئے ہو ئے337 سکھ یاتریوں نے آج گوردوارہ سچا سود میں اپنی مزہبی رسومات ادا کیں۔ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے انکی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اور ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل نےسیکورٹی کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس، محافظ اسکواڈ، لیڈیز پولیس کی نفری نے بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔سکھ یاتریوں نے انہیں بہترین سیکورٹی دینے پر شیخوپورہ پولیس کا سکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او شیخورہ نے بہترین ڈیوٹی کر نے پر فورس کے تمام افسروں و جوانوں کو شاباش دی۔ سکھ یاتریوں کو ایلیٹ پولیس کی سیکورٹی میں ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا۔

  • خان پور نہر پر فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیاگیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ہدائت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیر نگرانی خانپور نہر پر فلڈ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) رانا شکیل اسلم تھے- فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کے درمیان ربط و روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کو جانچنا تھا-

  • مودی میں‌ دم ہے تو 15 اگست کو لال قلعہ پر پرچم لہرا کر دکھائیں، بھارتی فوجیوں‌ نے کھلا چیلنج دے دیا

    مودی میں‌ دم ہے تو 15 اگست کو لال قلعہ پر پرچم لہرا کر دکھائیں، بھارتی فوجیوں‌ نے کھلا چیلنج دے دیا

    بھارت میں‌ ہندوستانی ریٹائرڈ فوجیوں‌ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ وہ 15 اگست کو لال قلعہ پر انڈیا کا پرچم لہرا کر دکھائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی ریٹائرڈ فوجیوں‌ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کنٹریکٹ پر ملک چلا رہی ہے. سسٹم ختم ہو کر رہ گیا ہے. مودی کو پانچ سال کیلئے اقتدار ملنے پر اگر وہ سمجھتے ہیں کہ جو چاہے کریں‌ تو ایسا نہیں ہے. بھارتی ریٹائرڈ فوجی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں‌ پر سراپا احتجاج ہیں. بھارتی فوجی ون رینک، ون پنشن کے معاملہ پر سب سے زیادہ ناراض ہیں اور اس سلسلہ میں وہ احتجاجی دھرنے بھی دیتے رہے ہیں‌ جبکہ حالیہ الیکشن میں ایک فوجی نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر رکھا تاہم اس کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے.

    رپورٹ کےمطابق بھارتی ریٹائرڈ فوجیوں‌ کا کہنا ہے کہ وہ 15 اگست کو نریندر مودی کو لال قعلہ پر ہندوستانی پرچم لہرانے سے ہر صورت روکیں گے.

    پانچ سال کے لئے انہیں اقتدار مل گیا اور وہ جو چاہے وہ کریں گے“۔فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ”2019کے لوک سبھا الیکشن کی گنتی بھی رکوانے کی کوشش کی اور اس کے لئے سپریم کورٹ کے چکر بھی کاٹے۔

    پھر وزیراعظم کے بشمول دیگر کابینی اور مملکتی وزراء کی حلف برداری تقریب کو روکنے کے لئے جنتر منتر پر دھرنا دیا“۔

  • ہسپتال میں علاج کے دوران اجنبی مرد اور خاتون کو ایک ہی بیڈ پر لٹا دیا گیا، لوگوں‌ کی شدید تنقید

    ہسپتال میں علاج کے دوران اجنبی مرد اور خاتون کو ایک ہی بیڈ پر لٹا دیا گیا، لوگوں‌ کی شدید تنقید

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں‌ واقع ایک ہسپتال میں اجنبی مرد اور خاتون کو علاج کے دوران رش کی وجہ سے ایک ہی بیڈ پر لٹا کر علاج کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار شائننگ انڈیا کی بات کرتی ہے لیکن سرکاری ہسپتالوں‌ میں مریضوں‌ کی جو حالت زار ہے اس کی طرح بالکل توجہ نہیں‌ دی جارہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مدھیہ پردیش میں‌ سب سے بڑے سرکاری مہا راجا یشونت راؤ ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں‌ علاج کے دوران ایک خاتون کو اجنبی مرد کے ساتھ بیڈ پر لٹا دیا گیا ا ور دونوں‌ مریضوں‌ کا اسی طرح‌ علاج کیا جاتا رہا.

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے کہاکہ انہیں‌‌ ڈاکٹر نے اجنبی مرد کے ساتھ بیڈ پر لیٹنے کیلئے کہا وہ چونکہ ٹانگ میں فریکچر کی وجہ سے مجبور تھی اس لئے وہ مجبورا اجنبی مرد کے ساتھ ایک بیڈ پر علاج کرواتی رہی.

    بھارت میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے. این ڈی ٹی وی کے ایک صحافی انوراگ ڈارے نے بھی اسے ٹویٹر پر شیئر کیا اور مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب اس واقعہ سے متعلق ہسپتال کےذمہ داران سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس واقعہ سے ہی انکار کر دیا. بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ جب ریاست کے سب سے بڑے ہسپتال کا یہ حال ہے اور دوسرے ہسپتالوں‌ کی حالت کیا ہو گی اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے.

  • گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات کے علاقہ کنجاہ کے گاوں بانٹھ میں ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 2 بچوں کی ماں صباء ندیم کو اسکے دیور نے آدھی رات کو سوتے میں سر میں ٹوکے کے وار کر کے اسکی گردن تن سے جدا کر دی اور فرار ھو گئے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی تھانہ کنجاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کامران کی رپورٹ پر اس کے دیور امیر حمزہ۔ شوھر ندیم۔ سسر خورشید اور شمریز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا گیا ھے

  • سری نگر جموں شاہراہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی، کشمیریوں‌ کا احتجاجی دھرنا

    سری نگر جموں شاہراہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی، کشمیریوں‌ کا احتجاجی دھرنا

    مقبوضہ جموں‌ کشمیر میں کشمیریوں‌ کی بڑی تعداد نے سری نگر کی پریس انکلیو میں‌ احتجاجی دھرنا دیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا. یہ احتجاجی دھرنا امرناتھ یاترا کے دوران سری نگر جموں شاہرہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی اور قاضی گنڈ تا بانہال ریل سروس کی بند ش کے خلاف دیا گیا۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کے دوران کشمیریوں‌ کی طرف سے بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ دھرنے میں‌ شریک کشمیریوں‌ نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ہائی وے اور یل سروس پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سری نگر جموں شاہرہ اور ریل سروس کو بند کرنے سے عا م لوگوں‌کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی معیثت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ مظاہرین نے یہ پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح‌ رہے کہ سری نگر جموں‌ شاہراہ پر سویلین پر پابندی کے خلاف پہلے بھی مظاہرے کئے جاتے رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

    آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طبیعت مسلسل نظربندی کے سبب سخت خراب ہو گئی ہے۔ بزرگ لیڈر پچھلے دس سال سے زائد عرصہ سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بندہیں اور انہیں نماز جمعہ اور عیدین کی نمازوں‌ تک کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت قائد سید علی گیلانی پچھلے چند دن سے علیل ہیں اور طویل عرصہ سے جاری مسلسل نظربندی سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نہ تو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کی خوشی، غمی میں شریک ہوپاتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے ان کی غیر قانونی نظربند ی کی شدیدمذمت کی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی کی طرح بھارت نے دیگر حریت لیڈروں‌ کی سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کر رکھی ہیں اور انہیں بھی مسلسل نظربندیوں‌ اور گرفتاریوں‌ کا سامنا ہے.