دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سبزی منڈی میدان جنگ بن گئی سبزی منڈی میں آڑھتی اور خریدار میں معمولی تلخ کلامی طول پکڑ گئی۔ خریدار کا 20 ساتھیوں کے ہمراہ آڑھت پر دھاوا۔ نامعلوم افراد ڈنڈے سوٹوں اور آہنی راڈ سے لیس تھے۔ نامعلوم افراد نے آڑھتیوں اور پلے داروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ آڑھتیوں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیے۔ نامعلوم افراد کے تشدد سے 3پلے دار زخمی ہو گئے دنیاپور کی سبزی منڈی کا دنیاپور تھانہ سٹی سے فاصلہ چند قدم ہے مگر اس کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی
Author: +9251
-

گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں فنی خرابی، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل
گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بہت سے علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی معطل ہونے سے لوگوں کو سخت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوئے ہیں جس کے باعث 200 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہوا ہے، تین یونٹس میں فنی خرابی کے سبب صوبہ بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔ اس ساری صورتحال پر واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فنی خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں اور کاروباری طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے او رمعمولات کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں.
-

ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس وصولی کا ہدف، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے گریڈ1 سے گریڈ18 کے 3 ہزار 71 ملازمین کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے بعد ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ رواں مالی سال 2019-20 ءکے دوران 5 ہزار 555 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور ،گوجرانوالہ، ملتان ،فیصل آباد کےدفاتر کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ریجنل دفاتر کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر سے 524 افسران کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں، گریڈ 20 کے افسرجاویداقبال کوکمشنران لینڈریونیواسلام آباد تعینات کردیاگیا جبکہ گریڈ 18کے افسرزاہدالباری کی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں تعیناتی کی گئی ہے ،اجمل خان ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ راولپنڈی،اظہرعباس شیرازی ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے اسی طرح حیدرآباد ،کوئٹہ،ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کئے گئے جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تبادلے ٹیکس دفاتر میں زیادہ شفافیت اور سہولت کیلئے کئے گئے ہیں. ایف بی آر میں کئے گئے تبادلوں کو ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے بہت اہمیت دی جارہی ہے.
-

رانا ثناءاللہ جیل میں دین پڑھیں گے، تفسیر قرآن اور احادیث کی کتب منگوا لیں، اہم خبر
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون راناثناءاللہ نے جیل میں اسلامی وسیاسی کتب منگوالیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راناثناءاللہ قید کے ایام میں تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے. میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بےنظیر بھٹو کی کتاب‘‘دخترمشرق’’پڑھنے کے لئے منگوائی ہے، اسی طرح راناثناءاللہ کوذوالفقارعلی بھٹوکی کتاب‘ ‘اگرمجھےقتل کیاگیا’’ بھی بھجوادی گئی ہے،
واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.
کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.
-
کالا جادو یا کچھ اور؟ بدین کے تاریخی قبرستان سے بچوں کی لاشیں کہاں گئیں؟ ہولناک خبر
پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں واقع تاریخی قبرستان سے معصوم بچوں کی لاشیں غائب ہونے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جس پر ضلع بھر کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں شہر کے تاریخی شاہ قادری قبرستان سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بچوں کی قبروں میں سے پانچ کی لاشیں مبینہ طور غائب ہوئی ہیں جس پر اہل علاقہ سخت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں. بچوں کی لاشیں غائب اور بے حرمتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتی نظر ہے ۔
تاریخی شاہ قادری قبرستان کے گردونواح میں بسنےو الے لوگوں کا کہنا ہے کہ قبرستان میں رات کے وقت مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے یہ کام جادو ٹونے کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ چاردیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ کتے بھی قبرستان میں نظر آتے ہیں۔ علاقہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
واضح رہے کہ کالا جادو کرنےو الوں کی جانب سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم ابھی تک اس سلسلہ پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے. لوگوں کا کہنا ہے پاکستان بھر میں کالا جادو کرنے والوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنی چاہیے اور اس غیر شرعی کاروبار کو ہر صورت بند کرنا چاہیے.
-

حکومت ہرماہ کتنی بڑی تعداد میں لوگوں کوبلا سود قرضے فراہم کرے گی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سڑکوں پرسونےوالوں کےلیےپناہ گاہیں تعمیرکی گئیں، موجودہ بجٹ میں غریب عوام کوریلیف دیاگیاہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس حکومت میں غریب عوام کےبارےمیں سب سےزیادہ سوچاجارہاہے، یہ قرضے ان کی زندگیوں میں انقلاب لائیں گے، لاکھوں افرادہنرکی تعلیم سےمستفیدہوں گے، جن لوگوں کےپاس سرمایہ نہ ان کےلئےیہ قرضےبہت اہم ہوتےہیں، چھوٹےسطح کےقرضےغریب آدمی کی زندگی میں انقلاب لاسکتےہیں، منصوبےسے4سال میں ایک کروڑ61لاکھ افرادمستفید ہوسکیں گے، حکومت ہرماہ80ہزارافرادکوبلاسودقرضےفراہم کریگی،
ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاکہ لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے، 22این جی اوزہمارےاس پروگرام میں شامل ہیں، غربت کےخاتمےکےپروگرام میں این جی اوز بھی شامل ہونگی،
-

عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر
وزیر اعظم عمران خان ستمبرمیں روس کا دورہ کریں گے، وہ اپنے اس دورہ کے دوران کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبرکوروس میں ہو گا، عمران خان اس کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے تاہم اس دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ہو گی یا نہیں اس حوالہ سے ابھی کسی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا.
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ امریکہ کے دورہ پر بھی جارہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریںگے جس میں افغانستان میں جاری امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر باہم گفتگو کی جائے گی. اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور بعد ازاں روس کے دورہ کرنے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.
-

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی
ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج کچھ دیر بعد واطن واپسی کیلئے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے دبئی روانہ ہوگی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اورشعیب ملک ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہورہے بلکہ وہ چند دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں ہی رکیں گے جبکہ دوسرے تمام کرکٹرز ہفتے ّاور اتوارکی درمیانی شب لاہور ،کراچی اور دوسرے شہروں میں پہنچیں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ضروری کام نبٹانے کے لیے جوہانسبرگ کی آڑان بھریں گے۔ ٹیم مینجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی لندن میں ہی قیام کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کے د وسرے تمام ارکان لاہور پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی نے اگرچہ ورلڈ کپ کا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت لیا تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج واپس آرہی ہے.
-

چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں یہ عہدہ کیوں دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرر کے حوالہ سے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام کو مکتوب بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کی تقرری میرٹ کے برعکس کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے مکتوب میں حافظ فرحت عباس کی تقرری کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں تمام تر ایسی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جن کی بنیاد پر حافظ فرحت عباس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے مکتوب کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت متعلقہ حکام معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں،
اسی طرح انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ معلومات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کے تقرر کی معلومات فراہم نہ کرنے پر قانونی دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، واضح رہے کہ حافظ فرحت عباس کو ٹیوٹا کا چیئرمین لگائے جانے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے اوراس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔
-
کراچی، بھائی نے حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کیوں کیا؟ ایس ایس پی نے اہم وجہ بیان کر دی
کراچی میں ایک شخص کی جانب سے اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ قائدآباد،فردوس چالی میں مذکورہ شخص نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کیا. اس دوران کی جانے والی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے.
ایس ایس پی ملیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے اپنےپڑوسی کوبھی فائرنگ سے زخمی کیا اورفرار ہو گیا. فائرنگ کر کے اپنی حقیقی بہن کو قتل کرنے والے شخص کا نام مرتضی بتایا گیا ہے. مقامی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.